• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : عید کے مہینے (اجروثواب کے اعتبار سے ) کم نہیں ہوتے۔ 579: سیدنا ابو بکرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: عیدوں کے دو ماہ ناقص نہیں ہوتے ایک رمضان شریف اور دوسرا ذی الحجہ۔
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ہر شہر (ملک) کے لئے ان لوگوں کی رؤیت ہے۔ 578: کریب کہتے ہیں کہ سیدہ اُمّ فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا نے انہیں سیدنا معاویہؓ کے پاس (ملک) شام بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ میں شام گیا اور ان کا کام کر دیا اور میں نے جمعہ (یعنی پنجشنبہ کی شام) کی شب کو رمضان کا چاند دیکھا۔ پھر مہینے کے آخر میں مدینہ...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بیشک اللہ نے اسے لمبا کر دیا ہے (یعنی چاند کو دیکھنے کے لئے لمبا کر دیا ہے ) 577: سیدنا ابو البختریؓ کہتے ہیں کہ ہم عمرہ کو نکلے اور جب (مقامِ) نخلہ کے درمیان میں پہنچے تو سب نے چاند دیکھنا شروع کر دیا اور بعضوں نے دیکھ کر کہا کہ یہ تین رات کا چاند ہے (یعنی بڑا ہونے کی وجہ سے ) اور بعضوں...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مہینہ انتیس (29) کا بھی ہوتا ہے۔ 575: اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے قسم اٹھائی کہ وہ اپنی بیویوں کے پاس ایک مہینہ تک نہ جائیں گے (لیکن )جب انتیس (29) دن گزرے تو آپﷺ صبح یا شام کے وقت اپنی بیویوں کے پاس گئے تو آپﷺ سے کہا گیا کہ اے اللہ کے نبیﷺ آپ نے تو قسم...
  5. Aamir

    صحیح بخاری عربی و اردو ترجمہ (مکمل) نئے انداز میں

    جی لنک میں کچ گڑبڑ ہو گئی تھی http دو بار شامل ہو گیا تھا اس کے باوجود لنک درست کر دیا گیا ہے، اب ان شاء الله کوئی دکت والی بات نہیں ہے.
  6. Aamir

    صحیح بخاری عربی و اردو ترجمہ (مکمل) نئے انداز میں

    Sahih Bukhari Arabic With Urdu Translation محترم قارئین کرام السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہم آج الحمد للہ انٹرنیٹ پر پہلی مرتبہ صحیح بخاری پی ڈی ایف فارمیٹ ، فور کلر میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ فور کلر سے مراد کہ صحیح بخاری احادیث ٹیکسٹ کو رنگوں گے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس کی...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : روزہ چاند دیکھنے پر ہے۔ 574: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے چاند کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو۔ اور جب تم اس کو دیکھو تب ہی افطار کرو۔ پھر اگر بادل آ جائیں تو تیس روزے پورے رکھ لو (اس کے بعد عید کرو)۔
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ماہ رمضان سے پہلے ایک دو روزے (پیشگی کے ) نہ رکھو۔ 573: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: رمضان سے پیشگی ایک یا دو روزے مت رکھو سوائے اس شخص کے جو ہمیشہ ایک (مقررہ) دن میں روزہ رکھا کرتا تھا اور وہی دن آ گیا تو وہ اپنے مقررہ دن میں روزہ رکھ لے۔ (مثلاً جمعرات اور جمعہ کو...
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ماہِ رمضان کی فضیلت۔ 572: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور شیاطین زنجیروں میں کس (کر باندھ) دئیے جاتے ہیں۔
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    کتاب: روزہ کے مسائل باب : روزے کی فضیلت۔ 571: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ "بنی آدم کا ہر عمل اس کے لئے ہے سوائے روزے کے ، کہ وہ خاص میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ اور روزہ (گناہوں سے ) سپر (ڈھال) ہے۔ پھر جب کسی کا روزہ ہو تو اس دن گالیاں...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جو شخص سختی سے مانگے ، اسے دینے کا بیان۔ 569: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ چلا جا رہا تھا اور آپﷺ نے ایک نجران (نامی شہر) کی چادر اوڑھی ہوئی تھی جس کا کنارہ موٹا تھا۔ اچانک ایک بدوی اور آپﷺ کو چادر سمیت اس زور سے کھینچا یہاں تک کہ میں نے آپﷺ کی گردن کے موہرے پر...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کس کے لئے سوال کرنا حلال ہے۔ 568: سیدنا قبیصہ بن مخارق ہلالیؓ کہتے ہیں کہ میں ایک بڑی رقم کا قرضدار ہو گیا (یعنی دو قبیلوں کی اصلاح وغیرہ کے لئے یا کسی اور امر خیر کے واسطے ) تو رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور آپ سے سوال کیا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تم ٹھہرو کہ ہمارے پاس صدقات کا مال آئے گا تو ہم اس...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جس آدمی کو بغیر سوال اور لالچ کے مال ملے ، تو لے لینے کا جواز۔ 567: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ، سیدنا عمر بن خطابؓ کو کچھ مال دیا کرتے تھے تو جناب عمرؓ عرض کرتے تھے کہ یا رسول اللہﷺ مجھ سے زیادہ احتیاج رکھنے والے کو عنایت کیجئے۔ تو آپﷺ نے فرمایا کہ یہ مال لے لو اور...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : دنیا کی زینت سے نکلنے کا بیان۔ 566: سیدنا ابو سعید خدریؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے کھڑے ہو کر لوگوں میں وعظ کیا اور فرمایا کہ اے لوگو! اللہ کی قسم، میں تمہارے لئے کسی اور چیز سے نہیں ڈرتا ہوں مگر اس سے جو اللہ تعالیٰ تمہارے لئے دینا کی زینت نکالتا ہے۔ تو ایک شخص نے کہا کہ اے اللہ کے رسولﷺ...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اگر ابن آدم کو دو میدان مال کے مل جائیں تو تیسرے کی ضرور خواہش کرے گا۔ 565: سیدنا ابو الاسود نے کہا کہ سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ نے بصرہ کے قاریوں کو بلوایا تو وہ سب تین سو قاری ان کے پاس آئے جو قرآن پڑھ چکے تھے۔ سیدنا ابو موسیٰؓ نے ان سے کہا کہ تم بصرہ کے سب لوگوں سے بہتر ہو اور وہاں کے قاری...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : دنیا کی حرص مکروہ ہے۔ 564: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ابن آدم (انسان) تو بوڑھا ہو جاتا ہے لیکن اس میں دو چیزیں جوان ہوتی رہتی ہیں۔ ایک (مال کی) حرص اور دوسری (لمبی) عمر کی حرص۔
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : امیر وہ نہیں جس کے پاس سامان زیادہ ہو۔ 563: سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: امیری سامان بہت ہونے سے نہیں ہے بلکہ امیری دل کی بے نیازی ہے۔
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : (اصل) مسکین وہ ہے جو ضرورت کے مطابق نہیں پاتا اور لوگوں سے سوال بھی نہیں کرتا۔ 562: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مسکین وہ نہیں ہے جو گھومتا رہتا ہے اور ایک دو لقمہ یا ایک دو کھجور لے کر لوٹ جاتا ہے۔ صحابہ عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! پھر مسکین کون ہے ؟ آپﷺ نے...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اوپر والا ہاتھ (دینے والا) نچلے ہاتھ (لینے والے ) سے بہتر ہے۔ 560: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اور آپﷺ (اس وقت) منبر پر صدقہ کا اور کسی سے سوال نہ کرنے کا ذکر کر رہے تھے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اوپر کا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور اوپر کا ہاتھ خرچ کرنے والا...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : لوگوں سے سوال کرنا مکروہ ہے۔ 558: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: تم میں سے ہمیشہ ایک آدمی مانگتا رہے گا یہاں تک کہ اللہ سے ملے گا اور اس کے منہ پر گوشت کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہو گا۔ 559: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ اگر...
Top