• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
همیشہ منفرد کردار رکهو "نمک" کی طرح،جس کی موجودگی تومحسوس نہیں هوتی مگرغیر موجودگی تمام چیزوں کو بے ذائقہ بنا دیتی هے!!


 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
فیس بک ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ہے، بے شک یہاں اچھے لوگ بھی موجود ہیں مگریہ بھی سچ ہے کہ یہاں "اکثر" رشتے مصنوعی ہیں !!!بہن، بھائی ، دوستی سے لے کر پیار اور محبت تک کے رشتوں کا تو جیسے بازار گرم ہے یہاں،ان مصنوعی رشتوں کی آڑ میں ہم شائد اپنی ان ادھوری خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں جن کی ہماری حقیقی زندگی اور حقیقی رشتوں میں کمی ہوتی ہے ،فیس بک پر سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جب دل بھر جاتا ہے تو ہم ان رشتوں کو ایسے تحلیل کر دیتے ہیں کہ جیسا انکا کوئی وجود ہی نہ ہو !اب کوئی جئے یا مرے ، ہماری بلا سے کیونکہ ہم تو اب بات کرنے کے روادار بھی نہیں محض اپنی انا کو تسکین دینے کے چکر میں ہم اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ ان مصنوعی چہروں کے پیچھے لوگ تو اصلی ہی ہیں جو ہمارے کسی غلط قدم یا فعل سے )Hurt( ہو سکتے ہیں ، آپ خود سکون پانے کے خواہشمند ہیں تو دوسروں کو سکون دیجئے ،ہمیشہ سب کی بھلائی مد نظر رکھئے اور دوسروں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیجئے جیسا آپ دوسرے لوگوں سے اپنے لئے پانا چاھتے ہوں !الله پاک آپ کو خوش رکھے اور آپ کو دوسروں میں خوشیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے . آمین یا رب العلمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
دنیا میں جہاں بھی حادثہ ہوتا ہے تو تباہی ہوتی ہے، بستیاں ختم ہوجاتی ہیں اور انسان، حیوانات اور نباتات ختم ہوجاتے ہیں۔
لیکن ملحد کے نزدیک حادثہ سے تخلیق ہوتی ہے۔
کوئی ملحد یہ بتا سکتا ہے کہ حادثہ کبھی خودبخود ہوتا ہے۔ اگر یقین نہیں تو پھر گاڑی میں بیٹھ کر اپنی گاڑی کو بھی ملحد سمجھ کر اس کو تھوڑی دیر کیلئے خودبخود چلنے کااختیار دے، پھر اس کی چیخیں خودبخود نکلیں گی اور یہ خودبخود ہسپتال پہنچے گا۔

سید اعجاز شاہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
اپنے کردار کو بہتر بنانا بہت مشکل کام ہے جبکہ دوسروں کی کردار کشی کرنا اور ان پہ انگلی اٹھانا بہت آسان اپنے لیے عزت کی چاہت اور توقع کرنا بہت آسان جبکہ دوسروں کو عزت دینا بہت مشکل کام دوسروں کے عیبوں سے پردہ اٹھانا بہت آسان جبکہ اپنے عیب ڈھونڈنا اور انکی اصلاح کرنا بہت مشکل کام ہیں کیا خوب کہا ہے غالب نےہم یونہی عمر بھر غلطی کرتے رہے غالب دھول چہرے پہ تھی اور ہم آئینہ صاف کرتے رہے

ابو حمزہ
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
کتاب کے انتخاب میں دو باتوں کو لازماً پیش نظر رکھنا چاہیے :
ایک اس کا موضوع ، جو افادیت کے وسیع امکانات اور جامع جہات کا حامل ہو اور علم و فکر کے نئے نئے گوشوں سے آشنائی کا باعث بنے ۔
دوم ، میسر و موجود اور دست یاب سرمایے میں سے اعلیٰ تر کا انتخاب کیا جائے اور فروتر تحریروں سے کامل صرف نظر برتا جائے تا پیرایہ بیان کی لطافتوں اور نزاکتوں سے واقفیت پیدا ہو اور فصاحت و بلاغت کے اسالیب پر قدرت حاصل ہو سکے !
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
منکرین حدیث کی جہالت!
صحیح مسلم کی حدیث ”لا تكتبوا عني شيئا“ کو دلیل بنا کر کہتے ہیں کہ احادیث نہیں لکھنی چاہیۓ. اور وہ احادیث کا انکار کر دیتے ہیں. اب ان جہال کی جماعت کو اتنی بھی عقل نہیں؟؟؟ ایک طرف احادیث کا انکار کرتے ہیں دوسری طرف احادیث سے ہی دلیل پکڑتے ہیں.
حقیقت صرف یہ ہے کہ ایسے لوگ نفس پرست اور عقل پرست ہوتے ہیں اپنے مطلب کو پورا کرنے کی لۓ ضعیف اور موضوع احادیث تک سے استدلال کرتے ہیں. اور جب انکے نفس کے خلاف کوئ حدیث ہوتی ہے تو یہی لوگ منکر بن جاتے ہیں.
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
شکریہ ، احساسِ قدردانی کا جمالیاتی اظہار ہے؛ مذہب نے اسے روحانی تجربے میں ڈھال دیا ہے!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069

اجتماعی شادی !" غربت کی شوٹنگ"

اجتماعی شادی کا بیڑہ اٹھاکر یتیم و بے سہارا خواتین کی خدمت کا درد رکھنے والے درحقیقت ان کے درد کو فروخت کرکے اپنی ویلفیئر کا دھندہ کرنے والے وہ ساھوکار ہیں جو غرباء یتامیٰ مساکین کی عزت نفس کا خون کرنے کے لیے معرض وجود میں لائے گئے ہیں.
ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر ایک لمحے کے لیے سوچیے تو سہی... ایک ہمدرد انسان بن کر....
اسٹیج پر ۱۵ دلہنیں اپنے ماتھے پر غربت کا ٹیکہ لگائے سجی سنوری بیٹھی ہیں...
دلہا کی پیشانی سے عرق ندامت ٹپک رہے ہیں..
معاشرے کے چند رؤسا اور بیگمات مائک ہاتھوں میں تھامے اعلان کررہے ہیں...
خواتین و حضرات متوجہ ہوں...
آج جن ۱۵ جوڑوں کی شادی میں آپ کو مدعو کیا گیا ہے یہ معاشرے کے وہ غریب ترین فرد ہیں جن کو ہماری انجمن........ نے سہارا دے کر ان کی شادی کے مکمل اخراجات برداشت کیے..
ہماری یہ کاوش آپ کے سامنے ہے..
آئیے اور دل کھول کر اس نیک کام میں ہماری مدد کیجیے...
ہال تالیوں سے گونج رہا ہے...
مگر غیرت مند دلہا اور دلہنوں کا غربت کے اس اشتہار کو دیکھ کر دامن غیرت تار تار ہورہا ہے
اور وہ شرم کے مارے زمین میں گڑتے ہوئے دل ہی دل میں اپنے رب کی بارگاہ میں محو التجاء ہوتے ہیں...
باری تعالیٰ ہمیں جلد اس ذلت کدے سے نکال باہر فرمادے..
یہ شادی ہے رسوائی.. یہ خوشیاں ہیں یا ذلت کا تماشہ ہے..
ہمارے اس بےحس معاشرے میں آئے دن اس قسم کے بیشمار نظائر دیکھنے کو ملتے ہیں...
جہاں رمضان المبارک میں پینا فلیکس لگاکر غرباء کو ۵ گھنٹے لائن لگواکر ۲۰ کلو آٹا اور ۱۰۰ کلو ذلت دی جاتی ہے..
کیا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا اسوۂ بھول گئے؟
جو اپنی کمر پر راشن لاد کر ایک بیوہ کے گھر روتے ہوئے پہنچانے جارہے ہیں اور آپ کا خادم اسلم کہتا ہے.....
امیرالمؤمنین! آپ رہنے دیں...
مجھے دیجیے...
میں اٹھاتا ہوں....
فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے ایک نظر اپنے خادم کو دیکھا اور فرمایا...
اسلم..... کیا قیامت کے دن بھی تو عمر کا بوجھ اٹھائے گا....؟؟
جہاں اپنی عزت نفس کو امت کا بوڑھا فرد آنسو بہاکر اپنے چہرے کو رومال سے چھپانے کی کوشش کرتا ہوگا مگر ایک آواز آتی ہے...
بابا جی کیمرے میں دیکھو...
اور وہ غریب کیمرے میں دیکھتا ہے ...
دل میں ایک ٹیس اٹھتی ہے...
کاش آج قبر کا گڑھا ہی دیکھ لیا ہوتا ...
جہاں ٹھٹھرتی ہوئی سردی میں غریب ماں کو دو گھنٹہ کھڑا کرکے ایک رضائی دے کر دین کی خدمت کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے..
جہاں امت کے ایک معذور کو ڈھول پیٹ پیٹ کر واویلا کرکے اعلانات کے ساتھ ایک عدد وہیل چیئر دے کر اس کی معذوری پر لات ماری جاتی ہے..
ظالموں! غریب پروری کا اسلوب قرآن سے سیکھو..
بند کردو غریب و یتیم ماؤں بہنوں اور بزرگوں کی تذلیل...
اگر ان کی جگہ تمھاری ماں باپ بہن یا بیٹی ہوتی تو کیا اس وقت بھی " غربت کی شوٹنگ" کرتے؟
 
Top