• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. اشماریہ

    کتب ابی حنیفة

    میرے پیارے بھائی! یہ علماء کرام کا طریقہ نہیں ہے۔ اس طرح ایک بہت بڑا علم کا ذخیرہ ایسا ثابت ہوگا جس کی سند صحیح نہیں ہوگی۔ کتب کی اسانید پر صحت و ضعف کے حوالے سے کام ہی نہیں ہوا۔ اس لیے اصول وہ اپنانا چاہیے جو علماء کرام سے ثابت ہو اور اسے اختیار کیا گیا ہو۔ غیر ثابت شدہ اصول یا تفردات تو بڑے...
  2. اشماریہ

    کتب ابی حنیفة

    وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ابن داؤد بھائی مجھے ایسی کسی کتاب کا علم نہیں ہے اور کبھی تحقیق بھی نہیں کی۔ الفقہ الاکبر کو ان کی جانب منسوب کیا جاتا ہے لیکن بہت سے علماء اس نسبت کا انکار بھی کرتے ہیں۔ الآثار اور مسانید ان کی اپنی تحریر کردہ نہیں ہیں۔ البتہ اگر امالی کو کتاب سمجھا جائے تو...
  3. اشماریہ

    کتب ابی حنیفة

    ایک چھوٹا سا طالب علمانہ سوال ہے۔ ہمارے ذخیرہ کتب میں کتنی کتابیں ایسی ہیں جو اپنے مولفین سے باسند صحیح ثابت ہیں؟ میرا خیال ہے کہ ہم احادیث کی کتب سے شروع کرتے ہیں، میں ایک ایک کتاب کے بارے میں پوچھتا جاتا ہوں اور آپ سند بمع تحقیق کے بتاتے جائیے۔ ادب کی کتب تک ہم یہ فیصلہ کر چکے ہوں گے کہ کتنے...
  4. اشماریہ

    کتب ابی حنیفة

    اس سے تو یہ معلوم ہوا کہ ابو حنیفہؒ نے کتب لکھی ہیں اگرچہ وہ باطل ہوں؟؟؟ دوسری بات یہ کہ سائل نے پوچھا تھا کہ "کیا وہ ایسی حق ہیں جن میں کوئی شبہ نہ ہو؟" تو جواب میں کہا کہ "قسم بخدا میں نہیں جانتا کہ شاید وہ ایسی باطل ہوں جن میں کوئی شک نہ ہو۔" 1۔ اجتہادی مسائل میں دونوں طرح کے احتمالات ہوتے...
  5. اشماریہ

    ترکی کی اسرائیل دوستی اور مزعوم "خليفة المسلمين" كى منافقت

    تقابل نہیں کرنا چاہیے۔ البتہ کسی قسم کی تحریکیت سے قطع نظر۔۔۔۔۔ بہت سے یار دوست شاید یہ چاہتے ہیں کہ سو فیصد اسلام یک دم آئے اور راتوں رات نافذ ہو جائے۔ ایسا تو اللہ کے نبی ﷺ کے ساتھ نہیں ہوا۔ اگر ان کی سیرت میں اسوہ حسنہ ہے تو پھر ہر جہت میں ہے۔ ترکی کہاں سے واپس لوٹ رہا ہے اسے دیکھیے۔ وہ اس...
  6. اشماریہ

    تحقیق الحسن بصری سمع من ابی هریرۃ رضی الله عنه.!

    السلام علیکم لکھتے وقت اردو تحریر استعمال کیا کریں۔ پڑھنے میں بہت دشواری ہو رہی ہے۔ دوسری بات مذکر مونث اور عربی عبارت میں صیغوں میں بھی بہت مسئلہ ہے جس سے سمجھنے میں تنگی ہو رہی ہے۔ بہت سی جگہوں پر عبارات مکمل بھی نہیں ہیں۔
  7. اشماریہ

    ترک رفع الیدین اور "تفسیر ابن عباس رضی اللہ عنہ "

    قواعد تحقیق المخطوطات للمنجد تحقیق النصوص لعبد السلام محمد ہارون اصول نقد النصوص برجسترائر اور کتب بھی ہیں لیکن یہ عمدہ معلوم ہوتی ہیں اور اس فن کی بنیادی کتب بھی ہیں۔ خصوصاً برجسترائر کی یہ کتاب (جو حقیقی کتاب کا عربی ترجمہ ہے) اس حوالے سے بہت اہم سمجھی جاتی ہے۔ اس کا کافی کام ہے تحقیق مخطوطات میں۔
  8. اشماریہ

    ترک رفع الیدین اور "تفسیر ابن عباس رضی اللہ عنہ "

    جزاک اللہ خیرا علمی لحاظ سے ایک سوال ہے۔ نسخہ جات کی تحقیق کے اصول تحریر شدہ ہیں جن کے مطابق نسخوں کی تحقیق کی جاتی ہے اور اس تحقیق کو پرکھا جاتا ہے۔ کیا مجھے کوئی ان اصولوں کے مطابق بتائے گا کہ یہ نسخہ جعلی کیسے ہے؟ جو دلائل یہاں لکھے ہیں یہ اصول تحقیق تو نہیں ہیں۔
  9. اشماریہ

    ترک رفع الیدین اور "تفسیر ابن عباس رضی اللہ عنہ "

    اگر اقتباس مل جائے تو شکرگزار ہوں گا.
  10. اشماریہ

    قرآن لاریب ہے!! حدیث کی طرف پھر رجوع کیوں؟

    ایک چھوٹی سی بات سمجھائیے گا. یہ آیت منسوخ ہونے پر کیسے "نکالی" جاتی تھی؟ صفحہ پھاڑ دیا جاتا تھا؟ یا کاٹا لگا دیا جاتا تھا؟ یا کچھ اور؟ اور قرآن کریم کا وہ نسخہ اب کہاں ہے؟ کیا امت نے اسے گم کر دیا؟ اس بات کا کیا بھروسہ ہے کہ ہمارے پاس موجود نسخہ ہو بہو اسی جیسا ہے؟
  11. اشماریہ

    قرآن لاریب ہے!! حدیث کی طرف پھر رجوع کیوں؟

    فیضان صاحب یہ مطلب آپ نے کہاں سے اخذ کیا ہے؟ کیا اس پر آپ کے پاس کوئی دلیل ہے؟ جن کے سامنے قرآن نازل ہوا انہوں نے ایسا کچھ کہا ہے یعنی صحابہ کرام نے؟ یا جن پر قرآن نازل ہوا انہوں نے یہ مطلب بیان کیا ہے یعنی نبی کریم ص نے؟ یا یہ صرف آپ کا اپنا خیال ہے کہ اس کا یہ مطلب ہوگا؟ فیضان صاحب آپ سے صریح...
  12. اشماریہ

    قرآن لاریب ہے!! حدیث کی طرف پھر رجوع کیوں؟

    میرے پیارے بھائی! نہ ہم نے اس سے انکار کیا کہ نبی کریم ﷺ کے دور میں قرآن کریم لکھا گیا تھا اور نہ اس سے انکار کیا کہ نبی کریم ﷺ کے بعد جب قرآن کریم کو ایک جگہ جمع کیا گیا تو دو دو آدمیوں کی گواہی لی گئی۔ ہمارا آپ سے مطالبہ یہ ہے کہ آپ کے نزدیک جو قرآن کریم "ایک کتاب" کی شکل میں نبی کریم ﷺ کی...
  13. اشماریہ

    محدثین کا فقہی مسلک

    خضر بھائی اگر ترجمے پر نظر ثانی کر لی جائے تو بہت مناسب ہوگا۔ یہ مفہوم تو ما شاء اللہ کامل ہے لیکن ذہبی کے اصل متن کا مزا ہی کچھ اور ہے۔
  14. اشماریہ

    قرآن لاریب ہے!! حدیث کی طرف پھر رجوع کیوں؟

    یہ روایت ہے یا آپ کے خیالات ہیں؟ آپ کے خیالات کی علمی لحاظ سے کوئی حیثیت ہے؟ یا قرآن و حدیث کے بعد یہ بھی حجت بن گئے ہیں؟ روایت میں صرف یہ ہے کہ آپ ص نے انہیں وہ مصحف دے دیا جو "آپ ص کے پاس تھا". ممکن ہے آپ دوبارہ لکھوا لیتے ہوں لیکن یہ اس روایت میں نہیں لکھا کہ آپ نے نقل دی یا دوبارہ لکھوا...
  15. اشماریہ

    قرآن لاریب ہے!! حدیث کی طرف پھر رجوع کیوں؟

    جناب والا بات یہ ہے کہ ابھی سوال کرنے کی باری میری چل رہی ہے اس لیے سوال ہی ملتا ہے۔ آپ جب تک اپنی بات کو مدلل نہیں کریں گے صریح اور واضح دلائل کے ساتھ تب تک سوال ہی ملتا رہے گا۔ کیوں کہ مجھے علم ہے کہ اگر میں جناب والا کی باتوں کا ابھی جواب دینے لگ گیا تو آپ بات کو خلط ملط کرکے قارئین پر معاملہ...
  16. اشماریہ

    امریکا کا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان

    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آج مجھے واٹس ایپ پر ایک مضمون ملا. سوچا کہ آپ حضرات کے ساتھ بھی شئیر کر دوں. دروغ بر گردن راوی! یروشلم ۔۔۔۔ انٹر نیشنل لاء کیا کہتا ہے؟ امریکہ نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ تو کر لیا لیکن سوال یہ ہے کہ جب بین الاقومی...
  17. اشماریہ

    قرآن لاریب ہے!! حدیث کی طرف پھر رجوع کیوں؟

    یہ آپ کا ایمان ہے دلیل نہیں۔ اس پر کوئی دلیل دیجیے۔ جو نسخے نبی کریم ﷺ کے پاس ہوتے تھے وہ آپ ﷺ دے دیا کرتے تھے جیسا کہ اس روایت میں ہے۔ اگلے نسخے میں منسوخ آیات یقیناً نکال دی جاتی ہوں گی لیکن اس پر کوئی دلیل نہیں ہے اور دلیل کسی نئی چیز کو ثابت کرنے کے لیے دی جاتی ہے نہ کہ اس کی نفی کرنے کے...
  18. اشماریہ

    ترجمہ کے متعلق ایک سوال

    اگر آپ کسی کا ترجمہ یا بات نقل کر رہے ہوں تو مکمل نقل کر کے پھر اپنی تصحیح یا رائے بریکٹ میں یا حاشیے میں لکھ دیا کریں۔ اور اگر ترجمے میں مدد لے رہے ہوں تو پھر مترجم کی علمی حیثیت دیکھیں۔ اگر وہ کوئی علمی شخصیت ہے تو تصحیح سے پہلے غور کر لیں کہ اس نے یہ کام غلطی سے کیا ہے یا واقعی کوئی وجہ ہے...
  19. اشماریہ

    ترجمہ کے متعلق ایک سوال

    پھر یہ مفہوم ہی ہوتا ہے جسے روایت بالمعنی کہہ سکتے ہیں۔ لیکن یہ سیاق و سباق کے حوالے سے بھی دیکھا جاتا ہے۔ ممکن ہے کہ ایک شخص کے نزدیک اس چھوٹے ہوئے لفظ سے کوئی فرق نہ پڑ رہا ہو جب کہ دوسرے کے نزدیک اسی پر کسی مسئلے کا مدار ہو۔ میں نے ایسی کئی مثالیں دیکھی ہیں۔
  20. اشماریہ

    ترجمہ کے متعلق ایک سوال

    دونوں طرح ہوتا ہے۔ کبھی ترجمہ اور کبھی مفہوم۔ اگر واوین (انورٹڈ کوماز) میں ہو تو عموماً ترجمہ ہوتا ہے اور اس طرح مفہوم بیان کرنے کو کافی حد تک خیانت بھی سمجھا جاتا ہے۔ ریسرچ پیپر (تحقیقی مقالہ جات) کا آج کل جو انگریزی میں طریقہ رائج ہے اس میں اکثر صرف مفہوم بیان کیا جاتا ہے، ترجمہ ژاذ و نادر...
Top