• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. رفیق طاھر

    سجدہ تلاوت

    سجدہ تلاوت واجب یا فرض نہیں بلکہ مستحب ہے ۔ یعنی نماز میں ہو یا غیر نماز میں اسکا ایک ہی حکم ہے کہ سجدہ تلاوت سنیں تو سجدہ تلاوت کر لیا جائے لیکن اگر کوئی شخص کبھی نہ بھی کرے تو گنہگار نہیں ہوگا ۔
  2. رفیق طاھر

    سجدہ تلاوت

    نہیں !!! بلکہ یہ دعاء نمازکے سجدوں میں پڑھی جاسکتی ہے سجدہ تلاوت میں نہیں !!!
  3. رفیق طاھر

    رکوع کے بعد قیام میں ہاتھوں کو چھوڑنا ہی صحیح عمل ہے۔

    ۱۔نہیں ہر گز نہیں ! میرا یہ مطلب قطعا نہیں !!!! بلکہ وہ یقینا گہنگار ہی ہوگا !!! در اصل آپ نے دو باتوں کو ایک سمجھ لیا ہے اسی بناء پر معاملہ الجھ گیا ہے ۔ لہذا پہلے دونوں باتوں کا فرق سمجھ لیں : بعض سنی سنائی باتیں آگے بیان کرنے سے بندہ گہنگار نہیں بنا ہاں ہر سنی سنائی بات کو آگے بیان کرنے...
  4. رفیق طاھر

    سجدہ تلاوت

    ۱۔ فاضل بزرگ نے عمومات سے استدلال کیا ہے جبکہ خاص سجدہ تلاوت کی ایک مخصوص دعاء بھی منقول ہے ۔ اور علم اصول میں یہ بات مسلمہ ہے کہ ہر مطلق کو مقید پر محمول کیا جائے گا اور عام کو خاص پر ۔ ۲۔ یہی بات میں بھی عرض کررہا ہوں کہ صحیح مسلم میں یہ روایت موجود ہے جوکہ وہم سے پاک ہے اور یہ عام سجدہ کی...
  5. رفیق طاھر

    سجدہ تلاوت

    جی ہاں ! صحیح مسلم اور صحیح بخاری میں کوئی روایت بھی ضعیف نہیں ہے ۔ اور صحیح مسلم میں یہ روایت عام نماز کے سجدہ کی دعاء کے طور پر آئی ہے ۔ اسی لیے تو میں نے کہا کہ یہ روایت صحیح مسلم میں بھی موجود ہے مگر ایک روای کے وہم کے نتیجہ میں یہ سجدہ تلاوت کی دعاء بن گئی ہے ۔ یہ وہم جامع ترمذی میں ہے...
  6. رفیق طاھر

    اذان کے وقت کانوں پر ہاتھ کس طرح رکھیں۔

    یعنی غیر متعصب یا کم تعصب والے ....
  7. رفیق طاھر

    رکوع کے بعد قیام میں ہاتھوں کو چھوڑنا ہی صحیح عمل ہے۔

    ( ابتسامۃ محب .........) آپ نے جو روایت پیش کی ہے اس میں کچھ باتیں سمجھنے کی ہیں ۱۔ ہر سنی سنائی بات یعنی کچھ باتیں سنی سنائی اگر کوئی آگے بیان کرے تو وہ جھوٹا نہیں ہوتا ...!!! ۲۔ آگے بیان کر دے ۔ یعنی جھوٹ کا تعلق آگے بیان کرنے سے ہے نہ کہ عمل کرنے سے ...!!! اور وہ بھی ہر سنی سنائی کو...
  8. رفیق طاھر

    سجدہ تلاوت

    سجدہ تلاوت کی ایک مخصوص دعاء نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے سکھائی ہے : اللَّهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا عِنْدَكَ أَجْرًا وَضَعْ عَنِّي بِهَا وِزْرًا وَاجْعَلْهَا لِي عِنْدَكَ ذُخْرًا وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَهَا مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ جامع ترمذی ابواب الجمعۃ باب یقول فی سجود...
  9. رفیق طاھر

    شہادت کی انگلی تشہد میں کھڑی کرنے کے بارے میں سوال

    یحرکہا کے الفاظ زائدہ بن قدامہ نے ذکر کیے ہیں اور انکے علاوہ دیگر رواۃ نے اسے ذکر نہیں کیا اس بناء پر کچھ لوگ اسے شاذ قرار دے دیتے ہیں ۔ حالانکہ اسے شاذ کہنا ہی شاذ ہے ۔ کیونکہ محدثین کے ہاں شاذ روایت کی تعریف ہے : ما رواه الثقة منافيا لما رواه الثقات او الاوثق جسے کوئی ثقہ راوی اپنے سے...
  10. رفیق طاھر

    اذان کے وقت کانوں پر ہاتھ کس طرح رکھیں۔

    میرے علم کے مطابق تو اردو زبان میں اس طرح کی کوئی سائیٹ نہیں ہے ۔ عربی متن اعراب سمیت کاپی پیسٹ کے لیے متعدد ویب سائیٹیں موجود ہیں جن میں سے سب سے زیادہ بہترین ویب ز ترتیب وار یہ ہیں : موسوعة الحديث - أسماء الكتب - إسلام ويب الدرر السنية http://www.islamport.com/ البتہ ایک سافٹ ویر ہے جو...
  11. رفیق طاھر

    فضائل اعمال میں ضعیف احادیث

    یہ مسئلہ مختلف فیہ ہے کہ ضعیف روایات کو فضائل اعمال میں قبول کیا جائے گا یا نہیں ۔ لیکن اس بارہ میں حق اور درست موقف یہی ہے کہ فضائل اعمال میں بھی ضعیف روایات کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔ یہی مسلک امام بخاری , امام مسلم , یحیى بن معین , اور ابو بکر ابن العربی رحمہم اللہ کا ہے۔ حافظ ابن رجب رحمہ...
  12. رفیق طاھر

    مشرک سے کوئی چیز خریدنے کے بارے میں سوال

    اللہ تعالى نے فرمایا ہے : لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِّلَّذِينَ آمَنُواْ الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُواْ [المائدة : 82] لوگوں میں اہل ایمان کی دشمنی میں سب سے زیادہ سخت آپ یہودیوں اور مشرکوں کو پائیں گے ۔ اور یقینا جو سخت ترین دشمن ہوتا ہے وہ اپنی دشمنی ضرور نکالتا ہے , اور...
  13. رفیق طاھر

    رکوع کے بعد قیام میں ہاتھوں کو چھوڑنا ہی صحیح عمل ہے۔

    جس شخص نے دلائل میں غور کیا اور کسی بھی قسم کی دلیل کو اپنی فہم کے مطابق زیادہ مضبوط سمجھا اور اسی پر عمل کر لیا خواہ اسکی وہ سمجھ غلط ہو یا درست اسے ثواب ملے گا۔ اور اسکی نماز ہوجائے گی خواہ وہ ارسال کو درست سمجھ کر عمل کرنیوالاہو یا وضع کو درست سمجھ کر اس کے مطابق عمل کرنیوالا۔ عَنْ عَمْرِو...
  14. رفیق طاھر

    کیا مقتدی بھی امام کے ساتھ اللہ اکبر کہے؟

    اس موضوع پر میرا ایک مختصر سا رسالہ ہے عربی میں " القول الرفیع فی مسئلۃ التسمیع" اسکا ارو ترجمہ فی الحال یونیکوڈ میں اختصار کے ساتھ دین خالص پر یہاںموجود ہے ۔ دين خالص || مقتدی بھی سمع اللہ لمن حمدہ کہے آپ اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
  15. رفیق طاھر

    کیا اذکار اور دعائیں پڑھ کر ہاتھ پر پھونک کر جسم پر ہاتھ پھیرنا بدعت ہے؟

    اس تعارض کا حل اللہ تعالى نے قرآن مجید فرقان حمید میں بتایا ہے : فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ اگر تم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو جس معاملہ میں تمہارا تنازعہ ہو جائے اسے اللہ اور اسکے...
  16. رفیق طاھر

    اذان کے وقت کانوں پر ہاتھ کس طرح رکھیں۔

    اذان دیتے ہوئے اپنی انگلی کو کان کے سوراخ میں داخل کرنا چاہیے ۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اسی طرح آذان دیتے تھے ۔ رَأَيْتُ بِلَالًا يُؤَذِّنُ وَيَدُورُ وَيُتْبِعُ فَاهُ هَا هُنَا وَهَا هُنَا وَإِصْبَعَاهُ فِي أُذُنَيْهِ سیدنا ابو جحیفہ وہب بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے بلال رضی...
  17. رفیق طاھر

    شہادت کی انگلی تشہد میں کھڑی کرنے کے بارے میں سوال

    رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم تشہد کے آغاز سے ہی انگی کو حرکت دینا شروع فرما دیتے تھے : ثُمَّ قَعَدَ وَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَوَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ وَرُكْبَتِهِ الْيُسْرَى وَجَعَلَ حَدَّ مِرْفَقِهِ الْأَيْمَنِ عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى ثُمَّ قَبَضَ اثْنَتَيْنِ مِنْ...
  18. رفیق طاھر

    وضو والا پانی

    جی ہاں پانی صاف اور پاک ہی رہتا ہے۔ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے وضوء میں استعمال شدہ پانی کو حاصل کرنے پر صحابہ کرام ایک دوسرے سے جھگڑنے کےقریب پہنچ جاتے تھے ۔ ( صحیح بخاری کتاب الشروط ح ۲۷۳۴)
  19. رفیق طاھر

    مشرک سے کوئی چیز خریدنے کے بارے میں سوال

    جی ہاں خریدی جاسکتی ہے ۔ کفارومشرکین کے ساتھ بیع وشراء کرنا حرام نہیں ہے بلکہ جائز ومباح ہے ۔ اسکی واضح ترین دلیل یہ ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلمنے اپنی درع ایک یہودی کے ہاں گروی رکھ کر اپنے اہل بیت کے لیے کچھ راشن اس سے خریدا تھا۔ یہ روایت صحیح بخاری سمیت متعدد کتب حدیث میں موجود ہے...
  20. رفیق طاھر

    سورۃ الفاتحہ سے پہلے دعائے استفتاح

    حالت قیام میں اگر صرف اور صرف سورۃ الفاتحہ ہی پڑھ لی جائے اور کچھ بھی نہ پڑھا جائے تو رکعت ہو جاتی ہے۔ لیکن بہر حال یہ ضرور ہے کہ نماز کے اجر وثواب میں کمی واقع ہوتی ہے ۔ یعنی جس شخص نے سورۃ الفاتحہ کے بعد سری نمازوں میں امام کے پیچھے یا امامت کے دوران یا انفرادی طور پر نماز پڑھتے ہوئے کوئی...
Top