الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اپنے مضمون کی اس طرح انڈیا سے چھپنے کی جتنی خوشی ہے اس سے کہیں زیادہ دکھ شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کے بارے میں تبصرہ نگار کے ناروا اور غیر مناسب طرزَ تحریر پر ہے۔
شیخ رفیق احمد رئیس سلفی نے شرح حدیث جبرائیل پر تبصرہ کرتے لکھا:
یہ بات بالکل خلافِ واقعہ ہے۔ شیخ محترم حافظ زبیر علی زئی حفظہ...
السلام علیکم،
محترم انصاری بھائی کا شکریہ کہ انہوں نے انڈیا سے چھپنے والے اس کتابچے کا تعارف یہاں کروا دیا اور ساتھ ٹائیٹل پیج بھی دے دیا۔ رہی بات مصنف کی تو راقم کوئی عالم تو ہے نہیں کہ اس کا علمی تعارف ضروری ہو۔ اگر پھر بھی کسی کو جاننے کا شوق دامنگیر ہو تو یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
انصاری...
مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ کا عقیدہ
حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ
شیخ عبدالوہاب بن عبدالجبار الدہلوی (م ١٣٨١ھ) نے لکھا ہے: "(عربی عبارت۔۔۔۔۔۔)"
"(ترجمہ) اور میں ہر رات عشاء کے بعد ان (مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ) کے ساتھ اکٹھا ہوتا تھا، کیونکہ ہمارے محلے کے حرم کے قریب ہونے کی...
اللہ تعالیٰ شیخ محترم کفایت اللہ بھائی کو لمبی اور اجر و ثواب والی بھرپور زندگی سے نوازے۔ اللہ تعالیٰ ان کے مال و اولاد، ان کے علم و عمل میں خوب برکت دے، اللہ تعالیٰ ان کو دین کی خدمت، فہم و فراست میں میں اور اضافہ فرمائے، آمین یا رب العالمین۔
شیخ محترم کفایت اللہ بھائی! اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آپ یا دیگر کوئی بھی بھائی جو عربی جانتا ہو، سے گزارش ہے کہ آپ نے جو عبارات عربی میں پیش کی ہیں ان کا صحیح سلیس ترجمہ بھی پیش کر دیا جائے۔ اللہ آپ کو مزید اپنی عنایات و مہربانیوں سے نوازے، آمین یا رب العالمین۔
السلام علیکم،
ایک بریلوی دوست نے تفسیر کبیر (ج5ص465) کے حوالے سے بیان کیا ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ان کی وصیت کے مطابق دفن کرتے وقت پہلے قبر نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر اجازت طلب کی گئی۔ اس واقعہ یا اس سے ملتے جلتے واقعہ کی تحقیق و تخریج مطلوب جلد از جلد ہے۔ شیخ رفیق طاہر اور...
چھوڑو یار تم بھی بریلویوں کے مطابق انہوں نے تو پاکستان میں بھی سلمان تاثیر جیسے گستاخ رسول بندوں کو واصل جہنم کر دیا۔ لہٰذا اب ان کی بھی بیعت کر لو۔ چلو شاباش میرا بھائی!
۸) علماء و جماعتوں کے باہمی اختلافات و الزامات
ساقی صاحب نے کچھ اہل حدیث علماء کے باہمی اختلافات کی بنا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات و الزامات کو پوری اہل حدیث جماعت کے خلاف الزام بنا کر بھی پیش کیا ہے۔ نیز بریلوی علماء کی کئی دیگرکتابوں میں بھی علماء کے ایسے باہمی اختلافات کو اہل حدیث کے خلاف...
۷) غلام مرتضیٰ ساقی بریلوی صاحب نے ’’امام الوہابیہ اسماعیل قتیل دہلوی کا عقیدہ انکار ختم نبوت‘‘ کے عنوان کے تحت’’ تقویۃ الایمان‘‘ کی ایک عبارت یوں پیش کی ہے:
پھر اس عبارت پر تبصرہ کرتے ہوئے ساقی صاحب نے لکھا:
(الحقیقہ ص۴۸)
الجواب:
اس عبارت میں صرف اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ کا بیان ہے کہ...
۶) ساقی بریلوی صاحب نے شاہ اسماعیل دہلوی سے منسوب متنازعہ کتاب ’’صراطِ مستقیم‘‘ کی عبارت بھی اہل حدیث پر بطور الزام پیش کر رکھی ہے۔ دیکھئے الحقیقہ (ص۴۴)
الجواب:
۱۔ ’’صراطِ مستقیم‘‘ نامی کتاب سخت گمراہ کن کفریہ متصوفانہ نظریات سے بھری کتاب ہے اور اس کی کسی بھی عبارت سے اہل حدیث پر کوئی الزام...
۵) ساقی صاحب نے اہل حدیث پر الزام قائم کرتے ہوئے نواب وحید الزماں کی ایک عبارت پیش کی ہے کہ جس میں رام چندر، لچھمن،کشن، زرتشت، بدھا، سقراط وغیرہ ہندوستانی، فارسی، یونانی و چینی رہنمائوں کے متعلق نبی ہونے کی بات کی گئی ہے۔ (الحقیقہ ص۴۴)
الجواب:
۱۔ نواب صاحب کے بارے میں تفصیلی طور پر راقم الحروف...
۴) ساقی صاحب بریلوی نے مولانا ثناء اللہ امرتسری ؒ کے دو فتاویٰ پیش کئے ہیں کہ جن کے مطابق ہر کلمہ گو کے پیچھے نماز جائز ہے چاہے مرزائی ہو یا شیعہ اور یہ کہ مرزائی کے پیچھے پڑھی جانے والی نماز ادا ہو جائے گی۔ان دو فتاویٰ کو پیش کر کے ساقی صاحب نے لکھا:
(الحقیقہ ص۴۸)
الجواب:
۱۔ اہل حدیث کے...
۳) ساقی صاحب نے ’’مرزا صاحب کے معمولات‘‘ کے تحت مرزا قادیانی کے ان فقہی معمولات کو پیش کیا ہے جس میں اس کا عمل اہل حدیث کے مئوقف سے ملتا ہے۔ مثال کے طور پر سینے پر ہاتھ باندھنا، ایک وتر پڑھنا، تروایح کی آٹھ رکعات کا قائل ہونا، جرابوں پر مسح اور فاتحہ خلف الامام کا واجب ہونا وغیرہ۔ ان معمولات کو...
۲) ساقی بریلوی صاحب نے ایک عنوان لکھا ہے : ’’وہابیوں کی قادیانیت نوازی‘‘ اور اس عنوان کے تحت اہل حدیث کے خلاف قادیانیوں کی کتب کے حوالے پیش کر کے بھی الزام قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔
الجواب:
۱۔ قادیانیوں کی کتب ان کے اپنے عقائد اور اپنے بارے میں گواہیوں کے حوالے سے تو معتبر ہو سکتی ہیں، کسی...
الجوابات الفاضلہ فی رَدِّ تاویلاتِ فاسدہ
(دوسری و آخری قسط)
الزامات اور ان کے جوابات
۱) ساقی صاحب نے لکھا:
(الحقیقہ ، جنوری ۲۰۱۲ء ص۴۱)
الجواب:
۱۔ یہ بات سراسر غلط اور جھوٹ ہے کیونکہ مولانا ثناء اللہ امرتسریؒ نے مرزا قادیانی سے اپنی پہلی ملاقات کا جو احوال لکھا ہے اس میں قادیان جانے کا...
بلا شک و شبہ صد افسوس اس وطیرہ پر کہ کسی غلط بات کو غلط کہہ کر اس سے بری ہونے کا رویہ رکھنے کو ٹیپ کا مصرعہ کہہ کر پھبتی کسی جائے اور اور دوسرے کے صریح کفریہ عقائد و نظریات کو گلے سے لگا کر سینے سے چمٹا کر دین اسلام کا حلیہ بگاڑنے والوں کو اہلسنت سمجھا جائے۔ واللہ المستعان۔