• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یزید بن معاویہ سے متعلق راجح موقف درکار ہے؟؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
عوام کی حد تک یہ جائز نہیں کہ فتوے بازی سے کام لے اور تکفیر کرے یا لعن طعن کرے، اس معاملے میں طوالت کی بجائے سکوت سب سے بہترین چیز ہے، اگر کچھ اور بہتر ہے سکوت سے تو مجھے بھی بتائیں، وگرنہ سکوت پر عمل پیرا رہیں، شکریہ
میرا مشاہدہ یہ ہے کہ جن لوگوں نے اس مسئلے کو ’’ مسئلہ فیس بکیہ ‘‘ بنانے میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے ، اس میں پہلا نمبر شاید گوجرانوالہ کے ہمارےمحترم کا ہے جن کے پاس آپ سارا دن گزار کر آئے ہیں ۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
عوام کی حد تک یہ جائز نہیں کہ فتوے بازی سے کام لے اور تکفیر کرے یا لعن طعن کرے، اس معاملے میں طوالت کی بجائے سکوت سب سے بہترین چیز ہے، اگر کچھ اور بہتر ہے سکوت سے تو مجھے بھی بتائیں، وگرنہ سکوت پر عمل پیرا رہیں، شکریہ
بالکل درست ہے کہ عوام کو تکفیر اور لعنت نہیں کرنا چاہیے بل کہ پختہ اہل علم کا ایک گروہ بھی اس کا قائل نہیں ہے
لیکن اگر کچھ لوگ اس کے حق میں کتابیں لکھتے ہیں جس کا انھیں حق ہے تو اہل سنت کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس پر جرح و تنقید بھی ہو سکتی ہے جس پر قدغن عائد نہیں کرنی چاہیے۔
 
شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
91
السلام علیکم
شیخ کفایت اللہ کی کتاب بہت ہی بہترین ہےانہوں نے اہل سنت کے ہی طریقہ پر اعتراضات کر ر د کیا ہے اور خوب کیا ہے اللہ انہیں جز خیر دے اور انہوں نے کم سے بہت معاملات کو میری نظر میں صاف کردیا ہے ۔ ہاں البتہ انہوں نے کہیں پر الفاظ کا چناو درست نہیں کیا ۔۔ مثال کے طور پر ابن جوزی کے بارے میں اپنے مقدمہ مین وہ لکھتے ہیں " ابن جوزی نے جو بکواس کی ہے""" ایسے الفاظ انہیں نہیں لکنے چاہیے لیکن انہون ابن اجوزی کا رد بہت خوب کیا ہے ۔۔۔
 
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
83
میرا مشاہدہ یہ ہے کہ جن لوگوں نے اس مسئلے کو ’’ مسئلہ فیس بکیہ ‘‘ بنانے میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے ، اس میں پہلا نمبر شاید گوجرانوالہ کے ہمارےمحترم کا ہے جن کے پاس آپ سارا دن گزار کر آئے ہیں ۔
میرے علم کے مطابق لوگوں کو اعتدال پر لانے کیلئے دونوں مؤقف ضروری ہیں، وگرنہ عوام کسی ایک طرف بھی غلو کر جائے گی، باقی جن کے پاس گجرانوانہ میں رہا ہوں اگر انکا قصور ہے تو اس لسٹ میں پھر اکابرین میں سے بڑے نام آجائیں گے، لہٰذا معتدلانہ رویہ بہت اچھا ہے، جس کو انگلش میں سو سو کہا جاتا ہے۔
 

mominbachaa

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
66
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
18
اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ

@Mohsin Ali Tabish
یہ جو اوپر حافظ عمر صدیق کی ویڈیو موجود ہے، جو یزید کے رد پر مشتمل ہے، اسکے علاوہ بھی حافظ صاحب کی ایک اور تقریری ویڈیو ہے، جس میں شیعت کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے، لیکن اُس ویڈیو میں بھی حافظ صاحب نے شیعت کا پوسٹ مارٹم کرنے کے ساتھ یزید پر کلام بھی کیا، لیکن جب حافظ صاحب نے یزید پر طعن کرنا شروع ہی کیا تھا، تو حاضرین میں سے اک شخص نے اعتراض کیا، تو حافظ صاحب نے مسکرا کر جواب دیا، جس کا لب لباب یہ ہے، کہ بھائی آپکو نہیں پتا، لوگوں کو اہلحدیث ہونے دو، ایک شیعہ کی مثال بیان کی، کہ وہ صرف اس لیئے اہلحدیث نہیں ہوتا تھا کیونکہ اہلحدیث یزید کی حمایت کرتے ہیں".

میں محسن علی تابش بھائی سے پوچھتا ہوں کہ بقول خود حافظ صاحب، کہ وہ شیعہ یہ کہتا تھا کہ اہلحدیث یزید کی حمایت کرتے ہیں، تو میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ یہیں پر حافظ صاحب کے موءقف کی کمزوری واضح ہوجاتی ہے.
دوسری بات: حافظ عمر صدیق صاحب کی شیعت کے رد میں اور یزید کے رد والی ویڈیوز، انجینیئر علی مرزا جہمی کے سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد کی ہیں، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ، ایک طرف علی مرزا، یزید کا رد کرتا ہوا معاویہ ودیگر اصحابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر چڑھائی کررہا تھا، اور دوسری طرف حافظ عمر صدیق نے بھی بلاوجہ یزید کا مسئلہ اٹھا دیا وہ بھی مرزا کے موءقف کی تائید میں، ایسا کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟ حالانکہ یزید کے مسئلے پر نہ حافظ صاحب کا کسی سے مناظرہ ہوا ان دنوں میں نہ ہی اس مسئلے کو کھڑا کرنے کی حافظ صاحب نے کوئی وجہ بیان کی،، صرف اس وجہ کہ، کہ یزید کی برائی کرو اور لوگوں کو اہلحدیث ہونے دو

حافظ عمر صدیق صاحب کیا کاکے منے ہیں, ہرگز نہیں، بلکہ المعروف مناظر السلام ہیں، تو پھر کا حافظ صاحب کو نہیں معلوم یزید کا مسئلہ ہر دور میں مختلف فیہ رہا ہے؟ پھر اچانک حافظ صاحب نے اس نازک مسئلے پر کیوں کلام کیا؟؟ اور نوبت یہاں تک آگئی کہ اپنے ہی اہلحدیث لوگوں کو مناظرے کے چیلنج تک دے ڈالے؟

بحرحال میں عمر صدیق صاحب سے ادباً یہ گزارش کرونگا (اگر کوئی بھائی میری یہ تحریر اُن تک پہنچادے تو) کہ جس طرح آپ اپنے ہی مواحد ساتھیوں کے خلاف مناظرہ کرنے اور چیلنج دینے کا وقت نکال لیتے ہیں، باالکل اسی انداز میں مرزا علی جہمی کا رد کردیں جو اصحابِ رسول پر اُس نے اعتراضات اٹھائیں ہیں، لیکن رد لفظ با لفظ ہو تاکہ ہمارے دلوں کو بھی ٹھنڈک پہنچائیں،
نوٹ: چونکہ حافظ اپنے ڈیڑھ منٹ کے ایک آیڈیو پیغام مرزا علی کے بارے یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ جاہل چھوکرا ہے، اور طلاق ثلاثہ پر بھی مار کھا چکا ہے وغیرہ وغیرہ...
تو اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حافظ صاحب اسکو صاحب علم تسلیم ہی نہیں کرتے... لیکن میری گزارش ہے کہ اس طرح نا کیا جائے بلکہ مناظرہ کا کھلم کھلا چیلنج دے کر جلد از جلد یہ مناظرہ شروع کیا جائے تاکہ امت پر ایک گمراہ مبلغ کی حقیقت آشکارہ ہو،،
بصورت دیگر میں یہی سمجھونگا جو مرزا علی کا مقصد ہے حافظ صاحب کا بھی کہیں وہی مقصد تو نہیں؟ کیونکہ قرآئن تو یہی بتارہے ہیں
والسلام
 
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
83
@mominbachaa

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بھائی پہلی بات تو یہ ہے کہ میں حافظ عمر صدیق کا وکیل نہیں ہوں۔ (اسکا مطلب یہ بھی نہیں کہ میں انکو غلط کہہ رہا ہوں سوائے ایک وجہ ہے جو ابھی بیان نہیں کی جاسکتی اور یہ ان میں سے نہیں جو اوپر آپ نے بیان کیا)

اگر ہم ذاتی خیالات کا اظہار کرتے رہے تو یہ ایک بے فائدہ بحث بن جائے گی اگر آپ طوالت چاہتے ہیں بلاوجہ تو معذرت اگر باوجہ ہے تو بیان کی جائے۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
بالکل سکوت ہی بہتر موقف ہے لیکن اگر کہیں سکوت سے برائی جنم لے رہی ہے اور بولنے میں مزید بڑا فتنہ جنم نہ لے تو حق کو سامنے اآنا چاہیے یہ تو رہا ایک عمومی قاعدہ لیکن یزید رحمہ اللہ کے حوالے سے راجح موقف بہت مشکل ہے کہ یہ ہماری تاریخ کے متنازعہ ترین موضوعات میں سے ایک موضوع ہے لہذا جس کا جس پر اطمئنان قلب ہو وہ اس موقف کو اختیار کر لے لیکن یہ واضح رہے کہ یہ مسئلہ اساسیات دین میں سے نہیں ہے یعنی کوئی ضروری نہیں کہ اس پر کوئی موقف ہی اختیار کیا جائے پر فتن دور ہے اور ضرورت اصلاح نفس اور اصلاح بیت اور اصلاح معاشرہ کی ہے اور اس موضوع کا تعلق اصلاح احوال کے ان تین بنیادی دائروں میں سے کسی بھی دائرے سے نہیں ہے والعلم عند اللہ
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
یزید بن معاویہ اسلامی کی مبغوض ترین شخصیات میں شمار ہوتا ہے : عاملہ اللہ بما یستحق
ہمیں اسے محبت نہیں ہے اور بہ قول امام احمدؒ خدا کی ذات اور روز آخرت پر ایمان رکھنے والا اس سے محبت کا تصور نہیں کر سکتا
 
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
83
تلک امۃ قد خلت لھا ما کسبت ولکم ما کسبتم، ولا تسئلون عما کانو یعملون(البقرہ)۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اور ہمیں یزید رحمہ اللہ سے محبت ہے اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے مقابلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارت اور صحابہ کرام کی ایک بہت بڑی تعداد کی بیعت ہمارے لیے کافی ہے
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top