الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
مخَصِّصَات منفصلہ:
منفصل مُخَصِّص کی تعریف پیچھے گزر چکی ہے ۔ اس کی بھی چند اقسام ہیں ، ان میں سے چند ایک کو ہم یہاں ذکر کرر ہے ہیں۔
1 کتاب وسنت کی کسی نص کے ذریعے تخصیص کرنا۔ اس کی درج ذیل صورتیں ہیں:
1۔ یا تو کوئی آیت ہی کسی دوسری آیت کے عموم کی تخصیص کردیتی ہے، جیسا کہ...
مخَصِّصات:
عام کی تخصیص کرنے والی اشیاء کی دو قسمیں ہیں:
۱۔ متصل ۲۔ منفصل
1۔ متصل وہ مخَصِّص ہے جس کا اپنا کوئی ذاتی وجود نہیں ہوتا بلکہ اس کا معنی لفظ کے ساتھ ایک تعلق ہوتا ہے تو اس طرح یہ اس عام سے ہمیشہ ملا رہتا...
مرسل کی اقسام:
مرسل کی تین قسمیں ہیں:
۱۔ صحابہ کی مراسیل ۲۔ تابعین کی مراسیل ۳۔ ان کے بعد آنے والوں کی مراسیل
اس کی تفصیل پیش ِ خدمت ہے:
1۔ صحابی کی مرسل روایت: یہ کہ صحابی کہے کہ اللہ کے رسول ﷺ...
مفتی اور مستفتی:
مفتی کا لفظ إفتاء کے باب سے اسم فاعل کا صیغہ ہے۔شیخ ابوطاهر مجد الدین محمدبن یعقوب کارزینی معروف بہ فیروزآبادی قاموس میں فرماتے ہیں: اس نے اس مسئلہ میں فتویٰ دیا کا مطلب یہ ہے کہ اس نے اس مسئلہ کو اس کےلیے واضح کردیا۔ اور فتیا اور فتویٰ (فتحہ کے ساتھ)اس چیز کو کہتے ہیں جس کا...
مندوب:
لغت میں مندوب ،ندب سے اسم مفعول کا صیغہ ہے ، جس کا مطلب ہے : کسی کام کےلیے پکارنا اور بلانا ، بقول شاعر
لا يسألون أخاهم حين يندبهم وفي النائبات على ما قال برهانا
ترجمہ: وہ (بنو مازن قبیلے والے)اپنے بھائی سے اس کی بات کی دلیل کا مطالبہ اور سوال نہیں...
مُبَیِّن کا مبَیَّن کے مقابلے میں درجہ:
مبَیِّن (اسم فاعل کا صیغہ) ہونے کےلیے یہ شرط نہیں ہے کہ وہ مبَیَّن (اسم مفعول کا صیغہ)سے سند میں یا دلالت میں زیادہ قوی ہو۔ بلکہ اخبار متواتر کا اخبار آحاد کے ذریعے اور منطوق کا مفہوم کے ذریعے بیان کرنا بالکل جائز ہے۔
مثالیں:
1۔ سنت...
نکرہ کاعموم میں نص اور ظاہر ہونا:
آنے والے حالات میں نفی کے سیاق میں نکرہ عموم میں نص صریح ہوتا ہے:
1۔ جب نکرہ لائے نفی جنس کا اسم ہو۔جیسے: ” لا إله إلا الله “ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ہے۔
2۔ جب نکرہ سے پہلے ’مِنْ‘ کا اضافہ کیا جائے ، اور یہ زیادتی تین...
س: اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟
ج : ساری کائنات اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے اور وہ خود خالق ہے، خالق عرش پر قائم ہے،
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
(انَّ رَبَّکُمُ اللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ فِیْ سِتَّةِ أَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ) (الأعراف :54' یونس: 3)
''بے شک تمہارا...
نہی:
تعریف: لغت میں نہی کے معنی روکنے کے ہیں ، اسی وجہ سے عقل کو نہیۃ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ آدمی کو ان چیزوں سے روکتی ہے جو اس کی شان کے لائق نہ ہوں۔
اصطلاح میں نہی کی تعریف کچھ یوں کی جاتی ہےکہ : حاکمانہ انداز میں کسی (شخص)سے کسی کام سے رکنے کا مطالبہ کرنا ، کف، ذر وغیرہ جیسے الفاظ کے...
نبی ﷺ کے ساتھ خاص خطاب کے عموم کے حکم کا بیان:
نبی کریمﷺ کے ساتھ خاص خطاب میں جو حکم ہوتا ہے وہ امت کو بھی شامل ہوتا ہے۔ ہاں اگر کوئی دلیل مل جائے تو پھر وہ نبی کریمﷺ کےساتھ ہی خاص ہوگا۔
زیر بحث قاعدے کے دلائل میں سے ایک دلیل اللہ تبارک وتعالیٰ کا یہ فرمان ذیشان ہے: ” ﴿ فَلَمَّا قَضَى...
نبی کریمﷺ کے اجتہادات:
نبی کریمﷺ کی طرف سے اجتہاد کا ہونا جائز ہے اور ایسا ہوا بھی ہے۔ اس کے وقوع کی چند مثالیں پیش خدمت ہیں:
آپﷺ کا غزوہ تبوک سے پیچھے رہ جانے کو بغیر ان کے سچ یا جھوٹ کو جانے ، پیچھے رہ جانے کی اجازت دینا۔
بدر کے قیدیوں کو قید کرنا اور ان سے فدیہ لینا۔
کھجوروں کو پیوند...
نسخ:
تعریف: لغت میں نسخ کا مطلب ہے زائل کرنا، ”نسخت الشمس الظل“سورج نے سایہ کو منسوخ کردیا،اسی معنی میں ہے۔یعنی سورج نے سایہ کو ختم کرکے سایہ کو اس کی جگہ پر پہنچا دیا۔
اسی طرح :”نسخت الريح الأثر“ ہوا نے قدموں کے نشانات منسوخ کردیئے۔ یعنی انہیں مٹادیا۔
نسخ کا لفظ نقل کے مشابہ چیز پر بھی...
نسخ کا جائز اور واقع ہونا:
نسخ عقلاً جائزہے اور شریعت میں واقع بھی ہوا ہے۔ اس کی دلیل اللہ رب العالمین کا یہ فرمان گرامی ہے:
﴿ مَا نَنْسَخْ مِنْ آيةٍ أَوْ نُنسِهَا نَأْتِ بِخَيرٍ مِّنْهَا أَوْ مِثْلِهَا ﴾ [البقرة:106] ہم جو بھی آیت منسوخ کرتے ہیں یا اسے بھلوا دیتے ہیں تو اسی جیسی یا اس سے...