الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ نبیﷺ کا انصار سے فرمانا:'' تم صبر کیے رہنا یہاں تک کہ حوضِ کو ثر پر مجھ سے ملو۔ ''
(۱۵۶۲)۔ سیدنا اسید بن حضیرؓ سے روایت ہے کہ انصار میں سے ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ مجھے حکومت نہیں دیتے جیسے فلاں شخص کو آپ نے حکومت دی ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا :'' تم میرے بعد اپنے ساتھ حق تلفی دیکھو گے...
باب۔ انصار کے گھرانوں کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۶۱)۔ سیدنا ابو حمیدؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' بے شک انصار کے بہترین گھرانے۔۔۔ پوری حدیث بیان کی جو کہ پہلے گزر چکی ہے (دیکھیے حدیث ۷۵۴)پھر کہا کہ سیدنا سعد بن عبادہؓ نے نبیﷺ سے کہا کہ یا رسول اللہ ! انصار کے گھرانوں کی تعریف کی گئی...
باب۔ نبیﷺ کا انصار سے فرمانا :'' تم سب لوگوں سے مجھے زیادہ محبوب ہو۔ ''
(۱۵۵۸)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے (انصاری) عورتوں اور بچوں کو شادی میں سے آتے دیکھا تو نبیﷺ سیدھے کھڑے ہو گئے اور فرمایا :'' اللہ کی قسم ! میں تمہیں سب لوگوں سے زیادہ چاہتا ہوں۔ '' تین دفعہ یہی فرمایا :''
(۱۵۵۹)۔...
باب۔ انصار سے محبت کرنا ایمان میں سے ہے۔
(۱۵۵۷)۔ سیدنا براءؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' انصار سے سوائے مومن کے کوئی دوستی نہ رکھے گا اور ان کے ساتھ سوائے منافق کے کوئی دشمنی نہ رکھے گا پس جو کوئی انصار سے محبت کرے اللہ بھی اس سے محبت کرے گا اور جو کوئی انصار سے دشمنی کرے تو اللہ بھی اس سے...
باب۔ نبیﷺ کا یہ فرمانا :'' اگر (مکہ سے) ہجرت نہ کی ہوتی تو میں بھی انصار کا ایک آدمی ہوتا۔ ''
(۱۵۵۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں بھی (قبیلہ) انصار کا ایک آدمی ہوتا۔ ''
باب۔ انصار کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۵۵)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ بعاث کا دن وہ دن تھا جو اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر کے پیشتر لا یا (اس میں بڑی مصلحت تھی) جب آپﷺ مدینہ میں تشریف لائے تو انصار کا یہ حال تھا کہ ان میں پھوٹ پڑی ہوئی تھی ، ان کے سردار کچھ مقتول اور کچھ زخمی تھے ، اللہ نے اس دن...
باب۔ ام المومنین عائشہؓ کی فضیلت کا بیان
(۱۵۵۴)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے سیدہ اسماءؓ سے ایک ہار مانگ کر لیا ، وہ گر گیا تو رسول اللہﷺ نے اپنے صحابہ میں سے کئی آدمیوں کو اس ڈھونڈھنے کے لیے بھیجا (انھیں رستے میں) نماز کا وقت آ پہنچا (پانی نہ تھا تو) ان لوگوں سے بغیر وضو کے...
باب۔ سیدنا ابو حذیفہ کے غلام سیدنا سالم بن معقلؓ کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۵۳)۔ سیدنا عبداللہ بن عمر وؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے۔ ''قرآن چار آدمیوں سے پڑھو ، عبداللہ بن مسعود (رضی اللہ عنہ) سے ، پہلے ان کا نام لیا اور سالم (رضی اللہ عنہ) سے جو ابو حذیفہ (رضی اللہ عنہ) کے...
باب۔ سیدنا خالد بن ولیدؓ کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۵۲)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے سیدنا زید ، جعفر اور ابن رواحہؓ کی شہادت کی خبر سنائی۔۔۔ اور باقی حدیث ذکر کی جو گزر چکی ہے۔ (دیکھیے حدیث ۲۳۹)پھر فرمایا :'' اب اسے یعنی جھنڈا اللہ تعالیٰ کی تلواروں میں سے ایک تلوار (سید نا خالد بن ولیدؓ) نے لے...
باب۔ سیدنا ابن عباسؓ کے بیان میں۔
(۱۵۵۰)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے مجھے اپنے سینے سے لگایا اور فرمایا :'' اے اللہ ! اس کو حکمت (قرآن و حدیث)سکھلا دے۔ ''
(۱۵۵۱)۔ ایک اور روایت میں ہے کہ فرمایا :'' اے اللہ ! اسے کتاب (قرآن) سکھلادے۔ ''
باب۔ سیدنا حسنؓ اور حسینؓ کی فضیلت کا بیان
(۱۵۴۷)۔ سیدنا براءؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو دیکھا کہ سیدنا حسن بن علیؓ آپﷺ کے کندھے پر تھے اور آپﷺ فرما رہے تھے :'' اے اللہ ! میں اس سے محبت کرتا ہوں ، تو بھی اس سے محبت کر۔ ''
(۱۵۴۸)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ سیدنا حسن بن علیؓ سے زیادہ نبیﷺ کے مشابہ...
باب۔ سیدنا ابو عبیدہ ابن جراحؓ کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۴۶)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' ہر امت کا ایک امین (جو امانت و دیانت میں سب سے بڑھ کر ہو) گزرا ہے اور اس امت میں ہمارے امین ابو عبیدہ ابن جراح ہیں۔
باب۔ سیدنا عمار اور سیدنا حذیفہؓ کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۴۵)۔ سیدنا ابو درداءؓ سے روایت ہے کہ ایک لڑکا ان کے ایک طرف آ کر کہتے ہوئے بیٹھا کہ اے اللہ مجھے ایک نیک ساتھی عنایت فرما تو سیدنا ابودرداءؓ نے کہا کہ تم کہاں سے آئے ؟ اس نے کہا کہ کوفہ سے ، سیدنا ابودرداء نے کہا کہ کیا تمہارے شہر میں یا تم...
باب۔ سیدنا اسامہ بن زیدؓ (کی فضیلت) کا بیان۔
(۱۵۴۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ بنی مخزوم کی ایک عورت نے چوری کی تو لوگوں نے کہا کہ اس کے بارے میں کون نبیﷺ سے سفارش کرے گا ؟ (کہ اسے سزا نہ ہو) پس کسی کو آپﷺ سے (یہ بات) عرض کرنے کی جرأت نہ ہوئی تو سیدنا اسامہ بن زیدؓ نے آپﷺ سے عرض...
باب۔ نبیﷺ کے غلام سیدنا زید بن حارثہؓ کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۴۰)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے ایک لشکر تیار کیا اور اس کا سردار سیدنا اسامہ بن زیدؓ کو مقرر کیا (جو نو عمر اور کمسن تھے) بعض لوگوں نے سیدنا اسامہؓ کی سرداری پر طعن کیا تو نبیﷺ نے فرمایا :'' (لوگو!) اگر تم اسامہ کی سرداری...
باب۔ نبیﷺ کے دامادوں کا بیان۔
(۱۵۳۸)۔ سیدنا مسور بن مخرمہؓ کہتے ہیں کہ سیدنا علیؓ نے ابو جہل کی بیٹی (جویریہ) کو شادی کا پیغام دیا۔ خبر سیدہ فاطمہ الزہراءؓ کو پہنچی تو وہ نبیﷺ کے پاس آئیں اور کہا کہ آپ کی قوم والے کہتے ہیں کہ آپ کو اپنی بیٹیوں کے ستانے پر کوئی غصہ نہیں آتا (اسی کا اثر ہے) اب...
باب۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص الزہریؓ کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۳۷)۔ سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے احد کے دن اپنے ماں باپ اور باپ دونوں کو میرے لیے جمع کیا تھا۔ (یعنی فرمایا تھا :'' اے سعد ! تیر چلاؤ تجھ پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔ '')
باب۔ سیدناطلحہ عبید اللہؓ کے بیان میں۔
(۱۵۳۵)۔ سیدنا طلحہ بن عبید اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے جو لڑائیاں لڑیں ان میں سے بعض لڑائیوں میں نبیﷺ کے پاس سوائے سیدنا طلحہ اور سعد بن ابی وقاص کے کوئی نہ رہا (رضی اللہ عنہ)۔
(۱۵۳۶)۔ سیدنا طلحہ بن عبیدا للہؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبیﷺ کو اپنے جس...
باب۔ رسول اللہﷺ کے رشتہ داروں کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۳۴)۔ سیدنا عبداللہ بن زبیرؓ کہتے ہیں کہ میں اور عمر بن ابی سلمہ (کمسنی کی وجہ سے) عورتوں میں چھوڑ دیے گئے پھر میں نے جو نگاہ کی تو دیکھا کہ زبیرؓ اپنے گھوڑے پر سوار ہیں اور دو بار یا تین بار بنی قریظہ کے یہودیوں کے پاس گئے اور آئے۔ جب میں لوٹ کر...