• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. حیدرآبادی

    ابتدائے عشق ہے ہنستا ہے کیا راجہ ۔۔۔

    بھائی پاشا! دیگر اردو فورمز پر تو "پرمزاح" کی بھی ریٹنگ ہے ۔۔۔ یہاں اسمائلی لگانا تو درکنار ، سوائے کلامی جہادی تلواروں کی جھنکار کے ، کچھ اور رویوں کا اظہار کرنا بھی ممنوع لگتا ہے۔ :( "پرمزاح" کی ریٹنگ کی عدم موجودگی میں "زبردست" کا تمغہ عطا کیا ہے آپ کو ۔۔۔ کچھ اور نہ سمجھ بیٹھنا ;)
  2. حیدرآبادی

    ابتدائے عشق ہے ہنستا ہے کیا راجہ ۔۔۔

    اماں بھائی اتنا سیریس جواب دینے کی کیا ضرورت ہے۔ یہ ابن آدم بھائی تو اپنے یار جانی ہیں ۔۔۔ ایسے مباحث میں ان کی باتیں ہنسی مذاق سے زیادہ نہیں ہوتیں ;)
  3. حیدرآبادی

    تجویز چند اہم الفاظ لکھنے میں غلطی کی اصلاح

    ہمارے عہد کے نامور ادیب و نقاد شمس الرحمٰن فاروقی نے بھی تقریباَ اسی نقطہ نظر کا اپنے ایک مضمون میں اظہار کیا تھا۔ وہ اقتباس ڈھونڈنے پر مل جائے تو یہاں ضرور شئر کروں گا۔
  4. حیدرآبادی

    تجویز چند اہم الفاظ لکھنے میں غلطی کی اصلاح

    انشاءاللہ ، لاحول ، لاحول ولا قوۃ ، جزاک اللہ ۔۔۔ یہ تراکیب اب اردو کی تراکیب شمار ہوتی ہیں اور ماہرین لغت و زبان کے مطابق ان کے استعمال میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ لیکن ان الفاظ کو اگر "عربی" مفہوم کے مطابق باور کرانے کی کوشش کی جائے تو پھر یقیناً ان الفاظ سے غلط مفہوم ہی نکلے گا۔ اس کی مثال عربی...
  5. حیدرآبادی

    ابتدائے عشق ہے ہنستا ہے کیا راجہ ۔۔۔

    صبح صبح ایسا زبردست لطیفہ ۔۔۔ جو تقسیم ہند کے بعد سے شاید اب تک کہا نہیں گیا ہوگا ۔۔۔!! :P یہاں اسمائیلیز نہیں ہیں ورنہ وہ ROFL والی تو دس بار لگا دیتا ;)
  6. حیدرآبادی

    ابتدائے عشق ہے ہنستا ہے کیا راجہ ۔۔۔

    کیوں بھائی ، یہ عام آدمی کی ذمہ داری کب سے ہو گئی؟ جبکہ یہاں تو بتایا گیا ہے کہ : یہ تو بڑی عجیب مضحکہ خیز بات ہو گئی کہ کوئی ملک دنیا کا بہترین خفیہ ادارہ بھی اپنے پاس رکھے اور یہ شکایت بھی لگائے کہ اس کے ملک میں دشمن گھس کر دھماکے کرواتا ہے!! :P بھائی ! ہمیں بھی احساس ہے کہ آپ کی کیا کیا...
  7. حیدرآبادی

    ہندوستانی پارلیمانی انتخاب 2014 - اب کی بار مودی سرکار

    اور میں آپ کو بتا دوں کہ ۔۔۔ پاکستان کے جو بھی معتدل مزاج صحافی ہندوستانی سیاست سے متعلق اچھی سوچ کے ساتھ اچھی تحریر لکھتے ہیں وہ ہندی و انگریزی پرنٹ میڈیا میں ترجیحاَ ترجمہ ہو کر شائع ہو جاتا ہے! :)
  8. حیدرآبادی

    اس موضوع نے مجھے ارسلان بھائی کی یاد دلا دی - دیندار نوجوان کو شادی سے پہلے نصیحتیں !!!

    اماں بھائی فکر ناٹ ، ضدی مگر پیارا بچہ ہے ، آجائے گا چند دن بعد خود بخود لوٹ کر۔ ;)
  9. حیدرآبادی

    ہندوستانی پارلیمانی انتخاب 2014 - اب کی بار مودی سرکار

    حضور یوسف ثانی بھائی ، آپ جیسی معتبر ہستی ایسی فالتو تحریر پیش کرے تو یقین نہیں آتا۔ قابل مطالعہ ہونا تو دور کی بات صاحب تحریر کو تو زبان و بیان پر تک قابو نہیں ہے۔
  10. حیدرآبادی

    ابتدائے عشق ہے ہنستا ہے کیا راجہ ۔۔۔

    پیارے بھائی پاشا ! آپ ہمارے کتنے بھی اچھے دوست سہی، مگر یہ موضوع آپ کے قابل اس لئے نہیں کہ آپ کی سوچ و فکر کا دائرہ وہیں تک محدود ہے جس کی جانب مراسلہ 3 میں Innocent Panther نے اشارہ کیا ہے۔ ویسے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ نے اپنے اور میرے "قیمتی وقت" کا احساس کیا اور اس کا خیال رکھا۔ پھر بھی میں...
  11. حیدرآبادی

    ابتدائے عشق ہے ہنستا ہے کیا راجہ ۔۔۔

    اب بھی بہار ہی میں ہے۔ سبقت قلم کے لئے معذرت۔ وکی پیڈیا پر بھاگلپور فساد کی تفصیل یہ رہی : The victims accused the Congress government of doing little to stop the riots, and also of not providing them with adequate relief and rehabilitation.
  12. حیدرآبادی

    ابتدائے عشق ہے ہنستا ہے کیا راجہ ۔۔۔

    ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ ، بھاگلپور ، مرادآباد ، فیروزآباد ۔۔۔ مسلم کش فسادات کے ضمن میں تاریخ کا حصہ ہیں ۔۔۔ اور یہ فسادات کانگریسی دور حکومت میں ہی ہوئے بابری مسجد کا تالہ کانگریسی حکومت میں کانگریسی وزیراعظم راجیو گاندھی نے کھلوایا اور ۔۔۔۔ کانگریسی دور میں کانگریسی وزیراعظم نرسمہا راؤ کی...
  13. حیدرآبادی

    ابتدائے عشق ہے ہنستا ہے کیا راجہ ۔۔۔

    و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! متذکرہ تحریر ممبئی کے ایک مقبول قلمکار/کالم نگار جناب زبیر حسن شیخ کی ہے۔ اور بھائی پاشا! اللہ کی پناہ ، چند جملوں میں آپ نے وہ تیکھے سوال پوچھ لئے جن کے جواب دینے کیلئے غریب کا اچھا خاصا وقت نکل جائے گا۔ لہذا کچھ فرصت ملتے ہی کوشش کروں گا۔ فی الحال چند سطری...
  14. حیدرآبادی

    ابتدائے عشق ہے ہنستا ہے کیا راجہ ۔۔۔

    ابتدائے عشق ہے ہنستا ہے کیا راجہ ۔۔۔ صبح سویرے ہم ٹی وی کے سامنے الکشن کے نتائج دیکھنے اہتمام کے ساتھ بیٹھے تھے، جس میں تولیہ، ٹشو پیپرز، چلوبھر پانی، زہر ہلال ( یہ سب سیاسی لیڈروں کے لئے) اور کچھ تریاق اور چائے کی پیالی کا اپنے لئے خاص اہتمام کیا تھا۔۔۔۔۔ کیا دیکھتے ہیں کہ ٹی وی کا رابطہ غائب...
  15. حیدرآبادی

    ہندوستانی پارلیمانی انتخاب 2014 - اب کی بار مودی سرکار

    ارے ہاں ۔۔۔ ابھی ابھی میں نے دیکھا ہے کہ اس تھریڈ کے تمام مراسلات کو آپ جناب نے "ناپسند" کیا ہے۔ جس کی دو وجوہات میری ناقص سمجھ میں یہ آتی ہیں : یا تو آپ انٹرنیٹ (یا فورمز) کی دنیا میں ایکدم نئے ہیں اور یوں انٹرنیٹ کی اردو کمیونیٹی میں راقم الحروم کے تقریباَ ایک دہا طویل کاز سے ناواقف ہیں یا پھر...
  16. حیدرآبادی

    ہندوستانی پارلیمانی انتخاب 2014 - اب کی بار مودی سرکار

    یہ سیکولرازم بمقابلہ فرقہ پرستی کی جنگ نہیں تھی۔ ورنہ مسلم ووٹ نہ بی جے پی کو جاتا اور نہ دیگر پارٹیوں میں بٹتا۔ ہندوستانی سیاست کا موجودہ رجحان ۔۔۔ فرقہ پرستی کی جیت نہیں بلکہ گذشتہ کانگریسی حکومت کی بےشمار عوام بیزار پالیسیوں اور گھوٹالوں کا نتیجہ ہے !! اگر نریندر مودی بھی عوام کی بھلائی و...
  17. حیدرآبادی

    ہندوستانی پارلیمانی انتخاب 2014 - اب کی بار مودی سرکار

    کمپلان اور ہارلکس بنانے والوں کو تو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے!! کیوں ؟ دونوں ڈرنکس کے بالمقابل ہندوستانی مسلمانوں کے خون میں اتنی قوت ہے کہ ۔۔۔ آج کا نتیجہ دیکھ لیجئے۔ مودی کا قد 2002 سے 2014 کے دوران کہاں سے کہاں پہنچ گیا !!
  18. حیدرآبادی

    ہندوستانی پارلیمانی انتخاب 2014 - اب کی بار مودی سرکار

    "مودی کے مخالفین کو پاکستان چلے جانا چاہیے" ریاست بہار کے بی جے پی رہنما گری راج سنگھ کا اشتعال انگیز بیان مورخہ 21/اپریل 2014 *** آج الیکشن نتائج نے بی جے پی کی شاندار فتح کو واضح کر دیا ہے ۔۔۔۔ ایک علاقہ کی مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ ایک صاحب اپنی موٹر سیکل کو روک کر پان کے ڈبے پر یہ پوچھتے...
  19. حیدرآبادی

    ہندوستانی پارلیمانی انتخاب 2014 - اب کی بار مودی سرکار

    بی جے پی اپنے بل بوتے پر ہندوستان میں نئی حکومت قائم کرنے کے راستے پر گامزن ! نریندر مودی کی بحیثیت وزیر اعظم ہند حلف برداری کی قوی توقع۔ ہندوستانی سیاست کا موجودہ رجحان ۔۔۔ فرقہ پرستی کی جیت نہیں بلکہ گذشتہ کانگریسی حکومت کی بےشمار عوام بیزار پالیسیوں اور گھوٹالوں کا نتیجہ ہے !! کیا کانگریس...
  20. حیدرآبادی

    ہندوستانی پارلیمانی انتخاب 2014 - اب کی بار مودی سرکار

    بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کو بنارس سے عام آدمی پارٹی کے اروند کجریوال کے مقابلے میں تقریباَ ڈیڑھ لاکھ ووٹوں سے سبقت۔ نریندر مودی اپنے ایک اور پارلیمانی حلقے وڈودرا (بڑودہ) سے جیت چکے ہیں۔
Top