الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
3- بیوی بچوں پر خرچ کرنا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ایک دینار تو نے جہاد فی سبیل اللہ میں خرچ کیا۔ ایک دینار تو نے غلام کو آزاد کر نے میں خرچ کیا۔ ایک دینار تو نے مسکین پر صدقہ کیا اور ایک دینار تو نے بال بچوں پر خرچ کیا۔ ان میں سب سے زیادہ اجر اس دینار میں ہے جو تو نے اپنے بیوی بچوں...
اولاد کے حقوق
1- اولاد کی تربیت کرنا
اولاد کا سب سے بڑا حق یہ ہے کہ ان کی اچھی تربیت کی جائے تاکہ وہ جہنم کی آگ سے بچ سکیں۔ان کی تعلیم و تربیت کے لیے ہر ممکن ذرائع اختیار کرنے چاہئیں تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں سے بچ سکیں اور انہیں نیک کاموں کی رغبت ہو اور ان کے اندر جنت کی طلب اور جہنم...
5- مشرک والدین کے لیے دعائے مغفرت کی اجازت نہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے اپنی والدہ کے لیے دعائے مغفرت کرنے کی اجازت طلب کی اللہ تعالیٰ نے اجازت نہیں دی۔ پھر آپ نے ان کی قبر کی زیارت کرنے کی اجازت طلب کی اللہ تعالیٰ نے اجازت دے دی۔ آپ ان کی قبر پر تشریف لے گئے۔ آپ خوب...
4- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی میں والدین کی اطاعت نہیں ہے
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اسلام لا چکے تھے (ان کی والدہ مسلمان نہیں ہوئی تھیں) ایک دن ان کی والدہ نے قسم کھائی کہ جب تک وہ اسلام کا انکار نہ کرے وہ ان سے نہیں بولیں گی۔ نہ کھائیں گی، نہ پئیں گی ۔ان کی...
3- والدین کی وفات کے بعد فرمانبرداری کرنا
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو راستے میں ایک دیہاتی ملا۔ آپ نے اسے سلام کیا اور اسے اپنا گدھا دے کر کہا:
’’اس پر سوار ہو جاؤ۔‘‘ اسے اپنا عمامہ دیا اور کہا: ’’اسے اپنے سر پر باندھ لو۔‘‘
ابنِ دینار نے ابن عمر سے کہا: ’’ اللہ آپ کا بھلا کرے۔ یہ...
2- والدین کو گالی نہ دینا
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اپنے والدین کو گالی دینا کبیرہ گناہ ہے۔‘‘
صحابہ نے عرض کیا:
’’کیا کوئی شخص اپنے والدین کو گالی دے سکتا ہے؟‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ہاں! ایک شخص کسی کے باپ یا ماں کو گالی دیتا ہے تو وہ پلٹ کر اس کے باپ یا ماں کو...
1- والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا
’’اس کا ناک خاک آلود ہو جس نے بڑھاپے میں اپنے والدین میں سے ایک یا دونوں کو پایا پھر (ان کی خدمت کر کے) جنت میں نہ گیا۔‘‘ (مسلم: کتاب البر والصلۃ)
ایک صحابی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ’’اے اللہ کے رسول...
والدین کے حقوق
والدین کے ساتھ اچھا برتاؤ اور حسن سلوک کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔
وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۚ إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِندَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَا أُفٍّ...
6- کامیابی صرف سنت کی پیروی میں ہے
تین صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے گھر آئے اور آپ کی عبادت کا حال پوچھا۔ جب ان کو بتلایا گیا تو انہوں نے اسے کم سمجھا اور کہا ہمارا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا مقابلہ۔ ان کے تو اگلے پچھلے تمام گناہ معاف کر دئیے...
5- اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین اسلام کو دنیا و آخرت میں کامیابی کا واحد ذریعہ جاننا اور تمام دیگر ادیان کو ادیان باطلہ جاننا اور پھر ہر معاملے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنا ایمان بالرسول کا اہم ترین تقاضا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَمَا...
4- نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
إِنَّ اللَّـهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ﴿٥٦﴾ الاحزاب
’’بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم...
3- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تبرک حاصل کرنا
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔آپ کے سامنے کچھ بچے آگئے، آپ نے ہر بچہ کے رخسار پر اپنا ہاتھ پھیرا اور میرے رخسار پر بھی ہاتھ پھیرا۔ آپ کا ہاتھ ٹھنڈا اور خوشبودار تھا۔ (مسلم: کتاب...
2- تعظیم رسول و نصرتِ رسول
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ﴿٨﴾ لِّتُؤْمِنُوا بِاللَّـهِ وَرَسُولِهِ وَتُعَزِّرُوهُ وَتُوَقِّرُوهُ ۔۔ ﴿٩﴾ الفتح
’’ہم نے آپ کو شہادت دینے والا، خوش خبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے تاکہ (اے مسلمانوں)! تم...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب کا بیان
ہر مسلم پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پوری طرح ادب ملحوظ رکھنا فرض ہے۔ مخلوق میں سب سے بڑھ کر آپ سے محبت کرنا ایمان کا اہم ترین تقاضا ہے۔ ایمان بالرسول صلی اللہ علیہ وسلم کے چند تقاضے درج ذیل ہیں ۔
1- حبِّ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ تعالیٰ...
10- مشیت صرف اللہ تعالیٰ کی
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اس طرح نہ کہو جو اللہ تعالیٰ چاہے اور فلاں چاہے بلکہ یہ کہو کہ جو اللہ تعالیٰ چاہے اور پھر فلاں چاہے۔‘‘ (ابو داؤد: کتاب الادب باب لایقال خبث نفسی۔ ح۔۰۸۹۴: امام نووی نے صحیح کہا ہے۔)
9- اللہ تعالیٰ کی محبت اور دشمنی
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’بے شک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو میرے دوست سے دشمنی کرے میرا اس سے اعلانِ جنگ ہے۔‘‘ (بخاری، کتاب الرقاق)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے سے محبت کرتا ہے تو جبرائیل علیہ السلام کو بتاتا ہے اور...
8- اللہ تعالیٰ سے خوف اور امید رکھنا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ:
’’اگر مومن کو اس سزا اور عذاب کا علم ہو جائے جو اللہ کے ہاں (نافرمانوں کے لیے) ہے تو اس کی جنت کی کوئی امید نہ رکھے اور اگر کافر کو اس کی رحمت کا صحیح علم ہو جائے جو اللہ تعالیٰ کے پاس ہے تو اس کی جنت سے کوئی نا امید نہ...
7- اللہ تعالیٰ کے خوف سے رونا
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
’’وہ شخص جہنم میں نہیں جائے گا جو اللہ تعالیٰ کے ڈر سے رویا۔اوراللہ کے راستے میں جہاد کا غبار اورجہنم کا دھواں اکٹھا نہیں ہوگا۔‘‘ (ترمذی:ابواب الجھاد باب ماجاء فی فضل الغبار فی سبیل اللّٰہ)
عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے...
6- اللہ عزو جل کا ڈر رکھنا
جب ایک مسلم سوچتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی پکڑ بڑی سخت ہے ۔اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی صورت میں وہ یہ محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا چاہتا ہے تو اللہ تعالیٰ کے عذاب کے خوف سے وہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کی اطاعت کرتا ہے اور اس کی نا فرمانی سے بچتا ہے۔
يَا...
5- اللہ تعالی پر توکل کرنا
جب ایک مسلم سوچتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے اس پر قادر ہے، وہ اس سے بھاگ نہیں سکتا، اور اس کے سوا کوئی جائے پناہ بھی نہیں تو وہ سارے معاملات اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیتا ہے اور اس پر ہی توکل کرتا ہے۔
اللہ تعالی نے فرمایا:
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا...