الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : نکاح متعہ کے منسوخ ہونے اور اس کے حرام ہونے کے متعلق۔
811: سیدنا علی بن ابی طالبؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے عورتوں کے متعہ سے گھریلو گدھوں کے گوشت کھانے سے بھی منع فرمایا۔ (یعنی جنگلی گدھا حرام نہیں ہے )۔
812: ربیع بن سبرہ سے روایت ہے کہ ان کے والدؓ غزوہ فتح مکہ میں رسول اللہﷺ کے...
باب : نکاح متعہ کے متعلق۔
809: قیس کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ سے سنا وہ کہتے تھے کہ ہم رسول اللہﷺ کے ہمراہ جہاد کرتے تھے اور ہمارے پاس عورتیں نہ تھیں تو ہم نے کہا کہ کیا ہم خصی نہ ہو جائیں؟ تو آپﷺ نے ہمیں اس سے منع فرما دیا پھر ہمیں اجازت دی کہ ایک کپڑے کے بدلے معین مدت تک عورت...
باب : نکاح شغار کے متعلق۔
808: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے نکاحِ شغار سے منع فرمایا ہے۔ اور شغار یہ تھا کہ ایک شخص اپنی بیٹی دوسرے کو اس اقرار کے ساتھ بیاہ دیتا تھا کہ وہ بھی اپنی بیٹی اسے بیاہ دے اور دونوں کے درمیان مہر مقرر نہ ہو۔
باب : لونڈی کو آزاد کرنے اور اس سے شادی کرنے کا بیان۔
806: سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ غزوہ خیبر میں آئے تو ہم نے خیبر کے پاس صبح کی نماز اندھیرے میں پڑھی۔ پھر آپﷺ سوار ہوئے اور سیدنا ابو طلحہؓ بھی سوار ہو گئے اور میں ابو طلحہؓ کے پیچھے سوار تھا۔ نبیﷺ نے (اپنی سواری کو) خیبر میں داخل کر دیا...
باب : چھوٹی (بچی) کا نکاح۔
805: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھ سے رسول اللہﷺ نے نکاح کیا اور میں چھ برس کی تھی اور جب میری رخصتی ہوئی تو میں نو برس کی تھی۔ اور کہتی ہیں کہ پھر ہم مدینہ میں آئے تو وہاں مجھے ایک ماہ تک بخار رہا اور میرے بال کانوں تک ہو گئے (یعنی اس مرض میں...
باب : نکاح کی شرائط کے بارے میں۔
804: سیدنا عقبہ بن عامرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : سب شرطوں سے زیادہ پوری کرنے کی مستحق وہ شرطیں ہیں جن سے تم نے شرمگاہوں کو حلال کیا ہے یعنی نکاح کی شرطیں۔
باب : بیوہ اور باکرہ سے نکاح میں اجازت لینی چاہیئے۔
802: سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: بیوہ کا نکاح نہ ہو جب تک اس سے اجازت نہ لی جائے اور باکرہ کا بھی نکاح نہ ہو جب تک اس سے اجازت نہ لی جائے۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ (باکرہ سے )اجازت کیسے لی جائے ؟ آپﷺ نے فرمایا...
باب : جو شادی کا ارادہ کرے تو عورت کو ایک نظر دیکھ لینا چاہیئے۔
801: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ میں نے انصار کی ایک عورت سے نکاح کیا ہے ،تو آپﷺ نے فرمایا کہ تم نے اس کو دیکھ بھی لیا تھا؟ اس لئے کہ انصار کی آنکھوں میں کچھ عیب بھی ہوتا ہے۔ اس نے کہا کہ میں نے...
باب : اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نکاح نہ دے۔
800: عبدالرحمن بن شماسہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عقبہ بن عامرؓ سے سنا اور وہ اس وقت منبر پر کہہ رہے تھے کہ بیشک رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ مومن مومن کا بھائی ہے۔ پس کسی مومن کو جائز نہیں کہ کسی مومن کی بیع پر بیع کرے ، اور نہ یہ جائز ہے کہ...
باب : کنواری عورت کے ساتھ نکاح کرنے کے بیان میں۔
799: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ (جابرؓ کے والد) وفات پا گئے اور نو یا سات بیٹیاں (راوی کو شک ہے ) چھوڑ گئے۔ تومیں نے ثیب عورت (جو مطلقہ ہو یا جس کا خاوند فوت ہو چکا ہو) سے شادی کر لی۔ نبیﷺ نے مجھے فرمایا کہ اے جابرؓ تو...
باب : دیندار عورت سے نکاح کرنے کے بیان میں۔
798: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :عورت سے چار سبب سے نکاح کیا جاتا ہے ، اس کے مال کے لئے ، اس کے حسب و نسب، اس کے جمال و خوبصورتی کے لئے اور دین کیلئے۔ پس تو دیندار (سے نکاح کر کے ) کامیابی حاصل کر، تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں۔
باب : دنیا کی بہترین متاع ،نیک صالحہ عورت (بیوی) ہے۔
797: سیدنا عبد اللہ بن عمروؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: متاع دنیا کام نکالنے کی چیز ہے اور بہتر کام نکالنے کی چیز دنیا میں نیک عورت ہے۔
کتاب: نکاح کے مسائل
باب : نکاح کرنے کی ترغیب میں۔
794: سیدنا علقمہؓ کہتے ہیں کہ میں عبد اللہؓ کے ساتھ منیٰ میں چلا جاتا تھا کہ عبد اللہؓ سے سیدنا عثمانؓ ملے اور ان سے کھڑے ہو کر باتیں کرنے لگے۔ پس سیدنا ع ثمانؓ نے ان سے کہا کہ اے ابو عبدالرحمن! ہم تمہارا نکاح ایسی نوجوان لڑکی سے نہ کر دیں کہ وہ...
باب : مسجد قباء کی فضیلت کے بیان میں۔
792: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ مسجد قباء کو پیدل بھی اور سوار بھی تشریف لایا کرتے تھے اور اس میں دو رکعت نماز ادا کرتے تھے۔
793: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ وہ (ابن عمر) ہر ہفتہ کے دن (مسجد) قبا میں آتے تھے اور کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہﷺ...
باب : اس مسجد کا بیان جو تقویٰ کی بنیاد پر تعمیر کی گئی ہے۔
791: ابو سلمہ بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ میرے پاس سے عبدالرحمن بن ابو سعید خدریؓ گزرے تو میں نے ان سے کہا کہ آپ نے اپنے والد (سیدنا ابو سعید خدریؓ) کو کیسے سنا جو وہ اس مسجد کے متعلق فرماتے تھے کہ جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے ؟ انہوں...
باب : حرمین شریفین کی دونوں مساجد (کعبہ مکرمہ ، مسجد نبوی) میں نماز کی فضیلت۔
790: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میری اس مسجد میں ایک نماز پڑھنا دوسری مسجدوں میں ہزار نمازیں پڑھنے سے افضل ہے سوائے مسجد حرام کے۔
باب : (ثواب کی نیت سے ) سفر نہ کیا جائے مگر تین مسجدوں کی طرف۔
789: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا کہ کجاوے نہ باندھے جائیں (سفر نہ کیا جائے ) مگر تین مسجدوں کی طرف ایک میری یہ مسجد (یعنی جو مدینہ میں ہے مسجد نبویﷺ ) اور مسجد الحرام اور مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس)۔
باب : احد پہاڑ، ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔
788: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اُحد (پہاڑ) کی طرف دیکھا اور فرمایا کہ اُحد ایسآپہاڑ ہے کہ وہ ہمیں دوست رکھتا ہے اور ہم اس کو دوست رکھتے ہیں۔
باب : (نبیﷺ کی) قبر اور منبر کے درمیان والی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔
787: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میرے گھر اور منبر کے درمیان میں جنت کی کیاریوں میں سے ایک کیاری ہے اور میرا منبر میرے حوض پر ہے۔
باب : مدینہ طیبہ کے بارے میں، جب اس کے رہنے والے اس کو چھوڑ دیں گے۔
786: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ لوگ مدینہ کو اس کے خیر ہونے کے باوجود چھوڑ دیں گے اور اس میں کوئی نہ رہے گا سوائے درندوں اور پرندوں کے۔ پھر قبیلہ مزینہ سے دو چرواہے اپنی بکریوں کو...