• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نبیﷺ کا (اپنے صاحبزادے سیدنا ابراہیم کے لیے) یہ فرمانا کہ ہم تمہاری جدائی سے رنجیدہ ہیں (۶۶۲)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ہمراہ ابو سیف لوہار کے ہاں گئے اور وہ (رسول اللہﷺ کے صاحبزادے) سیدنا ابراہیمؓ کے رضاعی باپ تھے تو رسول اللہﷺ نے سیدنا ابراہیمﷺ کو لے لیا اور انہیں...
  2. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جس شخص نے مصیبت کے وقت اپنے رنج کا کسی پر اظہار نہ کیا۔ (۶۶۱)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابو طلحہؓ کا ایک لڑکا بیمار ہوا اور وہ فوت ہو گیا اور ابو طلحہؓ (اس وقت گھر میں نہ تھے کسی کام سے) باہر گئے ہوئے تھے پس جب ان کی بیوی (ام سلیم) نے دیکھا کہ وہ فوت ہو گیا تو انہوں نے اس کو غسل دے کر...
  3. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جو شخص غم کی حالت میں کسی مقام پر بیٹھ جائے کہ اس (کے چہرے پر) رنج کے آثار معلوم ہوں (۶۶۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ جب نبیﷺ کے پاس زید بن حارثہ اور جعفر اور عبداللہ بن رواحہؓ کی شہادت کی خبر آئی تو آپﷺ بیٹھ گئے۔ آپﷺ کے چہرہ پر رنج کا اثر معلوم ہوتا تھا اور میں کواڑ کی درز سے...
  4. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ مصیبت کے وقت سر منڈوانے کی ممانعت سیدنا ابو موسیٰ (اشعری)ؓ ایک مرتبہ سخت بیمار ہو گئے تو (ایک دن) ان پر غشی طاری ہو گئی اور ان کا سر ان کے رشتہ داروں میں سے کسی عورت کی گود میں تھا تو وہ رونے لگیں۔ سیدنا ابوموسیٰؓ میں اتنی طاقت نہ تھی کہ ان کو منع کرتے پھر جب ہوش آیا تو کہنے لگے کہ میں اس...
  5. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نبیﷺ کا سیدنا سعد بن خولہ کے لیے افسوس کا اظہار کرنا (۶۵۸)۔ سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ حجۃ الوداع کے سال میری عیادت کے لیے تشریف لاتے تھے۔ ایک مرض کی وجہ سے جو مجھ پر سنگین ہو گیا تھا تو میں نے عرض کی میرے مرض کی یہ کیفیت تو آپﷺ دیکھ ہی رہے ہیں۔ اور میں مالدار آدمی ہوں...
  6. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ (نبیﷺ کا ارشاد کہ) جو شخص اپنے رخسار پیٹے وہ ہم میں سے نہیں (۶۵۷)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو (غم میں اپنے) رخساروں پر طمانچے مارے اور گریبان پھاڑے اور جاہلیت کی سی باتیں کرے۔ ''
  7. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ میت پر نوحہ کرنا مکروہ ہے (۶۵۶)۔ سیدنا مغیرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : '' میرے اوپر جھوٹ بولنا ایسا نہیں ہے جیسے تم میں سے کسی پر جھوٹ بولنا، جو شخص میرے اوپر جھوٹ بولے اسے چاہیے کہ دوزخ میں اپنا ٹھکانہ ڈھونڈ لے۔ '' اور میں نے نبیﷺ سے سنا ہے، آپﷺ فرماتے تھے : '' جو...
  8. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نبیﷺ کا فرمانا کہ میت کے عزیز و اقارب کے رونے سے کبھی میت کو عذاب ہوتا ہے (یہ اس وقت ہے کہ) جب نوحہ کرنا اس کے خاندان کا وتیرہ ہو (۶۵۲)۔ سیدنا اسامہ بن زیدؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کی صاحبزادی (سیدہ زینبؓ) نے آپﷺ کے پاس آدمی بھیجا کہ میرا لڑکا حالت نزع میں ہے لیکن آپﷺ تشریف نہ لائے۔ آپﷺ نے...
  9. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ قبروں کی زیارت کرنا (کیسا ہے) ؟ (۶۵۱)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) نبیﷺ کا گزر ایک عورت پر ہوا جو قبر کے پاس (بیٹھی ہوئی) رو رہی تھی تو آپﷺ نے اس سے فرمایا : '' اللہ سے ڈر اور صبر کر۔ '' اس نے کہا کہ مجھ سے پرے ہٹو، اس لیے کہ تمہیں میرے جیسی مصیبت نہیں پہنچی۔ پھر اس عورت سے کہا گیا...
  10. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ عورتوں کا اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور پر سوگ کرنا (۶۵۰)۔ ام المومنین ام حبیبہؓ زوجۂ نبیﷺ کہتی ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا : '' کسی عورت کو جو اللہ تعالیٰ پر ایمان پر رکھتی ہو، یہ جائز نہیں کہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کرے مگر شوہر پر چار مہینے اور دس دن (سوگ کرنا چاہیے)۔ ''
  11. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ عورتوں کا جنازہ کے ہمراہ جانا (منع ہے) (۶۴۹)۔ ام عطیہؓ کہتی ہیں کہ ہم لوگوں کو جنازوں کے ہمراہ جانے سے منع کر دیا گیا مگر کوئی سخت تاکید (کے ساتھ منع) نہیں کیا گیا تھا۔
  12. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ نبیﷺ کے عہد میں جس شخص نے اپنا کفن خود تیار کر رکھا تھا اور اس پر کوئی اعتراض نہ کیا گیا (۶۴۸)۔ سیدنا سہلؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبیﷺ کے پاس بنی ہوئی حاشیہ دار چادر تحفتاً لائی، (پھر سیدنا سہلؓ نے حاضرین سے پوچھا) کیا تم جانتے ہو کہ بردہ کیا چیز ہے ؟ انہوں نے کہا (ہاں جانتے ہیں بردہ) شملہ...
  13. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جب کفن نہ ملے مگر اسی قدر جو میت کے سر پاؤں کو چھپا لے تو اس سے اس کا سرڈھانپ دیا جائے (۶۴۷)۔ سیدنا خبابؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگوں نے محض اللہ تعالیٰ کی رضا مندی حاصل کر نے کے لیے نبیﷺ کے ہمراہ ہجرت کی پس ہمارا ثواب اللہ کے ذمے قائم ہو گیا ہم میں سے بعض لوگ تو ایسے ہیں جو وفات پا گئے اور انہوں...
  14. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ میت کا کفن دینا (۶۴۵)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن ابی (منافق) جب مر گیا تو اس کا بیٹا رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ آپ مجھے اپنا کر تا دیجیے اور اس کا جنازہ پڑھیے اور اس کے لیے استغفار کیجیے پس آپﷺ نے اپنا کر تا اس کو دے دیا اور فرمایا : '' (جب جنازہ تیار ہو جائے...
  15. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ دو کپڑوں میں کفن دے دینا بھی درست ہے (۶۴۴)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ اس حالت میں کہ ایک شخص عرفات میں وقوف کر رہا تھا کہ اچانک اپنی سواری سے گر پڑا اور اس سواری نے اسے کچل ڈالا تو نبیﷺ نے فرمایا : '' اس کو غسل دو، چاہے صرف پانی سے اور بیری کے پانی سے اور اس کو دو کپڑوں میں کفن دے دوا ور...
  16. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ کفن کے لیے سفید کپڑا استعمال کرنا مسنون ہے (۶۴۳)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کو تین کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا جو یمنی، سحولی، روئی کے بنے ہوئے تھے، ریشم یا اون کے نہ تھے۔ ان کپڑوں میں نہ قمیض تھا اور نہ عمامہ۔
  17. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ میت کی داہنی جانب سے غسل کی ابتدا کی جائے (۶۴۲)۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپﷺ نے فرمایا : '' ان کی داہنی جانب سے اور وضو کے مقامات سے غسل کی ابتدا کرنا۔ '' (ام عطیہؓ) کہتی ہیں کہ ہم نے ان کو کنگھی کر کے بالوں کے تین حصے کر دیے۔
  18. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ طاق غسل دینا مسنون ہے (۶۴۱)۔ ام عطیہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم آپﷺ کی صاحبزادی کو غسل دے رہے تھے تو آپﷺ نے فرمایا : '' انہیں تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ یا اس سے زیادہ غسل دینا (خالص) پانی سے اور بیری اور (کے پانی سے) آخر میں کافور ملا دو، پھر جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے...
  19. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ اس شخص کی فضیلت جس کا کوئی بچہ مر جائے اور وہ ثواب سمجھے۔ (۶۴۰)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' جس مسلمان کے تین بچے جو بالغ نہ ہوئے ہوں، مر جاتے ہیں تو اللہ اسے جنت میں داخل فرماتا ہے بوجہ اس کثیر عنایت کے جوان بچوں پر ہے۔ ''
  20. Aamir

    مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

    باب۔ جو شخص میت کے عزیزوں کو اس کی موت کی خبر دے (۶۳۸)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے نجاشی کی موت کی خبر دی جس دن کہ انہوں نے وفات پائی تو آپﷺ نماز پڑھنے کہ جگہ تشریف لے گئے اور لوگوں کو صف بستہ کھڑا کر کے چار تکبیریں کہیں یعنی غائبانہ نماز جنازہ پڑھی۔ (۶۳۹)۔ سیدنا انس بن مالکؓ...
Top