• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : رمضان کے روزوں کی قضاء شعبان میں۔ 604: سیدنا ابو سلمہ کہتے ہیں کہ میں نے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے سنا آپ کہتی تھیں کہ مجھ پر جو رمضان کے روزے قضا ہوتے تھے ، تو میں ان کو قضا نہ کر سکتی تھی مگر شعبان میں اور اس کی وجہ یہ تھی کہ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں مشغول ہوتی تھی...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سفر میں روزہ رکھنے اور نہ رکھنے کا اختیار ہے۔ 602: سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمیؓ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! میں اپنے آپ میں سفر کی حالت میں روزہ رکھنے کی قوت پاتا ہوں، تو اگر میں (سفر میں) روزہ رکھوں تو کیا کچھ گناہ ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا کہ یہ اللہ کی طرف سے رخصت ہے۔ پس جس نے...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : دشمن کے مقابلہ میں طاقت حاصل کرنے کے لئے افطار (روزہ نہ رکھنے ) کا بیان۔ 601: قزعہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابو سعید خدریؓ کے پاس آیا اور ان پر لوگوں کا ہجوم تھا۔ پھر جب بھیڑ چھٹ گئی تو میں نے کہا کہ میں آپ سے وہ بات نہیں پوچھتا جو یہ لوگ پوچھتے تھے اور میں نے ان سے سفر میں روزہ رکھنے کے بارے...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اس افطار کرنے والے کے اجر کا بیان جو سفر میں کام کرے۔ 600: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ سفر میں تھے ہم میں سے کوئی روزہ دار تھا اور کوئی بے روزہ دار۔ سخت گرمی کے وقت ایک منزل میں اترے۔ اور ہم میں سے سب سے زیادہ سائے میں وہ تھا جس کے پاس چادر تھی اور کتنے تو ایسے تھے کہ ہاتھ...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : (سفر میں) روزہ رکھنے اور نہ رکھنے پر اعتراض نہیں کرنا چاہیئے۔ 599: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ رمضان کی سولہ تاریخ کو جہاد کیا تو کوئی ہم میں سے روزہ دار تھا، اور کوئی افطار کئے ہوئے (بے روزہ دار) تھا اور روزہ دار افطار کرنے والے پر عیب نہ کرتا تھا اور نہ...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں۔ 598: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ایک سفر میں تھے کہ ایک شخص پر لوگوں کی بھیڑ دیکھی اور لوگ اس پر سایہ کئے ہوئے تھے تو آپﷺ نے پوچھا کہ اسے کیا ہوا؟ لوگوں نے عرض کیا کہ ایک روزہ دار ہے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے۔
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سفر میں روزہ اور افطار (دونوں کی اجازت)۔ 596: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے رمضان میں سفر کیا اور روزہ رکھا یہاں تک کہ عسفان کے مقام پر پہنچے۔ پھر آپﷺ نے ایک پیالہ منگوایا، اس میں پینے کی کوئی چیز تھی تو آپﷺ نے اس کو دن میں پیا تاکہ سب لوگ دیکھیں۔مکہ میں پہنچنے تک افطار کرتے...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : صومِ وصال (یعنی پے در پے روزے رکھنے ) سے ممانعت۔ 595: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے وصال سے منع کیا تو ایک شخص نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! آپ تو وصال کر لیتے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کون میرے برابر ہے ؟ میں تو رات کو رہتا ہوں کہ مجھے میرا پروردگار کھلاتا ہے اور...
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : افطار میں جلدی کرنے کا بیان۔ 593: سیدنا سہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: لوگ اس وقت تک خیر پر رہیں گے جب تک افطاری میں جلدی کرینگے۔ 594: ابو عطیہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں اور مسروق اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور مسروق نے ان سے کہا کہ اے...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جب رات آ جائے اور سورج غروب ہو جائے تو روزہ دار افطار کر لے 592: سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفیؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ رمضان کے مہینے میں سفر میں تھے۔ پھر جب آفتاب غروب ہوا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اے فلاں! اترو اور ہمارے لئے ستو گھول دو۔ انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! ابھی تو دن ہے...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : روزہ دار کے بوسہ دینے (کے جواز) کے متعلق۔ 591: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ روزے کی حالت میں (اپنی ازواج کو) بوسہ دیتے اور مباشرت کر لیتے (یعنی ساتھ چمٹا لیتے ) تھے۔ لیکن آپﷺ تم سب سے زیادہ اپنے جذبات پر قابو رکھنے والے تھے۔
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جو شخص رمضان میں اپنی عورت سے جماع کر بیٹھے ، اس کے کفارہ کا بیان۔ 589: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! میں ہلاک ہو گیا۔ نبیﷺ نے فرمایا کہ تجھے کس چیز نے ہلاک کیا؟ اس نے کہا کہ میں رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کر بیٹھا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تو...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : روزہ دار کو جب کھانے کی دعوت دی جائے تو وہ کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں۔ 588: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: جب کسی روزہ دار کو کھانے کے لئے بلایا جائے تو وہ کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں۔
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اس روزہ دار کا بیان جو بھول کر کھا پی لے۔ 587: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو روزہ دار بھول کر کھا لے یا پی لے تو وہ اپنا روزہ پورا کر لے۔ اس لئے کہ اس کو اللہ تعالیٰ نے کھلا پلا دیا۔
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اس آدمی کے روزے کا بیان جس نے جنابت کی حالت میں صبح کی۔ 585: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ اور اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ رمضان میں رسول اللہﷺ کو بغیر احتلام کے ، جماع کی وجہ سے صبح ہو جاتی تھی اور پھر آپﷺ روزہ رکھتے تھے۔ 586: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بیشک بلالؓ رات کو اذان دیتے ہیں، پس تم کھاؤ اور پیو۔ 584: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے دو مؤذن تھے۔ ایک سیدنا بلالؓ اور دوسرے سیدنا ابن امّ مکتومؓ جو کہ نابینا تھے ، تو آپﷺ نے فرمایا کہ بلال رات کو اذان دیتے ہیں، پس تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ ابن اُمّ مکتوم اذان دیں۔...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اللہ تعالیٰ کے اس قول﴿حتی یتبین لکم الخیط الابیض من الخیط الاسود﴾ کے بارے میں۔ 583: سیدنا سہل بن سعدؓ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت اتری کہ "کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ سفید دھاگہ سیاہ دھاگے سے ممتاز نہ ہو جائے "ﷺالبقرة: 178 [ تو آدمی جب روزہ رکھنے کا ارادہ کرتا تو دو دھاگے اپنے پیر میں باندھ لیتا،...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اس فجر کا بیان جو روزے دار پر کھانا حرام کر دیتی ہے۔ 582: سیدنا سمرہ بن جندبؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تمہیں سحری سے بلالﷺ کی اذان اور آسمان کی لمبی سفیدی دھوکا میں نہ ڈال دے جب تک کہ وہ اس طرح چوڑی نہ ہو جائے۔ اور (راوی حدیث) حماد نے اپنے ہاتھوں کو اس طرح (دائیں بائیں) پھیلا کر...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سحری میں تاخیر کا بیان۔ 581: سیدنا زید بن ثابتؓ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ سحری کی، پھر صبح کی نماز کے لئے کھڑے ہوئے۔ میں (راوی) نے کہا کہ (سحری اور نماز) دونوں کے درمیان کتنی دیر ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ پچاس آیات کے موافق۔ (سحری سے فراغت اور نماز کی تکبیر کے درمیان تقریباً دس منٹ...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : روزہ کے لئے سحری کا بیان۔ 580: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سحری کھایا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔
Top