• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ قرآن کہاں سے آیا؟ کس نے کہا کہ یہ قرآن ہے؟

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
یہ قرآن کہاں سے آیا؟ کس نے کہا کہ یہ قرآن ہے؟
السلام علیکم

محترم کنعان بھائی۔ آپ کی یہ بات انسانی کلام کے لیئے تو شاید مانی جاسکتی ہو، مگر قران کے لیئے نہیں مانی جاسکتی۔
کیونکہ قران فرقان ھے۔ حق اور باطل میں فرق کرنے والا ھے۔
اس کے سہارے کے بغیر حق بات تک رسائی ممکن ہی نہیں ھے۔

آپ اپنی بات پر دوبارہ غور کریں۔
السلام علیکم

محترم برادر

مجھے یقین تھا کہ آپ اس پر جواب نہیں دے پائیں گے، بھیا تبلیغ صرف مسلمانوں میں بیٹھ کر اگر کریں گے تو آپ کاپی جواب ہی دے پائیں گے اگر تبلیغ غیر مسلموں کے ساتھ بھی کی جائے تو جو جواب آپ نے میرے لئے پیش کیا ھے وہاں آپ خود کو مسلم بھی ثابت نہیں کر پائیں گے۔ آپ نے جس مدرسہ یا اکیڈمی میں وقت گزارا ھے ان سے اس کا جواب طلب کریں اگر وہ نہ دے پائیں تو خود تلاش کریں جواب ھے۔

طالب علموں کی کچھ قسموں میں سے دو قسمیں بیان کرتا ہوں،
ایک طالب علم وہ ہوتا ھے جسے جو پڑھایا جائے اسے یار کر لے۔ ایسا طالب علم اپنے گھر ، محلے یا جان پہچان والوں میں ہی اپنی بات پیش کر سکتا ھے اس سے اگر اوپر جائے گا تو وہاں اس کی تعلیم جواب دے جاتی ھے اور وہاں یہ کوشش کر کے ٹرکس استعمال کرتا ھے ۔

ایک طالب علم وہ ہوتا ھے پڑھنے کے بعد اساتذہ سے اس پر سوال جواب کرے ، ہر بات کو گہرائی سے جاننے کی کوشش کرے تاکہ بعد میں جب کہیں نزدیک و دور کوئی مسئلہ سامنے آ جائے تو اسے اچھے طریقہ سے جواب پیش کر سکے۔

قرآن اللہ کی کتاب ھے اگر اسے قرآن کی آیات پڑھ کے ثابت کریں گے تو پھر جتنے بھی مذاھب کی کتابیں ہیں وہ بھی آپکو اپنی کتابیں پڑھ کے سنائیں گے، آپ انہیں کیسے قائل کریں گے۔ اسطرح تو ہر آسمانی و زمینی کتابی یہی کہتا ھے کہ ہماری کتاب کے بغیر حق بات تک رسائی ممکن ہی نہیں تو وہاں آپ کیا کریں گے۔

والسلام
 
muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86

السلام علیکم۔

آپ کی تحریر کا آخری پیرا گراف بہت ہی بچکانہ ھے۔
بھائی قران اور دوسرے مذاہب کی کتابوں میں زمین آسمان کا فرق ھے۔ یہ کوئی بھی پڑھنے والا آسانی سے محسوس کر سکتا ھے۔
دنیا کے کسی بھی مذہب کی کتاب میں یہ نہیں لکھا کہ " وہ (یعنی وہ کتاب) عالمین کے رب کی طرف سے نازل کی گئی ھے،
سوائے قران کے۔
اللہ کے کلام اور مخلوق کے کلام میں بہت فرق ھے ۔ کوئی تسلیم کرے یا نہ کرے، ہمارا کام اتّباع رسول میں آیات کا
پہنچا دینا ھے۔ زبر دستی منوانا نہیں ھے۔
کیا اللہ کے رسول نے اللہ کا کلام ثابت کرنے کے لیئے کفّار کے سامنے کوئی اور کلام پیش کیا؟
یا اللہ کی آیات سے ہی حق ثابت کیا؟
 
muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
السلام علیکم

محترم

قرآن اللہ کی کتاب اور اس میں لکھا ہوا ہر لفظ اللہ کا کلام ھے آپ اسے ثابت کر دیں میں آپکی اکیڈمی جوئن کر لوں گا

والسلام

السلام علیکم۔
الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ وَقُرْآنٍ مُّبِينٍ ﴿١٥-١﴾
ا ل ر یہ آیات ہیں الکتاب اور قرآن مبین کی۔

وَإِنْ أَحَدٌ مِّنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ فَأَجِرْهُ حَتَّىٰ يَسْمَعَ كَلَامَ اللَّـهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَعْلَمُونَ ﴿٩-٦﴾

اور اگر مشرکین میں سے کوئی شخص پناہ مانگ کر تمہارے پاس آنا چاہے (تاکہ اللہ کا کلام سنے) تو اُسے پناہ دے دو یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن لے پھر اُسے اس کے مامن تک پہنچا دو یہ اس لیے کرنا چاہیے کہ یہ لوگ علم نہیں رکھتے۔

ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ ﴿٢-٢﴾
یہ اللہ کی کتاب ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہدایت ہے اُن پرہیز گار لوگوں کے لیے ۔

قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَىٰ أَن يَأْتُوا بِمِثْلِ هَـٰذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا ﴿١٧-٨٨﴾
کہہ دو کہ اگر انسان اور جن سب کے سب مل کر اس قرآن جیسی کوئی چیز لانے کی کوشش کریں تو نہ لاسکیں گے، چاہے وہ سب ایک دوسرے کے مدد گار ہی کیوں نہ ہوں

أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ ۚ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِندِ غَيْرِ اللَّـهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا ﴿٤-٨٢﴾

کیا یہ لوگ قرآن پر غور نہیں کرتے؟ اگر یہ اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو اِس میں بہت کچھ اختلاف بیانی پائی جاتی

وَإِن كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّن مِّثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُم مِّن دُونِ اللَّـهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴿٢٣﴾ فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَن تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ ۖ أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ ﴿٢-٢٤﴾
اور اگر تمہیں اِس امر میں شک ہے کہ یہ کتا ب جو ہم نے اپنے بندے پر اتاری ہے، یہ ہماری ہے یا نہیں، تواس کے مانند ایک ہی سورت بنا لاؤ، اپنے سارے ہم نواؤں کو بلا لو، ایک اللہ کو چھوڑ کر باقی جس جس کی چاہو، مدد لے لو، اگر تم سچے ہو (23) تو یہ کام کر کے دکھاؤ، لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا اور یقیناً کبھی نہیں کرسکتے، تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر، جو مہیا کی گئی ہے منکرین حق کے لیے-

ان آیات پر مسلمان ، ایمان رکھتے ہیں۔
یہ آیات ہر زمانے کے مشرک اور کافروں کے لیئے کھلا چیلنج ہیں۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جواب نہ ہونے پر بچگانہ لکھ کر آپ بڑے بننا چاہتے ہیں تو بن جائیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔

محترم قرآن مجید کو بعد میں کھول کر اس پر بھی ڈسکس کریں گے کہ کہاں کہاں کیا احکامت ہیں، پہلے قرآن مجید کو اللہ کی کتاب ثابت کریں، کسی بھی شئے کو ثابت کرنے پر دلیل اس سے نہیں دی جاتی۔ اگر اس پر جواب نہیں تو جواب دیں پھر کھول کر بھی دیکھیں گے کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں اس پر۔ پہلے ڈائیلاگ تو کر لو بھیا اتنی بھی کیا جلدی ھے۔

آپ ہی بڑے ہیں-
درج زیل آیات سے یہ ثابت ہورہا ھے کہ قران اللہ کی کتاب ھے۔

حم ﴿١﴾ تَنزِيلٌ مِّنَ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴿٢﴾ كِتَابٌ فُصِّلَتْ آيَاتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِّقَوْمٍ يَعْلَمُونَ ﴿٣﴾ بَشِيرًا وَنَذِيرًا فَأَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ ﴿٤﴾ وَقَالُوا قُلُوبُنَا فِي أَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُونَا إِلَيْهِ وَفِي آذَانِنَا وَقْرٌ وَمِن بَيْنِنَا وَبَيْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ إِنَّنَا عَامِلُونَ ﴿٤١-٥﴾

حٰمٓ (1) یہ اتارا ہے بڑے رحم والے مہربان کا، (2) ایک کتاب ہے جس کی آیتیں مفصل فرمائی گئیں عربی قرآن عقل والوں کے لیے، (3) خوشخبری دیتا اور ڈر سناتا تو ان میں اکثر نے منہ پھیرا تو وہ سنتے ہی نہیں (4) اور بولے ہمارے دل غلاف میں ہیں اس بات سے جس کی طرف تم ہمیں بلاتے ہو اور ہمارے کانوں میں ٹینٹ (روئی) ہے اور ہمارے اور تمہارے درمیان روک ہے تو تم اپنا کام کرو ہم اپنا کام کرتے ہیں (5)

اگر آپ منہہ پھیرنے والے نہیں ہیں، اور آپ سنتے بھی ہیں، اور آپ کا دل غلاف میں نہیں ھے، اور آپ کے کانوں میں بوجھ نہیں ھے۔
اور آپ میں اور مومنوں میں کوئی روک نہیں ھے تو آپ کو سمجھ میں آگیا ھوگا کہ قران اللہ کی کتاب ھے۔
بصورت دیگر میں تو ایک معمولی مسلمان ہوں، کوئی رسول بھی آپ کو سمجھا نہیں سکتا۔

مجھے آپ کی تحریر سے یہ لگ رہا ھے کہ شاید، اللہ کی آیات سے زیادہ معتبر آپ کے نزدیک تاریخی باتیں ہیں، شاید آپ ان تاریخی
باتوں کی وجہ سے ہی قران کو اللہ کی کتاب مانتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ شاید ایسا نہ ہو۔ وضاحت کردیں، کہ کیا اللہ کی آیات سے
زیادہ معتبر اور حق بات آپ کو کہیں اور سے مل سکتی ھے؟۔
 
muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
(کوی بتلاو کہ ہم بتلائیں کیا) میں نے جو حدیث نقل کی وہ پوری حدیث ہی ہے اس میں قرانی آیت نہیں ہے- (کیا اپنی کسی پوسٹ میں، میں نے یہ بات لکھی ھے؟) جی ہاں لکھی ہے دیکھیں(اللہ کی کتاب کی حفاظت ،اس کا لاریب ہونا، اس کا باطل سے پاک ہونا ،ہر طرح کی ملاوٹ سے پاک ہونا ان سب باتوں کی زمہ داری اور اتھارٹی اللہ واحد کی ہے۔ کسی بھی انسان کی نہیں۔ ) براہ کرم دلیل دیں کہ اللہ نے اپنی کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے-میری مراد چھوڑیں اپنی بیان کریں-
دلیل حاضر ھے۔

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ﴿١٥-٩﴾

بےشک یہ (کتاب) نصیحت ہمیں نے اُتاری ہے اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اردو بہت آسان اور ہماری زبان ھے، جو شائد آپ کو پڑھنی اور سمجھنی مشکل ھے۔ تارئخ پر آپکا بہت زور ھے اس لئے اپنی مرضی سے جو آپکو یاد ھے وہی آسانی سے لکھتے جا رہے ہیں بھیا قرآن مجید کو کھولے بغیر آپ جو بات ثابت نہیں کر سکتے تو میں آپکو اس پر کیا سمجھوں، اچھا میں اپنا اور آپکا وقت بچاتا ہوں اس پر آپ ایسا کریں کہ تعارف والے سیکشن میں اپنا تعارف پیش کریں جس میں اپنی عمر اور تعلیم پر ضرور آگاہی ہو پھر دیکھتے ہیں کہ ہم آپکے قابل ہیں یا نہیں یا اگر تعارف پہلے موجود ھے تو اس کا لنک پیش کر دیں ، اتنا تو کر سکتے ہیں

ہمیں اللہ سبحان تعالی نے اس عقل سے نوازہ ھے کہ قرآن مجید کو کھولے بغیر نن مسلم کو اللہ سبحان تعالی کی کتاب ثابت کر دیں۔
والسلام
 
باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
اردو بہت آسان اور ہماری زبان ھے، جو شائد آپ کو پڑھنی اور سمجھنی مشکل ھے۔ تارئخ پر آپکا بہت زور ھے اس لئے اپنی مرضی سے جو آپکو یاد ھے وہی آسانی سے لکھتے جا رہے ہیں بھیا قرآن مجید کو کھولے بغیر آپ جو بات ثابت نہیں کر سکتے تو میں آپکو اس پر کیا سمجھوں،
کنعان بھائی ، اردو کی بات نہیں ہے :)
اصل میں چچا غالب ایسے ہی مواقع کے لیے بہت پہلے کچھ یوں کہہ گئے تھے :

یارب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے مری بات
دے اور دل ان کو، جو نہ دے مجھ کو زباں اور
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964

مجھے آپ کی تحریر سے یہ لگ رہا ھے کہ شاید، اللہ کی آیات سے زیادہ معتبر آپ کے نزدیک تاریخی باتیں ہیں، شاید آپ ان تاریخی
باتوں کی وجہ سے ہی قران کو اللہ کی کتاب مانتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ شاید ایسا نہ ہو۔ وضاحت کردیں، کہ کیا اللہ کی آیات سے
زیادہ معتبر اور حق بات آپ کو کہیں اور سے مل سکتی ھے؟۔
اللہ کی بات سے زیادہ حق اور معتبر بات کہین بھی نہیں مل سکتی ۔
لیکن کیا آپ کا اللہ تعالی سے براہ راست بلاواسطہ رابطہ ہے ؟
وحی کا نازل ہونے کا گمان بھی آپ کے بارے میں نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس میں بھی فرشتہ واسطہ ہوتا ہے ۔ کیونکہ اس طرح تو آپ فرشتہ کا کہنا مانتے ہیں اور اس پر اعتماد کرتے ہیں ۔ ؟
آپ سے سیدھا اور سادہ سوال ہے کہ قرآن بلاواسطہ آپ پر نازل ہوا ہے یا کسی کے واسطے سے آپ کو پہنچا ہے ؟
اگر کسی کے واسطے سے آپ کو پہنچا ہےتو اس واسطے پر اعتماد آپ کس کے کہنے پر کرتے ہیں ؟ ( امید ہے وضاحت کریں گے کہ یہ واسطہ ہے اور اس پر اعتماد کرنے کی یہ قرآنی آیت دلیل ہے )

آپ کی بات سے متعلق ایک سوال ہے کہ
اگر کوئی شخص قرآن میں کمی یا زیادتی کردے تو آپ اس کارد کس طرح کریں گے ؟ قرآن کی کونسی آیت پیش فرمائیں گے ؟( امید ہے جوابا تاریخ کی بجائے کوئی قرآنی نص پیش فرمائیں گے ۔)
 
Top