الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
تیسری صورت: شخصیات کے بارے میں اختلاف
جب اختلاف کرنے والے مجتہدین کے اصول ایک ہوں ، ان کا منہج بھی ایک ہی ہو تو محض کسی شخصیت کے بارے میں ان کے درمیان ہوجانے والے اختلاف کی وجہ سے کسی ایک فریق کو مطعون نہیں کیا جاسکتا ۔ اور نہ ہی اس قسم کے اختلاف کو بڑھاوا دے کر اسے نفرت اور محبت کا معیار بنایا...
دوسری صورت :تاصیل اور تمثیل
جب مجتہدین یا مسلمان اصول و قواعد میں تو ایک دوسرے سے متفق ہوں لیکن ان قواعد کی تطبیق ، یا اصولوں کی تفریع یا صورت حال پر ان کے تطبیق (application)کے بارے میں اختلاف ہوجائے تو کسی ایک فریق کے لیے دوسرے فریق کو اپنے موقف کے اختیار کرنے سے روکنا بھی جائز نہیں کجا یہ کہ...
خلاف معتبر کی صورتیں
پہلی صورت :اہل سنت کا آپس میں کسی مسئلہ میں مختلف ہونا ۔
جیسے تارک صلاۃ کے کافر ہونے کا مسئلہ ، اسی طرح یہ مسئلہ کہ اللہ نے پہلے قلم کو پیدا کیا یا عرش کو؟ چہرے کے پردہ کے واجب یا مستحب ہونےکا مسئلہ ، نیز اسی طرح کے دوسرے مسائل
وہ مسائل جن میں اہل سنت والجماعت آپس میں...
اختلاف کی تیسری قسم
3. الخلاف المعتبر أو خلاف الفهم والاجتهاد( جائز اختلاف یا فہم و اجتہاد کا اختلاف)
تعریف: وہ اختلاف جو ان اشخاص کی طرف سے ہو جن کے اندر مندرجہ ذیل تین صفات پائی جاتی ہوں۔
1. اجتہاد کی اہلیت:یعنی اختلاف کرنے والے فریقین میں مجتہد کے وہ سارے شرائط موجود ہوں جن پر اہل سنت...
اختلاف کی دوسری قسم
2. خلاف التنوع
خلاف التنوع سے ہماری مراد وہ مسائل ہیں جن میں ایک سے زائد صورتیں جائز ہوں۔ جیسے قراءات کا اختلاف ، پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ سے پہلی پڑھی جانی والی دعاوں کے بارے میں اختلاف، اس بات میں اختلاف کہ استطاعت کے بعد نکاح اور حج میں سے کسے ترجیح دی جائے ؟ وغیرہ
حکم اور...
اہل سنت والجماعت کا منہج اختلاف
تحریر: فضیلۃ الشیخ عدنان محمد العرعور
ترجمانی :سرفراز فیضی
اختلاف کے بہت سارے اقسام ہے ۔ اور ہر قسم کا حکم اور اس کے ساتھ ہمارے تعامل کی صورتیں مختلف ہیں ۔
اختلاف کی پہلی قسم
1. خلاف الترف (فضول اختلاف)
تعریف:خلاف الترف سے مراد وہ اختلافات ہیں جن کا تعلق عقیدہ و...
جزاک اللہ بھائی ، پوسٹ کرنے کے بعد میرے بھی ذہن میں یہ بات آئی تھی ۔ تقویٰ والی بات کیونکہ مذکور دو مسائل کے ضمن میں کہی گئی تھی اس لیے میں نے یہ کہا کہ تقویٰ اللہ کی دی گئی رخصتوں کے قبول کرنے کا نام ہے ۔
البتہ جہاں رخصتوں کا ترک کردینا کچھ مصلحتوں کے حق میں مفید ہو وہ راستے عزیمت کے راستے ہیں...
ہاں لیکن ہم اپنے والد کو بھی دیکھتے کہ وہ اپنے والدین سے بہت محبت کرتے ہیں ۔
اور میرا بچہ بھی مجھ سے ویسی ہی محبت کرتا ہے جیسا میری بچیاں ۔
بلکہ بعض مرتبہ میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ بیٹے والدین خاص طور پر والدہ سے بیٹیوں کی بنسبت زیادہ محبت کرتے ہیں ۔
ہر پیش آمدہ مسئلہ میں علماء فیصلہ کریں گے کہ ضرورت کی شدت کیا واقعتا اتنی ہے کہ حلت کے دروازے کھولے جاسکیں ۔ یا کسی مسئلہ میں کوئی ممنوع چیز محض مباح ہوئی ہے یا وجوب کی حد تک پہنچ چکی ہے ۔ یہ حکم ضرورت کی شدت کے اعتبار سے الگ الگ معاملات میں تبدیل بھی ہوسکتا ہے ۔
اس معاملہ میں اخف الضررین یا...
یہاں ایک بات یہ بھی واضح ہونی چاہیے کہ ضرورت اور حلت کی حدیں بھی علماء مجتہدین ہی طے کریں گے ۔ ہر ایرے غیرے نتھو خیرے کو اجازت نہیں کہ حالات اور مجبوری کا حوالہ دے کر خود ہی حرام کو حلال اور حلال کو حرام کرے ۔
الٰہا! دل کو مرے سوز بندگی دے دے
انا کو عجز ، عزائم کو پختگی دے دے
لبوں پہ حمد کے نغموں کا نور روشن کر
سر نیاز کو سجدوں کی چاشنی دے دے
قلم کو حق و صداقت کی روشنائی دے
زباں کو سچ کی محبت کی نغمگی دے دے
حیا کے نور سے کردار کو منور کر
وفا شعار بنا ، ذوق بندگی دے دے
سرفراز فیضی
شاہ دولہ کے سائنسی چوہے اور ڈی این اے کی شہادت
مصنف: غلام اصغر ساجد
نیشنل انسٹیوٹ فار بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ فیصل آباد میں ہمارا تیسرا ماہ شروع ہو چکا تھا، اپنی یونیورسٹی کے ہم چار طلباء و طالبات تھے جو ایک خصوصی اکیڈمک ٹریننگ کے سلسلے میں یہاں مختلف لیبارٹریز میں مختلف قسم کے...
رمضان تقویٰ کا موسم ہے ۔ تقویٰ کیاہے ؟ دل کی ایک کیفیت ۔ جو اللہ کی حددرجہ خشیت اور حددرجہ محبت کی پیداوار ہوتی ہے ۔ یہ کیفیت انسان کے کردار کو سنوارتی ہے ۔ اس کو گناہوں سے بچاتی ہے ۔ نیکیوں کی طرف رغبت دلاتی ہے ۔ تقویٰ یہ ہے کہ بندے نہ اللہ کو دیکھا ہے ۔ نہ اس کی آواز سنی ہے ۔ پھر بھی اس سے...
رمضان تقویٰ کا یک ماہی کورس ہے ۔ یہ مہینہ نفس کے تزکیہ اور کردار کی تربیت کا مہینہ ہے ۔ روزہ ایک عبادت ہے ۔اس کو رسم نہیں بننا چاہیے ۔ لہذا ہر روزہ دار کو احتساب کرنا چاہیے کہ رمضان اس کےلیے جو لے کر آیا تھا اس نے کتنا حاصل کیا ۔ اگر کچھ حاصل نہیں کرسکا تواس کو فکر کرنی چاہیے کہ اس نے رسم ادا کی...
یہ دور دینی زوال اور پسماندگی کا دور ہے ۔ ایسے تاریک دور میں بھی رمضان کے مہینہ میں نیکیوں کی طرف جتنی رغبت مسلمانوں میں دکھائی دیتی ہے وہ جیسی بھی ہو بہت غنیمت محسوس ہوتی ہے ۔ مادیت پرستی اور بددینی کے پورے سال توڑ پھوڑ کے بعد رمضان ایک طرح سے ریپرنگ کا مہینہ ہے جو اس توڑ پھوڑ کی رفتار کو ہرسال...