الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
99-100-101
مستقل چمٹنے والے فتنے، خوشحالی اور فراوانی کا فتنہ اور تاریک و اندھے فتنے کا ظہور:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک تین فتنے نہ ظاہر ہوجائیں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو...
98-جزیرۃ العرب میں چراگاہوں اور نہروں کا ظہور:
جزیرۃ العرب کو دیکھنے والا جانتا ہے کہ اس علاقے کے کل رقبے کا قریباً ستر فیصد بے آباد اور بنجر صحراؤں پر مشتمل ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی کہ علامات قیامت میں سے یہ بھی ہے کہ جزیرۃ العرب میں چراگاہوں اور نہروں کا ظہور ہوگا۔...
97-آدمی فسق و فجور نہ کرے گا تو اسے عاجز و درماندہ ہونے کا طعنہ دیا جائے گا:
جن علامات قیامت کی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دے ہے ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آدمی کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ فسق و فجور کا ارتکاب کرے یا پھر غیر مہذب عاجز، کمزور اور بنیاد پرست ہونے کا الزام قبول کرلے۔...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
"تحقیق حدیث سے متعلق سوالات و جوابات" میں 100 سے زائد موضوعات جواب کے منتظر ہیں۔ اس کی افادیت ایک طرح سے ختم ہو کررہ گئی ہے۔ شیخ کفایت اللہ کے علاوہ کوئی وہاں پر جواب نہیں دیتا۔ وہ شاید اپنی مصروفیات کی وجہ سے ان پر توجہ نہیں کرسکے۔ دیگر شیوخ سے گزارش ہے کہ وہ...
رجب کے کونڈوں کی بدعت
مولانا سیف الرحمن الفلاح
دین میں بدعت ایک ایسا کام ہے ۔ جو دین کا حلیہ بگاڑ دیتا ہے اور وہ دین جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے سامنے پیش کیا اس میں اضافہ کر دیتا ہے حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں دین اسلام مکمل ہو گیا اور اسمیں کسی قسم کی...
ماہ رجب میں کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا
علامہ ابن رجب فرماتے ہیں: "چند روایت میں آیا ہے کہ ماہ رجب میں بڑے حادثات واقع ہوئے ہیں، جبکہ ان میں سے ایک بھی صحیح نہیں ہے، مثلا یہ مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رجب کی پہلی رات کو پیدا ہوئے اور آپ کو ستائیس رجب کو نبی بنایا گیا، یہ بھی کہا گیا ہے...
ماہ رجب میں زکوۃ کی ادائیگی
بعض ملکوں میں لوگوں نے اپنا یہ شیوہ بنا لیا ہے کہ وہ خصوصیت کے ساتھ ماہ رجب میں زکوۃ نکالتے ہیں، اس سلسلہ میں علامہ ابن رجب فرماتے ہیں: "سنت میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے اور نہ ہی کسی سلف سے یہ معروف ہے بہرحال زکوۃ واجب ہوتی ہے جب مال نصاب پر ایک سال مکمل ہوجائے، لہذا...
ماہ رجب میں عمرہ کی ادائیگی
کچھ لوگ ماہ رجب میں عمرہ کرنے کے بڑے حریص ہوتے ہیں، ان کا یہ اعتقاد ہے کہ ماہ رجب میں عمرہ کو خاص فضیلت وخصوصیت حاصل ہے۔ یہ بے بنیاد وبے اصل بات ہے، امام بخاری رحمہ اللہ نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ انہوں نے فرمایا: "نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار...
ماہ رجب کو روزہ یا اعتکاف کے لئے خاص کرنا
علامہ ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "جہاں تک ماہ رجب میں روزوں کا تعلق ہے تو خاص کر اس کے روزوں کی فضیلت کے سلسلہ میں نہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ ثابت ہے اور نہ آپ کے صحابہ کرام سے " ۔
(لطائف المعارف، ص 228 )
ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں...
ماہ رجب میں جانور ذبح کرنا
ماہ رجب میں اللہ کی رضاکے لئے مطلقا جانور ذبح کرنا دیگر مہینوں کی طرح منع نہیں ہے، لیکن اہل جاہلیت اس ماہ میں ایک "عتیرہ" نام کا ذبیحہ ذبح کرتے تھے۔ اہل علم نے اس ذبیحہ کے حکم کے سلسلہ میں اختلاف کیا ہے، چنانچہ علماء کی اکثریت اس بات کی طرف گئی ہے کہ اسلام نے اسے باطل...
اسراء ومعراج
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم معجزات میں آپ کو راتوں رات مسجد حرام سے مسجد اقصی کی سیر کرانا اور پھر وہاں سے ساتوں آسمان اور اس سے بھی اوپر معراج کرایا جانا ہے۔ بعض ملکوں میں اسی اسراء ومعراج کی یادگار کے طور پر ستائیس رجب کی رات کو جشن منایا جاتا ہے، جبکہ اس رات میں معراج...
صلاۃ الرغائب
اولا: صلاۃ الرغائب کا طریقہ
اس نماز کی کیفیت انس رضی اللہ عنہ کی ایک موضوع حدیث میں اس طرح بیان ہوئی ہے: "جو شخص ماہ رجب کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھے اور جمعہ کی رات عشاء اور تاریکی ہونے کے درمیان بارہ رکعت نماز پڑھے، ہر رکعت میں سورہ الفاتحہ ایک مرتبہ اور (انا انزلناہ فی لیلۃ...
ماہ رجب کی خاص فضیلت
فضائل واحکام
از:حافظ عمران ایوب لاہوری
لفظ رَجْبٌ اگر جیم کے ضمہ کے ساتھ ہو تو اس کا معنی ہے ’’شرم کرنا، پھینک کر مارنا، ڈرنا اور بڑائی کرنا۔ ‘‘ اور اگر جیم کے فتحہ کے ساتھ رَجَبٌ ہو تو اس کا معنی ہے ’’گھبرانا اور شرم کرنا ‘‘
(لغات الحدیث :2-69)
اصطلاح میں رجب قمری مہینوں...
96-دریائے فرات سے سونے کا پہاڑ ظاہر ہونا:
دریائے فرات ایک مشہور دریا ہے۔ اس میں پانی کی فراوانی ہوتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے کہ علامات قیامت میں سے یہ بھی ہے کہ یہ اپنا رخ بدلے گا اور اس سے سونے کا پہاڑ ظاہر ہوگا۔ لوگ اس سونے کی خاطر لڑیں گے اور ان کی بڑی تعداد اس میں قتل...
93-94-95-مسلمانوں کی نصرت کے لیے درختوں اور پتھروں کا کلام کرنا اور مسلمانوں کا یہودیوں سے جنگ کرنا:
یہ عظیم معرکہ آخری زمانے میں برپا ہوگا۔ اس میں مسلمانوں کو فتح نصیب ہوگی۔ اس موقع پر درخت اور پتھر بول بول کر مسلمانوں سے کہیں گے: اے مسلمان! اے اللہ کے بندے! یہ میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے،...
92- ایسا فتنہ جو تمام عربوں کو ہلاک کردے گا:
جن علاماتِ قیامت کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے ان میں سے ایک علامت ایسا عظیم فتنہ بھی ہے جس کی لپیٹ میں تمام عرب آجائیں گے اور کثیر تعداد میں ہلاک ہوجائیں گے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ...
91-آسمان سے بارش تو ہوگی مگر اس سے پیداوار نہ ہوگی:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جن علاماتِ قیامت کی خبر دی ہے ان میں سے یہ بھی ہے کہ آسمان سے بارش تو نازل ہوگی مگر اس سے زمین نباتات اور فصلیں نہیں اگائے گی۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا...