الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : ایک عورت کا اپنی باری دوسری عورت کو ہبہ کرنا۔
841: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے سودہ رضی اللہ عنہا سے بڑھ کر کسی عورت کو ایسا نہیں دیکھا کہ میں اس کے جسم میں ہونے کی آرزو کرتی، وہ تیز مزاج کی عورت تھیں۔ پھر جب وہ بوڑھی ہو گئیں تو اپنی باری عائشہ رضی اللہ عنہا...
باب : باکرہ اور ثیبہ عورت کے پاس رات گزارنے کے متعلق فرق کا بیان۔
839: اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے جب ان سے نکاح کیا تو آپﷺ تین روز ان کے پاس رہے اور پھر فرمایا کہ تم اپنے شوہر کے پاس کچھ حقیر نہیں ہو اگر تم چاہو تو میں ایک ہفتہ تمہارے پاس رہوں اور اگر ایک...
باب : عورتوں کے درمیان (رات گزارنے میں) باری مقرر کرنا۔
838: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کی نو بیویاں تھیں اور آپﷺ جب ان میں باری کرتے تھے تو پہلی بیوی کے پاس نویں دن تشریف لاتے تھے (اس لئے ) بیویوں کا قاعدہ تھا کہ جس گھر میں آپﷺ ہوتے تھے اس گھر میں جمع ہو جاتی تھیں۔ایک دن آپﷺ اُمّ المؤمنین...
باب : حاملہ لونڈیوں سے ہمبستری کے متعلق۔
836: سیدنا ابو درداءؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ ایک خیمہ کے دروازے پر سے گزرے اور وہاں ایک عورت کو دیکھا جس کا زمانہ ولادت قریب تھا تو آپﷺ نے فرمایا کہ شاید وہ شخص (جس کے پاس یہ ہے ) اس سے جماع کا ارادہ رکھتا ہے ؟لوگوں نے عرض کیا "جی ہاں"۔ آپﷺ نے...
باب : غیلہ (دودھ پلاتے وقت عورت سے صحبت کرنے ) کے متعلق۔
835: سیدنا عکاشہ کی بہن سیدہ جدامہ بنت وہب اسدیہ رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ میں کچھ لوگوں کے ساتھ رسول اللہﷺ کی خدمت میں گئی ، تو آپﷺ فرما رہے تھے کہ میں نے چاہا کہ غیلہ سے منع کر دوں ،پھر میں نے دیکھا کہ روم اور فارس کے لوگ غیلہ کرتے ہیں...
باب : عورت اور لونڈی سے عزل (یعنی صحبت کے وقت انزال باہر کرنے ) کے متعلق۔
833: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس عزل کا ذکر ہوا تو آپﷺ نے فرمایا کہ تم یہ کیوں کرتے ہو؟ صحابہؓ نے عرض کیا کہ کسی وقت آدمی کے پاس ایک عورت ہوتی ہے جو کہ بچے کو دودھ پلاتی ہے ، وہ اس سے صحبت کرتا ہے...
باب : اللہ تعالی انسان کے عمل پر پردہ ڈال دے تو انسان کے لئے اپنی طرف سے پردہ کھول دینے کی ممانعت۔
832: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپﷺ فرماتے تھے کہ میری تمام امت معاف کی ہوئی ہے مگر ظاہر کرنے والے اور ظاہر کرنا یہ ہے کہ کوئی شخص رات کوئی (برا) عمل کرتا ہے ، جب صبح...
باب : عورت کے ہمبستری والے راز اور بھید کو ظاہر کرنے کے متعلق۔
831: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : سب سے زیادہ بُرا لوگوں میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے دن وہ شخص ہے جو اپنی عورت کے پاس جائے اور عورت اس کے پاس آئے (یعنی صحبت کریں) اور پھر اس کا بھید ظاہر کر دے۔
باب : اس عورت کے بارے میں جو اپنے خاوند کے بستر پر آنے سے رکتی ہے۔
830: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : جب مرد اپنی عورت کو اپنے بچھونے پر بلائے اور وہ نہ آئے ،تو مرد اس پر رات بھر غصے رہے ،تو فرشتے صبح تک اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔
باب : اللہ تعالیٰ کے قول "تمہاری بیویاں تمہاری کھیتیاں ہیں" کے متعلق۔
829: ابن المنکدر سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا جابرؓ سے سنا وہ کہتے تھے کہ یہودی لوگوں کا قول تھا کہ جو مرد جماع کرے اپنی عورت سے قبل میں پیچھے ہو کر تو لڑکا بھینگا پیدا ہوتا ہے ، (کہ ایک چیز کو دو دیکھتا ہے ) اس پر یہ آیت...
باب : ہمبستری کے وقت کیا کہا جائے ؟
828: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : اگر کوئی تم میں سے ارادۂ جماع کے وقت "بسم الله ... مَا رزقتنا" کہہ لے تو اگر اللہ نے ان کی تقدیر میں لڑکا رکھا ہے تو اس کو شیطان ضر ر نہ پہنچائے گا اور اس کے معنی یہ ہیں کہ میں شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ...
باب : نکاح کی دعوتِ ولیمہ کو قبول کرنے کے بیان میں۔
825: نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے تھے کہ جب کوئی اپنے بھائی کو بلائے تو چاہئیے کہ اس کی دعوت کو قبول کرے (دعوت ) شادی کی ہو یا اسی کی طرح کی کوئی اور دعوت ہو۔
826: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ...
باب : نکاح میں ولیمہ کا بیان۔
823: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اُمّ المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا سے (نکاح کے موقع پر) جیسا بہتر اور فراخی سے ولیمہ کیا، کسی اور زوجہ سے (نکاح) پر نہیں کیا۔ پس ثابت بنانی نے پوچھا کہ آپﷺ نے کس چیز کا ولیمہ کیا تھا ؟تو انہوں نے کہا کہ آپﷺ نے گوشت...
باب : ماہِ شوال میں شادی و نکاح کا بیان۔
822: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے شوال میں نکاح کیا اور ماہ شوال میں ہی میری رخصتی ہوئی اور کونسی عورت رسول اللہ کے پاس مجھ سے بڑھ کر پیاری تھی۔ اور عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا دوست رکھتی تھیں کہ ان کے قبیلہ کی...
باب : اللہ تعالیٰ کے قول ﴿ترجی من تشاءُ منھن ...﴾ کے متعلق۔
821: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں ان عورتوں پر بہت غیرت کرتی تھی جو رسول اللہﷺ کو اپنی جان ہبہ کر دیتی تھیں۔اور میں کہتی تھی کہ عورت اپنی جان کو کیسے ہبہ کرتی ہو گی ؟پھر جب یہ آیت اتری کہ "اے نبیﷺ! جس کو آپ...
باب : تعلیم قرآن پر نکاح دینے کا بیان۔
820: سیدنا سہل بن سعد ساعدیؓ کہتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہﷺ کے پاس آئی اور عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! میں اس لئے حاضر ہوئی ہوں کہ اپنی ذات آپﷺ کو ہبہ کر دوں، (اس میں اس آیت کی طرف اشارہ ہے کہ "اگر کوئی مومنہ عورت اپنی جان نبیﷺ کو بخش دے اگر نبی اس سے نکاح...
باب : کھجور کی گٹھلی برابر سونے پر نکاح۔
819: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے سیدنا عبدالرحمن بن عوفؓ پر زردی کا اثر دیکھا تو فرمایا کہ یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! میں نے ایک عورت سے کھجور کی گٹھلی بھر سونے کے مہر پر نکاح کیا ہے ،تو آپﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں...
باب : نبی کی ازواج مطہرات کے حق مہر کا بیان۔
818: ابو سلمہ بن عبدالرحمن سے روایت ہے ، انھوں نے کہا کہ میں نے اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہﷺ کی (ازواج مطہرات) کا مہر کتنا رکھا تھا؟ تو اُنھوں نے کہ آپﷺ کی ازواج مطہرات کا مہر بارہ اوقیہ اور ایک نش تھا۔ (انھوں نے ) پوچھا کہ...
باب : کسی عورت اور اس کی پھوپھی یا اس کی خالہ کو بیک وقت نکاح میں جمع کرنا حرام ہے۔
817: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے چار عورتوں کو نکاح میں جمع کرنے سے منع فرمایا ہے اور وہ (عورتیں) عورت اور اُس کی پھوپھی اور عورت اور اس کی خالہ ہیں۔
باب : محرم کا نکاح کرنا اور پیغامِ نکاح دینا منع ہے۔
814: نبیہ بن وہب سے روایت ہے کہ عمر بن عبید اللہ نے اپنے بیٹے طلحہ بن عمر کا نکاح شیبہ بن جبیر کی بیٹی سے کرنے کا ارادہ کیا۔پس انہوں نے ابان بن عثمان کے پاس جو کہ اس وقت امیر حج تھے ، قاصد بھیجا کہ وہ بھی (نکاح کے موقعہ پر )آئیں۔ پس ابان (آئے...