الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب۔ جب کوئی شخص حج یا عمرہ جہاد سے لوٹے تو وہ کیا کہے؟
(۸۷۳)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب جہاد سے یا حج سے یا عمرہ سے لوٹتے تو ہر بلند زمین پر تین مرتبہ تکبیر کہتے تھے، اس کے بعد کہتے : '' اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کو سزا...
باب۔ عمرہ کر نے والا احرام کس وقت کھولے؟
(۸۷۲)۔ سیدنا اسماء بنت ابی بکر صدیقؓ جب کبھی مقام حجون میں سے گزرتیں تو کہتیں کہ اللہ اپنے رسول (ﷺ) پر رحمت نازل فرمائے بے شک ہم آپﷺ کے ہمراہ اس مقام میں اترے تھے اور اس وقت ہم ہلکے پھلکے تھے، ہماری سواریاں بھی کم تھیں اور ہمارے پاس زاد راہ بھی کم تھا پس...
باب۔ عمرے میں جتنی تکلیف ہوا تنا ہی زیادہ ثواب ہے
(۸۷۱)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے اس روایت میں منقول ہے کہ نبیﷺ نے اس سے عمرہ کے بارے میں فرمایا :'' لیکن اس کا ثواب بقدر تمہارے خرچ کے یا بقدر تمہاری مشقت کے ملے گا۔ ''
باب۔ حج کے بعد بغیر قربانی کے جانور کے عمرہ کرنا
(۸۷۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کی حدیث حج کے بارے میں بہت دفعہ تکرار کے ساتھ گزر اور مکمل بیان ہو چکی ہے (دیکھئیے حدیث :۷۹۱،۷۹۲،۷۶۹)
باب۔ تنعیم سے عمرے کا احرام باندھنا
(۸۶۹)۔ سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر صدیقؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے انھیں حکم دیا تھا کہ وہ ام المومنین عائشہؓ کے ہمراہ چلے جائیں اور انھیں تنعیم سے عمرہ کروا لائیں۔ اورسیدنا سراقہ بن مالک بن جعشمؓ نبیﷺ سے جمرہ عقبہ کے پاس اس وقت ملے جب آپﷺ اس پر کنکریاں مارے...
باب۔ نبیﷺ نے کتنے عمرے ادا فرمائے ہیں؟
(۸۶۵)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے پوچھا گیا کہ نبیﷺ نے کتنے عمرے ادا فرمائے؟ تو ابن عمرؓ نے جواب دیا کہ چار۔ ان میں سے ایک رجب میں۔ پس سائل نے کہا کہ ام المومنین عائشہؓ سے میں نے پوچھا کہ کیا آپ کو خبر ملی کہ ابو عبدالرحمن (ابن عمرؓ) کیا کہہ رہے ہیں؟ ام...
باب۔ جس نے حج کر نے سے قبل عمرہ کر لیا
(۸۶۴)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے حج کر نے سے پہلے عمرہ کی بابت پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ کچھ حرج نہیں۔ مزید کہا کہ رسول اللہﷺ نے حج سے پہلے عمرہ ادا فرمایا تھا۔
عمرہ کے بیان میں
باب۔ عمرہ کا واجب ہونا اور اس کی فضیلت و بزرگی
(۸۶۳)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' ایک عمرہ دوسرے عمرہ تک ان تمام گناہوں کے لیے کفارہ ہے جو دونوں عمروں کے درمیان ہو گئے ہوں اور حج مبرور کا نعم البدل اللہ تعالیٰ کی تیار کردہ جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔ ''
باب۔ مقام محصب میں اترنے کا بیان
(۸۶۱)۔ سیدنا ابن عبا سؓ کہتے ہیں کہ محصب میں اترنا (حج کے ارکان میں سے نہیں ہے اور نہ ہی) کوئی عبادت نہیں ہے وہ تو صرف ایک منزل ہے جہاں رسول اللہﷺ (یونہی) ٹھہرا کرتے تھے۔
مکہ میں داخل ہو نے سے پہلے (مقام) ذی طویٰ میں جو کہ مکہ کیساتھ متصل ہے اور مکہ سے مدینہ...
باب۔ جب کسی عورت کو طواف افاضہ کر نے کے بعد حیض آ جائے
(۸۶۰)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں جو عورت طواف افاضہ کے بعد حائضہ ہوئی ہو اس کے لیے جائز ہے کہ وہ مکہ سے چلی جائے۔ (طاؤس) کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمرؓ سے سناوہ کہتے تھے کہ مکہ سے نہ جائے پھر آخر میں میں نے سنا کہ وہ کہتے تھے کہ رسول اللہﷺ...
باب۔ طواف وداع کا بیان
(۸۵۸)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کی طرف سے لوگوں کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ ان کا آخری وقت کعبہ کے ساتھ ہو (یعنی مکہ سے واپسی کے وقت کعبہ کا طواف کر کے جائیں) مگر حائضہ عورت کو یہ معاف کر دیا گیا تھا۔
(۸۵۹)۔ سیدنا انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے (مقام) محصب...
باب۔ جب دونوں جمروں کی رمی کر ے تو چاہیے کہ قبلہ رو ہو کر نرم ہموار زمین پر کھڑ ا ہو
(۸۵۷)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ وہ پہلے جمرے کو سات کنکریاں مارے تھے ہر کنکری کے بعد تکبیر کہتے تھے، اس کے بعد آگے بڑھ جاتے تھے یہاں تک کہ نرم ہموار زمین میں پہنچ کر قبلہ رو کھڑے ہو جاتے اور دیر تک کھڑے...
باب۔ تمام جمروں کوسات سات کنکریاں مارنا
(۸۵۶)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ سے ہی روایت ہے کہ وہ جب بڑے جمرے کے پاس پہنچے تو انہوں نے کعبہ کو اپنی بائیں جانب کر لیا اور منیٰ کو اپنی داہنی طرف اور سات کنکریوں سے رمی کی اور کہا کہ اسی طرح اس شخص نے رمی کی جس پر سورۂ بقرہ نازل گئی تھی (ﷺ)۔
باب۔ وادی کے نشیب سے جمروں کو کنکریاں مارنا
(۸۵۵)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے وادی کے نشیب سے کنکریاں ماریں تو ان سے پوچھا کیا کہ کچھ لوگ تو وادی کے اوپر سے مارتے ہیں تو عبداللہ بن مسعودؓ نے جواب دیا کہ قسم اس کی کہ جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ! یہ اس شخص (یعنی محمدﷺ کے...
باب۔ جمروں کو کنکریاں مارنا یعنی رمی کرنا ضروری ہے
(۸۵۴)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے ایک آدمی نے پوچھا کہ میں جمروں کو کنکریاں کس وقت ماروں تو انہوں نے فرمایا :'' جس وقت تمہارا امام مارے اسی وقت تم بھی مارو۔ اس نے دوبارہ ان سے یہی مسئلہ پوچھا تو انہوں نے فرمایا :'' ہم انتظار کرتے رہتے پس جب آفتاب ڈھل جا...
باب۔ احرام کھو لتے وقت بالوں کا منڈوا لینا یا کتروا لینا
(۸۵۰)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہا کرتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے اپنے حج میں سر کے بالوں کو منڈوا ڈالا تھا۔
(۸۵۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا۔ :'' اے اللہ ! سرمنڈوانے والوں پر اپنی رحمت فرما۔ '' صحابہ نے عرض کی کہ یا رسول اللہ...
قربانی کے جانور میں سے کیا کھائے اور کیا صدقہ کرے
(۸۴۹)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ کھاتے تھے اور وہ بھی صرف منیٰ میں (منیٰ سے باہر گوشت لے جانے کی ممانعت تھی) اس کے بعد نبیﷺ نے ہمیں اجازت عنایت کی اور فرمایا :'' کھاؤ اور ساتھ لے جاؤ، پس ہم نے کھایا...
باب۔ قصاب کی اجرت میں قربانی کی کوئی چیز گوشت یا کھال وغیرہ نہ دے۔
(۸۴۸)۔ امیر المومنین سیدنا علیؓ کہتے ہیں کہ مجھے نبیﷺ نے حکم دیا تھا کہ میں قربانی کے اونٹوں کی نگرانی کروں اور قصاب کو ان کی کوئی چیز بطور اجرت نہ دوں۔
باب۔ اونٹ کا پیر باندھ کر نحر (قربانی) کرنا
(۸۴۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کا گزر ایک ایسے شخص پر ہوا جس نے اپنے جانور (اونٹ) کو نحر کر نے کے لیے بٹھا رکھا تھا تو انہوں نے کہا کہ اس کو کھڑا کر کے اس کا پاؤں باندھ دے (اور اس کو نحر کو) کیوں کہ یہی محمدﷺ کی سنت ہے)۔
باب۔ منیٰ میں نبیﷺ کے قربانی کے مقام پر قربانی کرنا افضل ہے۔
(۸۴۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ منحر میں یعنی رسول اللہﷺ کی قربانی کرنے کی جگہ پر قربانی کیا کرتے تھے۔