الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ میت کی طرف سے حج اور نذر کا ادا کرنا اور مرد کا عورت کی طرف سے حج کرنا
(۸۹۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ قبیلہ جہینہ کی ایک عورت نبیﷺ کے پاس آئی اور اس نے عرض کی کہ میری ماں نے یہ نذر فرمائی تھی کہ وہ حج کرے گی مگر حج نہ کرنے پائی تھی کہ مر گئی، لہٰذا کیا میں اس کی طرف سے حج کر لوں؟ تو...
باب۔ حرم کے اندر اور مکہ میں بغیر احرام کے داخل ہونا
(۸۹۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ فتح مکہ کے سال مکہ میں داخل ہوئے تو آپﷺ کے سر مبارک پر اس وقت ایک خود تھا پھر جب آپﷺ نے اس کو اتارا تو ایک شخص آپﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا ابن خطل نامی بدبخت کا فر کعبہ کے پردے پکڑ کرلٹک رہا...
باب۔ احرام والے شخص کا غسل کرنا (درست ہے)
(۸۹۴)۔ سیدناابو ایوب انصاریؓ سے پوچھا گیا کہ رسول اللہﷺ بحالت احرام اپنا سرمبارک کس طرح دھوتے تھے تو سیدناابو ایوبؓ نے (جو کہ کپڑا کی آڑ کئے ہوئے غسل کر رہے تھے۔ راوی کہتا ہے کہ) اپنا ہاتھ کپڑے پر رکھا اور اس کو نیچے کیا حتیٰ کہ میں ان کا سر دیکھنے لگا۔...
باب۔ احرام والے شخص کا نکاح کرنا
(۸۹۳)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ام المومنین میمونہؓ سے بحالت احرام نکاح کیا۔
فائدہ :۔ ام المومنین میمونہؓ نے خود اپنے نکاح کا قصہ بیان کرتے ہوئے فرمایا :'' آپ اس وقت حلال تھے یعنی احرام میں نہیں تھے۔ (مسلم) ام المومنین عائشہؓ اور ابو ہریرہؓ سے بھی...
باب۔ احرام والے شخص کو پچھنے لگوانا جائز ہے
(۸۹۲)۔ سیدنا ابن بحینہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے (مقام) لحی جمل میں بحالت احرام اپنے سر کے بیچ میں پچھنے لگوائے۔
باب۔ مکہ میں جنگ جائز نہیں
(۸۹۱)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے جس دن مکہ فتح کیا یہ فرمایا :'' اب ہجرت باقی نہیں رہی، ہاں جہاد اور نیت (کا ثواب ابھی ہے) پس جس وقت تم لوگ جہاد کے لیے طلب کیے جاؤ تو (فوراً) نکل کھڑے ہو۔ ''
باب۔ ایک شخص احرام میں کن کن جانوروں کو مارسکتا ہے
(۸۸۸)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' پانچ موذی جانور ایسے ہیں کہ وہ احرام میں بھی مار دیئے جائیں وہ کوا، چیل، بچھو، چوہا، کاٹنے والا کتا ہیں۔ ''
(۸۸۹)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ اس حال میں کہ ہم...
باب۔ جب کوئی شخص احرام والے شخص کو زندہ گورخر ہدیتاً دے تو اسے چاہیے کہ قبول نہ کرے۔
(۸۸۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ سیدنا صعب بن جثامہ لیثیؓ نے ایک گورخر رسول اللہﷺ کو ہدیتاً دیا اور اس وقت آپﷺ مقام ابو اء یا مقام دوران میں تھے، تو آپﷺ نے اسے واپس کر دیا پھر جب ان کے چہرے پر رنج کا...
باب۔ احرام والے کو چاہیے کہ شکار کی طرف اشارہ نہ کرے، اس مقصد سے کہ غیر احرام والا اس کو شکار کرے۔
(۸۸۶)۔ سیدنا ابوقتادہؓ سے دوسری روایت میں منقول ہے کہ جب وہ رسول اللہﷺ کے پاس آئے تو آپﷺ نے صحابہؓ سے دریافت فرمایا :'' کیا تم میں سے کسی شخص نے ابوقتادہ کو اس شکار پر حملہ کر نے کے لیے کہا تھا؟ ''...
باب۔ احرام والے شخص کو چاہیے کہ وہ شکار کرنے میں کسی غیر احرام والے شخص کی اعانت نہ کرے
(۸۸۵)۔ سیدنا ابو قتادہؓ ہی ایک روایت میں کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبیﷺ کے ہمراہ مقام قاحہ میں مدینہ سے تین میل کے فاصلے پر تھے اور ہم میں سے کچھ لوگ احرام کی حالت میں تھے اور کچھ بغیر احرام کے تھے اور پھر پوری حدیث...
شکار کی جزا کا بیان
باب۔ اگر بغیر احرام کے آدمی شکار کرے اور احرام والے کو ہدیتاً دے تو احرام والے کے لیے اس کا کھانا جائز ہے
(۸۸۴)۔ سیدنا ابو قتادہؓ سے روایت ہے کہ ہم حدیبیہ کے سال نبیﷺ کے ہمراہ چلے تو آپﷺ کے صحابہ نے (جلدی سے) احرام باندھ لیا اور میں نے (اس وقت تک) احرام نہیں باندھا تھا پھر...
باب۔ فدیہ میں نصف صاع کھانا کھلانا چاہیے
(۸۸۳)۔ سیدنا کعب بن عجرہؓ دوسری ایک روایت میں کہتے ہیں کہ یہ آیت خاص کر میرے ہی حق میں نازل ہوئی ہے اور وہ تم سب لوگوں کے لیے عام ہے۔
باب۔ اللہ تعالیٰ نے ''صدقہ '' کرنے کا جو حکم دیا ہے اس سے مراد چھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے
(۸۸۲)۔ سیدنا کعب بن عجرہؓ کہتے ہیں کہ حدیبیہ میں رسول اللہﷺ میرے پاس کھڑے ہوئے تھے اور میرے سر سے جوئیں گر رہی تھیں تو آپﷺ نے فرمایا :'' کیا تمہاری جوئیں تمہیں تکلیف دیتی ہیں؟ '' میں نے عرض کی جی ہاں تو...
باب۔ جب حج و عمرہ سے روک دیا جائے تو پہلے قربانی کرے پھر سرمنڈوائے
(۸۸۱)۔ سیدنا مسورؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے (جس سال آپﷺ کو عمرہ سے روکا گیا تھا) سر منڈوانے سے پہلے قربانی کی تھی اور اپنے صحابہ کو بھی اسی بات کا حکم دیا تھا۔
باب۔ حج سے روکے جانے کا بیان
(۸۸۰)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ وہ کہا کرتے تھے کہ کیا تمہیں رسول اللہﷺ کی سنت کافی نہیں ہے؟ اگرتم میں سے کوئی شخص حج سے روک لیا جائے تو اسے چاہیے کہ کعبہ کا اور صفا مردہ کا طواف کر ے پھر احرام کی ہر بات سے باہر ہو جائے یہاں تک کہ آئندہ سال حج کر ے ا ور قربانی...
حج و عمرہ سے روکے جانا
باب۔ جب عمرہ کر نیو الا اگر روکا جائے تو کیا کرے؟
(۸۷۹)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ (حدیبیہ کے سال مکہ جانے اور) عمرے سے روک دیے گئے تو آپﷺ نے (حدیبیہ میں ہی) اپنا سرمنڈواڈالا اور اپنی بیویوں کے ساتھ صحبت فرمائی اور قربانی کے جانوروں کو ذبح کیا پھر آئندہ سال...
باب۔ سفر بھی گویا ایک قسم کا عذاب ہے۔
(۸۷۸)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' سفر کیا ہے گویا ایک قسم کا عذاب ہے۔ آدمی کو کھانا پینا اور سونا آرام سے نہیں ملتا۔ لہٰذا جب ضرورت پوری ہو جائے تو چاہیے کہ اپنے گھر والوں کے پاس جلد واپس آ جائے۔ ''
باب۔ جس شخص نے مدینہ پہنچ کر اپنی اونٹنی کو تیز کر دیا
(۸۷۷)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ جب کسی سفر سے مدینہ واپس تشریف لاتے اور مدینہ کی راہوں کو دیکھتے تو اپنی اونٹنی کو تیز کر دیتے اور اگر کوئی دوسری سواری ہوتی تو اس کو بھی تیز کر دیتے۔ دوسری روایت میں ہے کہ بوجہ مدینہ کی محبت کے آپﷺ سواری...
باب۔ سہ پہر کے بعد گھر واپس آنے کا بیان
(۸۷۵)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے اپنے گھر والوں کے پاس سفر سے رات کے وقت تشریف فرما نہ ہوتے یا صبح کے وقت تشریف لاتے یا زوال کے بعد۔
(۸۷۶)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے رات کے وقت اپنے گھر والوں کے پاس جانے سے منع فرمایا ہے۔
حاجیوں کا استقبال کرنا مسنون ہے اور تین آدمیوں کا ایک سواری پر بیٹھنا (جائز ہے)
(۸۷۴)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ جب مکہ میں تشریف لائے تو بنی عبدالمطلب کے چند لڑکے آپﷺ کے استقبال کو گئے ان میں سے ایک کو آپﷺ نے اپنے سامنے بیٹھا لیا اور ایک کو ا پنے پیچھے۔