الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
نماز میں کوئی کام کر نے کا بیان
باب : نماز میں کلام کا ممنوع ہونا ثابت ہے
(۶۲۴)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کو سلام کرتے تھے حالانکہ آپﷺ نماز میں ہوتے تھے اور آپﷺ ہمیں جواب بھی دے دیا کرتے تھے۔ پھر جب ہم نجاشی (بادشاہ حبش) کے پاس سے لوٹ کر آئے تو ہم نے آپﷺ کو نماز میں سلام کیا،...
باب : نبیﷺ کی قبر اور منبر کے درمیانی مقام کی فضیلت
(۶۲۳) ۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' میرے گھراور منبر کے درمیان ایک باغ ہے جنت کے باغوں میں سے۔ ''
باب : مسجد قباء (کی فضیلت کا بیان)
(۶۲۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ نماز چاشت نہ پڑھتے تھے مگر جس دن کہ مکہ جاتے کیونکہ وہ مکہ میں چاشت ہی کے وقت جاتے تھے پس وہ کعبہ کا طواف کر کے مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھتے تھے اور جس دن کہ مسجد قباء میں جاتے (اس دن بھی نماز چاشت پڑھتے) اور وہ ہر ہفتہ...
مکہ اور مدینہ کی مسجدوں میں نماز کا بیان
باب : مکہ اور مدینہ کی مسجد میں نماز پڑھنے کی فضلیت
(۶۲۰)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' سفرنہ کیا جائے مگر تین مسجدوں کی طرف (۱) مسجد حرام (یعنی خانہ کعبہ) (۲) مسجد نبوی (۳) مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس) ۔ ''
(۶۲۱) ۔ سیدنا...
باب : مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعت نفل نماز پڑھنا
(۶۱۹)۔ سیدنا عبداللہ مزنیؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہے کہ آپﷺ نے فرمایا : '' مغرب کی نماز سے پہلے نفل پڑھو۔ ''' (یہی تین مرتبہ آپﷺ نے فرمایا) اور تیسری بار یہ فرمایا : '' جو شخص چاہے۔ '' آپﷺ نے اس بات کو اچھا نہ سمجھا کہ لو گ اس کو سنت سمجھ لیں (لہٰذا...
با ب۔ ظہر سے پہلے دو رکعتیں مسنون ہیں
(۶۱۸)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ ظہر سے پہلے چار رکعتیں کبھی نہ چھوڑتے تھے اور صبح سے پہلے دو رکعتیں۔ (مکمل بخاری میں اس باب کی پہلی حدیث میں ظہر سے پہلے دو رکعتوں کا ہی ذکر ہے)
باب : حضر میں چاشت پڑھنا ثابت ہے
(۶۱۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں مجھے میرے جانی دوست نبیﷺ نے تین باتوں کی وصیت فرمائی ہے میں انھیں نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ مر جاؤں وہ تین باتیں یہ ہیں (۱) ہر مہینے میں تین روزے رکھنا (۲) نماز چاشت کا پڑھنا (۳) وتر پڑھ کر سونا۔
باب : سنت فجر کی دونوں رکعتوں میں کیا پڑھے ؟
(۶۱۶)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ان دونوں رکعتوں کو جو نماز فجر سے پہلے پڑھی جاتی ہیں بہت ہلکی پڑھتے تھے یہاں تک کہ میں (اپنے دل میں) کہتی تھی کہ (شاید) آپﷺ نے ام القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) بھی پڑھی ہے یا نہیں۔
باب : سنت فجر کی دونوں رکعتوں کا بالا التزام پڑھنا اور بعض لوگوں نے انھیں نفل کہا ہے
(۶۱۵)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ نوافل میں سے کسی نفل نماز کا اتنا التزام نہیں فرماتے تھے جتنا کہ فجر کی دو رکعتوں (سنتوں) کا (اہتمام فرماتے تھے) ۔
باب : نفلی نمازیں دو دو رکعتیں کر کے پڑھنی چاہئیں۔ (اور استخارہ کی دعا)
(۶۱۴)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ہمیں تمام کاموں میں استخارہ کی تعلیم فرمایا کرتے تھے (اور اس اہتمام کے ساتھ کہ) جس طرح ہمیں آپﷺ قرآن کی کسی سورت کی تعلیم فرماتے تھے۔ آپﷺ فرماتے تھے : '' جب تم میں سے کوئی...
باب : اس شخص کی فضیلت جو رات کو اٹھے اور نماز پڑھے
(۶۱۱)۔ سیدنا عبادہ بن صامتؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' جو شخص رات کو اٹھے اور کہے : '' اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ ایک ہے، کوئی اس کا شریک نہیں، اس کی بادشاہت ہے اور اسی کی تعریف ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہے، اللہ ہی کے لیے ہر...
باب : جو شخص رات کو اٹھتا اور نماز تہجد پڑھتا ہو تو اس کے لیے اس کا ترک کر دینا مکروہ ہے۔
(۶۱۰)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک مرتبہ مجھ سے فرمایا : '' اے عبداللہ ! تم فلاں شخص کی طرح نہ ہو جانا کہ وہ رات کو اٹھ کر نماز پڑھا کر تا تھا پھر اس نے رات کا اٹھنا اور نماز...
باب : عبادت میں اپنی جان پر سختی نہیں کرنی چاہیے۔
(۶۰۹)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ مسجد میں) نبیﷺ داخل ہوئے تو (کیا دیکھتے ہیں کہ) ایک رسی دونوں ستونوں کے درمیان لٹک رہی ہے۔ آپﷺ نے فرمایا : '' یہ رسی کیسی ہے ؟'' لوگوں نے عرض کی کہ یہ رسی ام المومنین زینبؓ کی لٹکائی ہوئی ہے جب...
باب : نبیﷺ کا رمضان اور غیر رمضان میں رات کا قیام
(۶۰۸)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے رسول اللہﷺ کی رمضان کی نماز کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا رسول اللہﷺ رمضان اور غیر رمضان میں گیا رہ رکعت سے زیادہ نماز نہ پڑھتے تھے۔ (پہلے) چار رکعت پڑھتے تھے پس تم ان کی خوبی اور ان کے طول کی کیفیت...
باب : جو شخص شروع رات میں سویا اور اخیر رات میں جا گا۔
(۶۰۷)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ پوچھا گیا کہ رات کو نبیﷺ کی نماز کس طرح ہوتی تھی ؟ تو انہوں نے کہا کہ آپﷺ شروع رات میں سوتے تھے اور اخیر رات میں اٹھ کر نماز پڑھتے تھے۔ نماز کے بعد پھر اپنے بستر کی طرف لوٹ آتے تھے پھر جب موذن اذان دیتا تو آپﷺ...
باب : رات کے پچھلے پہر نماز کے اندر دعا کرنا (اللہ کو بہت پسند ہے)
(۶۰۶)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' ہمارا پروردگار بزرگ و برتر ہر رات آسمان دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے جب کہ پچھلی تہائی رات باقی رہ جاتی ہے، تو فرماتا ہے کہ کوئی ہے جو مجھ سے دعا کرے پس میں اس کی دعا...
باب : جب کوئی شخص سوتا رہے اور نماز نہ پڑھے شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دیتا ہے
(۶۰۵)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کے سامنے ایک شخص کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ برابر صبح تک سوتا رہتا ہے نماز (تہجد) کے لیے نہیں اٹھتا تو آپﷺ نے فرمایا : '' شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دیتا ہے۔ ''
باب : شیطان کا گردن کے پیچھے گدی پر گرہ دے دینا جب کہ کوئی شخص رات کو نماز نہ پڑھے
(۶۰۴)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' تم میں سے ہر ایک کی گردن کے پیچھے گدی پر شیطان تین گرہ دے دیتا ہے جب وہ سوتے لگتا ہے۔ ہر گرہ میں یہ پڑھ کر پھونک دیتا ہے '' ابھی بہت رات باقی ہے سوتا...
باب : نبیﷺ کا رات کے وقت نماز پڑھنا اور سونا اور (اس بات کا بیان کہ) قیام شب میں سے کس قدر منسوخ ہو گیا ؟
(۶۰۳)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کسی مہینے میں افطار کرتے تھے یہاں تک کہ ہم لوگ خیال کرتے تھے کہ آپﷺ اب اس مہینے میں روزہ نہیں رکھیں گے مگر جس مہینے آپﷺ روزہ رکھنے لگتے تھے تو پے...
باب : نبیﷺ کی رات کی نماز کیسے تھی اور آپﷺ رات کو کتنی نماز پڑھتے تھے ؟
(۶۰۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کی نماز تیرہ رکعت ہوتی تھی یعنی رات کو۔
(۶۰۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ رات کو تیرہ رکعت پڑھتے تھے انھیں میں وتر اور (سنت) فجر کی دو رکعتیں بھی ہوتی تھیں۔