• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہیپی برتھ ڈے (HAPPY BIRTH DAY)

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,801
پوائنٹ
1,069
آپ کو مغالطہ اکثر یہ ہو رہا ہے کہ آپ اپنی کوئی بات پوسٹ کر رہے ہیں ۔۔۔ حالانکہ آپ پوسٹ نہیں کر رہے بلکہ "نقل" کر رہے ہوتے ہیں۔ اور میں بچارا آپ کو بار بار یاد دلا رہا ہوں کہ یہ مکالمہ سیکشن ہے۔ اگر آپ کے پاس صلاحیت ہے تو اپنی سوچ و فکر کے ساتھ حصہ لیجئے یا نہیں تو پھر صرف سوال کیجئے۔ علماء کے فتاویٰ / کتابوں کے اقتباسات نقل کرنے کے لئے اور بھی کئی سیکشن ہیں جہاں اپنی پسند کی چیزیں شئر کرنے سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
یہاں جو بھائی مکالمہ کر رہے ہیں (بشمول راقم) ان کے لئے یہ حوالے غیرضروری ہیں کیونکہ یہ سب ہم نے اس وقت ہی حرفاً حرفاً پڑھ لیا تھا جب یہ کتب بازار میں آئی تھیں
تو پھر اس پوسٹ کا موضوع جو کہ (HAPPY BIRTH DAY) کے نام پر ہے جو کہ واضح طور پر کفار کا شعار ہے تو اس پر اتنی غور و فکر کیوں ؟؟؟؟؟؟ کیا ھمارے لئے ان کا طریقہ حجت ہیں ؟؟؟
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
تو پھر اس پوسٹ کا موضوع جو کہ (HAPPY BIRTH DAY) کے نام پر ہے جو کہ واضح طور پر کفار کا شعار ہے تو اس پر اتنی غور و فکر کیوں ؟؟؟؟؟؟ کیا ھمارے لئے ان کا طریقہ حجت ہیں ؟؟؟
معذرت! مگر اس تھریڈ میں یہ میرا آپ کے لئے آخری جواب ہے۔
ایک سوال آپ سے: کیا آپ اس فورم کے بانی یا مالک ہیں؟ یا یہاں صرف اسی موضوع پر گفتگو ممکن ہے جو آپ کی پسند یا مرضی پر موقوف ہو؟
I think you have to be in your limits
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,801
پوائنٹ
1,069
معذرت! مگر اس تھریڈ میں یہ میرا آپ کے لئے آخری جواب ہے۔
ایک سوال آپ سے: کیا آپ اس فورم کے بانی یا مالک ہیں؟ یا یہاں صرف اسی موضوع پر گفتگو ممکن ہے جو آپ کی پسند یا مرضی پر موقوف ہو؟
I think you have to be in your limits
بس بھائی آپ کے اندر اتنا صبر تھا میں نے تو سوال کئے تھے

اس سوال کا جواب آپ ہی دے دیں

(HAPPY BIRTH DAY) جو کہ واضح طور پر کفار کا شعار ہے تو کیا ھمارے لئے ان کا طریقہ حجت ہیں ؟؟؟؟؟؟؟

کیا دین اسلام کسی کی ملکیت ہے ؟؟؟ اور ہاں بھائی میں انگلش پڑھ تو لیتا ہو لیکن سمجھ پوری طرح نہیں پاتا اس کو ترجمہ بھی کر دیں
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
بس بھائی آپ کے اندر اتنا صبر تھا میں نے تو سوال کئے تھے

اس سوال کا جواب آپ ہی دے دیں

(HAPPY BIRTH DAY) جو کہ واضح طور پر کفار کا شعار ہے تو کیا ھمارے لئے ان کا طریقہ حجت ہیں ؟؟؟؟؟؟؟

کیا دین اسلام کسی کی ملکیت ہے ؟؟؟ اور ہاں بھائی میں انگلش پڑھ تو لیتا ہو لیکن سمجھ پوری طرح نہیں پاتا اس کو ترجمہ بھی کر دیں
عامر بھائی، یہی تو ایشو ہے کہ کیا کفار کا شعائر ہے اور کیا نہیں؟ کیا چمچ سے کھانا اور کرسی ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کفار کا شعائر نہیں ہے؟ اور اس طرح کی لمبی چوڑی فہرست ہے و کفار کے شعائر میں شامل ہے لیکن سب ان شعائر پر عمل پیرا ہیں۔ جس طرح ہم گھر بنا کر رہتے ہیں کیا گھر بنانے کے جدید انداز مغرب سے درآمد شدہ نہیں ہیں؟ اب کیا لنٹر ڈالنا مسلمانوں کی ایجاد ہے؟ مسلمانوں کا طرز تعمیر تو بالکل مختلف ہے اگر ہم آرکیٹیکچر پر کوئی تحریر پڑھیں تو واضح ہو جائے گا کہ مسلم طرز تعمیر مغربی طرز تعمیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
ابو الحسن بھائی ایک ہے ان کی خوشی کے موقع اپنانا یعنی جن مواقع پر خوشی مناتے ہیں یہ زیادہ خطرناک ہے بنسبت ٹیبک وغیرہ پر بیٹھ کے کھانے پر اور گھروں کی تعممیر میں اگر ان کی ثقافت ہے جیسے بے پردہ گھر بنائے جاتے ہیں تو ان سے بھی بچنا ہی چاھیئے ہاں فتوی کہ یہ بھی حرام ہے وہ علماء ہی دیں میں قطعا اپنے لیئے اور مشورہ لینے والے کیلیئے یہ پسند نہیں کروں گا لیکن حرام کسی کیلئے نہیں کہتا الا یہ کہ علماء اس بارے یہ فیصلہ دے دیں
باقی اقتضاء الصراط المستقیم کو آپ بھی دیکھیں اور باقی بھائی بھی میں ابھی ابتدائی کلاسوں میں تھا جب میں نے وہ پڑھنی شروع کی تھی
ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے امام احمد کا قول نقل کیا ہے اور بھی اقوال ہیں کہ ان سے پوچھا گیا یہ جو سندھ کی بنی جوتی لوگ پہنتے ہیں سبتیہ تو انھوں نے اسے نا پسند جاانا تھا یہی کہا تھا من زی العجم
اسیے ہی ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے یہ بھی نقل کیا تھا کہ سلف بلا ضرورت اعاجم کی زبان بولنے کو ناپسند کرتے تھے
باقی انسان کا اپنا اپنا ایمان ہوتا ہے جو اسے کسی کام پر ابھارتا ہے مجھے آج تک یہی سمجھ لگی ہے
اور کچھ عرصہ قبل شیخ ولید السنانی کا انٹرویو دیکھا جیل سے اللہ کے اس بندے کو 20 سال ہو چلے ہیں غالبا نہ خود یہ پڑھا نہ بچوں کو پڑھایا وجہ کیا ہے ؟؟؟ یہ تعلیم کا نظام غیر شرعی امور پر مشتمل ہے اینکر کہتا ہے بیٹا تیرا جاھل فلاں فلاں کہنے لگے کہ میرے بیٹے کی لکھائی میرے سے خوبصورت ہے اور میرے بیٹے کی نحو میں تم ایک غلطی نہیں پکڑ سکتے میرا بیٹا اتنی کتب حدیث حفظ کر چکا ہے
علی کل حال مجھے یہ اقوال اچھے لگے لہذا میں تو یہی کہتا ہوں جو سلف کہا کرتے تھے کہ جوتوں تک میں تشابہ سے بچنا چاھیئے اور ابن تیمیہ رحمہ اللہ یہی بیان کرتے ہیں کہ شریعت کا مقصود ہی یہ ہے کہ کفار کی ہر کام میں مخالفت کرو اب کوئی یہ نہ کہ دے کہ ان کے بنے برتن اور گاڑی الی اخرہ کہ یہ چیزیں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم استعمال کرتے رہے اور اس کی اجازت بھی دی
لیکن انسان لے ہی ان کے تو
اپنے اپنے دل کی بات ہے
 

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
لہذا میں تو یہی کہتا ہوں جو سلف کہا کرتے تھے کہ جوتوں تک میں تشابہ سے بچنا چاھیئے اور ابن تیمیہ رحمہ اللہ یہی بیان کرتے ہیں کہ شریعت کا مقصود ہی یہ ہے کہ کفار کی ہر کام میں مخالفت کرو
بالا قول پڑھ کر مجھے یہ روایت بےساختہ یاد آ گئی :)
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے ایک عراقی نے پوچھا کہ حالت احرام میں مکھی کا جائز ہے؟ انہوں نے خفا ہوکر جواب دیا:
"اے اہل عراق تمہیں مکھی کی جان کا اتنا خیال ہے حالانکہ تم رسول اللہ ﷺ کے نواسے کو قتل کرچکے ہو۔"
کتنی عجیب بات ہے کہ محض چند عمومی باتوں/چیزوں کے پیچھے ہم تشبہ تلاش کر رہے ہیں جبکہ دین کے بنیادی امور جن پر تقویٰ و للہیت کا دارومدار ہے وہ سب آج ہماری ترجیحات میں شامل نہیں ۔۔۔ آج ہم میں سے کون ہے جو جھوٹ نہ بولنے کا دعویٰ کرتا ہوں ، جس نے کبھی بدعہدی نہ کی ہو ، امانت میں خیانت نہ کی ہو ، کبھی بداخلاقی کا مظاہرہ اس بنیادی اصول کی روشنی میں نہ کیا ہو (مامن شیٔ اتقل فی المیزان منحسن الخلق / ان من احبّکم الیَّ احسنکم اخلاقاً)
پہلے ہم اپنے تقویٰ کے معیار کو سلف کے معیار تک تو لے جائیں کہ جس معیار تک پہنچ کر آدمی خود بخود بول اٹھے کہ ۔۔۔
آج ہی کے دن (10/دسمبر) 1948 کو اقوام متحدہ نے عالمی یوم حقوق انسانی کی بنیاد رکھتے ہوئے فلاح انسانی کا جو امن چارٹر بنایا تھا وہ تو 1400 سال پہلے ہادئ مکرم نے دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتا دیا تھا کہ حقوق انسانی اور اس دینِ اسلام کی فطرت کے درمیان مکمل یکجہتی، یکسانیت اورہم آہنگی ہے۔

ورنہ تو دو چار اپنی پسند کی چیزیں ادھر ادھر سے لے لینا کہ فلاں فلاں سلف کی یہ عادت یہ حکمت تھی ۔۔۔۔ یہ دین نہیں میرے بھائی ۔۔۔ نفس پرستی ہے!
 
شمولیت
فروری 29، 2012
پیغامات
231
ری ایکشن اسکور
596
پوائنٹ
86
معقول بات ہے۔ لیکن ۔۔۔
اگر کوئی ساتھی ان متوقع فتنوں/بدعات کا بھی ذکر کر دیں تو اس موضوع پر مزید بات ہو سکے گی
بھائی بدعات میں سرِ فہرست "عید میلاد النبی" ہے، دوسرا یہ کہ ایسے تہوار یا ایام جو کہ مسلمانوں نے مجموعی طور پر آج تک نہیں منائے، اور جو غیر مسلموں سے امپورٹ ہو کر ہم میں رائج ہو رہے ہیں، ان تہواروں میں اکثر باتیں ایسی ہیں جسکو ہم تفریح سمجھ کہ کرتے ہیں، جب کہ وہ ایک خاص غیر اسلامی مذہبی تاریخ کا حصہ ہوتے ہیں، جیسا کہ بسنت یا اولمپکس گیمز وغیرہ۔ اور اکثر عام عوام خود ہی ایسے رواج کے متعلق فیصلہ کرنے بیٹھ جایئنگے کہ کیا یہ تہوار کسی حرام فعل کا راستہ بنتا ہے کہ نہیں ۔ اس لیئے طاہر اسلام عسکری بھائی کی بات سے متفق ہوں کہ

"جب ایک مباح کام کے متعلق یقینی(ظن غالب) ہو کہ وہ حرام کا ذریعہ بن جائے گا تو اس سے اجتناب ہی کی تلقین کی جائے گی"

باقی اگر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر پیر کے دن اپنی پیدائش کی خوشی میں روزہ رکھا ہے، تو اسکا مطلب یہ ہے کہ عید میلاد النبی کچھ اپنے طریقہ سے منا لینا بھی کوئی غلط بات نہیں، ہر پیر کو نہ سہی، سال میں ایک دن ہی سہی۔۔۔ میرے خیال میں تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدائش کے دن روزہ رکھ کر، اور ہر سال پیدائش کی مخصوص تاریخ کو برتھ ڈے نہ منا کر اس مسئلہ کو خود ایک دنیاوی نہیں بلکہ دینی مسئلہ کے طور پر پیش کیا ہے، جیسا 10 محرم کے ساتھ 9 یا 11 کا روزہ جوڑنے کی ترغیب، تو اب میری ناقص عقل میں جو بات آئی وہ یہ کہ اگر برتھ ڈے منانی ہے تو ہر پیر کا روزہ رکھا جائے، اور ہر سال بعد کچھ نا منایا جائے۔ واللہ وعلم۔۔۔ @ابوالحسن علوی بھائی سے رہنمائی کی درخواست ہے، کیونکہ میں کوئی بھی بات جو اپنی عقل سے کہی ہو، بلا تنقید فورم پر چھوڑنا نہیں چاہتا۔
 

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,657
پوائنٹ
186
اگر یہ حق اور ناحق کا ہی معاملہ ہے تو یہ سیکشن "مکالمہ" کس لئے قائم کیا گیا ہے؟
ہمارے عہد کے نوجوانوں کا مسئلہ یہی ہے کہ چار اردو کتابیں اور دس ادھر ادھر کے فتاویٰ پڑھ کر حق اور ناحق کے نعرے لگانا شروع کر دیتے ہیں ۔۔۔ گویا جو اہل علم برسوں علم دین کے حصول میں جوتیاں گھستے اور اپنا قیمتی وقت لگاتے ہیں وہ گویا حق کو اس قدر محنت کے بعد بھی پہچان نہیں پائے ۔۔۔ سبحان اللہ ۔۔۔
اور اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ ہم بس کوئی مکالمہ کئے بغیر علما کی ہر بات پر بلا چوں و چرا ایمان لائیں تو پھر بھائی ایسی تقلید آپ کو مبارک ہو۔ ہمارے لئے تو مشکل ہے۔ سوری۔
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
حیدر آبادی بھائی ایسی کوئی بات نہیں اگر انسان سلف کی مٹی کو نہیں پہنچ سکتا تو اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ وہ ان کے اقوال کی حہیثیت ہی مٹا ڈالے یہ تو ایسے ہی ہے میں اتنا نیک نہیں لہذا میں یہ نیکی کا کام کیوں کروں فاتقوا اللہ ما استطعتم
رہا بد عھدی جھوٹ الی اخرہ تو بھائی فلا تزکوا انفسکم ھو اعلم بمن اتقی
اور اجتنبوا کثیرا من الظن ان بعض الظن اثم
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
تشبہ بالکفار آپ کے نزدیک عمومی بات ہو گی شریعت کے نزدیک نہیں ویسے مجھے نہیں پتا آپ نے پڑھی یا نہیں لیکن پھر بھی چلیں تجدید کے طور پر ایک دفعہ سرسری نظر ہی مار لیجئے گا اقتضاء الصراط المستقیم فی مخالفۃ اصحاب الجحیم کی صرف فہرست پر
 
Top