الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کتاب کا نام
فضائل جہاد
مصنف
حافظ ابوالقاسم ابن عساکر الدمشقی
مترجم
حافظ زبیر علی زئی
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور
تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی حفاظت کے لیے مسلمانوں کو دعوت و انذار کےبعد انتہائی حالات میں اللہ کے دشمنوں سے لڑنے کی اجازت دی ہے او راللہ کے راستے میں لڑنےوالے مجاہد کے لئے انعام...
فہرست مضامین
سخن ہائے مترجم
اے داعیان اسلام! سب سے پہلے توحید
مقدمہ
جواب از علامہ ناصرالدین البانی
بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں صحیح عقیدے اور اس کے لوازم کا واضح نہ ہونا
سیاسی عمل میں کون حصہ لے او رکب؟
فلاح ونشاۃ ثانیہ کا واحد راستہ سلفی منہج
سلفی دعوت کے اصول ومبادی
سلفیت اور دیگر مذاہب...
کتاب کا نام
سلفیت تعارف وحقیقت
مصنف
علامہ ناصر الدین البانی
مترجم
ابو حماد عبدالغفار مدنی
ناشر
الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ
تبصرہ
فضیلۃ الشیخ علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی پوری زندگی کتاب و سنت کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ آپ نے سلفی منہج اپنانے اور اسی کو راہِ نجات...
فہرست مضامین
پیش لفظ
ایمان اور اس کی حقیقت
ایمان کی حیثیت
ایمان کی عظمت
ایمان کی قوت
ایمان کی شناخت
ایمان کے اصول وارکان
فرشتوں پر ایمان
فرشتوں کی جائے عبادت
آسمانی کتابوں پر ایمان
آدب وحقوق
رسولوں پر ایمان
یوم آخرت پر ایمان
قبر اور راحت قبر
قبر اور عذاب قبر
حساب وکتاب
میزان
پل...
کتاب کا نام
مسئلہ ایمان وکفر
مصنف
ابو محمد حافظ عبدالستار حماد
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور
تبصرہ
ایمان کے لیے تین چیزوں کا ہونا ضروری ہے: دل سے تصدیق، زبان سے اقرار اور دیگر اعضا سے التزام عمل ۔ ان تین چیزوں کے اجتماع کا نام ایمان ہے۔ تصدیق میں کوتاہی کا مرتکب منافق، اقرار سے پہلو تہی باعث کفر...
مصعب بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ امام مالک کا بیٹا چھت سے نیچے اترا اور اس کے ہاتھ میں کبوتر تھا جس کو اس نے ڈھانپ رکھا تھا۔ (لوگوں پر یہ بات ناگوار گزری کہ امام صاحب کا صاحبزادہ کبوتر باز ہے) مصعب کہتے ہیں کہ حضرت امام مالک نے لوگوں کی اس کیفیت کوبھانپ لیا۔ چنانچہ فرمانے لگے: حقیقی اَدب، اللہ...
17 اَولاد کے نیک اور صلاح کار ہونے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ ان کو اہل علم، متقی و زاہد اور صلاح کار بزرگوں کی مجالس میں شریک کیا جائے، کیونکہ ایسے لوگوں کے پاس اٹھنے بیٹھنے سے اسے اپنے کردار کو سنوارنے میں بے پناہ مدد ملے گی اور علماء عباد کی صحبت سے وہ شقی اور بدبخت نہیں ہوں گے۔ حضرت ابوہریرہ...
16 صلاح ذریت کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ ان کوبرے اور بدکردار ہمسایوں کی ہمسائیگی سے بچایا جائے۔ امام ابوحاتم بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت احمد بن سنان کو فرماتے ہوئے سنا ہے: جب کسی شخص کے جوار میں کوئی بدعتی شخص سکونت اختیار کر لے تو اس کے لئے میری رائے یہ ہے کہ اگر وہ استطاعت رکھے تو اپنا گھر...
15 اولاد کے فرمانبردار، مطیع، تابع فرمان اور نیک ہونے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ ان کو برے ہم نشینوں اور گندے دوستوں کی صحبت اور دوستی سے بچایا جائے۔ حضرت ابراہیم حربی فرماتے ہیں:
حضرت علی بن جعفر بیان کرتے ہیں کہ میرے والد امام ابوعبداللہ احمد بن حنبل کے پاس گئے تو مجھے بھی اپنے ساتھ لے گئے۔...
14 اولاد کے نیک اور صلاح کار ہونے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ اگر بچے کی حقیقی والدہ کسی عذر کی بنا پر بچے کواپنا دودھ پلانے سے قاصر ہو تو والد بچے کو دودھ پلوانے کے لئے ایسی عورت کا انتخاب کرے جو اَوصاف جمیلہ سے مزین اور خصائل حمیدہ سے متصف ہو اور نیک و متقی ہو، کیونکہ دودھ بچوں کی طبیعت پر گہرا...
13 اولاد کے نیک، صلاح کار اور فرمانبردار ہونے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ آدمی اپنی بیوی کا حق مہر حلال کمائی سے اَدا کرے۔ حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
جب عورت کے حق مہر کا قلیل ہونا، اس کی خیرو برکت میں سے ہے تو اس مہر کو حلال اورپاکیزہ مال سے ادا کرنا بالاولی خیروبرکت کا...
12 اولاد کے نیک اور راست رَو ہونے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ ان کی پرورش اور نشوونما حلال مال سے کی جائے، کیونکہ مال سے بچے کی نیک فطرت متاثر ہوتی ہے، نیکی و تقویٰ کے جذبات ماند پڑتے ہیں اور فسق و فجور اور برائی کے عناصر جنم لیتے ہیں جو اس کوآتش دوزخ میں دھکیل دیتے ہیں۔ ایک موقع پر نبی رحمتﷺ نے...
11 اولاد کے نیک و باعمل ہونے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ پیدائش کے بعد بچے کا خوبصورت اور بہترین نام رکھا جائے، کیونکہ نام اپنے مسمی پر اثر انداز ہوتا ہے اورنبی کریمﷺ نے متعدد مواقع پر اچھے نام سے نیک شگون اور برے نام سے بدشگون لیا ہے۔ حضرت عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
حضرت سعید بن...
10 اَولاد کے فرمانبردار اور مطیع و منقاد ہونے کاایک سبب یہ بھی ہے کہ والدین ازدواجی تعلقات قائم کرنے سے قبل اللہ تعالیٰ کا نام لیں۔ اس سے پیدا ہونے والا بچہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔ حضرت ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
چنانچہ اگر اس صحبت سے کوئی اولاد مقدر میں ہوگی تو...
9اَولاد کے اچھا اور نیک ہونے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ انہیں کوئی نیک سیرت رہنما اور خوف الٰہی سے سرشار پیشوا میسرآجائے، اس لئے کہ اکثر لوگوں کی گمراہی کا سبب برے مقتدیٰ اور بدسیرت رہنما ہوتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے مشرکین کی ضلالت اور گمراہی کے اَسباب بیان کرتے ہوئے فرمایا:
حضرت فضیل بن عیاض...
8 اَولاد کی صلاح ودرستی کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ اولاد کو اَدب سکھانے اور ان کی حسن تربیت کے لئے اگر فہمائش، سرزنش اور مارپیٹ کی ضرورت ہو تو اس سے بھی اعراض نہ کیا جائے، کیونکہ اگر ایسے مواقع پر ان کی بالکل خبر نہ لی جائے توان میں بے اَدبی اور گستاخی کے عناصر جنم لیتے ہیں اور بتدریج بگاڑ پیدا...
7 اولاد کے صلاح کار اورنیک ہونے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ آدمی شادی سے قبل اپنی اہلیہ کے والد اور بھائیوں کی نیک نامی، تقوی اور راست روی کا جائزہ لے، کیونکہ عام طور پر بچہ اپنے بعض قریبی رشتہ داروں میں سے کسی ایک کی طرح کا ہوتا ہے، جیسا کہ معروف حدیث ہے:
یہ روایت صحیح سند کے ساتھ اگرچہ نبیٴ رحمت...
حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
6 اَولاد کے نیک ہونے کا ایک سبب والد کا کسی نیک عورت سے شادی کرنا بھی ہے۔ نبی کریمﷺ نے آدمی کو دین دار عورت سے شادی کرنے کی ترغیب دی ہے۔
حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
ہشام بن حسان بیان کرتے ہیں کہ
5 اَولاد کے نیک ہونے کا ایک سبب والدین کا اپنے والدین سے حسن سلوک سے پیش آنا ہے، کیونکہ کسی عمل کا بدلہ اس کی جنس سے ملا کرتا ہے۔ آج اگر آپ اپنے والدین سے حسن سلوک کریں گے تو کل آپ کی اولاد بھی آپ سے نیک برتاؤ کرے گی۔ ارشاد ربانی ہے:
4 والدین کا خود نیک و متقی ہونا بھی اولاد کے صلاح کار اور نیکو کار ہونے کا ایک سبب ہے۔ حضرت موسیٰ اور خضرi کے قصے کو ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
حضرت ابن عباس ﴿وَکَانَ اَبُوْهُمَا صَالِحًا﴾کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ان دونوں لڑکوں (کے خزانے) کی ان کے والد کے صلاح کار ہونے کی وجہ...