• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    نان و نفقہ اخراجات کا بیان اہل و عیال پر خرچ کر نے کی فضیلت (۱۸۸۴)۔ سیدنا ابو مسعود انصاریؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' جو مسلمان آدمی اپنے اہل و عیال پر اللہ کا حکم ادا کرنے کی نیت سے خرچ کرے تو اس کو اس میں صدقہ کا ثواب ملے گا۔ '' (۱۸۸۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے...
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب: سوگ والی عورت کا سرمہ لگانا (ناجائز ہے)۔ (۱۸۸۳)۔ ام المومنین ام سلمہؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت کا خاو ند فوت ہو گیا اور اس کی آنکھیں دکھنے لگیں تو لوگوں نے آ کر رسول اللہﷺ سے سرمہ لگانے کی اجازت مانگی۔ آپﷺ نے فرمایا :'' وہ سرمہ نہیں لگا سکتی حالانکہ پہلے سے لباس اور برے مکان میں عدت پوری...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ (امام کا لعان کر نے والوں سے کہنا کہ) ایک نہ ایک تم میں سے ضرور جھوٹا ہے ، آیا کوئی تو بہ کرتا ہے ؟ (۱۸۸۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے لعان کرنے والے مرد اور عورت سے فرمایا :'' اللہ تعالیٰ تم دونوں سے حساب لینے والا ہے۔ ایک تو تم میں سے ضرور جھوٹا ہے ، تم میں مفارقت ہونی...
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اگر (شوہر) اشارتاً کہے کہ یہ میرا بچہ نہیں ہے۔ (۱۸۸۱)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ یا رسول اللہ ! میرے ہاں ایک کالا بچہ ہوا ہے ، آپﷺ نے فرمایا :'' کیا تیرے پاس اونٹ ہیں ؟'' وہ بولا جی ہاں۔ آپﷺ نے پوچھا :'' ان کا رنگ کیسا ہے ؟'' وہ بولا سرخ رنگ ہے۔ آپﷺ...
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ لعان کا بیان۔ (۱۸۸۰)۔ سیدنا سہل بن سعد ساعدیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں اس طرح (قریب قریب) ہوں گے او ر آپﷺ نے انگوٹھے کے ساتھ والی (شہادت کی) انگلی اور درمیانی انگلی سے اشارہ کیا اور دونوں انگلیوں کے درمیان تھوڑا سا فرق باقی رکھا۔ فائدہ ...
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نبیﷺ کا بریرہؓ کے شوہر کی سفارش کرنا (بریرہ اس کو قبول کرے اور اس سے جدا نہ ہو) (۱۸۷۹)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ بریرہ کا شوہر غلام تھا جس کا نام مغیث تھا گویا کہ میں دیکھ رہاہوں وہ (بیچارہ) اس کے پیچھے روتا پھر رہا ہے اور اس کے آنسو ڈاڑھی پر ٹپ ٹپ گر رہے ہیں تو رسول اللہﷺ نے سیدنا...
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ خلع (کا کیا حکم ہے) اور اس میں طلاق کیسے ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کا یہ قول '' اور تمہیں حلال نہیں کہ تم نے انھیں جو دے دیا ہے اس میں سے کچھ بھی لو ، ہاں یہ اور بات ہے کہ دونوں کو اللہ کی حدیں قائم نہ رکھ سکنے کا خوف ہو ''(البقرۃ :۲۲۹) (۱۸۷۸)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ سیدنا ثابت قیسؓ...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اللہ کا فرمان '' اے نبی ! جو چیز تیرے واسطے حلال ہے اسے تو حرام کیوں کرتا ہے ؟''(سورۂ تحریم۔ :۱) (۱۸۷۷)۔ ام المومنین عائشہؓ فرماتی ہیں رسول اللہﷺ کو حلوہ اور شہد بہت مرغوب تھا اور آپﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ عصر کی نماز پڑھ کر اپنی بیویوں کے پاس جاتے تھے اور ان میں سے کسی سے بوس و کنار بھی...
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جو شخص تین طلاقیں دینا جائز رکھتا ہے۔ (۱۸۷۶)۔ ام المومنین عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ رفاعہ قرظی کی بیو ی نے آ کر رسول اللہﷺ سے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! مجھے رفاعہ نے طلاق دی پھر طلاق بائنہ (غیر رجعی)ہو گئی۔ اس کے بعد میں نے عبدالرحمن بن زبیر قرظی سے نکاح کیا (مگر) وہ نا مرد ہے۔ آپﷺ نے فرمایا...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ (اگر) کوئی شخص طلاق دے (تو) کیا مرد کو طلاق دیتے وقت عورت کی طرف متوجہ ہونا ضروری ہے ؟ (۱۸۷۴)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ جون کی بیٹی (نکاح کے بعد) جب رسول اللہﷺ کے ہاں آئی اور آپﷺ اس کے قریب گئے تو وہ کہنے لگی میں تجھ سے اللہ کی امان چاہتی ہوں آپﷺ نے اس سے فرمایا :'' تو نے بہت بڑے کی...
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اگر عورت کو ایام (حیض) میں طلاق دی جائے تو یہ طلاق بھی شمار کی جائے گی (۱۸۷۳)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے ہی روایت ہے، کہتے ہیں کہ (ایام حیض میں جو نے طلاق دی تھی) وہ میرے حق میں ایک طلاق شمار کی گئی۔
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    طلاق کے بیان میں باب۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے '' اے نبی (ﷺ)! جب تم عورتوں کو طلاق دو تو (ایسے وقت) طلاق دے دو کہ ان کی عدت کا وقت (آنے والا) ہو اور عدت شمار کرو''(الطلاق :۱) (۱۸۷۲)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کے دور میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی جبکہ وہ حائضہ تھی۔ (میرے والد)...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ آدمی لمبے سفر سے رات کو اپنے گھر میں نہ آئے (ایسا نہ ہو کہ اپنے گھر والوں پر تہمت لگانے کا موقع پیدا ہو) (۱۸۷۰)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جب تمہیں گھر سے غائب ہوئے عرصہ دراز گر جائے تو رات کو اپنے گھر نہ آیا کرو۔ '' (۱۸۷۱)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے...
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ کوئی عورت کسی عورت سے مل کر اس کی تعریف اپنے شوہر سے نہ کرے۔ (۱۸۶۹)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' عورت ، عورت سے مل کر اس کی تعریف اپنے خاوند سے اس طرح نہ کرے جیسے وہ کھلم کھلا دیکھ رہا ہے (ایسا نہ ہو کہ کوئی فتنہ پیدا ہو جائے)۔ ''
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ عورت کے پاس بجز محرم کے کوئی تنہائی میں نہ جائے اور جس عورت کا خاوند موجود نہ ہو اس کے پاس جانا۔ (۱۸۶۸)۔ سیدنا عقبہ بن عامرؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' عورتوں کے پاس (تنہائی میں) جانے سے پرہیز کرو۔ '' ایک انصار ی شخص نے کہا کہ آپ دیور کے لیے بتایے (کہ اس کا کیا حکم ہے ؟) آپﷺ...
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ عورتوں کی غیرت سے ان کی ناراضگی کا بیان۔ (۱۸۶۷)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ مجھ سے رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جب تم مجھ سے راضی ہو اور جب ناراض ہو تا میں جان لیتا ہوں۔ '' ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا :'' یہ آپﷺ کیونکہ پہچان لیتے ہیں ؟'' آپﷺ نے فرمایا :''جب تو مجھ سے راضی...
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب: غیرت کا بیان۔ (۱۸۶۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' اللہ غیرت کرتا ہے اور اللہ کو اس بات پر غیرت آتی ہے کہ کوئی (بندہ) مومن وہ کام کرے جسے اللہ نے حرام کیا ہے '' (۱۸۶۶)۔ سیدہ اسماء بنت ابی بکرؓ فرماتی ہیں کہ جب مجھ سے زبیرؓ نے نکاح کیا تو ان کے پاس کچھ مال...
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اپنی سوکن کا دل جلانے کے لیے جو چیزیں نہیں ملیں ان کو بیان کرنا کہ مل گئی ہیں ، ایسا کرنا منع ہے۔ (۱۸۶۴)۔ سیدہ اسماءؓ سے روایت ہے کہ کسی عورت نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! میری ایک سوکن ہے ، اگر میں اس کا دل جلانے کے لیے اپنے خاوند کی طرف سے جس قدر مجھے دیتا ہے اس سے زیادہ ظاہر کروں تو کیا مجھ...
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اگر خاوند کنواری سے نکاح کر ے بیوہ پر۔ (۱۸۶۳)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا کہ اگر میں چاہوں تو کہہ سکتا ہوں کہ نبیﷺ نے فرمایا، مگر انسؓ نے فرمایا کہ نبیﷺ کی یہ سنت ہے کہ جب کوئی شخص بیوہ عورت پر کنواری سے نکاح کرے تو اس کے پاس سات دن رہے (پھر باری باری سے رہے) اور جب کسی...
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جب سفر کا ارادہ کرتے تو بیویوں سے درمیان قرعہ ڈال لے۔ (۱۸۶۲)۔ ام المومنین عائشہؓ روایت کرتی ہیں کہ نبیﷺ جب باہر جاتے تھے تو اپنی عورتوں کے درمیان قرعہ ڈالے تھے۔ ایک سفر میں ام المومنین عائشہ اور حفصہ کا نام نکل آیا اور نبیﷺ کے عادت مبارکہ تھی کہ جب رات کو چلتے تو عائشہؓ کے ہمراہ باتیں کرتے...
Top