• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہند پاک تقسیم پر ایک مکالمہ

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Rå Shah
تیمور احمد صاحب کی بتائی ہوئی بات بالکل حقیقت پر مبنی ہے اور یہ آج سے نہیں ضیاء دور سے حالت خراب ہوتا رہاہے.. کراچی کی ایک سڑک سے آپ پورے ملک کا جائزہ نہیں لیۓ سکتے. برائے مہربانی کریں آپ فس بک کی دنیا سے نکل آئے اور ایک چکر آپ پاکستان آجائے تاکہ آپ کو صیح حالت کا اندازہ ہوجائے.. پاکستان اتنا بھی برانہیں ہے جتنا آپ ذکر کرتے ہوں.. مسلمانوں کو نظریاتی طور پر یکجا کرنے کی کوشش کیا کریں . پہلے سے ھم میں نفرت کیا کم ہیں کہ آپ اور نفرت پھیلنے کی کوشش نہ کریں. . . آپ کی اسی پوسٹ سے مجھے تو کوئی فائدہ نظر نہیں آتا، اگر آپ کو کوئی فائدہ نظر آتا ہے تو ٹھیک .
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Faizullah Khan
سرفراز بهائی نے پاکستان میں درپیس جن مسائل کیطرف اشارہ کیا هے وہ بالکل درست هیں همیں نسلی لسانی و فرقہ وارانہ بنیادوں پر سنگین دشواریاں کا سامنا هے
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Faizullah Khan
لیکن یہ یاد رکهئے هند هزاروں برس سے موجود خطہ هے جبکہ پاکستان بمشکل ساٹه ستر برس قبل معرض وجود میں آیا ( تقسیم کی بحث الگ هے ) پهر پاکستان کا معاملہ یہ رها کہ اسلام کے نام پر بننے کیوجہ سے اسلام مخالف قوتوں کے هدف پر آگیا اور پهر اسکا جوهری بم بهی مسلہ بنا ( وعدے کے باوجود یہاں شرعی نظام کا نفاذ نہ هونا بهی الگ بحث هے ) یہ حقیقت هیکہ مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے میں جہاں هماری غلطیاں تهیں وهیں هند و روس کا کردار بهی کسی سے پوشیدہ نہیں
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Faizullah Khan
لیکن ان تمام خرابیوں کے باوجود عبداللہ عزام، اسامہ بن لادن ، ملا محمد عمر اور حکمتیار اپنے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان هی کو منتخب کرتے هیں !
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Faizullah Khan
میرا ذاتی خیال هیکہ پاکستان اپنا مشکل مرحلہ طے کر نے کے قریب هے جسکے بعد یہاں کے حالات میں بہتری کی گنجائش هے ، مثلاً حالیہ الیکشن میں سیکیولرازم کی سیاست کرنے والی پیپلزپارٹی کو بدترین شکست هوئی شیعہ سنی بنیادوں پر الیکشن لڑنے والے بهی مکمل ناکام رهے البتہ معتدل نظریات رکهنے والے نواز شریف و عمران خان پاکستانی عوام کے پسندیدہ قرار پائے جو اس بات کا ثبوت هے عوامی شعور بیدار هو رها هے
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Muhammad Safi
Lives in Peshawar, Pakistan
کسی حد تک اپکی بات سے اتفاق کر سکتا ہوں کیونکہ انڈیا دیکھ چکا ہوں
ﺑﮭﺎرت ﮐﯽ ﺧﺒﺮ رﺳﺎں اﯾﺠﻨﺴﯽ ﭘﯽ ﭨﯽ آﺋﯽ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ اﻧﮭﻮں ﻧﮯ
ﮐہﺎ ﮐہ ’ ﺳﯿﻨﺘﺎﻟﯿﺲ ﻓﯿﺼﺪ ﻗﺒﺎﺋﻠﯽ ﻟﻮگ ﻏﺮﺑﺖ ﮐﺎ ﺷﮑﺎر ہﯿﮟ ﺟﺒﮑہ
ﺑﯿﺎﻟﯿﺲ ﻓﯽ ﺻﺪ اﻓﻼس ﺷﯿﮉول ﮐﺎﺳﭧ ﯾﻌﻨﯽ ﭘﺴﻤﺎﻧﺪﮦ ذاﺗﻮں
ﻣﯿﮟ ہﮯ۔ ‘
واﺋﺰن ﻧﮯ ﮐہﺎ ﮐہ ﺟہﺎں ﺗﮏ ﻣﺬہﺒﯽ ﺑﻨﯿﺎد ﭘﺮ ﻏﺮﺑﺖ ﮐﺎ ﺳﻮال ہﮯ ﺗﻮ
ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮں ﻣﯿﮟ ﯾہ ﺷﺮح ﺳﺐ ﺳﮯ زﯾﺎدﮦ ہﮯ۔ اﻧﮭﻮں ﻧﮯ ﮐہﺎ ﮐہ
ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮں ﻣﯿﮟ ﻏﺮﺑﺖ ﮐﺎ ﯾﺎ ﻣﻨﻈﺮ ﺑﻄﻮر ﺧﺎص ’ آﺳﺎم ، اﺗﺮ ﭘﺮدﯾﺶ ،
ﻣﻐﺮﺑﯽ ﺑﻨﮕﺎل اور ﮔﺠﺮات ‘ ﮐﮯ دﯾہﯽ ﻋﻼﻗﻮں ﻣﯿﮟ ﻧﻈﺮ آﺗﺎ ہﮯ۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
تقسیم ہند کے 66 سال بعد آج بھارتی مسلمانوں کی جانب سے قیام پاکستان کو غلط قرار دینے کو کوئی ایک فائدہ بتلا دیجئے؟؟؟

جب پاکستان قائم ہورہا تھا، اس وقت مسلمانوں کے مخلص رہنماؤں میں سے کچھ نے قیام پاکستان کی حمایت کی اور کچھ نے مخالفت کی۔ اس وقت دونوں گروپ کے رہنما اپنے اپنے خیال میں ہندوستانی مسلمانوں کے دنیوی اور اُخروی فوائد کے لئے ہی ایسا کر رہے تھے۔ لیکن مسلمانوں کی بھاری اکثریت نے پاکستان کے حق میں اپنی رائے دی۔ اور قدرت نے بھی انہی مسلمانوں کا ساتھ دے کر پاکستان کو قائم ہونے دیا۔ یہی وجہ ہے کہ قیام پاکستان کے بعد، پاکستان کے مخالف یا غیر حامی نمایاں لوگوں نے بھی پاکستان کو قبول کرلیا۔ آج ہم اپنی سادہ لوحی میں پاکستان کی مخالفت کرکے کہیں "اکھنڈ بھارت" ایجنڈے کی تکمیل تو نہیں کرنا چاہ رہے۔

واضح رہے کہ مشرقی پاکستان کو" بنگلہ دیش" بنوانے میں بھارت کا بنیادی کردار تھا۔ اس موقع پر اندرا گاندھی نے کہا تھا کہ آج دو قومی نظریہ بحر ہند میں غرق ہوگیا۔ لیکن بنگلہ دیشی مسلمانوں نے بروقت ایکشن لے کر بنگلہ دیش کو بھارت میں ضم ہونے سے بچا لیا۔ اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کو پورے خاندان سمیت صفحہ ہستی سے مٹادیا۔ بس ایک حسینہ واضد بچی رہی جو آج بنگلہ دیش کا اسلامی تشخص مٹانے کے درپے ہے۔

سقوط ڈھاکہ کے بعد مشرقی بنگال اور مغربی بنگال کو تو ایک ہوجانا تھا، اگر بقول اندرا دو قومی نظریہ ختم ہوگیا۔ مگر آج تقریباََ نصف صدی ہونے کو ہیں، دونوں بنگال الگ الگ ہیں، جبکہ ان کی زبان اور کلچر دونوں ایک ہی ہیں۔ ان دونوں کو کس چیز نے جدا کر رکھا ہے؟؟؟

بھارتی ہندوؤں نے تو پاکستان اور ایک آزاد و خود مختار مسلم (جس حد تک بھی ہے) بنگلہ دیش کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا ہے اور نہیں کریں گے۔ لیکن یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ نادان مسلم عوام کے ساتھ ساتھ "دانا" مسلم علمائے کرام بھی پاکستان اور بنگلہ دیش کے"مسلم تشخص" (میں نے اسلامی تشخص نہیں لکھا ہے) کو ْتسلیمٌ نہ کرنے پر اڑے ہوئے ہیں۔

ویسے جہاں تک پاکستان، بھارت یا بنگلہ دیش میں مسلمانوں کی حالت زار کے موازنہ کی بات ہے تو یہ ایک "فطری" سی بات ہے کہ جو جہاں ہے، وہ وہیں کے گن گائے گا۔ اور ویسے بھی "دور" سے خطرہ اور مسائل زیادہ بھیانک نظر آتے ہیں۔ جیسے جب میں اپنے شہر کراچی میں ہوتا ہوں تو یہاں کے "خراب حالات" سے اتنا پریشان نہیں ہوتا، جتنا بیرون کراچی قیام کے دوران ہوتا ہوں۔ اسی طرح بیرون ملک پاکستانی بھی پاکستان کے حالات دیکھ اور سن کر پاکستان میں مقیم پاکستانیوں سے زیادہ پریشان ہوتے ہیں۔ لہٰذا اس قسم کا موازنہ کبھی بھی غیر جانبدار اور حقیقی نہیں ہوسکتا۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
محمد سلیمان

From Bahawalpur
وہ سارے فسادی جو قائد اعظم اور پاکستان کو گالیاں دیتے تھے قیام پاکستان کے بعد پاکستان آگئے۔اس بعد کیا یہ دودھ اور شہد کی نہریں بہتیں؟اگر آپ غور کریں تو پتہ چلےگا کہ پاکستان کے بیشتر فسادی انہی لوگوں کی حقیقی اور نظریاتی اولادیں ہیں جن کی کمائی کا ذریعہ ہی قائد اعظم اور پاکستان پر دشنام طرازی ہے۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
Tayyab Abbas
From Faisalabad
ویسے میں ذاتی طور پر یہ نظریہ رکھتا ہوں کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کیلئے بنایا گیا تاکہ وہ اپنی زندگی اپنے مذہبی عقائد کیساتھ آزادی کیساتھ گزار سکیں کیونکہ متحدہ ہندوستان میں تقسیم سے پہلے کے حالات ہندو مسلم فسادات کی وجہ سے اس نہج پر پہنچ چکے تھے کہ صرف تقسیم ہی ایک واحد حل بچا تھا اور ان حالات میں مسلمانوں کا اپنے مذہبی عقائد کا تحفظ ممکن نہیں رہا تھا ۔ ۔
پاکستان کا مقصد خلافت کا قیام یا مذہبی ریاست کا قیام نہیں تھا بلکہ مسلمانوں کیلئے ریاست کا قیام تھا۔ اور یہ مقصد بہرحال پورا ہوا۔
 
Top