الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
امام اہل سنت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو ابوبکر و عمر و عائشہ رضی اللہ عنھم کو گالیاں دیتا ہے؟تو انہوں نے فرمایا:
میں اسے اسلام پر (مسلمان) نہیں سمجھتا۔ ( السنۃ للخلال ص 493 ح 779 وسندہ صحیح)
جس کے دل میں بھی ام المومنین امی عائشہ طیبہ طاہرہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں بغض ہے اللہ کی قسم اسکا ایمان خطرے میں ہے۔اور اس کے لیے دنیا و آخرت میں رسوا کیے جانے والا عذاب ہے۔۔امی عائشہ رضی اللہ عنہا کی پاکیزگی جس رب نے قرآن میں بیان کردی ہو اسکی شان،قدر،عزت،رفعت،عفت کو کوئی کم نہیں کرسکتا اور...
جزاک اللہ خیرا۔۔بھائی میں نے پچھلے دنوں یہی کتاب کتاب و سنٹ ڈاٹ کام سے یونیکوڈ میں ڈاونلوڈ کی تھی اور بدقسمتی سے ہارڈ ڈرائیو فارمیٹ ہونے کی وجہ سے ڈیلیٹ ہوگئی اور اب میں کافی تلاش کے بعد بھی اسکا ڈاونلوڈ لنک ڈھونڈ نہیں پایا۔۔برائے مہربانی ربط فراہم کر دیں
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:"آخرت جس کی فکر ہواللہ بےنیازی اور غنا کو اس کے دل میں داخل کردیتا ہے،اسکے امور کی شیرازہ بندی کرتا ہےاور دنیا عاجز ودرماندہ ہوکراسکےپاس آتی ہے۔اور جسکی فکر محض دنیا ہو،اللہ تعالیٰ اسکے فقروفاقہ کو اسکی پیشانی پر...
اور عید الاضحی کے روز نماز (عید) سے پہلے کوئی چیز تناول نہ فرماتے تھے۔
بھائی حدیث کے ان الفاظ کی وضاحت آپ فرمادیں۔۔جزاک اللہ
اور رہی روزے والی بات تو بھائی حدیث میں ایسے الفاظ کہیں بھی نہیں ہیں اگر عوام میں سے چند ایک لوگ ایسا کررہے ہیں تو وہ صرف لاعلمی کی بنا پر ہے۔۔۔جو کررہا ہے اسکو...
عید الاضحی کے روز نماز (عید) سے پہلے کوئی چیز تناول نہ فرماتے تھے۔“
بھائی کیا آپ اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقے کو مستحب نہیں کہہ سکتے؟
آپ مستحب کے کیا معنی کرتے ہیں؟
”حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عید کے روز عیدگاہ میں آنے جانے کا راستہ تبدیل فرمایا کرتے تھے۔“
اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
کتاب العیدین، باب من خالف الطریق اذا رجع یوم العید
”حضرت جبیر بن نضیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم عید کے روز جب آپس میں ملتے تو ایک دوسرے کو ”تَقبَّلَ اللّٰہ مَنَّا وَمِنک“ کہتے۔“
اسے ابن حجر نے فتح الباری میں نقل کیا ہے۔
کتاب العیدین، باب سنت العیدین لاھل الاسلام
”حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام حضرت نافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں”میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ عیدالفطر اور عیدالاضحی دونوں کی نماز پڑھی، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے پہلی رکعت میں قرات سے پہلے سات تکبیریں اور دوسری رکعت میں قرات سے پہلے پانچ تکبیریں کہیں۔“...
”حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت عمررضی اللہ عنہ نماز عیدین،خطبہ سے پہلے ادا فرماتے۔“
اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
اللؤلو والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث509
”حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک مرتبہ نہیں کئی مرتبہ عیدین کی نماز اذان اور اقامت کے بغیر پڑھی۔“
اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
مختصر صحیح مسلم، للالبانی، رقم الحدیث428
”حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق عید الاضحٰی کی نماز دو رکعت ہے، عید الفطر کی نماز دورکعت ہے، مسافر کی نماز دورکعت ہے، جمعہ کی نماز دو رکعت ہے اور یہ مکمل نماز ہے کم نہیں۔“
اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔
کتاب صلاة العیدین، باب عدد صلاة العیدین
”حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب عید کی نماز یا کوئی دوسری نماز(کھلے میدان میں) ادا فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بھالہ گاڑ دیا جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پیچھے نماز ادا فرماتے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے...
”حضرت ابو الحویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجران کے گورنر عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کو تحریری طور پر یہ ہدایت فرمائی”عید الاضحی کی نماز جلدی پڑھو اور عیدالفطر کی نماز تاخیر سے پڑھو اور لوگوں کو خطبہ میں نیکی کی نصحیت کرو۔“
اسے شافعی نے روایت کیا ہے۔
کتاب...
عید الفطر کی نماز کا وقت اشراق کی نماز کا وقت ہے۔
”حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ خود عید الفطر یا عید الاضحی کی نماز کے لئے لوگوں کے ساتھ عیدگاہ روانہ ہوتے تو امام کو دیر کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور فرمایا”ہم لوگ تو اس وقت نماز پڑھ کر فارغ بھی ہوجایا کرتے تھے اور وہ...
”حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایام تشریق(11-12-13ذی الحجہ) میں یہ تکبیر پڑھا کرتے۔“
اَللّٰہ اکبَراَللّٰہ اکبَرلاَ اِلٰہَ اَلاَ اللّٰہ وَاللّٰہُ اکبَر اَللّٰہ اکبَر وَلِلّٰہِ الحَمد
اسے ابن ابی شبینہ نے روایت کیا ہے۔
ارواءالفلیل، للالبانی،125/3