• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نبیﷺ اور آپ کے صحابہ کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنا۔ (۱۵۹۳)۔م المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ جب سے مجھے اپنے والدین کی شناخت ہوئی (اتنی عقل آئی) تو میں نے ان کو دین سلام ہی پر پایا اور ہمارا کوئی دن نہیں گزرتا تھا کہ اس میں نبیﷺ ہمارے پاس تشریف نہ لائے ہوں ، آپﷺ دن میں دو دفعہ آتے ، صبح اور...
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نبیﷺ کا عائشہؓ سے نکاح کرنا اور عائشہؓ کا مدینہ کو ہجرت کرنا اور آپﷺ کا ان سے صحبت کرنا۔ (۱۵۹۱)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ جب نبیﷺ نے مجھ سے نکاح کیا تو میری عمر چھ برس تھی ، پھر ہم مدینہ آئے اور بنی حارث بن خزرج کے محلہ میں اترے ، مجھے بخار ہو اور میرے سارے بال جھڑ گئے (بعد میں...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ معراج کا قصہ۔ (۱۵۸۹)۔ سیدنا مالک بن صعصعہؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبیﷺ نے ان (صحابہ) سے معراج کی رات کا قصہ بیان فرمایا :'' میں حطیم (یا یوں کہا کہ) حجر میں لیٹا ہو اتھا کہ اتنے میں ایک آنے والا (فرشتہ) آیا تو اس نے یہاں سے یہاں تک چیر ڈالا۔ راوی کہتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ سینے کے سرے...
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ بیت المقدس تک جانے کا قصہ۔ (۱۵۸۸)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا:'' جب قریش نے مجھے (معراج کے بارے میں) جھٹلایا تو میں حطیم (کعبہ) میں کھڑا ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے بیت المقدس کو میرے سامنے کر دیا (حجاب اٹھا دیا) پس میں نے اسے دیکھ کر قریش سے اس...
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ ابو طالب کے قصہ کا بیان۔ (۱۵۸۶)۔ سیدنا عباس بن عبدالمطلبؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبیﷺ سے کہا کہ یارسول اللہ ! آپ اپنے چچا کے کیا کام آئے ؟ وہ آپ کو بچاتے تھے اور آپ کی خاطر غصے ہوا کرتے تھے۔ آپﷺ نے فرمایا :'' وہ ٹخنوں تک آگ میں ہیں اور اگر میں نہ (ان کی سفارش نہ کرتا) تو وہ دوزخ کی سب سے...
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ مسلمانوں کا حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کا بیان۔ (۱۵۸۵)۔ سیدہ ام خالد بنت خالدؓ کہتی ہیں کہ جب میں حبشہ سے (لوٹ کر مدینہ) آئی تو اس وقت میں ایک(کمسن) لڑکی تھی ، رسول اللہ نے ایک دھاری دار چادر مجھے عنایت فرمائی اور رسول اللہﷺ اس کے نقشوں (بیل بوٹوں) پر ہاتھ پھیرنے لگے اور سناہ سناہ (حبشی زبان کا...
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جنوں کا بیان۔ (۱۵۸۲)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ ان سے سوال کیا گیا کہ نبیﷺ کو کس نے بتلایا کہ جنوں نے رات کو آپﷺ کا قرآن سنا ہے ؟ تو انھوں نے کہا کہ بے شک نبیﷺ کو ایک (ببول کے) درخت نے ان کے بارے میں بتلایا۔ (۱۵۸۳)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ وہ نبیﷺ کے ساتھ آپ کے وضو...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب: نبیﷺ اور آپﷺ کے صحابہؓ نے مشرکین مکہ کے ہاتھوں جو تکالیف اٹھائیں ، ان کا بیان (۱۵۸۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عمر و بن عاصؓ سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا کہ مشرکوں نے نبیﷺ کو سخت ایذا کونسی دی تھی ؟ تو انھوں نے کہا کہ اس دوران کہ نبیﷺ حطیم کعبہ میں نماز پڑ ھ رہے تھے ، عقبہ بن ابی معیط آیا اور اس...
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نبیﷺ کی بعثت (پیغمبر ی) کا بیان۔ (اور آپ کا نام) محمد (ﷺ ہے) بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک بن النضر بن کنانہ خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان۔ (۱۵۸۰)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ پر چالیس سال...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ دور جاہلیت کا بیان۔ (۱۵۷۸)۔ سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' سن رکھو ! جو کوئی قسم کھانا چاہے تو وہ اللہ کے سوا اور کسی کی قسم نہ کھائے ، قریش کے لوگ اپنے باپ دادا کی قسم کھایا کرتے تھے۔ ''(اس وجہ سے) آپﷺ نے فرمایا :'' اپنے باپ دادا کی قسم نہ کھاؤ۔ '' (۱۵۸۹)۔...
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سیدنا زید بن عمرو بن نفیلؓ کا قصہ۔ (۱۵۷۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ زید بن عمرو بن نفیلؓ سے (وادی) بلدح میں ملے (اس وقت) ابھی نبیﷺ پر وحی نازل ہونا شروع نہیں ہوئی تھی۔ نبیﷺ کے سامنے کھانے کا دستر خوان چنا گیا تو انھوں نے وہ کھانا کھانے سے انکار کیا۔ پھر زید نے کہا کہ میں ان...
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ ہند بنت عتبہ ربیعہؓ کا بیان۔ (۱۵۷۶)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ ہند بنت عتبہؓ آئی اور کہنے لگی کہ یا رسول اللہ ! مجھے (اسلام لانے سے پہلے) ساری دنیا میں کسی ڈیرے (یعنی قوم) والوں کا ذلیل ہوتا اتنا پسند نہ تھا جتنا آپ کے ڈیرے والوں کا ذلیل ہونا پسند تھا پھر آج کے دن مجھے ساری دنیا...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نبیﷺ کا ام المومنین خدیجہؓ سے نکاح کرنے اور ان کی فضیلت کا بیان۔ (۱۵۷۳)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ میں نے نبیﷺ کی کسی بیوی پر اتنا رشک نہیں کیا جتنا خدیجہؓ پر کیا حالانکہ میں نے ان کو دیکھا تک نہیں لیکن نبیﷺ ان کا بہت ذکر کیا کرتے تھے اور جب کبھی بکری کاٹتے تو اس کے حصے کرے کے...
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سیدنا عبداللہ بن سلامؓ کی فضیلت کا بیان۔ (۱۵۷۱)۔ سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے کسی شخص کے بارے میں جو زمین پر چلتا ہو یہ نہیں سنا کہ وہ جنتی ہے سوائے عبداللہ بن سلامؓ کے۔ سیدنا سعد کہتے ہیں اور انہی کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی ''۔۔۔ اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ نے...
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سیدنا ابو طلحہ انصاریؓ کی فضیلت کا بیان۔ (۱۵۰۸)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ جنگ احد کے دن جب مسلمان نبیﷺ کو چھوڑ کر بھاگے تو سیدنا ابو طلحہؓ نبیﷺ کے سامنے ایک چمڑے کی سپر کی آڑ کیے رہے (تاکہ کافروں کے تیر آپﷺ کو نہ لگ جائیں) اور سیدنا ابو طلحہؓ بڑے تیر انداز اور کمان کو بڑے زور سے کھینچے والے...
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    با ب۔ سیدنا زید بن ثابتؓ کی فضیلت کا بیان۔ (۱۵۶۹)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کے عہد میں چار آدمی قرآن کے حافظ تھے ، یہ سب انصاری ہی تھے۔ ابی بن کعب ، معاذ بن جبل ، ابو زید ، اور زید بن ثابت سیدنا انس سے کہا گیا کہ ابو زید کون تھے ؟ انھوں نے کہا کہ میرے چچاؤں میں سے ایک چچا تھے۔
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سید نا ابی بن کعبؓ کی فضیلت کا بیان۔ (۱۵۶۸)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے سیدنا ابیؓ سے فرمایا :'' اللہ نے مجھے حکم دی ہے کہ میں تمہیں سورۃ '' اہل کتاب کے کافر اور مشرک لوگ ، جب تک ان کے پاس ظاہر دلیل نہ آ جائے باز رہنے والے نہیں تھے۔۔۔ ''(البینّۃ)پڑھ کر سناؤں۔ سیدنا ابیؓ سے کہا...
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ سیدنا سعد بن معاذؓ کی فضیلت کا بیان۔ (۱۵۶۷)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' سعد بن معاذ (رضی اللہ عنہ)کی موت سے اللہ تعالیٰ کا عرش کانپ اٹھا۔ ''
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نبیﷺ کا فرمانا:'' ان (انصار) کی اچھائی ، نیکی کو قبول کرو اور ان کی بُرائی سے درگزر کرو۔ (۱۵۶۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عباسؓ انصار کی ایک مجلس پر سے گزرے اور وہ(مجلس والے) لو گ رو رہے تھے۔ (سیدنا ابو بکر یا عباسؓ) نے پوچھا کہ تم لوگ کیوں رو رہے ہو؟انھوں نے...
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اور وہ دوسروں کو خود پر ترجیح دیتے ہیں گو خود کو کتنی ہی سخت حاجت (کیوں نہ) ہو۔ '' (سورہ الحشر) کے بیان میں (۱۵۶۴)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبیﷺ کے پاس آیا (وہ بھوکا تھا ) تو آپﷺ نے اپنی بیویوں کے پاس پیغام بھیجا (کہ کھانے کو کچھ ہے ؟) تو انھوں نے جواب...
Top