الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
عورت کا پولیس محکمہ میں نوکری کرنا
پولیس کا شعبہ سدا سے بدنام ہے ۔ مردوں کے لئے بھی اس میں خیر نہیں ہے ،عورت تو بھلا عورت ہے ۔ حالات نے اس شعبے کو رشوت خوری، بے ایمانی اور دروغ گوئی کا اڈہ بنادیا ہے ۔
عورت گھر کی زینت ہے ، اپنے بچوں کی تربیت، شوہر کی خدمت اور گھر کی ذمہ داریاں اس کے سرہیں ،...
مسلمان عورتوں کے لئے سر کے بال مکمل رکھنا واجب ہے اور بلاضرورت اسے مونڈوانا حرام ہے۔
سعودی عرب کے مفتی عام فضیلۃ الشیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ فرماتے ہیں:
"عورتوں کے لیے سر کے بال مونڈنا جائز نہیں ہے۔ کیونکہ امام نسائی رحمہ اللہ نے اپنی سنن میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے:
( نَهَی...
پہلے یہ جان لیں کی نماز جمعہ سے قبل سنت مؤکدہ نہیں ، نوافل ہیں ۔ جمعہ کے دن مسجد میں حاضر ہوکر جس قدر نوافل پڑھنا چاہے دو دو کرکے پڑھ سکتا ہے ۔ کم از کم دو رکعت پڑھنا چاہئے جو تحیۃ المسجد کے حکم میں ہے۔ یہاں مسئلہ یہ ہے کہ کیا جمعہ کے دن زوال کا وقت نہیں ہوتا ؟ اگر زوال ہوتا ہے توجمعہ کے دن زوال...
مقلدوں نے اپنے مسلک کی تائید میں بہت ساری احادیث کا معنی و مفہوم بدل ڈالا ۔ قرات خلف الامام کے متعلق بھی ان لوگوں نے بہت سارے شبہات پیدا کئے ان میں سے ایک یہ ہے کہ صحیحین کی روایت "لاصلاۃ" کا مطلب نماز ہوجاتی ہے ۔ اس کی تائید ابن ماجہ کی روایت سے پیش کرتے ہیں۔ دونوں روایات اور ان کا جواب ملاحظہ...
لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ گنتیاں دو اور چار والی تو سمجھ میں آتی ہیں مگر تین والی کچھ ضرور مصلحت والی ہوگی ۔ اس وجہ سے مغرب کی تین رکعت نماز کی حکمت کیا ہوسکتی ہے ؟
اللہ تعالی نے بلاحکمت کسی چیز کو نہیں بنائی ، سب میں کچھ نہ کچھ خالق کی مصلحت اور کوئی نہ کوئی مقصد ہے ۔ ہاں یہ اور...
تملق و چاپلوسی صالح معاشرہ کے لئے کینسر ہے ۔ چاپلوسی میں ایک چاپلوس کی انفرادی منفعت ہوتی ہے جبکہ پورے سماج کے لئے نقصان ہی نقصان ہوتاہے۔
چاپلوسی کے اسباب ومقاصد سے اس کا منفی پہلو واضح ہونے کے ساتھ اس کا علاج بھی مل جاتا ہے ۔
(1) کبھی کبھار آرام پسندی آدمی کو چاپلوس بنادیتی ہے وہ بغیر محنت...
کمیشن جسے اردو اور عربی میں دلالی کہتے ہیں۔ عربی میں سمسرہ بھی کہتے ہیں ، اسی لفظ سے امام بخاری نے اپنی صحیح میں باب باندھا ہے۔ خرید و فروخت یا بازار کے حوالے سے دلالی کافی مشہور ہے ۔ دلال بائع اور مشتری کے درمیان سودا کرواتاہے۔ عموما دلالی کی اس وقت ضرورت پڑتی ہے جب آدمی کو کسی چیز کے متعلق...
کھجور کے بے شمار فوائد ہیں اور اگر تر ہوتو فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں ۔ طب نبوی میں ترکجھور کے ساتھ ککڑی کا استعمال ملتا ہے ۔ مسلم شریف کی حدیث میں ہے نبی ﷺ ککڑی اور ترکجھور ایک ساتھ تناول فرمایا کرتے تھے ۔
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رأيتُ رسولَ اللهِ صلَّى اللهُ...
مجھ سے ایک بھائی نے ذکر کیا کہ انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں ایک مولوی سے سنا وہ کہہ رہے تھے کہ میاں بیوی میں کم جھگڑا ہونے اور محبت بڑھانے کے لئے ہرنماز کے بعد "یاودود" کثرت سے پڑھا کریں ۔ کیا یہ طریقہ قرآن وحدیث کی روشنی میں صحیح ہے؟ ۔
"ودود" اللہ کے اسمائے حسنی میں سے ہے اس کے معنی محبت...
اسلام نے حصول معاش کے لئے قواعدوضوابط مرتب کیاہے، کسی بھی تاجریامعاشی مسابقت میں حصہ لینے والے کوآزادنہیں چھوڑاکہ جب چاہے اورجس طرح چاہے مال حاصل کر کے اپنی تجوری بھرتاچلاجائےاوردوسرے لوگ اس میدان میں پیچھے رہ جائیں یانقصان اٹھاتے رہیں بلکہ ہرایک کوحق عطاکیاگیاکہ معاش کے لئے کوشش کرے اور جائز...
زمانے سے گاؤں دیہات میں گوبر کا استعمال متعدد کاموں میں کیا جاتا رہاہے ۔ کھانا پکانے اور لپائی پوتائی میں اس کا استعمال عام ہے ۔سردیوں میں اس کی آگ مزے کی ہوتی ہے ۔ زراعت میں کھاد کے طور پر اور بیماریوں میں دوا کے طور پہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ وبر نام کا ایک جانور پایاجاتاہے جس کے گوبر سے متعدد...
کفار کے یہاں بیٹی کی پیدائش منحوس مانی جاتی ہے ، نتیجۃ اسے ماں کے پیٹ میں ہی مار دی جاتی ہے جو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے ۔ اسی طرح خاندانی منصوبہ کے تحت ایک دو بچوں پہ اکتفا کفار کی عالمی پہچان بن گئی ہے ۔ ان دو وجوہات کی بنا پر عالمی اعتبار سے غیرمسلموں کا تناسب دن بدن کم ہوجاچلا جارہاہے ۔...
نبی ﷺ کا فرمان ہے :
البرکة مع أکابرکم. (صحيح ابن حبان:559، الطبراني في الأوسط:8991)
ترجمہ :تمہارے بڑوں کے ساتھ ہی تم میں خیر و برکت ہے۔
اس حدیث کو شیخ البانی نے صحیح کہا ہے ۔ (السلسلۃ الصحیحۃ 4/ 1778)
اس حدیث سے بعض لوگوں نے یہ استدلال کیا ہے کہ بزرگوں سے ہی دین حاصل کیا جائے کیونکہ انہیں کے پاس...
سورہ القدر کے متعلق کئی جھوٹے فضائل بیان کئے جاتے ہیں ، ان میں ایک فضیلت یہ بھی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ھیں جو کوئی شب قدر میں سوره قدر سات مرتبہ پڑھتا ھے الله اسے ھر بلا سے محفوظ فرما دیتا ھے اور ستر ھزار فرشتے اس کے لیۓ جنت کی دعا کرتے ھیں۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یہ قول مجھے "نزہۃ...
آج کل آنکھوں کو خوبصورت بنانے کے لئے ان میں کلروالی کونٹکٹ لینس لگایا جاتا ہے ، سوال یہ ہے کہ اس کا استعمال اسلامی رو سے کیسا ہے ؟
ایک لینس ضرورت کے تحت لگایا جاتا ہے ، آنکھوں کی کمزوری کی وجہ سے ، یہ جائز ہے اس میں کوئی کلام نہیں لیکن وہ لینس جو زینت کے طور پہ آنکھوں کا رنگ بدلنے کی خاطر...
اس وقت اکثر یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ جو لوگ عرب ممالک میں رہتے ہیں ، جب عید سے پہلے اپنے ملک ہندوستان ، پاکستان ، نیپال اور بنگلہ دیش وغیرہ جاتے ہیں تو ان کا روزہ اپنے ملک والوں سے زیادہ ہوجاتا ہے ۔ اس حال میں انہیں کیا کرنا ہے ؟ کیا ان کے ساتھ روزہ رکھنا ہے یا افطار کرنا ہے ؟
ایسے لوگوں سے عرض...
پیٹھ پیچھے دونوں ہاتھ باندھنا لوگوں میں کافی عام ہے ، مسلمان طبقہ یہاں تک کہ پڑھے لکھے لوگ بھی ایسا کرتے ہیں ۔ اس طریقے کو شرع کی نظر سے دیکھا جائے تو بہت خطرناک نظر آتا ہے ۔ قرآن کی ایک آیت سے پتہ چلتا ہے کہ اس طرح سے جہنمی اپنا نامہ اعمال حاصل کرے گا۔ اللہ کا فرمان ہے:
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ...
میں نے رمضان المبارک کے احکام و مسائل سے متعلق بہت ساری باتوں کا ذکر کیا ہے ، روزہ سے متعلق جدید طبی مسائل کو بھی الگ سے بیان کردیا ہے جو لوگوں کے لئے الجھن کے باعث تھے ۔ یہاں مزید چند باتوں کا خلاصہ مقصود ہے جو لوگوں کے درمیان غلط فہمیوں کا سبب ہیں۔
(1) لوگوں کے اندر یہ غلط فہمی ہے کہ روزہ...
نماز کو فاسد کرنے والے امور معلوم ہیں اور یہ فقہائے کے درمیان اختلاف کے سبب اس کی تعداد میں فرق ہے۔ ان امور کا ذکر مندرجہ ذیل ہے ۔
(1)جو چیز طہارت کو باطل کردے جیسے حدث یا اونٹ کا گوشت کھانا اس سے نماز بھی باطل ہوجاتی ہے ۔
(2) ستر یعنی چھپانے والی جگہ کو جان بوجھ کر کھولنا، اگر خودبخود کھل جائے...
عبقری سائٹ کے حوالے سے مجھے ایک امیج ملا ہے جس میں مذکور ہے کہ رمضان میں 3 سکنڈ میں 14 کروڑ نیکی کمائیں۔ اس میں لکھا ہے :
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ اَحَدًا صَمَدًا لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌo
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص یہ کلمات...