الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : ہر ماہ تین دن روزے رکھنے کا بیان۔
627: سیدہ معاذہ العدویہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا رسول اللہﷺ ہر ماہ میں تین روزے رکھتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ ہاں۔ پھر پوچھا کہ کن دنوں میں (روزے رکھتے تھے ؟) انہوں نے کہا کہ کچھ پرواہ نہ کرتے ، کسی بھی...
باب : صرف جمعہ کے دن کے روزہ کی ممانعت۔
625: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کوئی شخص صرف جمعہ کے دن کا روزہ (خاص کر کے ) نہ رکھے ، مگر یہ کہ اس سے پہلے یا اس کے بعد بھی روزہ رکھے۔
626: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: کوئی شخص جمعہ کی رات کو سب...
باب : پیر کے دن کا روزہ۔
624: سیدنا ابو قتادہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سے دو شنبہ (پیر) کے روزہ کے بارہ میں پوچھا گیا تو آپﷺ نے فرمایا: میں اسی دن پیدا ہوا اور اسی دن مجھ پر وحی اتری۔
باب : ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی کراہت۔
623: سیدنا نبیشہ ھذلیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ایام تشریق (گیارہ بارہ تیرہ ذوالحجہ کے دن) کھانے پینے کے دن ہیں۔ اور ایک روایت میں ہے کہ ... اور اللہ تعالیٰ کو (گوشت) سے یاد کرنے کے۔
باب : عید الاضحیٰ اور عید الفطر کے دن روزہ رکھنے کی ممانعت۔
622: ابو عبید مولیٰ ابن ازہر سے روایت ہے کہ میں عید میں سیدنا عمر بن خطابؓ کے ساتھ حاضر ہوا، آپ آئے اور نماز پڑھی۔ پھر فارغ ہوئے اور لوگوں پر خطبہ پڑھا اور کہا کہ یہ دونوں دن ایسے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ان (دونوں دنوں) میں روزہ رکھنے سے...
باب : میدان عرفات میں حاجیوں کو عرفہ کے دن روزہ نہیں رکھنا چاہیئے۔
621: سیدہ اُمّ فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے پاس چند لوگوں نے عرفہ کے دن (عرفات میں) رسول اللہﷺ کے روزے کے بارے میں اختلاف کیا۔کسی نے کہا کہ آپﷺ روزے سے ہیں اور کسی نے کہا کہ نہیں۔ تب اُمّ الفضل نے دودھ کا ایک...
باب : عرفہ کے دن کے روزے کا بیان۔
620: سیدنا ابو قتادہؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبیﷺ کے پاس آیا اور پوچھا کہ آپﷺ کیسے روزہ رکھتے ہیں؟ اس پر آپﷺ غصہ ہو گئے (اس لئے کہ یہ سوال بے موقع تھا اس کو لازم تھا کہ یوں پوچھتا کہ میں روزہ کیسے رکھوں) پھر جب سیدنا عمرؓ نے آپﷺ کا غصہ دیکھا تو عرض کیا کہ ہم...
باب : ذوالحجہ کے دس دنوں میں روزہ نہ رکھنے کا بیان۔
619: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو ذی الحجہ کے دس دنوں میں روزے سے نہیں دیکھا۔
باب : رمضان کے بعد شوال کے چھ روزے رکھنا۔
618: سیدنا ابو ایوب انصاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو رمضان کے روزے رکھے اور اس کے ساتھ شوال کے چھ روزے رکھے تو یہ سارا سال روزہ رکھنے کی مثل ہے۔
باب : شعبان کے پہلے پندرہ دنوں میں روزہ رکھنے کے متعلق۔
617: سیدنا عمران بن حصینؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ان سے یا کسی دوسرے سے فرمایا کہ کیا تم نے شعبان کے شروع میں کچھ روزے رکھے ؟ انہوں نے کہا کہ نہیں تو آپﷺ نے فرمایا کہ جب تم افطار کر لو تو دو دن روزہ رکھو۔ (یعنی جب رمضان کے مہینے سے...
باب : شعبان کا روزہ۔
616: سیدنا ابو سلمہؓ کہتے ہیں کہ میں نے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہﷺ کے روزے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا آپﷺ اتنے روزے رکھتے کہ ہم کہتے تھے کہ آپﷺ نے بہت روزے رکھے اور اتنا افطار کرتے کہ ہم کہتے تھے کہ آپﷺ نے بہت افطار کیا۔ اور میں نے ان کو...
باب : جس نے یوم عاشورہ کو کچھ کھا لیا، وہ بقیہ دن (کھانے پینے سے ) باز رہے۔
615: سیدہ ربیع بنت معوّذ بن عفراء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے عاشورہ کی صبح کو مدینہ کے گرد انصار کی بستیوں میں حکم بھیجا کہ جس نے روزہ رکھا وہ اپنا روزہ پورا کرے اور جس نے صبح سے افطار کیا ہو وہ باقی دن...
باب : عاشورہ کے دن کے روزے کی فضیلت۔
613: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہﷺ مدینہ تشریف لائے تو یہود کو دیکھا کہ وہ عاشوراء کے دن روزہ رکھتے ہیں تو آپﷺ نے ان لوگوں سے پوچھا کہ تم یہ روزہ کیوں رکھتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ یہ وہ عظیم دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے موسیٰؑ اور بنی اسرائیل کو...
باب : عاشورہ کے کونسے دن روزہ رکھے ؟
612: حکم بن اعرج سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ میں سیدنا ابن عباسؓ کے پاس پہنچا اور وہ اپنی چادر پر زمزم کے کنارے تکیہ لگائے بیٹھے تھے۔ پس میں نے کہا کہ مجھے عاشورہ کے روزے کے بارے میں بتائیے تو انہوں نے کہا کہ جب تم محرم کا چاند دیکھو تو تاریخیں گنتے رہو۔...
باب : یومِ عاشورہ کے روزے کا بیان۔
611: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ قریش زمانہ جاہلیت میں عاشورے (دس محرم) کے دن روزہ رکھتے تھے پھر رسول اللہﷺ نے بھی اس (دن) کے روزے کا حکم فرمایا، یہاں تک کہ جب رمضان فرض ہوا تو آپﷺ نے فرمایا کہ جو چاہے اس دن (عاشورہ) کا روزہ رکھے اور...
باب : ماہِ محرم کے روزے کی فضیلت۔
610: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: رمضان کے روزوں کے بعد سب روزوں میں سے افضل محرم کے روزے ہیں، جو اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے اور فرض نماز کے بعد افضل نماز رات (تہجد) کی نماز ہے۔
باب : اللہ کی راہ (جہاد) میں روزہ رکھنے کی فضیلت۔
609: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اللہ کی راہ (جہاد) میں ایک دن روزہ رکھے تو اللہ تعالیٰ اس کے منہ کو دوزخ سے ستر برس کی راہ تک دُور کرتا ہے۔
باب : دیگر مہینوں میں روزہ رکھنے اور افطار کرنے کا بیان۔
608: سیدنا عبد اللہ بن شقیقؓ کہتے ہیں کہ میں نے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا کہ نبیﷺ کسی ماہ کے پورے دنوں کے روزے رکھتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ آپﷺ نے رمضان کے سوا کسی مہینہ کے پورے روزے رکھے ہوں اور...
باب : اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وعلی الذین یطیقونہ فدیۃ﴾ کے متعلق۔
607: سیدنا سلمہ بن اکوعؓ روایت کرتے ہیں کہ جب یہ آیت "جن لوگوں کو روزے کی طاقت نہیں ہے وہ ہر روزہ کے بدلے ایک مسکین کو کھانا دیں" (البقرہ: 184) نازل ہوئی تو جو شخص روزہ چھوڑنا چاہتا تو چھوڑ کر فدیہ دے دیتا، حتی کہ اس کے بعد والی آیت...
باب : میت کے روزے کی قضاء۔
605: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص فوت ہو جائے اور اس پر روزے (کی قضا) ہو تو اس کا وارث اس کی طرف سے روزے رکھے۔
606: سیدنا بریدہؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے پاس بیٹھے تھے کہ ایک عورت آئی اور اس نے عرض کیا کہ میں...