الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
قرآن روحانی ہی نہیں جسمانی بیماریوں کے لیے بھی شفاء ہے ۔۔۔
یاایھا الناس قد جاءتکم موعظۃ من ربکم وشفاء لما فی الصدور وھدی ورحمۃ للمومنین
روحانی اور جسمانی بیماریوں سے شفا یابی کی نیت سے قرآن پڑھا جا سکتا ہے ۔۔۔ہاں اس کے لیے خاص طریقہ ‘ تعداد یا اوقات مخصوص کرنا درست نہیں
میں نے اپنی نانی جان کو نہیں دیکھا ۔۔۔ایک سال کی ہی تھی کہ وہ فوت ہو گئی تھیں۔۔۔اس لیے ان کے بارے میں زیادہ جاننے کا موقع سنی سنائی باتوں تک ہی محدود ہے۔۔۔گھروں میں جا کر قرآن پڑھانے والی بات تو نہیں جانتی ہاں اتنا سنا ہے کہ ان کے پاس بہت سارے بچے اور خواتین پڑھنے آیا کرتے تھے اور یہیں سے مدرسے...
میری نانی جان مرحومہ ایک نڈر اور دلیر مسلمان تھیں۔۔۔۔بازار میں یا کہیں بھی آتے جاتے کوئی غیر شرعی کام دیکھتیں تو وہیں کھڑے ہو کرنتائج کی پروا کیے بغیر تبلیغ شروع کر دیتیں۔۔۔ میری امی جان کی بھی یہی عادت ہے بازار میں آتے جاتے چلتے پھرتے عورتوں کی دوپٹہ اوڑھنے کی تلقین کر رہی ہیں۔۔۔دوکانداروں کے...
الحمد للہ ایک دین دار گھرانے سے تعلق ہے ۔۔۔شادی بھی خاندان میں ہوئی اس لیے اللہ کا شکر ہے اس حوالے سے کسی روکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔۔۔۔سکول کے دنوں میں مجھے یاد ہے کہ لڑکیاں تنقید کرتی تھیں تو میں پریشان ہو جاتی تھی ۔۔۔لیکن کالج میں میری دو کزنوں نے میرے ساتھ اسی کالج میں داخلہ لے لیا اس...
زندگی کے کسی خاص شعبے میں خاص مہارت نہیں رکھتی۔۔۔۔درمیانے درجے کی بیوی ‘ ماں اور استاد ہوں۔۔۔مجھ سے پڑھنے والے میرے پڑھانے کے انداز کی تعریف کرتے ہیں لیکن میں اس کو اللہ کی اس خاص مدد کا نتیجہ سمجھتی ہوں جو ہردین پڑھانے والے کو میسر آتی ہے
ویسے تو اس حوالے سے منعقدہ ہر محفل بہت بھاتی ہے لیکن خصوصی طور پر مجھے اصول پڑھنا اور پڑھانا بہت پسند ہے۔۔۔خواہ وہ حدیث کے ہوں تفسیر کے ہوں فقہ کے ہوں یا زبان و بیان کے۔۔۔۔مجھے ان کی کلاس بہت اچھی لگتی ہے
بچوں کی تربیت کے حوالے سے میرا کردار نسبتا سختی والا ہے ۔۔۔میری کوشش یہ ہوتی ہے کہ بچوں کو فارغ وقت کم سے کم دستیاب ہو ۔۔۔اس لیے انھیں مختلف مشاغل میں الجھائے رکھتی ہوں ۔۔۔ان کا ایک ٹائم ٹیبل بنایا ہے جس پر ان سے لازما عمل کرواتی ہوں۔۔۔۔سختی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر وقت ان پر ڈنڈا تانے رہوں بلکہ...
+گھریلو امور میں کسی چیز میں بھی خاص مہارت نہیں ہے۔۔۔کم عمری میں شادی ہو گئی تھی ۔۔اور شادی سے پہلے میں مدرسے میں زیر تعلیم تھی ۔۔۔اس لیے گھر پر رہنے کا موقع بھی کم ہی ملا۔۔۔بہرحال جب شادی ہوئی تو تو روٹی اور ہر قسم کے چاول بنانے کے علاوہ کچھ اور نہیں آتا تھا۔۔۔ہاں ! یہ دونوں کام بہت اچھے کریقے...
زبان اور دل کے گناہوں کے معاملے میں خواتین بشمول میں خاصی غیر محتاط ہوتی ہیں۔۔۔اور یہ گناہ وہ ہوتے ہیں جو سارے کیے کرائے پر پانی پھیر دیتے ہیں ۔۔۔اس لیے اس معاملے میں سب سے زیادہ اپنی تربیت کرنا چاہتی ہوں اور اگر اللہ تعالی توفیق دیں تو دوسروں کی بھی۔۔۔
تین آپشنز دی گئی ہیں ان میں سے مزاج کی مطابقت اگر بالفرض کسی کو میسر آ جائے تو کیا کہنے لیکن بہت سے معاملات میں مزاج کی یہ مطابقت نقصان دہ بھی ثابت ہوتی ہے ۔۔۔مثلا اگر میاں بیوی دونوں ہی فضول خرچ ہیں یا دونوں کا مزاج ہی نرم ہے تو یہ نرمی تربیت اطفال کے معاملے میں اچھی نہیں ہے ۔۔۔ایک فریق اگر...
آئیڈیلزم کچھ بھی نہیں ہے ۔۔۔پیغمبروں کے علاوہ کوئی انسان کیا کبھی کامل یا آئیڈیل ہوا ہے ؟؟؟؟شوہر اور بیوی بھی اسی مادی دنیا کے عام سے انسان ہوتے ہیں اور اگر ان سے پیغمبروں یا فرشتوں جیسی صفات کی خواہش یا امید کی جائے تو یہ خام خیالی کے سوا کچھ اور نہیں۔۔۔۔یہی سوچ عموما تعلقات میں بگاڑ کا سبب...
مجھے یہ لگتا ہے کہ اللہ تعالی نے مرد کی نسبت عورت کے لیے جنت میں داخلہ خاصا آسان بنایا ہے ۔۔۔شریعت نے مردوں پر گھریلو زندگی میں قوامیت اور قوا انفسکم واھلیکم نارا کا فریضہ عائد کیا ۔۔۔اور معاشرتی میدان میں جہادو تبلیغ جیسے کٹھن کام اس کے کاندھوں پر ڈالے ۔۔۔جبکہ عورت کو جنت کا ٹکٹ محض فرائض کی...
کم عمر اور نوجوان لڑکیوں کو بنیادی ضروری باتوں کے علاوہ میری ایک ہی نصیحت ہوتی ہے کہ آپ کاوہ گولڈن پیریڈ ہے جو آپ والدین کے زیرِ سایہ ہر قسم کے تفکرات سے پرے زندگی کے بہترین دن گذار رہی ہیں۔۔۔کیونکہ پریشانیوں کو جھیلنے والے والدین جو سر پر موجود ہوتے ہیں (اللہ سب کے والدین کا سایہ قائم رکھے) اس...
میں سمجھتی ہوں نوجوان طبقہ اگر اپنے وقت کے قیمتی ہونے کا احساس کر لے اور اس کے اندر اس نعمت کے حوالے سے اللہ کے حضور جواب دہی کا شعور بیدار ہو جائے تو ان کی کافی حد تک اصلاح ہو سکتی ہے۔۔۔۔وقت ایسی دولت ہے جس سے یہ طبقہ مالا مال ہے اور اسے اس بات کا بالکل شعور نہیں ہے کہ اس کو کس طرح با مقصد اور...
مسلمانوں کی اصلاح کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اصل اور بنیاد کی طرف لوٹیں۔۔۔وہ بنیاد جس نے عرب جیسی اجڈ اور جھگڑالو قوم کے سر پر دنیا کی قیادت و سیادت کا تاج رکھا۔۔۔۔اسے دنیا کی بہترین اور مہذب ترین قوم بنا دیا ۔۔۔لا ریب کہ وہ بنیاد قرآن و حدیث کے سوا کچھ اور نہیں ہے
امام شافعی نے فرمایا تھا
لن...
میری زندگی میں یہ کردار ایک تو دینی خاندان سے وابستگی نے ادا کیا دوسرا بہت اہم حصہ میری مادرِ علمی مدرسہ تدریس القرآن والحدیث کا رہا۔۔۔مدرسہ نے دینی تربیت کو مزید ٹھوس بنیادوں پر استوار کیا۔۔ شعور کی پختگی عطا کی۔۔۔
شوہر صاحب کی خواہش ہے کہ فورم پر جس طرح مردوں کا منظم انداز میں کام چل رہا ہے اسی طرح خواتین کا بھی شروع کیا جائے ۔۔۔اب اس کی عملی صورت کیا ہو گی یہ اللہ جانتا ہے ۔۔۔بہرحال مستقبل میں ایسا کچھ کام کرنے کا ارادہ ہے اور اس میں خواتین ارکان کی بھر پور شمولیت ناگزیر ہے