• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سوال سے بچنا۔ 557: سیدنا معاویہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم سوال میں چمٹنے سے بچو۔ اس لئے کہ اللہ کی قسم جو مجھ سے کوئی چیز مانگتا ہے اور اس کے سوال کے سبب سے میرے پاس سے چیز خرچ ہوتی ہے اور میں اس کو بُرا جانتا ہوں (یعنی نا خوشی سے دوں) تو اس میں برکت کیسے ہو گی؟۔
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ضرورت کے مطابق رزق دیئے جانے اور قناعت کے بیان میں۔ 556: سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: بیشک (دنیا و آخرت میں) کامیاب ہو گیا وہ شخص جو اسلام لایا اور ضرورت کے موافق رزق دیا گیا اور اللہ تعالیٰ نے جو کچھ اسے دیا اس پر قانع کر دیا
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سوال سے بچنے اور صبر کرنے کے بیان میں۔ 555: سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ انصار کے چند لوگوں نے رسول اللہﷺ سے کچھ مانگا تو آپﷺ نے انہیں دیا۔ انہوں نے پھر مانگا تو آپﷺ نے پھر دیا یہاں تک کہ جو کچھ آپﷺ کے پاس تھا، جب ختم ہو گیا تو آپﷺ نے فرمایا: میرے پاس جو مال ہوتا ہے تو میں تم سے بچا...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جو غلام (نوکر) اپنے مالک کے مال سے خرچ کرے ، اس کا بیان۔ 553: سیدنا عمیر جو سیدنا اٰبی اللحمؓ کے آزاد کردہ غلام ہیں، کہتے ہیں کہ مجھے میرے مالک (اٰبی اللحم) نے مجھے گوشت سکھانے کا حکم دیا۔ ایک فقیر آگیا تو میں نے اسے کھانے کے موافق دے دیا۔ جب مالک کو خبر ہوئی تو انہوں نے مجھے مارا۔ میں...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جب عورت اپنے خاوند کے گھر سے خرچ (خیرات) کرے۔ 552: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب عورت اپنے گھر کے اناج سے بغیر فساد کے خرچ کرے (یعنی جتنا دستور ہے جیسے فقیر کو ٹکڑا یا سائل کو ایک مٹھی جس میں شوہر کی رضا عادت سے معلوم ہوتی ہے ) تو اس کو اس کے...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : خرچ کرو۔ نہ شمار کرو اور نہ یاد رکھو۔ 551: سیدہ اسماء بنت ابی بکر صدیقؓ سے روایت ہے کہ وہ نبیﷺ کے پاس آئیں اور عرض کیا کہ اے اللہ کے نبیﷺ میرے پاس کچھ ہے ہی نہیں ماسوا اس کے جو زبیرؓ مجھے دیتے ہیں۔ اگر میں اس میں سے کچھ صدقہ کر دوں تو مجھے گناہ تو نہیں ہو گا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ جتنا تم دے...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : امانت دار خازن صدقہ کرنیوالوں میں سے ایک ہے۔ 550: سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: مسلمان امانت دار خزانچی ، جو خرچ کرتا ہو۔ اور کبھی فرماتے کہ وہ دیتا ہو جس کا (اسے ) حکم ہوا ہو اور پوری رقم دیتا ہو (یعنی تحریر بٹہ رشوت نہ کاٹتا ہو) اور پوری خیرات دیتا ہو،...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : (اللہ کی راہ میں) خرچ کرنے والے اور نہ کرنے والے کے بیان میں 549: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہر روز دو فرشتے اترتے ہیں۔ ایک تو یہ کہتا ہے کہ اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اور دے اور دوسرا یہ کہتا ہے کہ اے اللہ! بخیل کے مال کو تباہ کر۔
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : خیرات کرنے والے اور بخیل کے بیان میں۔ 548: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: بخیل اور صدقہ دینے والے کی مثال ایسی ہے جیسے دو آدمی کہ جن پر لوہے کی زرہیں ہوں۔ پھر جب سخی نے چاہا صدقہ دے تو اس کی زرہ کشادہ ہو گئی، یہاں تک کہ اس کے قدموں کا اثر مٹانے لگی۔ اور جب بخیل نے چاہا...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : وہ صدقہ جو بے جا واقع ہو اس کی قبولیت کے بیان میں۔ 547: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: ایک شخص نے کہا کہ میں آج کی رات کچھ صدقہ دوں گا۔ وہ اپنا صدقہ لے کر نکلا (یہ صدقہ کو چھپانا منظور تھا کہ رات کو لے کر نکلا) اور ایک زناکار عورت کے ہاتھ میں دے دیا۔ پھر صبح کو...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ہر جوڑ پر صدقہ کے وجوب کا بیان۔ 546: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہر آدمی کے بدن میں تین سو ساٹھ جوڑ ہیں۔ سو جس نے اللہ اکبر کہا، الحمد للہ کہا، لا الٰہ الا اللہ کہا، سبحان اللہ کہا، استغفر اللہ کہا، پتھر لوگوں کی راہ سے ہٹا دیا یا کوئی کانٹا...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سبحان اللہ کہنا، لا الٰہ الا اللہ کہنا اور دیگر نیکی کے کام، صدقہ ہیں۔ 545: سیدنا ابو ذرؓ سے روایت ہے کہ چند اصحاب نبیﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! مال والے تو اجر و ثواب مال لوٹ لے گئے۔ اس لئے کہ وہ نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم پڑھتے ہیں اور روزہ رکھتے ہیں جیسے ہم روزہ رکھتے ہیں...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : ہر نیکی صدقہ ہے۔ 544: سیدنا حذیفہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: ہر نیکی صدقہ ہے۔
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جس نے صدقہ اور دیگر نیکی کے اعمال کو اکٹھا کر لیا۔ 543: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جس نے ایک جوڑا خرچ کیا (یعنی دو پیسے یا دو روپیہ یا دو اشرفی) تو جنت میں اسے پکارا جائے گا کہ اے اللہ کے بندے ! یہاں آ تیرے لئے یہاں خیر و خوبی ہے۔ پھر جو نماز کا عادی ہے وہ نماز...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اللہ تعالیٰ کے قول ﴿الذین یلمزون المطوعین﴾ کے بیان میں 542: سیدنا ابو مسعودؓ کہتے ہیں کہ ہمیں صدقہ کا حکم دیا گیا، اور ہم بوجھ ڈھویا کرتے تھے۔ سیدنا ابو عقیلؓ نے آدھا صاع صدقہ دیا (یعنی سوا سیر)، اور ایک شخص نے اس سے زیادہ دیا۔ تو منافق کہنے لگے کہ اللہ کو اس کے صدقہ کی کچھ پرواہ نہیں ہے...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : تھوڑے صدقہ کو حقیر نہ جاننے کا بیان۔ 541: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: اے مسلمان عورتو! کوئی تم میں سے اپنے ہمسائے کو حقیر نہ جانے اگرچہ بکری کا ایک کھر ہی دے۔ (یعنی نہ لینے والا اس کو حقیر سمجھ کر انکار کرے نہ دینے والا شرمندہ ہو کر دینے سے باز رہے )۔
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : پاکیزہ کمائی سے صدقہ کی قبولیت اور اس کے بڑھنے کے بارے میں 539: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے ، بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنی پاکیزہ (حلال) کمائی سے ایک کھجور بھی صدقہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑ کر اس کی اس طرح تربیت کرتا ہے جس طرح تم میں سے...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : تندرست اور حریص ہونے کی صورت میں صدقہ کرنے کی فضیلت۔ 538: سیدنا ابو ہریرہؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! افضل اور ثواب میں بڑا صدقہ کونسا ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا کہ تو صدقہ دے اور تو تندرست اور حریص ہو، محتاجی کا خوف کرتا ہو اور امیری کی امید رکھتا ہو۔...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : پوشیدہ صدقہ کرنے کی فضیلت۔ 537: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: سات قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے سایہ میں جگہ دے گا (یعنی عرش کے نیچے ) جس دن اس کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہو گا۔ ایک تو حاکم منصف (جو کتاب و سنت کے مطابق فیصلہ کرے خواہ بادشاہ ہو خواہ...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : دودھ والا جانور عاریۃ(صدقہ) تحفہ دینے کی ترغیب۔ (نوٹ:۔ امام منذری رحمۃ اللہ نے صدقہ کا باب باندھا ہے جبکہ حدیث میں دودھ والا جانور عاریتا تحفہ دینا مراد ہے۔ جب تک جانور دودھ دیتا ہے لینے والا اسے چارہ ڈالے بعد میں جانور واپس کر دے )۔ 536: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ بیشک جو...
Top