• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہند پاک تقسیم پر ایک مکالمہ

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
  1. جیسے بھارت میں گائے کی قربانی
  2. جیسے جہاد فی سبیل اللہ
  3. جیسے جیسے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی دامے درمے قدمے سخنے معاونت (جہاد کشمیر، جہاد افغانستان، جہاد فلسطین، جہاد عراق وغیرہ وغیرہ)
  4. جیسے مسلمانوں میں ہندو تہذیب سے در آنے والے شرکیہ اعمال کی سر عام مخالفت
"بھارتی" کو جو ہے ہند میں سجدے کی اجازت
ناداں یہ سمجھتا ہے کہ اسلام ہے آزاد​
اس کا بہتر جواب ، اس سے طویل فہرست کے ساتھ میں دے سکتا ہوں بھائی :)
مگر پھر بہت سے بھائی راتوں کی نیند کو ترس جائیں گے۔ ;)
اوپر والی ایک پوسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں ایک دوسرے کے ملک کی ٹانگ کھینچنے سے باز رہنا چاہیے۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Sarfaraz Faizi

کچھ مسائل ضرور ہیں لیکن پاکستانی بھائیوں کے دل میں ہندوستانی مسلمانوں کے مظلوم ہونے کا جو تاثر بیٹھا ہے وہ پورے طور پر صحیح نہیں. ہندستان کا مسلمان خود کو پاکستان کے مسلمانوں سے زیادہ محفوظ سمجھتا ہے. ہمارے سروں پر ڈرون نہیں برستے. ہمارے علماء کا اغواء قتل نہیں ہوتا. ہماری مسجدوں میں گولی باری نہیں ہوتی. ہمارے مدرسوں پر حملے نہیں ہوتے. جتنا پاکستان میں مسلمان آپس میں مل کر نہیں رہتے اس سے زیادہ ہندو مسلم یہاں مل کر رہتے ہیں. جتنا خوف ایک پاکستانی مسلمان کو دوسرے پاکستانی مسلمان سے ہے اتنا خوف ایک ہندوستانی مسلمان کو ہندوستانی کافر سے نہیں. یہاں اگر کہیں ہندو مسلم اختلاف ہے بھی تو وہ پاکستان میں الگ الگ قومیتوں کے اختلاف سے بہت کم ہے. جب فسادات، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کی جیسی خبریں پاکستان سے آتی ہیں اس سے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ ہم یہاں پاکستانیوں کے مقابلہ میں زیادہ محفوظ ہیں. مستقبل میں کیا ہوگا پتہ نہیں.
پھر ہندوستان دنیا کے نقشے پر ایک ابھرتی ہوئی معاشی قوت ہے ۔ مسلمان اس ترقی میں برابر کا نہیں پھر بھی بہت کچھ شریک ہے ۔
اپنے دین پر عمل کرنے کے معاملہ میں بھی کوئی ایسی آزادی نہیں جو پاکستان کی عوام کو میسر ہو اور ہندستان کے مسلمان کو نہ ہو۔ سوائے اس کے کہ ہندستان میں مسلمان کو کچھ علاقوں میں کھلے عام گائے ذبح کرنے کی اجازت نہیں۔
ہم نے حکومت کو اپنے پرسنل لاء میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دی، شاہ بانو کیس میں پورے ملک کے مسلمان ایک اسٹیج پر جمع ہوگئے ۔ پاکستان کے مسلمان مسلم ملک ہونے کے باوجود اپنے پرسنل لاء کی حفاظت نہیں کرسکے ۔
ہندستانی مسلمان اور پاکستانی مسلمان کا ایک فرق ڈاکٹر عبدالکلام اور ڈاکٹر عبدالقدیر میں بھی دکھتا ہے ۔ دونوں ہی اپنے اپنے ملک کو نیو کلئر طاقت بنانے میں کلیدی رول ادا کرنے والے ہیں ۔ دونوں مسلمان ہیں ۔ لیکن ہندستان نے عبدالکلام کو کہاں پہنچا دیا اور پاکستان نے عبدالقدیر کے ساتھ کیا کیا؟ جگ ظاہر حقیقت ہے ۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Abdur Raheem Khan
بہت خوب! ماة بالماة سچ!
تقسیم سے مسلمانوں کا دو طرفہ نقصان ہوا هے یہ ایک واضح سچ ہے پر اس سے بهی بڑی سچائ یہ ہے کہ آج ہندوستانی مسلمان مخلوط مزہبی اور سماجی زندگی کے باوجود نہ صرف اینکہ پاکستانی مسلمانوں سے زیادہ خوش بالکہ مزہبی طور پر بہی زیاده آزاد اور مستحکم ہے.
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Taimoor Ahmed
From Karachi, Pakistan
میرے گھر کی سڑک کے دوسری طرف سڑک پر گئے ہوئے مجھے 4 سال ہوگئے ہیں، اس دوسری سڑک پر بھی مسلمان ہی بستے ہیں، لیکن ان 4 سالوں میں اس سڑک پر ہماری سڑک سے جو بھی گیا ہے وہ واپس نہیں آیا، دوسری سڑک کی طرف قبرستان کا راستہ بھی جاتا ہے، اپنے بزرگوں کی قبروں پر گئے ہوئے بھی زمانہ ہوگیا ہے۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Yahiya Khan
جناب Sarfaraz Faizi صاحب ۔۔ میں متفق ھوں آپ سے ۔۔ مگر آپ یہ لکھنا شاید بھول گئے کہ یہاں ۔۔ مسلم جنازہ جلوسوں اور قبرستانوں میں بم دھماکے یا فائرنگ بھی نہیں کی جاتی !!
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Hafizullah Khan
From Tulsipur, Uttar Pradesh, India
لال مسجد اور اس ملحق اسلامی کالج کا سانحہ کون بہول سکتا ہے جس میں دہشت گردی کے نام پر پرویز مشرف نے اگر سیکڑوں نہیں تو درجنوں معصوم طلباء و طالبات کو جن کے پاس ان کا بستر لوٹا اور پلیٹ اور قرآن اور چند اسلامی کتابوں کے سوا کچہہ نہ تہا ان طلباء کا فوج کے ہاتہوں قتل عام کرایا آج بہی مشرف آزاد ہے.
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Abdur Raheem Khan
وه جو میرے غم میں شریک تها، جسے میرا غم بهی عزیز تها.
جو میں خوش ہوا تو پتہ چلا، وه میری خوشی کے خلاف تها.

افسوس ہوتا هے ان بے چارے پڑوسی احباب پر جو ایک طرف تو اسلامی حمیت کا دم بهرتے هیں اور دوسری طرف ہندوستانی مسلمانوں کے ساته همیشہ تقابل اور موازنہ کے لئے صف آرا رہتے هیں. .......

چلئے هم نے قبول کیا کہ هم اقلیت میں ہیں اور آپ کے بقول اکثریت کے مظالم کا شکار هیں، پر جناب اعلی آپ کا کیا آپ تو وهاں اکثریت میں ہیں آپکی اپنی حکومت هے، سب آپکے اپنے هم مذهب ہیں پہر بہی آپ کے ہهاں روز ایک 2002 کا گجرات اور آئے دن بهاگلپور بنتا رہتا هے.........
هم اگر مظلوم ہیں تو همارے پاس اس کی خاطر خواہ وجہ ہے آپ کے پاس کیا جواز ہے؟

کاش همارے پڑوسی بهائ گجرات کے آنسو پونچهنے سے زیادہ کراچی کی سرخ گلیوں کا خون دهونے پر زیاده توانائ صرف کرتے....تو آج هم هندوستانی مسلمان تقسیم پر افسوس کے بجائے فخریہ کہ سکتے کہ چلو بٹواره هوا تو کیا همارے کچه بهائ تو آج بهتر هیں.
میری نظر میں تقسیم یا پاکستان کا وجود اتنی بڑی غلطی نہ تہی جتنا کہ ملک کے وجود کے بعد اسکا نا اهلوں کے هاتہ میں چلے جانا جو آج 65 سال کے بعد بهی نه تو اسکو اسلامی بنا سکے اور نه هی جموری..... هے بهی تو چوں چوں کا ایسا مربہ جسکو اسکے اپنے عوام بہی امریکہ کی اجازت کے بغیر اپنی شکم سیری کے لئے تو دور اپنے دستر خوان کی زینت بهی نهیں بنا سکتے....
اللہ دونوں ملکوں کی حفاظت فرمائے. آمین.
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Shah Faez
Studied at University of Karachi
سرفراز فیضی بھائی ایسا بھی نہیں ہے کہ کہ اگر آپ کے پاس پاکستان سے جب قتل و غارتگری کی خبریں آتی ہیں تو آپ یہ سجمجھتے ہیں کہ ہم انڈیا میں زیادہ محفوظ ہیں تو عرض ہے اسی طرح کی خبریں ہمیں انڈیا سے بھی ملتی ہیں اور سانحہ گجرات جیسی مثالیں تو بے شمار اخبارات ، چینلز سے ملتی ہیں تو ا سکے بارے میں کیا کہا جائے اور میرے ساتھ جامعہ اسلامیہ میں انڈیا کے طالب علم بھی پڑھتے تھے وہ جو کچھ بتاتے تھے اس کی روشنی میں تو ہم اللہ تعالی کے فضل و کرم سے امن و سلامتی میں ہیں میں وہ باتیں یہاں اوپن فورم میں شئیر نہیں کر سکتا لہذا صرف میڈیائی خبروں کی بنیاد پر یہ تبصرہ کچھ درست نہیں ہے اس لیے احتراما عرض ہے کہ اپنی سوچ پر نظر ثانی کریں۔
میرا سسرال انڈیا سے تعلق رکھتا ہے ان کی زبانی بھی جو معلومات ملتی ہیں وہ بھی اور میرے ایک دوست نے شادی ہی انڈیا میں کی اس کی زبانی بھی تو سرفراز بھائی اس بنیاد پر تو آپ یہ نہ کہیں کہ ہم زیادہ محفوط ہیں
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Bilawal Khan
Lives in Islamabad, Pakistan
بھیا درست فرمایا سچ پوچھیں تو شرمندگی سے منہ چھپاتے پھرتے ھیں۔ عایلی قوانین انگریز نے نھیں چھیڑے تھے اور بھارت کا مسلمان آج تک ان کی حفاظت کر رھا ھے پر ھمیں منکرِ حدیث پسند آ گۓ۔۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Zahid Mughal

Lives in Islamabad, Pakistan
سرفراز بھائی آپ نے جن حقایق کی طرف اشارہ کیا وہ واقعی اھم ھیں، مگر یہ حقیقت بھی ذھن نشین رھے کہ پاکستان نے مسلمانوں و دینی تحریکات کو جس سوال کو اٹھانے، اسکے مختلف جوابات دینے اور اسکے لئے جدوجھد کرنے کے لئے آج سے ساٹھ سال قبل لائق بنادیا تھا ھندوستان کے مسلمان اور دینی تحریکات شاید آج سے ساٹھ سال بعد بھی اس سوال کو اٹھانے لائق نہ ھوسکیں۔ وہ سوال ھے ۔۔۔۔۔۔ اجتماعی زندگی کو خدا کی ترجیحات کے تابع کرنے کے لئے کیا کیا جائے؟ اگر یہ فرق سمجھنا ھو تو پاکستان و ھندستان کی جماعت اسلامی کے رویے کے فرق کو دیکھ لیں۔ قیام پاکستان کا کوئی اور فائدہ ھوا ھو یا نہ ھوا ھو مگر یہ بات ناقابل تردید ھے کہ اس کے بعد دینی ڈسکورس میں ایسا قیمتی اضافہ ھوا ھے جو مستقبل میں دینی جدوجھد کرنے والے ھر گروہ کے لئے ایک ریفرنس پوائنٹ ھوگا۔
 
Top