الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
محدث فورم کی ہر وہ تحریر جو قرآن و سنت کے دلائل سے مزین ہو ‘ حکمت ‘ موعظہ حسنۃ اور مجادلہ احسن پر مشتمل ہو ‘ کج بحثی اور قیل وقال سے پاک ہو پسند بھی آتی ہے اور متاثر بھی کرتی ہے ۔۔۔بات خواہ پرانی ہے لیکن ہر بندہ جب اسے اپنے انداز سے بیان کرتا ہے تو اس کے نئے نئے پہلو کھل کر سامنے آ جاتے ہیں جس...
محدث فورم پر اکاؤنٹ تو کافی عرصے سے موجود تھا لیکن شومئی قسمت جب پہلے دن آن لائن آئی تو وہ واقعہ رونما ہوا کہ آج بھی یاد آتا ہے تو شرمندگی سی ہوتی ہے
پہلا تھریڈ جو میں نے پڑھا وہ عورت کے آنسوؤں کے موضوع کے حوالے سے ایک غزل پر مشتمل تھا ۔۔۔۔اس میں کہیں یہ ذکر بھی تھا کہ کہ آدم کو جنت سے...
دنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر ایک سوچ ذہن میں آتی ہے کہ مسلمانوں کی اس تنزلی کی وجہ ہم خود ہیں۔۔۔اور پھر جب کبھی دعا کو ہاتھ اٹھاؤں تو قنوت نازلہ یا مسلمانوں کی اجتماعی دعا مانگتے مانگتے رک سی جاتی ہوں کہ بے عملی کی انتہاء ہے اور دعاؤں میں بدر و احد سی مدد اترنے کی خواہش۔۔۔۔بے شک اللہ ہر چیز...
پہلی ملاقات میں ظاہری حلیہ ہی سامنے ہوتا ہے تو وہی ملاحظہ کرتی ہوں۔۔۔۔عادات ‘ اطوار‘شخصیت اور کردار تو رفتہ رفتہ ہی سامنے آتے ہیں۔۔۔یہ اور بات ہے کہ میں ظاہری حلیے سے ہی بڑی آسانی سے متاثر ہو جاتی ہوں
گھر داری اور بچوں کی مصروفیات کی بناء پر مشن کو زیادہ ٹائم نہیں دے پاتی۔۔۔مدرسے میں پڑھے اسباق ذہن میں گردش کرتے ہیں ۔۔۔دل چاہتا ہے کہ اللہ اتنی فراغت ضرور نصیب کرے کہ کہ جو کچھ پڑھا ہے اسے آگے پہنچا دوں
موت اور موت کے بعد پیش آنے والے حالات سے بے حد ڈر لگتا ہے ۔۔اتنا کہ اس وجہ سے بعض اوقات راتوں کی نیند اڑ جاتی ہے
اس بات سے بھی بہت زیادہ خوف محسوس ہوتا ہے کہ جب قیامت کے قریب فتنوں کی بہتات ہو گی تو ہماری نسلیں کس کے جھنڈے تلے ہوں گی
مجھے کپڑے سینے کا بہت شوق ہے ۔۔۔یوں کہہ لیجیے کہ یہ میری ہابی ہے۔۔۔اس لیے فرصت کے لمحات جو اگرچہ بہت کم میسر آتے ہیں کپڑے سینے میں یا فورم پر گذر جاتا ہے
اگر اللہ تعالی توفیق دے دیں توپریشان کن لمحات میں کوشش کرتی ہوں نماز کی طرف متوجہ ہوں۔۔ ۔اگر دل مائل نہ ہو تو زبانی ذکر اذکار یا دعا میں دل...
[
صبح بچوں کو سکول بھیجنے کے بعد ایک دو کلاسز لیتی ہوں۔۔۔ان کو لینے سے حقیقتا قلبی مسرت محسوس ہوتی ہے ۔۔۔نماز میں دل لگے تو وہ نماز بہت مزہ دیتی ہے۔۔ایک اچھی سی دعا دل کو جو تسکین دیتی ہے وہ بیان سے باہر ہے
کمپیوٹر سے بہت جلدی متعارف ہو گئی تھی ۔۔۔ابو انجینیر ہیں اس لیے کافی عرصہ پہلے یہ گھر میں داخل ہو چکا تھا۔۔شروع میں 286تھا ۔۔486 لینا ایک خواب لگا کرتا تھا۔۔اور کلرڈ کمپیوٹر میں تو ایسی اٹریکشن لگا کرتی کہ ہر اتوار ابو سے ضد کر کے ان کے آفس جاتے اور اس پر گیمز کھیلتے۔۔پھر بار بار ڈوس کا اڑ جانا...
میرا مزاج سادہ ہے۔۔۔تکلف اور بناوٹ نہیں ہے۔۔۔بےوقوفی کی حد تک خوش فہم ہوں۔۔اپنی اس عادت کی وجہ سے نقصان بھی اٹھا لیتی ہوں ۔۔۔جذباتی ہوں۔۔کم ہمت بھی ہوں۔۔لوگوں کی پہچان نہیں کر پاتی۔۔۔اپنی عادات بدلنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن۔۔قل کل یعمل علی شاکلتہ
ہم مزاج لوگ ہوں تو اجتماعیت بہت پسند ہے ۔۔۔مزاج نہ...
2006 میں محترم انس نضر صاحب سے شادی ہوئی۔۔
الحمد للہ چار بچے ہیں۔۔دو بیٹیاں اور دو بیٹے
ہنیاء‘ مالک ‘ حنہ اورمحمد
میرا عمومی مشاہدہ یہ ہے کہ گھر کا سربراہ جس پیشے سے وابستہ ہو بچے لاشعوری طور پر اسی کو آئیڈیلائز کرتے ہیں۔۔۔
ہماری خواہش بھی یہی ہے کہ بچے اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلیں
زندگی کی ستائیس بہاریں گذار چکی ہوں۔۔۔
زندگی روز ہی نیا سبق سکھاتی ہے۔۔لیکن تمام اسباق پر بھاری سبق یہ ہے کہ یہ دنیا دار الامتحان ہے۔۔یہاں آزمائشیں اور تکلیفیں آنا لازم امر ہے۔۔امتحان گاہ جو ٹہری۔
ہاں !!یہ فرق ضرور ہے کہ اپنی اپنی قابلیت کے اعتبار سے کسی کا پرچہ ذرا سخت ہوتا ہے اور کسی کا نسبتا...
نہیں میں کسی پیشے سے وابستہ نہیں ہوں۔۔۔۔گھر اور گھرداری یہی میری جاب ہے اور یہی میرا پیشہ ہے۔۔۔۔ہاں اپنی خالہ کے قائم کیے ہوئے دینی ادارے میں ایک دو کلاسز لیتی ہوں لیکن اسے جاب نہیں کہہ سکتے
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیے ! اسلام خواتین پرتعلیم کے دروازے بند نہیں کرتا (واضح رہے کہ یہاں بات العلم کی نہیں تعلیم کی ہو رہی ہے )ہاں یہ شرط ضرور عائد کرتا ہے کہ حدود وقیود متاثر نہ ہوں ۔۔۔اگر ایسے تعلیمی ادارے موجود ہوں جہاں صرف خواتین کے لیے اعلی تعلیم کے حصول کا بندوبست ہو تو...
میری تعلیمی قابلیت (جس کو میں واقعتا قابلیت سمجھتی ہوں ) وہ تحفیظ القرآن اور مدرسہ تدریس القرآن والحدیث سے فارغ التحصیل ہونا ہے ۔۔۔باقی جہاں تک صرف تعلیم کی بات ہے تو ایم ایس ماس کمیونیکیشن اور ایم اے اسلامیات کیا ہے ۔۔۔
چونکہ الحمد للہ گھر کا ماحول شروع سے ہی دینی تھا لہذا غیر رسمی دینی تعلیم...