الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
امام ذہبیؒ کا ان کے بارے میں صریح قول ہے جو میں نے ما قبل میں سیر کے حوالے سے عرض بھی کیا ہے:
قُلْتُ: لاَ يَجُوْزُ لأَحَدٍ أَنْ يَحْتَجَّ بِهِ
"میں کہتا ہوں: کسی کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ ان سے دلیل پکڑے۔"
اس صریح قول کی موجودگی میں تاویلات کر کے انہیں ذہبی کے نزدیک ثقہ ثابت کرنا میرا خیال ہے...
میرے محترم @ابن قدامہ بھائی!
ایک تو امیجز نہیں لگائیے۔ یونیکوڈ میں تحریر کریں تاکہ میں اس کا اقتباس بھی لے سکوں اور اسے اصل مقامات پر تلاش بھی کر سکوں۔
دوسری بات کتاب کے غیر متعلقہ صفحات بھی جو آپ نے لگا دیے ہیں انہیں نہ لگائیے۔
ویسے بھی صاحب کتاب کے نہ تو آپ مقلد ہیں اور نہ میں جو آپ ان کی...
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میں ذرا مصروفیت کی وجہ سے یہاں سے غیر حاضر کیا ہوا کہ یہاں تو جنگ ہی چھڑ گئی (ابتسامہ)۔
محترم ابن قدامہ بھائی!
اس روایت کا ایک راوی ہے نعیم بن حماد۔ اس پر کچھ عجیب و غریب جروحات ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ یہ ابو حنیفہ کے مثالب میں روایات گھڑتا تھا۔
قال ابْن...
اللہ پاک جلد از جلد شفاء کاملہ عطا فرمائیں اور آپ کی آزمائش و تکلیف کو دور فرمائیں۔ آمین
میری بھی کلاسز شروع ہو گئی ہیں اور کلاسز کے دوران مجھے اتنا وقت ملتا ہی نہیں ہے کہ میں باقاعدہ تحقیق کے ساتھ جوابات لکھ سکوں۔ اب میری چھٹیاں ربیع الاول میں ہوں گی۔ تب تک میں شاید جواب نہ دے سکوں کیوں کہ بلا...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں اس طلاق ثلاثہ کے مسئلے کے بارے میں کچھ بات کرنا چاہتا ہوں لیکن مسلک سے ہٹ کر۔
(میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ ادلہ کو دیکھے بغیر اگر صرف عوام کی آسانی کو دیکھا جائے تو بھی تین طلاق کے ایک ہونے کا فتوی دینا چاہیے کیوں کہ تین طلاق ایک بہت خطرناک بیرئیر ہے مرد اور عورت...
البتہ جو آپ نے ناقابل عمل قرار دینے کا کہا ہے تو میں اس میں ذرا اضافہ کرتا ہوں کہ بعض صحیح احادیث کو بھی امین صفدر اوکاڑویؒ ضعیف قرار دے جاتے ہیں مسلکی اختلاف کے وقت۔ اور ایسی خطرناک اور شاندار جرح ہوتی ہے کہ انسان کے دماغ کی چولیں ہلا کر رکھ دیتی ہے۔ اب آپ دیکھیں ایک حدیث امام مالک روایت کریں...
اگر معتدل نظر سے دیکھا جائے تو اس وضاحت کا واقعی سر پیر ہے۔ میں نے اگرچہ خود یہ کہا ہے کہ مسلکی معاملات میں یہ عبارات کو غیر مقام پر فٹ کرنے سے لے کر جرح و تعدیل میں بے اعتدالی تک کر جاتے ہیں، لیکن اس کے باوجود میں اس وضاحت کو قبول کر رہا ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کچھ بھی کہہ لیں لیکن امین...
اب ذرا ایک بات بتائیے کہ اگر قائل خود اپنے قول کی وضاحت کردے کہ اس قول کا یہ مطلب تھا اور فلاں غلطی فلاں وجہ سے ہوئی ہے تو کیا اس کی بات قبول نہیں ہونی چاہیے؟
قائل میں مقلد و غیر مقلد کی تفریق کیے بغیر یہ بتائیے گا۔
(کیوں کہ اس طرح تو کافی حوالہ جات ہیں جہاں شیخ زبیر علی زئیؒ نے ایک حدیث کو ایک...
تقلید کے یہ درجات در اصل انسان کی صلاحیت کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اور یہ صرف ہم (یعنی احناف) میں نہیں ہوتے بلکہ دیگر علماء نے بھی ان کا تذکرہ کیا ہے جیسے علامہ ذہبیؒ نے ایک جگہ الگ سے اجتہاد مقید کا ذکر کیا ہے جس کا حوالہ ہو سکتا ہے آگے چل کر اس تھریڈ میں جس میں میری اور ابن داود بھائی کی بات ہورہی...
نہیں بھائی جان بارک اللہ۔
البتہ جب کراچی کا پروگرام بنے تو مجھے ضرور بتائیے گا۔ میری طرف سے طعام کی دعوت ہے۔
باقی جو آپ نے سوال پوچھا ہے اس کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ سیدھی بات ہے کہ میں جامد مقلد نہیں ہوں۔ جہاں ضرورت پڑتی ہے وہاں تحقیق کرتا ہوں اور اللہ پاک کا کرم ہے کہ کچھ نہ کچھ اصول حدیث، حدیث،...
آپ نے بہت اچھی بات کی ہے ابن داود بھائی۔
یہ پوسٹس بنانے والے میرے استاد ہیں۔ اب تو اور ساتھی بھی بناتے ہیں لیکن اصل ڈیزائننگ اکثر انہی کی ہوتی ہے۔
ایک سوال پوچھوں آپ سے؟ آپ کی نظر میں مقلدین کیا ہیں؟ کافر و مشرک یا مسلمان؟
تو یہ جو عامر بھائی نے حدیث میں جھوٹ کا حوالہ دیا ہے تو کیا میں یہی جملہ ان کے بارے میں بولوں؟؟؟؟
جی جی ضرور۔ ویسے تو وہاں ایک سوال آپ کا انتظار کر رہا ہے (ابھی پوچھا نہیں ہے) کہ اگر دار العلوم دیوبند یہ کہتا بھی ہے تو آپ کو کیا فائدہ ہے؟ آپ کے لیے تو دارالعلوم دیوبند دلیل نہیں بن سکتا۔ اور آپ...
جزاک اللہ خیرا
ذرا یہاں پر بھی حکم لگائیے گا جہاں ابن داود بھائی نے محدث کی قاضی جیسی حیثیت کا دعوی کیا تھا۔ میں نے عرض کیا کہ یہ حیثیت کس نے دی تو فرمایا:
کیا آپ پورے قرآن کریم میں اور احادیث مبارکہ کے پورے ذخیرے میں سے کوئی ایک آیت یا ایک حدیث صحیح یا حسن دکھا سکتے ہیں جس میں یہ ہو کہ "محدث...