• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. حیدرآبادی

    ہندوستانی پارلیمانی انتخاب 2014 - اب کی بار مودی سرکار

    اروند کجریوال کی "عام آدمی پارٹی" کو ملک بھر میں صرف 4 پارلیمانی حلقوں میں سبقت
  2. حیدرآبادی

    ہندوستانی پارلیمانی انتخاب 2014 - اب کی بار مودی سرکار

    ہندوستانی پارلیمانی انتخاب 2014 - اب کی بار مودی سرکار ۔۔۔۔۔۔ تازہ ترین : کانگریس بدترین شکست کی جانب گامزن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے کسی دوسری پارٹی کے سہارے کے بغیر خود اپنے بل بوتے پر نئی حکومت بنانے کا امکان
  3. حیدرآبادی

    شکایت مسلکی اختلافات اور حامی اراکین!

    پاشا بھائی ! علامہ اکبر الہ آبادی بہت پہلے کہہ گئے تھے : مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیں فالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں بچوں کی باتوں کو دل پر مت لیجئے۔ ;)
  4. حیدرآبادی

    مبشر نذیر بھائی کے لئے دعا

    شاید آپ بھول رہے ہیں کہ یہ دعا والا تھریڈ ہے۔ نظریاتی اختلاف ہر شخص سے ممکن ہے مگر اس کے اظہار کے لئے موقع محل بھی دیکھنا چاہئے۔ یہاں پر تقریباَ ہر فرد نے ان کی عاجلانہ صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور میری بھی ان کے لئے یہی دعا ہے۔ باقی جہاں تک آپ کا اختلاف ہے ، وہ میری نظر میں...
  5. حیدرآبادی

    حیدرآباد کے موسم و تہذیب - کل اور آج

    حیدرآباد کے موسم و تہذیب - کل اور آج علامہ اعجاز فرخ اب ہماری طرح بچے جگنو پکڑ کر اپنے دامن میں چھپا کر رم جھم رم جھم کا کھیل نہیں دیکھتے وہ تو کب کے اسے دن میں پرکھ کر چھوڑ چکے ۔ وہ اب تتلیاں بھی نہیں پکڑتے ۔ اب ان کیلئے تتلیوں کا مفہوم بدل گیا ۔جب تک تتلیوں کے پیرہن الگ الگ تھے ان کے نظارہ...
  6. حیدرآبادی

    شادی شدہ خواتین کو بے راہ روی پر پھانسی دی جائے - ابو عاصم اعظمی

    جنسی استحصال سے متعلق بیان غلط پیش کیا گیا - ابو عاصم اعظمی خواتین کے جنسی استحصال سے متعلق میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ وضاحت آج یہاں سماج وادی پارٹی کے سربراہ ابو عاصم اعظمی نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی عزت و تکریم اسلامی شعائر کا اہم حصہ ہے۔ مذہب اسلام نے خواتین کو...
  7. حیدرآبادی

    شادی شدہ خواتین کو بے راہ روی پر پھانسی دی جائے - ابو عاصم اعظمی

    ممبئی سے یو۔این۔آئی کی ایک خبر کے بموجب ۔۔۔۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی نے آج کہا کہ شادی شدہ خواتین کو جو اپنے شوہر کو چھوڑ کر دوسروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کریں اور عصمت ریزی کے مجرمین کو سولی پر چڑھا دینا چاہئے۔ ایک مقامی روزنامہ میں شائع شدہ اطلاع کے مطابق اعظمی نے کہا : "زنا...
  8. حیدرآبادی

    حیدرآباد کی تہذیب تمدن اور یادیں

    علامہ اعجاز فرخ ، حیدرآباد (دکن) کی مشہور بزرگ ادبی شخصیت ہے۔ حیدرآباد کی تاریخ تہذیب و ثقافت پر جہاں ان کے بیشمار مضامین شائع ہو چکے ہیں وہیں موجودہ دور کے حیدرآباد کے المیہ کی عکاسی بھی انہوں نے خوب کی ہے ۔۔۔۔۔ ذرا یہ بھی ملاحظہ فرمائیں : جہیز اور اسراف کی لعنت ۔۔۔ کوئی تو ہو جو سوچے ۔۔۔...
  9. حیدرآبادی

    حیدرآباد کی تہذیب تمدن اور یادیں

    حیدرآباد کی تہذیب تمدن اور یادیں مرقعِ حیدرآباد - ہم جنھیں حرف دعا یاد نہیں علامہ اعجاز فرخ آج معلوم نہیں خدا کی زمین تنگ پڑگئی ہے یا ہمہ منزل عمارتوں کی بلندی پر پہنچ کر انسان خدا بلند کہلانا چاہتا ہے ۔ صرف عمارتیں بلند ہوتی جارہی ہیں ۔ انسان کے قد کا مجھے پتہ نہیں ۔ لیکن سنتا ہوں کہ آج کل...
  10. حیدرآبادی

    ہوے تم دوست جس کے - اخوان المسلمون کی مخالفت

    شاید آپ اس مضمون کی بات کر رہے ہیں۔ ایک غیرجانبدار اور دیانت دار بزرگ تجزیہ نگار (جو عالم دین بھی ہیں) نے اس مضمون کے تبصرہ (جو کہ ذاتی ایمیل سے راقم کو ارسال کیا گیا تھا) میں کہا تھا کہ "مضمون میں بہت زیادتی کی گئی ہے اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ۔۔۔ "
  11. حیدرآبادی

    آنجہانی خشونت سنگھ (مستنصر حسین تارڑ)

    RIP متنازعہ شخصیت تھی مگر بندہ اس قدر کھرا ادبی اور سماجی ذوق رکھتا تھا اور اپنے قلم سے بیان کرتا تھا کہ اس کے اٹھ جانے پر سچ مچ افسوس ہے۔ ہر چند کہ ماضی میں ہم نے خشونت جی کے خلاف بھی لکھا اور ان کی تائید میں بھی۔ خصوصاً نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں آنجہانی نے جو ایک مضمون لکھا تھا وہ...
  12. حیدرآبادی

    ہوے تم دوست جس کے - اخوان المسلمون کی مخالفت

    یہ ایک ایسا مضمون ہے جس کی بیشتر باتوں سے راقم الحروف کو سخت اختلاف ہے۔ یہاں اس لئے پیش کیا جا رہا ہے کہ اہل علم اس کا جواب دیں تاکہ اس جواب کو بھی میڈیا میں بھی پیش کیا جا سکے۔ مضمون نگار ہندوستان کی ایک دانشور شخصیت ہے۔ ان کا ایک اور مضمون یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے: ندوۃ العلماء اور عرب...
  13. حیدرآبادی

    اردو لغت اور اردو لسانیات کی کتابوں کی ضرورت

    اردو کے فروغ کے لئے لغت اور لسانیات کی کتابوں کے اسکین پر توجہ درکار ہے۔ ازراہ کرم مندرجہ ذیل کتابیں اسکین کر کے پیش کرنے کی کوشش کی جائے۔ بہت شکریہ۔ ** سید یوسف بخاری کی مرقع اقوال و امثال ۔ (پندرہ بیس سال قبل انجمن ترقی اردو کراچی سے ایک بار شائع ہوئی تھی ، اپنے موضوع پر اردو کی منفرد...
  14. حیدرآبادی

    موئے مبارک از جاوید چوہدری

    ہندوستان کے بعض سرکاری اداروں اور جامعات میں یہ کام جاری ہے ۔۔ مگر ابھی تک کوئی خاص کامیابی نہیں ملی۔ یعنی ان پیج سے بنائی گئی پی ڈی اف کی یونیکوڈ میں یا پھر واپس ان پیج فائل میں تبدیلی۔ میری معلومات کے مطابق پاکستان کا مقتدرہ قومی زبان بھی اس ضمن میں کوشش کر رہا تھا جس کا ذکر بھی یہیں کہیں شاکر...
  15. حیدرآبادی

    حضرت محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ

    تبلیغ کے میدان کا پہلا اصول ہی یہی ہے کہ دوسروں کی برائیوں ، کوتاہیوں اور لغزشوں کو بطور خاص نام لے کر ٹارگٹ نہ کیا جائے۔ خاص طور پر بھی اس وقت جب فریق مخالف ان چیزوں سے عقیدت رکھتا ہو۔ یہ عجیب بات ہے کہ جب معاشرتی معاملات میں محلہ کے بچوں کی ہم تربیت کرنا چاہیں تو کبھی کسی باپ کو بیچ چوراہے پر...
  16. حیدرآبادی

    عربی تفسیروں کے اردو ترجمے — تعارف وتجزیہ

    ترجمہ تفسیر کبیر امام فخرالدین رازیؒ (ولادت ۵۴۴ھ وفات ۶۰۶ھ) کی تفسیر کبیر کی اہمیت سے اہلِ علم واقف ہیں، موصوف چھٹی صدی ہجری کے عالم ہیں، ان پر معقولات کا غلبہ تھا، تفسیر میں بھی وہی رنگ ہے، ان کی کنیت ابوعبداللہ اور نام محمد ہے، ان کے والد مرحوم ضیاء الدین عمر خطیب سے معروف تھے، وہ بھی بہت بڑے...
  17. حیدرآبادی

    حضرت محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ

    نہیں ! آپ کی طرف بالکل اشارہ نہیں تھا۔ مفاہمت اور مداہنت کا فرق بھی بتائیں اور تشریح بھی کر دیجئے ، بڑی مہربانی نوازش۔ اور یہ بات تو خیر بتانے کی ضرورت نہیں کہ جہاں غصہ آتا ہے وہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ کیا کہتا ہے؟ :)
  18. حیدرآبادی

    حضرت محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ

    یہ سوال بہت اچھا ہے۔ لیکن اپنی مرضی سے دو مختلف باتوں کو مکس کر دینے سے مسئلہ گمبھیر ہو گیا ہے۔ درست بات یہ ہے کہ ۔۔۔ کسی کی قرآن و حدیث کے مطابق رہنمائی عین اسوہ حسنہ کی روشنی میں کی جائے تو دنیا کا کوئی بھی مسلمان نہ مبلغ کو روکتا ہے اور نہ ہی اس پر غور کرتا ہے کہ کہنے والا مبلغ کس مسلک یا...
  19. حیدرآبادی

    مثنوي رومي

    ایم ایس آفس سے آپ کی مراد شاید اردو یونیکوڈ ہے۔ یہاں ایک صاحب نے یونیکوڈ میں منتقل کر رکھا ہے ۔۔۔ یہ نہیں پتا کہ مکمل ہے یا نہیں؟ http://rumiurdu.blogspot.com
  20. حیدرآبادی

    مثنوي رومي

    آرکائیو ڈاٹ آرگ پر پی ڈی ایف موجود ہے۔ اردو ترجمہ قاضی سجاد حسین صاحب کا ہے https://archive.org/details/MasnaviRumiWithUrduTranslationByQaziSajjad
Top