• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. ج

    امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کا مقام ومرتبہ حافظ ذہبی کی نگاہ میں

    امام ابوحنیفہ کی ثقاہت کی بحث امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی شخصیت ان تاریخی اورمظلوم شخصیتوں کی طرح ہے جن کی صاف وشفاف شخصیت کو زبان حسد اورلسان تعصب نے دھندلااورمیلاکرنے کی کوشش کی۔ یہ کوششیں کرنے والے اپنی کوششوں اورحسرتوں سمیت قبر میں جالیٹے اورپھران کی ان کوششوں کوتاریخ کے صفحات نے اپنے...
  2. ج

    ہرمحدث فقیہہ نہیں ہوتا

    اب آخر میں کچھ باتیں فقہ کے تعلق سے بھی عرض کردوں ۔دیکھئے ایک چیز ہے معلومات اورایک چیز ہے اس سے نتائج کا استنباط ۔ ایک سائنس کے طالب علم کو موجودہ دور میں شاید نیوٹن سے زیادہ معلومات ہوں گی لیکن نیوٹن کی طرح وہ کوئی چیز ایجاد نہیں کرسکتا ۔وجہ صرف یہ کہ اس کے اندر معلومات سے کام لینے کی...
  3. ج

    ہرمحدث فقیہہ نہیں ہوتا

    حضرت عبداللہ بن مبارک کا مقام ومرتبہ حدیث وفقہ میں جس قدر نمایاں ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔ ان کے جیسی جامع شخصیات بہت کم اوراقل قلیل ہوتی ہیں۔ ان سے جب پوچھاگیاکہ کوئی فتویٰ دینے کا اہل کب ہوتاہے توانہوں نے فرمایاکہ جب وہ آثار سے واقف ہو اوررائے میں بصیرت اوردرک رکھتاہو۔ اگرمحض آثار سے...
  4. ج

    کیا اہل حدیث نام اپنے آگے لگانا ضروری ہے؟

    اس قسم کی بحثیں دیکھ کر بڑی عبرت حاصل ہوتی ہے !
  5. ج

    ہرمحدث فقیہہ نہیں ہوتا

    اس کے علاوہ بزرگوں کے واقعات ارشادات بھی اس موقع پر ذکر کئے جانے کے قابل ہے۔ اس سلسلے میں اجلہ علماء،فقہاء محدثین کے تمام ارشادات تونقل نہیں کئے جاسکتے ۔کچھ ارشادات بطور نمونہ نقل کئے جارہے ہیں ج سسے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہوگاکہ وہ بھی یہی سمجھتے تھے کہ فقہ کامیدان دوسراہے اورحدیث کا میدان...
  6. ج

    ہرمحدث فقیہہ نہیں ہوتا

    ہم کچھ احادیث پیش کریں گے جس سے یہ حقیقت مزید نمایاں ہوجائے گی کہ حدیث دانی ،احادیث کا علم اوراس سے واقفیت فقاہت کیلئے لازمی نہیں ہے۔ اس کے بعد ہم کچھ بزرگوں کے اقوال اورواقعات بھی پیش کریں گے جس سے ہرایک پرعیاں ہوجائے گاکہ محدث اورفقیہہ میں تطابق اورتلازم کا دعویٰ کا درست نہیں ہے۔ 3:اس باب...
  7. ج

    محدث فورم انتظامیہ متوجہ ہوں

    اہل تشیع کو مسالک میں ہی رکھنابہترہے ۔ اوریہ بہت اچھی بات ہوگی اگرکوئی صاحب فقہ سنیہ اورفقہ جعفریہ کا تقابلی مطالعہ کرکے ہم سب کومستفید کریں۔ والسلام
  8. ج

    ہرمحدث فقیہہ نہیں ہوتا

    کفایت اللہ صاحب نے اردومجلس پر ایک موضوع شروع کیاہے جس کا عنوان ہے۔ کفایت اللہ صاحب کے فورم پر موجود دستخط میں ایک شعر ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ محبت ہے توعیب بھی ہنر بن جاتی ہے اورنفرت ہے توہنربھی عیب دکھائی پڑتاہے۔ اورکمال یہ ہے کہ وہ اس پر پورے طورپرعمل بھی کرتے ہیں۔ قارئین ان اسی...
  9. ج

    العرف الشذی از انور شاہ کشمیری میں وارد اشکالات اور ان کے جوابات امام عبدالرحمن مبارکپوری کے قلم سے

    علامہ بنوری نے معارف السنن کے مقدمہ میں یہ صاف کردیاہے کہ العرف الشذی کے جامع نے حضرت کی باتوں کو صحیح اورمکمل طریقہ سے نقل نہیں کیا۔اسی بناء پر مولانا بنوری نے علامہ انورشاہ صاحب کے استفادات پر مشتمل ایک کتاب معارف السنن تحریر فرمائی اوراس میں صاحب تحفۃ الاحوذی کے اعتراضات کا جواب دیتے گئے ہیں۔...
  10. ج

    صوفیاء کی برصغیر میں آمد از عبد الرحمن کیلانی

    اگربارخاطرنہ ہو اورمطالعہ میں موضوعیت اورغیرجانبداری کا شوق ہے تومحدود دائرہ سے نکل کر ذرا ٹی ڈبلیوآرنلڈ بی اے کی کتاب پریچنگ آف اسلام کا مطالعہ کرلیاجائے۔ The preaching of Islam : a history of the propagation of the Muslim faith : Arnold, Thomas Walker, Sir, 1864-1930 : Free Download &...
  11. ج

    کنعان کا تعارف

    جراحت تحفہ، الماس ارمغاں، داغ جگر ہدیہ مبارک باد اسد، غمخوارِ جانِ دردمند آیا کنعان صاحب کیلئے بطور خاص ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  12. ج

    کیا یہ حضرات اہل الحدیث تھے؟

    میں نے پوچھنا کہ کیا یہ حضرات اہل الحدیث تھے؟ ١۔شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اور ان کے بیٹے شاہ عبد العزیز (بریلوی ان کو حنفی کہتے ہیں) ٢۔سر سید احمد خاں (میری معلومات کی حد تک یہ اہل الحدیث تھے مگر بعد میں اسلاف کے عقائد سے پھر گئے ) ٣۔شاہ اسماعیل شہید اور سید احمد شہید (کیونکہ طالب الرحمن صاحب...
  13. ج

    مسئلہ تراویح اور سعودی علماء

    کفایت اللہ صاحب کا دعویٰ ہے کہ اس موضوع پر ان کی دوکتابیں ہیں۔ صلوٰۃ التراویح اورقیام رمضان۔ افسوس اگروہ قیام رمضان کی فہرست کی ہی کم ازکم ورق گردانی کرلیتے یامقدمہ ہی تھوڑاٹھیک سے پڑھ لیتے توپتہ چلتاکہ دونوں مستقل کتابیں نہیں ہیں بلکہ قیام رمضان صلاۃ التراویح کاہی خلاصہ اورتلخیص ہے۔ قیام...
  14. ج

    مسئلہ تراویح اور سعودی علماء

    لگتاہے کہ کفایت اللہ صاحب نے خود یہ کتاب نہیں پڑھی ہے اس لئے اس کوجواب کے طورپر پیش کیاہے۔ حقیقت یہ ہے کہ قیام رمضان نامی کتاب ناصرالدین الالبانی کی ہے جوانہوں نے لکھی تھی اس کے بعد شیخ اسماعیل الانصاری کی کتاب ائی ۔ انہوں نے قیام رمضان کے طبع ثانی کے مقدمہ میں تھوڑااورنہایت مختصر طورپر اس کتاب...
  15. ج

    مسئلہ تراویح اور سعودی علماء

    اس موضوع پر یہ کتاب بھی بہت اچھی ہے جوشیخ اسماعیل انصاری نے لکھی ہے کتاب کانام ہے۔ شبكة الرد الإلكترونية www.alradnet.com - تصحيح حديث صلاة التراويح عشرين ركعةوالرد على الألباني في تضعيفه افسوس کہ یہ کتاب عربی میں ہے اس سے صرف وہی لوگ استفادہ کرسکیں گے جنہیں عربی زبان سے واقفیت ہے۔
  16. ج

    امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کا مقام ومرتبہ حافظ ذہبی کی نگاہ میں

    کچھ ایسی ہی صورت حال یہاں بھی ہے۔ اہل علم نے کتابوں میں کیالکھاہے کس لفظ سے کیامطلب مراد لیاہے اس سے کوئی بحث نہیں ۔ بس اپنی ضد پوری کرنی ہے خواہ وہ کیسے بھی ہو۔ جب امام ابوحنیفہ کوقلیل الحدیث قراردینے کی ضد تھی تواس لفظ لیس بصاحب حدیث سے قلیل الحدیث مراد لیاجارہاتھاکہ جیساکہ ماقبل کے پوسٹ میں...
  17. ج

    امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کا مقام ومرتبہ حافظ ذہبی کی نگاہ میں

    اما م نسائی کا قلیل الروایٰۃ کہناازقبیل مرویات ہے نہ کہ اس اعتبار سے کہ وہ فی نفسہ کتنی حدیثوں کے ناقل وعالم تھے۔ ابن عدی نے بھی وہی بات کہی ہے جسے میں بار بار دوہراچکاہوں۔ وقد روى من الحديث یہ بات ازقبیل مرویات ہے یعنی امام ابوحنیفہ نے کتنی حدیث روایت کی ۔اس قبیل سے نہیں کہ وہ فی نفسہ کتنی...
  18. ج

    امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کا مقام ومرتبہ حافظ ذہبی کی نگاہ میں

    میں نے کہاتھا۔ اس پر کفایت اللہ صاحب لکھتے ہیں۔ امام ابوحنیفہ قلیل الحدیث تھے اس پر بحث کرنے سے قبل اس سے قبل کے مراسلے میں قلت حدیث کے جواسباب بیان کئے ہیں۔ اس پر ایک نگاہ ڈال لیجئے۔اس کے علاوہ ایک اورسبب جومناسب ہے وہ عرض کردوں۔ امام شعبہ احادیث کے اخذ کرنے میں بڑے محتاط تھے...
  19. ج

    امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کا مقام ومرتبہ حافظ ذہبی کی نگاہ میں

    بشیرصاحب اوررضاصاحب !دونوں حضرات خلط مبحث سے اس بحث کو محفوظ رکھیں اوراگرتمام علماء کے اقوال کو ذکر کرناہے تورضاصاحب اپنے شروع کردہ تھریڈ ’کیاامام ابوحنیفہ ثقہ ہیں‘میں اپنے جوہردکھائیں ۔اس تھریڈ کا موضوع صرف حافظ ذہبی اورامام ابوحنیفہ ہیں اس لئے اس کو اسی تک محدود رکھیں ۔مہربانی ہوگی ۔ دوسری...
  20. ج

    امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کا مقام ومرتبہ حافظ ذہبی کی نگاہ میں

    ہرمصنف اپنی تصنیف میں ایک معیار ملحوظ رکھتاہے۔اوراسی کے اعتبار سے اس تصنیف کو دنیا دیکھتی ہے۔ مثلا کفایت اللہ صاحب ایک کتاب لکھیں "ہندوستان میں اردو کے عظیم ادباء"اب اس کتاب میں جس کابھی ذکر آئے گا اس کے بارے میں یہ سمجھنا درست ہوگاکہ وہ کفایت اللہ صاحب کے نزدیک اردو کا عظیم ادیب ہے۔ الایہ کہ...
Top