الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اسلام علیکم،
حدیث اور علوم الحدیث کے سیکشن کا مطالعہ کرتے ہوئے نظر آیا کہ یہ سیکشن بیچارا ابھی تک خالی پڑا ہے اور کسی نے ایک بھی موضوع اس میں نہیں لکھا تو سوچا کیوں نہ اس کا افتتاح کیا جائے، ابتسامہ۔
ویسے تو امام قتادۃ رحمہ اللہ مشہور مدلس ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ کثرت سے ارسال بھی کرتے تھے۔...
اسلام علیکم
ماہنامہ السنہ کے پہلے تین شماروں میں اس مسئلے پر بڑی تفصیلی اور تحقیقی بحث کی گئی ہے جس کو دیکھ کر میں نے اس کا انگلش ترجمہ کرنے کی ٹھانی، اور کرتے کرتے یہ مضمون اتنا لمبا ہو گیا کہ 65 صفحات کی ایک مکمل کتاب بن گئی۔ اور اب آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔...
اسلام علیکم، عامر بھائی کچھ تو بتائیں تا کہ ہماری پریشانی بھی کم ہو۔ دل سے دعا ہے کہ اللہ آپ کی ہر مشکل میں مدد فرمائے، اور آپ کے ہر دشمن کی سازش کو ناکام بنائے۔ آمین
جی شاکر بھائی اتنا ہی کافی ہو گا۔ مین مقصد تو صرف مترجمین کو ایک جگہ جمع کرنا ہے تا کہ ان سے کام لیا جا سکے۔ اس طرح جو لوگ عموما مستقل تراجم وغیرہ کا کام نہیں کرتے اسی بہانے کچھ نہ کچھ تو روز کا کر دیا کریں گے۔
اور جس کو اردو انگلش اور عربی میں سے کوئی دو زبانیں آتی ہوں ان کو اس سیکشن میں ایڈ...
مشینی ترجمہ تو نہایت ہی خراب اور گیا گزرا ہوتا ہے۔
اور میں یہ نہیں کہتا کہ ایک ایک جملہ کر کے ترجمہ کیا جائے، بلکہ بہتر تو یہ ہے کہ مترجمین کی ایک علیحدہ سے ٹیم بنائی جائے اور کسی ایک کتاب کو ان کے درمیان تقسیم کر دیا جائے۔ اس کام کے لیے ایک علیحدہ سے سیکشن ہو، جس میں وہ مترجمین اپنے ترجمے وقفے...
امام نووى رحمہ اللہ كہتے ہيں:
" مسلمان اس پرمتفق ہيں كہ مرد كے ليے اپنى چھنگلى (سب سے چوٹى انگلى ) ميں انگوٹھى پہننا سنت ہے، ليكن عورت كے ليے اپنى سارى انگلى ميں انگوٹھى پہننا جائز ہے " اھـ
شرح مسلم للنووى. اور عون المعبود ( 11 / 286 ).
مزید تفصیل کے لیے یہ لنک دیکھیں:
Which finger to...
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں کسی مسئلہ کو زیادہ کھینچ نہیں سکتا، اور نہ ہی میرے پاس اتنا وقت ہے۔ اس لیے باقی تمام باتوں کو سائڈ پر رکھتے ہوئے صرف اپنا مین سوال پوچھتا ہوں۔
پھر آپ نے اپنی عادت کے مطابق سوال ہی کیا ہے اور جواب کا نام و نشان نہیں۔ میں نے جب آپ سے وعدہ کر دیا ہے کہ اپنا جواب حاصل کرنے...
لعنت کا چیلینج بھی کرنا ایک جلیل القدر امام کی طرف ایسے ہی کیسے منسوب کیا جا سکتا ہے؟
یہ بات تو حنفیہ پر فٹ نہیں ہوتی جو صرف ابو حنیفہ کے ہی طرز پر عمل کرتے ہیں جب کہ علماء کا طریقہ کار اس کے برخلاف رہا ہے!؟
جرح و تعدیل کے میدان میں کسی کے لیے حسن ظن رکھنا بھی دین کے لیے خطرناک ثابت ہو...
کسی محدث کو ملعون کرنے سے پہلے تھوڑی تحقیق ہی کرلیتے تو کتنا اچھا ہوتا۔ کیا خوب فرمایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے، جو اس موقع پر بالکل فٹ ہوتا ہے:
قالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " كَفَى بِالْمَرْءِ كَذِبًا أَنْ يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَا سَمِعَ " .
آپ جیسے پڑھے لکھے شخص کو ایسی...
مقلدین ابو حنیفہ کبھی اس بات کا انکار نہیں کرتے کہ امام ابو حنیفہ سے بھی غلطی ہو سکتی ہے، لیکن آج تک میں نے جمشید بھائی کو یا کسی بھی مقلد کو امام ابو حنیفہ کی ایک بھی غلطی کی نشادہی کراتے نہیں دیکھا۔ بلکہ ان کی واضح ترین غلطیوں کا بھی قرآن و حدیث کی طرح دفاع کرتے ہیں۔ بلکہ اپنے آپ کو مقلد یعنی...
اسلام علیکم
مجھے ہمیشہ سے لگتا تھا کہ شیخ ربیع علماء و طلباء کی تبدیع کرنے میں بہت جلد بازی کرتے ہیں، اور انہیں کے اقوال کو بنیاد بنا کر گمراہ کن سلفی پبلیکیشنز والے رائی کا پہاڑ بنا کر آج تک کتنے ہی علماء کو اہل سنت والجماعت سے نکال چکے ہیں۔ لیکن شیخ ربیع کے اس طریقے کے متعلق کبھی کسی عالم کو...
اسلام علیکم،
جس طرح آپ نے ٹائپنگ پراجیکٹ شروع کیا ہے، اسی طرح اگر ترجمہ پراجیکٹ بھی شروع کریں تو بہت اچھا ہو گا۔ جیسے کوئی کتاب، مثلا، عربی میں آن لائن ڈال دیں، اور جو جو ترجمہ کرنے کے قابل ہو گا ان کو اس سیکشن میں آنے کی اجازت دیں۔ اسی طرح عربی کے ساتھ ساتھ انگلش اور اردو سیکشن بھی رکھیں۔ اس...
بھائی مثلا آپ عربی اور اردو میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ بطور مترجم اپنا اکاونٹ بنائیں یہاں سے
http://www.liveperson.com/professional/add-expert-profile.aspx
اور پھر جس کو بھی آپ سے کسی چیز کا ترجمہ کروانا ہو گا تو وہ آپ سے رابطہ کریں گے اور آپ اس ترجمے کی قیمت بتا دیں تو جس کو بھی کروانا ہو گا...
اسلام علیکم،
اگر آپ کسی فن میں مہارت رکھتے ہیں تو اس ویب سائٹ پر اپنا اکونٹ بنائیں اور آمدنی کمائیں۔
میں نے بھی اپنا اکاونٹ آج ہی بنایا ہے، مترجم کے طور پر۔ یہ دیکھیں:
Lahoree - LivePerson Expert - Translation
اسلام علیکم۔
آجکل انٹرنیٹ پر پیچیدہ سے پیچیدہ کتب آ گئی ہیں لیکن آج تک مشکاۃ المصابیح کا انگلش ترجمہ انٹرنیٹ پر نہیں لگایا گیا۔ اگر آپ لوگ یہ کام کر دیں تو آپ وہ پہلے ہوں گے جو اتنی بنیادی اور اہم کتاب کو انٹرنیٹ پر لائے!
جزاک اللہ خیرا
جزاک اللہ خیرا جمشید بھائی۔۔ یقینا امام ابو حنیفہ فقیہ تھے - رحمہ اللہ
اور امام ابن ابی لیلی محمد بن عبد الرحمن رحمہ اللہ بھی بہت بڑے فقیہ تھے۔ یہاں تک کہ امام ذہبی نے فرمایا:
وَكَانَ نَظِيْراً لِلإِمَامِ أَبِي حَنِيْفَةَ فِي الفِقْهِ.
(سیر اعلام النبلا: 6/311، ط الرسالہ)
الدولابی کا مکمل ترجمہ مقالات اثریہ کے صفحہ 640 پر آ گیا ہے۔ لیکن پتہ نہیں کیوں محدثین کی جرح نقل کرنے کے باوجود بھی اثری صاحب نے الدولابی کا دفاع کرنے کی کوشش کی ہے۔