الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
قضائے حاجت کے وقت سر ڈھکنے کا حکم
مقبول احمد سلفی
عصر حاضر کے حمام میں کافی سہولیات ہوتی ہیں ، پردے کا بھی معقول انتظام ہوتا ہے ایسے حمام میں ننگے ہوکر نہانا جائز ہے تاہم ستر کے ساتھ غسل کرناافضل ہے ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے : إنَّ اللهَ عزَّ وجلَّ سِتِّيرٌ، فإذا أَرادَ أَحدُكُم أن يَغتَسِلَ،...
اس میں گستاخی والی کوئی بات نہیں ہےبلکہ میرے لئے مسرت وشادمانی والی بات ہے۔ مسائل کی چھان بین اور ان کی تحقیق ایک اہم دینی فریضہ ہے اور کارثواب بھی ۔ الحمدللہ آپ کےرشحات قلم سے بہت سارے لوگوں فائدہ اٹھارہے ہیں ، آپ ایک بہترین اور سلجھے ہوئے قلم کار ہیں ، نہ صرف عصری مسائل کو موضوع بناتے ہیں بلکہ...
نماز میں سلام پھیرنے کے آداب واحکام
مقبول احمدسلفی
سلام یہ دعائے سلامتی ورحمت ہے اور صرف مسلمانوں کے لئے عام ہے ۔ کافروں کو سلام نہیں کیا جائے گا۔ یہی سلام نماز کا آخری کام ہے،اس کے بعد نماز ختم ہوجاتی ہے ۔ نماز میں جو آخری کام سلام ہےنیچے اس کےچند آداب واحکام بیان کئے جارہے ہیں۔
(1)سلام کا...
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت ہی اہم نکتہ آپ نے اٹھایا ہے ، اس پہلے بھی آپ نے یہ بات رکھی ہے مگر اس طرف زیادہ توجہ نہیں دی گئی ۔
احادیث میں غسل جنابت کی جو کیفیت وارد ہے ، اسی کیفیت میں غسل کئے جانے کو غسل جنابت کہیں گے ۔ زمانہ ترقی یافتہ ہے ، اس وقت حالات کافی بدل گئے ہیں اور ترقی...
آج یہ بحث مطالعہ کررہا تھا کہ اس بابت فیس بک پر ایک ساتھی کی وال سے ایک اقتباس نقل کیا جو کہ وضو میں سرکا مسح نہ کرنے سے متعلق ہے ۔ اسے یہاں اضافہ اور استفادہ کی غرض سے کاپی کردیتا ہوں ۔
غسل جنابت کا طریقہ :
حضرت میمونہ رضی اللہ عنھا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کا ارادہ...
قیامت میں لوگوں کو ان کے (امام) نامہ اعمال کےساتھ پکارا جائے گا۔
مقبول احمدسلفی
بلاشبہ ائمہ کے درجات بلند ہیں ،وہ احترام وتقدس کے زیادہ اہل ہیں ،ان کا احترام کرنا اسلامی اخلاق وآداب کا اہم حصہ ہے۔ تاہم بعض مسلمانوں نے احترام کے نام پر امت میں غلط بیانی کی ، اس غلط بیانی میں قرآن وحدیث کے...
السلام علیکمورحمۃ اللہ وبرکاتہ
واقعی یہ بڑا مبارک کام ہے اور لوگوں کےلئے بڑا سرمایہ ہے۔ اس کام پہ محترم عامر صاحب قابل مبارک باد ہیں ۔
میں نے کئی دفعہ اس فائل کو لوڈ کیا اور جب اوپن کرتا ہوں تو انکوڈ سیٹنگ آتی ہے جس کی وجہ سے اردو فونٹ کے ساتھ یہ فائل اوپن نہیں ہوتی ہے اس کا کیا حل ہے اور مجھے...
راز چھپانے کے فوائد اور اس کو ظاہر کرنے کے نقصانات
مقبول احمد سلفی
ایک مسلمان کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی دوسرے کا راز فاش نہ کرے ، کسی کی پوشیدہ بات جاننے کی کوشش بھی نہ کرے اور ایک دوسروں کےعیوب کی پردہ پوشی کرے ۔ ہم سب کے کندھوں پر یہ ایک بڑی قسم کی ذمہ داری ہے ۔ کہاجاتا ہے...
نماز سے متعلق چند سوالوں کے جواب
جواب از شیخ مقبول احمد سلفی
(1)اگر چار رکعات فرض نماز میں دو رکعتوں کے بعد تشہد میں بیٹھنا بھول جائیں اور سیدھے کھڑے ہو جائیں تو کیا سجدہ سہو ادا کرنے سے نماز درست ہوجائےگی؟
جواب : نماز کا پہلا تشہد واجب ہے اور واجب چھوٹنے پر سجدہ سہو لازم آتا ہے ۔ اس میں...
دعا: "اے اللہ مجھے اپنے کسی بندے کا محتاج نہ بنا" کی حقیقت
مقبول احمد سلفی
حضرت علی رضی اللہ سے منقول ایک دعا وارد ہے " اللهمَّ لا تُحَوِّجْنِي إلى أَحَدٍ من خَلْقِكَ " یعنی اے اللہ مجھے کسی اپنی مخلوق میں سے کسی کا محتاج نہ بنا۔ حضرت علی کی یہ بات جب نبی ﷺ نے سنی تو فرمایا کہ ایسا مت کہو...
سوال : ہمارے یہاں ایسا ہوتا ہے کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو ایک شخص کے پاس جاکر اس سے نام کی تجویز لیتے ہیں ، وہ صاحب سوٹ کرنے والے ناموں کی ایک لسٹ دیتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ سارے نام اس بچہ پر سوٹ کرتا ہے ان میں سے کوئی ایک اختیار کرلو ، اس عمل سے متعلق میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا اسلام کی...
بدمذہب کے فریبی لفظ سے عوام کو گمراہ کرنے کی ناپاک کوشش
مقبول احمد سلفی
مسلمانوں کا ایک مخصوص طبقہ میری مراد بریلوی فرقہ خود کو پکا مسلمان اور دوسرے مسلمانوں کے متعلق بدمذہب ہونے کا عقیدہ رکھتا ہے۔ بدمذہب کی مخصوص اصطلاح میں اس طبقہ میں اہل حدیث و دیوبندی کو قادیانی وشیعہ جیساگمراہ تصور...
آپ کے مسائل اور ان کا شرعی حل
جوابات از شیخ مقبول احمد سلفی
1/ اکہری اذان دیکر دہری اقامت کہہ سکتے ہیں کہ نہیں ؟
جواب :اذان اکہری نہیں ہوتی ،اقامت اکہری ہوتی ہے اور یہی اصل ہے جیساکہ حکم رسول ﷺ موجود ہے۔
عن أنسٍ قال : أُمِرَ بلالٌ أن يَشْفَعَ الأذانَ ، وأن يُوتِرَ الإقامةَ ، إلَّا...
چوڑی دار شلوار پہننے کا حکم
مقبول احمد سلفی
چوڑی دار شلوار وہ چست پاجامہ کہلاتی ہے جس کی مہریاں لمبی ہونے کےسبب ٹخنوں پر کپڑے میں سلوٹیں پڑیں یا خود ڈالی جائیں ۔ ایسی چوڑی دار شلوار جہاں مرد حضرات استعمال کرتے ہیں وہیں مسلم خواتین بھی استعمال کرتی ہیں یعنی دونوں جنسوں میں مستعمل ہے تاہم صنف...
نومولود کو دعا دینے کا مسنون طریقہ
مقبول احمد سلفی
اولاد اللہ کی طرف سے بڑی نعمت ہے، اس نعمت پرخوش ہونا فطری امر ہے اوراللہ رب العالمین کا شکریہ بجالانا نعمت کا تقاضہ ہے ۔ صاحب اولاد کی خوشی میں دوسرے مسلمان بھائیوں کو بھی شریک ہونا چاہئے اور اس کے بچے کی صحت وعافیت اور خیروبرکت کے لئے دعا...