الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
بچوں کے مسجد میں نہ آنے کے مختلف وجوہ میں سے ایک وجہ ہوسکتی ہے لیکن مکمل وجہ نہیں، بیشتر گھر اورگھرانے ایسے ہیں جہاں کے بڑوں کو ہی نماز کی کوئی فکر نہیں، توبچے مسجد اورنماز سے کیسے جڑیں، زیر بحث مضمون میں جن بچوں کے بارے میں بات کی گئی ہے وہ نمازسے جڑے افراد کے بچے ہیں، جو اپنے والدین کو نماز...
جس کسی نے بھی یہ چارٹ بنایاہے،ایک تو وہ کم علم ہے اوردوسرے بہت متعصب ہے،خود واقف نہیں کہ اس کے کتنے بزرگ اہل حدیث ہوئے اور پھر قادیانی جماعت میں شمولیت اختیار کی یاپھر منکرحدیث ہوگئے،حالانکہ اس بابت بہت ساری شہادتیں مہیاہیں۔
ایساچارٹ توایک ہم بھی بناسکتے ہیں اوراس میں مزید فرقے اہل حدیث میں شامل...
یہ حدیث مختلف الفاظ میں آئی ہے،اوربیشتر احادیث کا مفاد یہ ہے کہ قریب قیامت میں دیگر برائیوں کے ساتھ سلف صالحین کو برابھلا کہنے کی بھی برائی مسلمانوں میں پیداہوجائے گی،فردا فردا تویہ روایت ضعیف ہے،لیکن مجموعی طورپر یہ روایت قوی معلوم پڑتی ہے، واللہ اعلم بالصواب
المعجم الأوسط للطبراني - باب الميم...
یہ ابن ابی حاتم بالکل آپ ہی جیسے عقل وفہم کے ایک بزرگ تھے، ابن قیم نے اعلام الموقعین میں ان کے والد ابوحاتم کواس گروہ میں شمار کیاہے جو نرے محدث تھے اورفقاہت سے بے گانہ تھے اورمزید محدثین کاشمار کیاہے۔
قسم حفاظ) معتنون بالضبط والحفظ والأداء كما سمعوا.
ولا يستنبطون ولا يستخرجون كنوز ما حفظوه...
اس موقع پر مجھے ابن عبدالبر کی یہ بات یاد رہی ہے جو انہوں نے الاستغناء میں امام ابوحنیفہ کے ترجمہ میں لکھاہے کہ امام ابوحنیفہ پر اہل حدیث کی جروحات کو فقہاء لائق اعتبار واعتماد نہیں سمجھتے،واضح رہے کہ ابن عبدالبر نے مطلقافقہاء کہاہے،مطلب ہرمسلک اورفقہ کے فقہاء نہ کہ صرف فقہائے احناف،اس سے...
یہ ہے غیرمقلدین کے عقل اورفہم کا معیار !
یعنی جب کوئی چیز جواز کے ساتھ مکروہ ہو تو صرف جواز کا ذکر کردیاجائے اورکراہت کا ذکر نہ کیاجائے تواس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،اس عقل اورفہم پر ایسے لوگ فقہائے احناف کے منہ آنے کی سوچتے ہیں،ابن دائود اس کا جواب توبن نہیں پڑا کہ جواز کا قول نقل کرنے کے بعد...
تھریڈ شروع کرنے والے نے شروع میں ہی اپنی علمی امانت داری کا ثبوت دیاہے،عبارت آدھی ادھوری نقل کی ہے،پوری عبارت یہ ہے جو ذیل میں نقل کی جارہی ہے،
(قوله أما المرأة فتعتكف في مسجد بيتها) أي الأفضل ذلك، ولو اعتكفت في الجامع أو في مسجد حيها وهو أفضل من الجامع في حقها جاز، وهو مكروه ذكر الكراهة قاضي...
خفیہ نہیں عدالت خفیفہ کے جج ،عدالت خفیفہ ایسی عدالت کو کہتے ہیں جہاں چھوٹے موٹے معاملات اورقرضوں کے کیس وغیرہ حل کئے جاتے ہیں،شاید یہ اس زمانہ کی دیوانی عدالت ہو۔
مری ملت کے دانشور، ذرا اب غور فرمائیں
سنیں وہ التجا میری، تو پھر کچھ اور فرمائیں
حمایت میں لکھی گئی تحریرایسے ہی ہواکرتی ہے،’’تو‘‘کا تعلق ماقبل سے ہوتاہے مثلاًمجھے اگریہ کہناکہ آپ پہلے میری بات سنیں پھر اس کے بعد میں کچھ اور پنی عرضداشت پیش کروں تواس کو میں یہ کہوں گا
آپ میری بات سنیں تومیں...
صلاح الدین مقبول صاحب نے جس طرح سے عموم برتاہے ایسالگتاہے کہ ہردوسرا عالم شاعر ہے اور حسینہ اورمحبوبہ کی باہوں اورراہوں کا انتظارکررہاہے،جب کہ حقیقت اس سے کوسوں بعید ہے،آج تو حالت یہ ہے کہ اچھی اردو لکھنے اوربولنے سے علماء کی صف خالی ہوتی جارہی ہے،آزادی سے پہلے اوربعد کے اساطین اردو حضرات...
اس تحریر کا مقصد فقط اتنی سی بات ہے کہ اگر البلاغ المبین شاہ ولی اللہ کی کتاب نہیں ہے توپھر اس کو کتاب وسنت لائبریری سے بھی ہٹایاجائے اور اگرواقعتاًان کی ہے تواس کے دلائل فراہم کئے جائیں۔
البلاغ المبین کا شاہ ولی اللہ کی جانب انتساب
حرفے چند
آج سے دوتین سال قبل میں نے ایک کتابی سائٹ (کتاب وسنت ڈاٹ کام)سے حضرت شاہ ولی اللہ کا نام دیکھ کر البلاغ المبین ڈاؤنلوڈ کیا،جب اس کا تھوڑا مطالعہ کیا تو چونک گیا،کیونکہ اس کتاب میں حضرت شاہ ولی اللہ کی تصنیفی خصوصیات میں سے کچھ بھی نہیں...
امام محمد پر جوجرح کی گئی ہے،اس میں اظہر من الشمس اور صریح ترین جرح کون سی ہے،کیاآپ بتانا پسند کریں گے، مبہم کلام سے صرف ابہام پیداہوتاہے، واضح انداز میں لکھیں کہ فلاں جرح بالکل صریح اور صحیح ہے اوراس کو فلاں بعید ترین احتمال سے رد کردیاگیاہے توپھر سامنے والا آپ کی بات پر غورکرسکتاہے، ورنہ صرف...
زبیر علی زئی نے آگے چل کر اس مضمون میں آگے چل کر امام محمد کی تصنیفات کو ناقابل اعتبار ٹھہرایاہے اور وہی بودی سی دلیل دی ہے کہ ان کتابوں کی معتبر سند نہیں ملی، کتابوں کی نسبت معتبر ہونے کے بارے میں زبیر علی زئی کا اپنا الگ فارمولہ ہے، جہاں من چاہا توکسی بھی کتاب سے استدلال کرلیا اورجب نہ ماننے...
زبیر علی زئی کے مضمون النصر الربانی پر نقد تقریبامکمل ہوچکاہے،پہلے سوچاتھاکہ زبیر علی زئی کے جرح وتعدیل کے باب میں جمہوری نظریہ پر تفصیل سے لکھوں ،جس سے اس نظریہ کابودا پن معلوم ہو، لیکن مضمون کی طوالت کے خوف سے اس کو الگ اورمناسب زمرہ میں تھریڈ اوپن کررہاہوں۔
زبیر علی زئی کی کتابیں جہاں تک میں...