الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
روح القدس کی تعبیرات
روح القدس، جمہور مفسرین کے نزدیک حضرت جبرئیل ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَقَفَّيْنَا مِن بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ ۖ وَآتَيْنَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ الْبَيِّنَاتِ وَأَيَّدْنَاهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ (سورة البقرة)
اور البتہ ہم نے موسٰی علیہ...
امر اللہ کی تشریح
علی ھٰذا القیاس جب مخلوق کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ وہ ’’امر الله‘‘ ہے تو اس سے مراد یہ ہوتی ہے، کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے امر سے پیدا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
أَتَىٰ أَمْرُ اللَّـهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ (سورة النحل)
اللہ کا حکم یعنی روزِ آخرت آ کر رہے گا تم اس کے لیے...
تولّد علم سے استدلال
متکلمین قدریہ میں سے جس نے یہ کہا ہے کہ جو علم غور و نظر کے ذریعے حاصل ہوتا ہے وہ انسان سے متولد ہوتا ہے، تو یہ بات ایسی ہی ہے جیسے اس کا یہ قول ہے کہ بھوک اور پیاس سے سیر ہونا کھانے اور پینے سے پیدا (متولد) ہوا ہے۔ پھر جس طرح وہ بھوک اور پیاس سے سیر ہونے کو اس کا بیٹا نہیں...
اور اگر یہ فرض کیا جائے کہ وہ خود تورات، انجیل اور اللہ کے سارے کلام کی طرح کلام اللہ ہے تو یہ بات ظاہر ہے کہ اللہ کا کلام یا اس کی کوئی صفت خالق، رب اور معبود نہیں ہو سکتی۔ سو جب نصاریٰ نے یہ کہا کہ ’’مسیح خالق ہے‘‘ تو وہ ایک تو اس لحاظ سے ضالین (گمراہ) پائے کہ انہوں نے اس صفت کو خالق قرار دیا،...
عیسائیت کی تردید
اہل عرب میں سے جو لوگ یہ کہتے تھے، کہ ملائکہ اللہ کی بیٹیاں ہیں۔ ان کی اور ان کے اس قول کی نفی، کہ اللہ تعالیٰ نے جنوں کے قبیلے میں شادی کی اور اس شادی سے ملائکہ پیدا ہوئے، اس امر سے کی کہ اللہ تعالیٰ کے لیے بیوی اور جزو کا ہونا محال ہے۔ کیونکہ وہ ’’صمد‘‘ ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے...
عیسائیت کی تردید
اہل عرب میں سے جو لوگ یہ کہتے تھے، کہ ملائکہ اللہ کی بیٹیاں ہیں۔ ان کی اور ان کے اس قول کی نفی، کہ اللہ تعالیٰ نے جنوں کے قبیلے میں شادی کی اور اس شادی سے ملائکہ پیدا ہوئے، اس امر سے کی کہ اللہ تعالیٰ کے لیے بیوی اور جزو کا ہونا محال ہے۔ کیونکہ وہ ’’صمد‘‘ ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے...
اس سے کسی قدر واضح ہو جاتا ہے کہ :
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ
نہ اس نے کوئی بیٹا جنا اور نہ اسے کسی نے جنا۔
اور:
أَلَا إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ ﴿١٥١﴾ وَلَدَ اللَّـهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ ﴿١٥٢﴾ (سورة الصافات)
خبردار وہ جھوٹ کہتے ہیں، کہ اللہ تعالیٰ نے بیٹا جنا ہے۔ اور وہ بالکل...
واحد الاصل مخلوق پر تولد کا اطلاق نہیں ہو سکتا
بتانا یہ مقصود ہے کہ قائم وجودوں میں سے جس چیز کے متعلق بھی ’’تولد‘‘ کا لفظ استعمال کیا جائے گا۔ یہ ضروری ہے کہ وہ اصلوں سے بنی ہو اور دونوں میں سے ایک حصہ جدا ہو کر بنی ہو ۔جب کھانے اور پینے سے سیر ہونے یا روح نکلنے وغیرہ اعراض کے متعلق کہا جائے کہ...
تولد نار کے دو اصل
جب چقماق کا لوہا چقماق کے پتھر پر رگڑا جاتا ہے یا درخت درخت سے رگڑ کھاتا ہے تو اس رگڑ سے ایک حرکت پیدا ہوتی ہے، جس کے باعث ان دونوں کے بعض اجزاء کی حالت متغیر ہو جاتی ہے اور ان دونوں کے درمیان جو ہوا ہوتی ہے۔ وہ گرم ہو کر آگ بن جاتی ہے اور جب ایک چقماق دوسرے پر رگڑا جاتا ہے تو...
تولد مسیح کے دو اصل
اس مقام پر یہ بیان کرنا مقصود ہے کہ مسیح علیہ السلام دو اصلوں سے پیدا ہوئے ہیں، ایک نفخ جبریل سے اور دوسرے اپنی ماں مریم علیہ السلام سے۔ اور یہ وہ نفخ (پھونک) نہیں ہے، جو چار مہینے گزرنے کے بعد ہوتا ہے۔ جبکہ بچہ لوتھڑے کی صورت میں ہوتا ہے، کیونکہ یہ نفخ ایسے بدن میں واقع...
چقماق کی آگ کس مادے سے بنتی ہے؟
اس مقام پر یہ بیان کرنا مقصود ہے کہ تولد کے لئے دو اصلوں کا ہونا ضروری ہے۔ یہ خیال بھی غلط ہے کہ دو چقماقوں کی درمیان جو ہوا ہوتی ہے اسی کی حالت گرمی کے باعث بدل جاتی ہے اور وہ آگ کی صورت اختیار کر لیتی ہے، چقماقوں سے کوئی مادہ خارج نہیں ہوتا جو آگ میں منقلب ہو...
پہلی نشات کے وقت جس قدر استحالات واقع ہوئے ہیں۔ نشات ثانیہ کے لئے ان میں سے کسی کی ضرورت نہیں ہے۔ وجوہ مذکورہ بالا سے اس اعتراض کا جواب بھی مل گیا کہ بدن کے اجزاء ہمیشہ تحلیل ہوتے رہتے ہیں، کیونکہ بدن کا تحلیل اس بات سے زیادہ عجیب نہیں ہے کہ نطفہ سے علقہ اور علقہ سے مضغہ بنایا جاتا ہے۔ ان میں سے...
معانی اعادہ پر بحث
اعادہ کے لفظ کا اقتضا یہ ہے کہ اس میں مبدا اور معاد ہو، خواہ وہ اعادہ اجسام کا ہو یا اعراض کا، ان میں کوئی فرق نہیں۔ مثال کے طور پر نماز کا اعادہ لے لیجئے۔ رسول اللہ ﷺ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھ رہا تھا، آپ نے اسے حکم دیا، کہ وہ بارہ نماز پڑھو۔
اسی...
پھر سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:
أَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَن يَخْلُقَ مِثْلَهُم ۚ بَلَىٰ وَهُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ ﴿٨١﴾ (سورة يس)
کیا جس اللہ نے آسمان اور زمینیں بنا لیں، وہ اس بات پر قادر نہیں کہ ان کی طرح کے انسان پیدا کر دے، ہاں ضرور قادر ہے اور...
حسن بصری اور مجاہد نے اس آیت کی تفسیر یوں کی ہے کہ جس طرح دنیا میں پیدا ہونے کے قبل تم کچھ نہیں تھے اور پیدا کر دیے گئے تھے، اسی طرح قیامت کی دن تم زندہ لوٹائے جاؤ گے۔
قتادہ کا قول ہے کہ مٹی سے انسان کی ابتداء ہوئی ہے اور اسی کی طرف اس کو لوٹنا ہو گا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
مِنْهَا...
کیفیت معاد
اس مقام پر ہمیں یہ بیان کرنا مقصود ہے کہ جب ان لوگوں کے نزدیک ابتدائے مخلوقات کی بنیاد جوہر فرد ہے تو معاد (محشر) کی بنیاد بھی لامحالہ یہی ہونی چاہئے۔ چنانچہ اس مقام پر ان کی دو جماعتیں بن گئیں۔
ایک جماعت کا قول ہے کہ جواہر معدوم ہو جاتے ہیں اور پھر دوبارہ پیدا ہوتے ہیں۔ دوسری جماعت...
اثبات صانع کے دلائل
چنانچہ ابو عبد اللہ الرازی نے اثبات صانع کے دلائل بیان کرتے ہو ئے چار طریقے بیان کئے ہیں۔ ذاتوں کا حدوث، صفات کا امکان، اور صفات کا حدوث، پہلے تین طریقے ضعیف بلکہ باطل ہیں، کیونکہ جن ذاتوں کے حدوث یا امکان یا ان کے صفات کے امکان کا مجملاً ذکر کیا گیا ہے، ان میں خالق و مخلوق...