• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم دخول جنت کی بنیادی شرط !

شمولیت
اکتوبر 28، 2015
پیغامات
81
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
58
اللہ جانتا ہے :مجھے علم نہیں کہ آپ کا تعلق کس فرقہ سے ہے ۔۔تاہم ۔۔ نسبت سے گمان تھا آپ بدعت میں لتھڑے گروہ میں سے نہیں ؛
صرف فروعی مسائل میں تقلید کے مشتاق ہیں ؛
لیکن یہاں بھی آپ نے میرا گمان غلط ثابت کردیا ۔آپ کی حالیہ سطور سے گمان ہو رہا ہے کہ آپ قبوری فرقہ سے متعلق ہیں ۔
اور اگر واقعی میرا گمان صحیح ہے ۔۔۔تو پھر تو آپ کا کہنا سمجھ آتا ہے کہ :۔
عجیب گورکھ دھندا ہے، کو‏‏ئی میری نسبت کی نسبت کہتا ہے کہ اللہ و رسول کے مخالف نسبت ہے اور کہتے ہیں کہ ہم تو "محمدی" ہیں اورآنجناب کہتے ہیں کہ"نسبت سے گمان تھا آپ بدعت میں لتھڑے گروہ میں سے نہیں" تو اب کس کی بات درست ہے؟؟ یا شاید آنجناب کی بات کا مطلب یہ ہو کہ بدعتی تو سارا سواد اعظم ہی ہے لیکن خوش قسمتی سے میں ان کے ہاں ابھی تک بدعات میں لت پت نہیں ہوا تھا۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ یہ نیا فتوی اب تک جاری نہیں ہوا تھا۔ پتہ نہیں لفظ "نعمانی" میں کیا کمال تھا جس نے اب تک مجھے "قبوری" لیبل لگنےسے بچائے رکھا تھا۔
 
شمولیت
اکتوبر 28، 2015
پیغامات
81
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
58
اگر واقعی قبوری تصوف زدہ ہیں ،تو آپ کی موجودہ گرمی بھی سمجھی جا سکتی ہے ۔
ہمیں اللہ تعالی نے کافر سازی کی اس صنعت سے بچا لیا ہے، یہ منصب آپ ہی کیلئے خاص ہے اور آپ ہی اس میدان کے شہسوار ہیں!
 
شمولیت
اکتوبر 28، 2015
پیغامات
81
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
58
موجودہ عہد میں عددی قلت و کثرت کو حق و باطل کا معیار ٹھہرانا ہی اصل مرض ہے ،
اور اسے معیار قرار دینا علم و دلیل کی نفی بھی ؛
یہ پوری امت کا گمراہی اور بدعات میں لت پت ہونے پر اتفاق تو آپ کے ہاں بالکل جائز، ممکن بلکہ فرض و واجب ہے لیکن اس مٹھی بھر معصوم فرقے (بلکہ مجموعہ فرق) کیلئے غلطی کا صدور ممتنع، حرام، نا جائز، نا ممکن اور محال ہے،،، تف ہے اس بے عقلی پر۔ تو جو معیار ہے اسی سے دیکھیں، اور اس کی روح کو سمجھیں۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,591
پوائنٹ
791
عجیب گورکھ دھندا ہے، کو‏‏ئی میری نسبت کی نسبت کہتا ہے کہ اللہ و رسول کے مخالف نسبت ہے اور کہتے ہیں کہ ہم تو "محمدی" ہیں اورآنجناب کہتے ہیں کہ"نسبت سے گمان تھا آپ بدعت میں لتھڑے گروہ میں سے نہیں" تو اب کس کی بات درست ہے؟؟ یا شاید آنجناب کی بات کا مطلب یہ ہو کہ بدعتی تو سارا سواد اعظم ہی ہے لیکن خوش قسمتی سے میں ان کے ہاں ابھی تک بدعات میں لت پت نہیں ہوا تھا۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ یہ نیا فتوی اب تک جاری نہیں ہوا تھا۔ پتہ نہیں لفظ "نعمانی" میں کیا کمال تھا جس نے اب تک مجھے "قبوری" لیبل لگنےسے بچائے رکھا تھا۔
کیوں حضرت خیر تو ہے ۔۔۔آج تو اپنے بارے ’’ حسن ظن ‘‘ پر بھی ناراضگی اور غصہ کا اظہار فرما رہے ہیں ؟
 
شمولیت
اکتوبر 28، 2015
پیغامات
81
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
58
کیوں حضرت خیر تو ہے ۔۔۔آج تو اپنے بارے ’’ حسن ظن ‘‘ پر بھی ناراضگی اور غصہ کا اظہار فرما رہے ہیں ؟
جی خان جی! خیر ہی خیر ہے!! حسن ظن پر تو ہم خوش ہوتے ہیں لیکن آپ لوگ چونکہ سوء ظن کے عادی ہوچکے ہیں اس لئے اس پر مشکل سے یقین کیا جاسکتا ہے کیونکہ اليقين لا يزول بالشك لانه قال سبحانه: ان الظن لا يغني من الحق شيئا[النجم: 28] دوسرا، "حسن ظن" چونکہ double quotes میں بند ہے اس لئے بھی اصلی نہیں! :-)) اور سب سے مضبوط بات یہ کہ آپ کا حسن ظن اگر حسن بھی ہو تو اس حد تک کہ ہم بدعات میں مکمل "لتھڑے ہوئے" نہیں تھے، مبتلا تو آپ کے سوء ظن کے مطابق تھے ہی!!
 
شمولیت
اکتوبر 28، 2015
پیغامات
81
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
58
سبحان اللہ، شاباش! صاب جی،،، یہ تو بعینہ آپ میری دلیل پیش کر رہے ہیں۔ آپ کا دعوی تو یہ ہے کہ تقلید اور اتباع دونوں الگ ہیں!! مگر یہ آیت بڑی صاف طور پر بتا رہی ہے کہ دونوں ایک ہیں کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالی نے اپنی اور اپنے رسول اور اس کے مقابلے میں مشرکین کا اپنے باطل معبودوں دونوں کی تابعداری کو اطاعت کے لفظ سے تعبیر کیا ہے۔ آپ سے سوال یہ ہے کہ مشرکین کے پاس اپنے معبودوں کی عبادت پر کیا دلیل تھی کہ اللہ تعالی نے اس کو بھی اطاعت سے تعبیر کیا۔ اگر یہ تقلید تھی اور ائمہ کی تقلید پر بھی اس سے ضرب پڑتی ہے جیسا کہ آپ لوگ ان جیسی آیات سے بزور بازو ثابت کرتے ہیں تو پھر (آپ کے خود ساختہ فرق کی رو سے) اس پر اطاعت کا اطلاق صحیح نہ ہوا۔ ایک عام قاری بڑی آسانی کے ساتھ آیت پر سرسری نگاہ ڈالنے سے اس دعوی کی لغویت کا پول کھول سکتا ہے۔

ا ب میں قرآن عزیز سے کئی ساری مثالیں پیش کرتا ہوں جو اس مصنوعی فرق کی قلعی اور زیادہ کھول دیتی ہیں:

1۔ و اذا قيل لهم اتبعوا ماانزل الله قالوا بل نتبع ما الفينا عليه آباءنا۔ [البقرة: 170]

2۔ اذ تبرأ الذين اتُّبِعوا من الذين اتَّبَعوا و رأوا العذاب و تقطعت بهم الاسباب۔[البقرة:166]

3۔ ان يتبعون الا الظن و ان هم الا يخرصون۔ [الانعام:116]

4۔ ان يتبعون الا الظن و ان الظن لا يغني من الحق شيئا۔ [النجم:28]

5۔ ان يتبعون الا الظن و ما تهوى الانفس۔ [النجم:23]

اس طرح مزید تلاش سے آپ کو ایسی آیات مل سکتی ہیں جو بڑی صفائی کیساتھ ان لوگوں کے دعوی کی تکذیب کرتی ہیں۔
 
شمولیت
جولائی 11، 2016
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
22
دوسرے مذاہب کے لوگوں کو کوئ اپنی طرف,منسوب نہیں کرتا
یہ اللہ کے ہاتھ,میں ہے جسے چاہے ہدایت دے
اس,میں آپ کا میرا کوئ اختیار نہیں.

وَٱلَّذِينَ جَـٰهَدُواْ فِينَا لَنَہْدِيَنَّہُمْ سُبُلَنَا‌ۚ وَإِنَّ ٱللَّهَ لَمَعَ ٱلْمُحْسِنِينَ
اور جو لوگ ہماری راه میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں ہم انہیں اپنی راہیں ضرور دکھا دیں گے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نیکو کاروں کا ساتھی ہے
سورت العنکبوت آیت69
 
شمولیت
جولائی 11، 2016
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
22
مجتہد صاحب! اگر آپ اتنے ہی سمجھدار تھے تو پھر ملا علی قاری کا حوالہ نقل کرنے کی آپ کو کیا ضرورت درپیش تھی کہ الٹا انہی پر برس پڑے! :-))) آپ نے تو خود اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی رسید کی۔ یعنی ان کی باقی بات درست تھی لیکن شومئ قسمت سے انہوں نے نام غلط استعمال کیا ہے۔ قاری صاحب کو کیا پتہ تھا کہ ان کے قارئین غیر مقلدین بھی ہوسکتے ہیں ورنہ وہ بیچارےکبھی "اتباع" کی جگہ " تقلید" کا لفظ لکھنے کی غلطی نہ کرتے۔ ویسے یہ اب بھی کوئی مشکل کام نہیں، آپ تو ویسے بھی متون میں "تصحیح" کرتے رہتے ہیں، آئندہ کسی ایڈیشن میں درستگی فرمالیں گے۔ ان کو کیا پتہ تھا کہ ان اہل ظواہر کی تو حقیقت کی جگہ لفظ سے سروکار ہوتا ہے اور تقلید کا لفظ ان کی لغت میں نہیں!! یہ بات آپ کی بھلی تھی،، ایمان سے۔
ویسے مجتہد صاحب! دو تین سوال میرے بھی ذہن میں کھٹک رہے ہیں:
1۔ اللہ تعالی نے ہمیں کہاں پر "غیر مقلد" یا اگر آپ کو برا لگے "اہل حدیث" بننے پر مجبور کیا ہے؟؟؟
2۔ تقلید اور اتباع (اقتداء) میں اصولی طور پر کیا فرق ہے؟ اور کیا یہ فرق آپ قرآن و حدیث سے دکھا سکیں گے؟؟؟ اچھا میں ذرا نرمی کروں، کیا اصول کی کتابوں سے آپ مجھے دکھا سکتے ہیں؟
3۔ مجتہدین عظام کی پیروی اتباع (اقتداء) ہے یا تقلید؟ قرآن و حدیث سے ورنہ اصول کی کتابوں سے اپنا موقف ثابت کریں۔
اگر آپ اس سے عاجز ہیں تو بھی صاف بتا دیجئے۔
ی
 
Top