"اجتماعی دینی معاملات " ہوں یا برصغیر کے سیاسی معاملات ۔۔۔ بھارتی اور پاکستانی مسلمان کبھی بھی " ہم خیال " نہیں ہوسکتے۔ اب انہی بھارتی مسلمان لیڈر صاحب کو دیکھ لیجئے۔ ان کے اس "خیال زریں" کے حامی بھارتی مسلمان تو بہت مل جائیں گے، لیکن کیا کوئی پاکستانی مسلمان ایسا سوچ بھی سکتا ہے ؟؟؟
ارے بھائی :)
اب ایسا ہی موازنہ کرنا ہو تو ہم بھی قادری صاحب یا پختونخوا کے پٹھان صاحب کے کچھ متنازعہ بیانات یہاں لگا کر کہہ سکتے ہیں کہ ۔۔۔۔
ہندوستانی اور پاکستانی مسلمان کبھی بھی " ہم خیال " نہیں ہوسکتے۔ اب انہی پاکستانی رہنما صاحب کو دیکھ لیجئے۔ ان کے اس "خیال زریں" کے حامی پاکستانی مسلمان تو بہت مل جائیں گے، لیکن کیا کوئی ہندوستانی مسلمان ایسا سوچ بھی سکتا ہے؟
برسبیل تذکرہ ۔۔۔ عزیز قریشی کے متعلق انڈیا کے صرف اردو نہیں انگریزی/ہندی کے اخبارات بھی چیک کر لیجیے کبھی فرصت نکال کر۔ معلوم ہو جائے گا کہ ان صاحب موصوف کو مسلمانان ہند کا کوئی بھی طبقہ نہ انہیں اپنا لیڈر مانتا ہے اور نہ ان کی باتوں پر کچھ دھیان ہی دیتا ہے بلکہ ان کے خلاف اردو صحافی تو چھوڑیں عام اردو داں بھی اخبارات و رسائل میں مذمتی بیان/مضامین شائع کروانا ضروری سمجھتا ہے۔
اپنی کرسی بچانے کے لئے حکومت وقت کی چاپلوسی کرنا یا خبروں میں خود کو نمایاں کرنا اصل مقصود ہو تو اس خبر کے سوا شاید ہی کوئی بہتر مثال گوگل سرچ پر ملے گی۔ یقین نہ آئے تو صرف مندرجہ ذیل الفاظ سرچ کر کے دیکھ لیجئے :)
aziz qureshi cow
عزیز قریشی گائے
شروع کے 10 اردو گوگل نتائج واضح کر دیں گے کہ اس "متنازعہ خبر" میں پاکستان (پاکستانی اخبارات) کو کس گہرائی کی حد تک دلچسپی ہے ;)