• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. عبد الرشید

    اَولاد نیک کیسے ہو؟

    حضرت ابراہیم بن ادھم بیان کرتے ہیں کہ میرے والد ادھم ایک نیک شخص تھے وہ مکہ مکرمہ میں تھے کہ ان کے ہاں ابراہیم نے جنم لیا۔ چنانچہ انہوں نے بچے کو کپڑے میں لپیٹا اور عباد و زہاد کی مجالس میں گھومنے لگے۔ علماء و محدثین کی خدمت میں حاضری دیتے اور ان سے بچے کے لئے خیروبرکت کی دعا کی درخواست کرتے۔...
  2. عبد الرشید

    اَولاد نیک کیسے ہو؟

    3 اولاد کی صلاح کے لئے ایک طریقہ یہ ہے کہ آدمی اپنے بیٹوں کو لے کر ایسے نیک بزرگ حضرت کی خدمت میں حاضری دے جو متبع سنت اور مستجاب الدعوات ہیں تاکہ وہ ان کی ہدایت،نیک مندی اور برکت کے لئے دعا کریں، جیسا کہ صحابہ کرام اپنے بچوں کو لے کر نبی کریمﷺ کی خدمت اَقدس میں حاضر ہوتے تھے تاکہ آپ ان کے...
  3. عبد الرشید

    اَولاد نیک کیسے ہو؟

    2 جب انسان اولاد جیسی عظیم نعمت سے نواز دیا جائے تو اسے چاہئے کہ اس کی صلاح و راست رَوی کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا رہے صرف اپنی حسن تربیت اور عمدہ اُسلوب تعلیم و تعلم پر مکمل بھروسہ نہ کرے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: مالک بن فعول بیان کرتے ہیں کہ ابومعشر نے حضرت طلحہ بن مصرف سے اپنے...
  4. عبد الرشید

    اَولاد نیک کیسے ہو؟

    غرض اولاد کے عام طور پر بگاڑ اور فساد کا سبب والدین کی سستی، تعلیم و تربیت سے بے توجہی اور بے جا لاڈ پیار ہے۔ اس لئے میں نے اللہ کی توفیق سے والدین کے لئے ایسے سترہ نکات کا انتخاب یکجا کیا ہے جس کو بروئے کار لانے سے اولاد کی صلاح اور راست رَوی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ اِن شاء اللہ! راقم کو اپنی...
  5. عبد الرشید

    اَولاد نیک کیسے ہو؟

    اس گھمبیر صورت حال کا اگر بنظر غائر جائزہ لیا جائے تو دونوں گروہ قصوروار ٹھہرتے ہیں، البتہ والدین، اولاد کی بہ نسبت زیادہ مجرم ہیں، کیونکہ اکثر والدین بچپن میں بچوں کی صحیح تربیت نہیں کرتے۔ بے جا لاڈ اور پیار میں ان کو بگاڑ دیتے ہیں اور”ابھی بچہ ہے“ کہہ کر اس کے شنیع اَفعال کو بھی ’حسین عادات‘...
  6. عبد الرشید

    اَولاد نیک کیسے ہو؟

    اَولاد نیک کیسے ہو؟ طارق جاوید عارفی والدین کی اِطاعت و فرمانبرداری دخول جنت کا اَہم ذریعہ اور رفع درجات کا عظیم سبب ہے۔ ہر صاحب اَولاد کی تمنا اور آرزو ہوتی ہے کہ اس کی اولاد نیک، پارسا، خوب سیرت اور اس کی تابع فرمان ہو اسی طرح کوئی بھی ذی شعور یہ نہیں چاہتا کہ اس کی اولاد بداَخلاق، بدکردار...
  7. عبد الرشید

    حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ کا سانحۂ ارتحال

    حافظ صاحب کثیر العیال تھے، ان کے ورثا میں دو بیویاں، ۱۱بیٹے اور ۵ بیٹیاں ہیں ۔ ان سب کی سخت دینی تربیت کے ساتھ وہ ان کے رزقِ حلال کے لیے اَن تھک محنت کرتے رہے ۔ خاندانی کاروبار چھوڑکر اُنہوں نے سعودی عرب اور دبئی میں اپنے لڑکوں کے نئے کاروبار قائم کرنے کی بھی کوششیں کیں، لیکن...
  8. عبد الرشید

    حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ کا سانحۂ ارتحال

    وہ ہمیشہ دینی مدارس کے طلبہ کی معاشی حالت بہتر بنانے میں کوشاں رہتے اور کہتے کہ طالب علم تھوڑے ہوں تو کوئی حرج نہیں، لیکن ان کے بہتر دماغ کے لیے صحت مند جسم ضروری ہے جو اچھی غذا کی وجہ سے ہی ممکن ہے ۔ چنانچہ اپنے زیر نگرانی طلبہ کی جسمانی صحت اور علمی یکسوئی دونوں پر خاص توجہ دیتے...
  9. عبد الرشید

    حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ کا سانحۂ ارتحال

    اپنے والدِگرامی کی طرح وہ عنفوانِ شباب سے ہی جسمانی ورزش کے عادی تھے جس میں ڈنڈ پیلنا اور بیٹھکیں نکالنا ان کا معمول تھا۔ اس لیے بڑے طاقتور اور سخت جان تھے ۔ ہمیشہ خواہشکرتے کہ ان کی یہ طاقت جہاد فی سبیل اللہ میں کام آئے ۔ اس کے لیے موقع کی تلاش میں رہتے اور جب باطل کے بالمقابل حق...
  10. عبد الرشید

    حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ کا سانحۂ ارتحال

    کراچی منتقل ہونے کے بعد بھی حافظ عبداللہ حسین دین ودنیا کو مجتمع کرنے میں کوشاں رہے ۔ پہلے پائپ کے خاندانی کاروبار کے ساتھ بہار کالونی کی جامع مسجد اہل حدیث میں اپنے تبلیغی مشن کو نبھاتے رہے، جہاں حافظ عبدالغفار روپڑی ان کے دستِراست رہے پھر وہاں سے نقل مکانی کر کے ڈیفنس ہاؤسنگ ا...
  11. عبد الرشید

    حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ کا سانحۂ ارتحال

    گویا شیخ التفسیرحافظ محمد حسین روپڑی کی شخصیت علم وعمل کا حسین امتزاج تھی۔ چنانچہ اُنہوں نے معاش اور معاد کے دونوں تقاضے بھر پور طریقے سے پورے کرنے کی کوشش کی۔ ا ن کے منجھلے بیٹے حافظ عبد الرحمن مدنی اپنے دینی، تعلیمی، تحقیقی، دعوتی اور رفاہی وغیرہ سارے کام۱۹۸۰ء تک اسی جگہ ’مدرسہ...
  12. عبد الرشید

    حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ کا سانحۂ ارتحال

    اپنی خودداری کی بنا پر حافظ محمد حسین روپڑیؒ نے مولوی فاضل کا امتحان بھی امتیازی حیثیت سے پاس کیا اور معاشی خود کفالتی کے لیے رسمی طور پر علوم وفنون سے فراغت کے بعد کوئی نہ کوئی صنعتی یا تجارتی کاروبار بھی اپنایا جن میں صابن سازی سے لے کر پولٹری فارم اور ڈیر ی فارم وغیرہ شامل ہیں ۔...
  13. عبد الرشید

    حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ کا سانحۂ ارتحال

    اُن کی اس سوچ کا پس منظر یہ تھا کہ برطانوی سامراج کے برصغیر پر تسلط کے بعد مسلمانوں کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان میں ایک بڑی مصیبت مسلمانوں کی ابتر معاشی حالت تھی۔ برطانوی سامراج بخوبی جانتا تھا کہ مسلمان اپنے جذبۂ جہاد کی بنا پر پوری طرح زیر نگیں نہیں ہو سکتے، اس لیے اُنہیں...
  14. عبد الرشید

    حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ کا سانحۂ ارتحال

    حافظ عبد اللہ محدث روپڑیؒ اور حافظ محمد حسین روپڑیؒ کی علمی اور اصلاحی خدمات مسلک اہل حدیث کا ایک روشن باب ہیں اور وہ زندگی بھر سلفی مکتب ِفکر کی تحریک کے نقوش نمایاں کرتے رہے ۔ حافظ محمد حسین روپڑیؒ کی عوام میں زیادہ شہرت نہ ہو سکی جس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ ایک تو وہ خالص علمی مزاج رکھتے...
  15. عبد الرشید

    حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ کا سانحۂ ارتحال

    حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ کا سانحۂ ارتحال یادِ رفتگاں حافظ حسین اَزہر ۴! اپریل ۲۰۱۰ء بروزاتوار بوقت۹ بجے صبح شیخ التفسیر حافظ محمد حسین امرتسری روپڑیؒ کے بڑے بیٹے حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ ۷۷ برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے جن کی نمازِ جنازہ ان کے بہنوئی پروفیسر حافظ...
  16. عبد الرشید

    توبہ وتقویٰ اسباب،وسائل اور ثمرات

    فہرست مضامین عرض ناشر سخن ہائے گفتنی نافرمانی کے چند اسباب گناہوں کی اقسام انسان کے نفس پر گناہوں کے اثرات رؤے زمین پر گناہوں کے اثرات توبہ اور استغفار کے فوائد توبہ کا وقت اور اس کی شرائط توبہ قبول ہونے کی نشانیاں توبہ اور استغفار میں فرق لوگ اور توبہ میں اقسام کفارہ اور گناہ کی...
  17. عبد الرشید

    توبہ وتقویٰ اسباب،وسائل اور ثمرات

    کتاب کا نام توبہ وتقویٰ اسباب،وسائل اور ثمرات مصنف ابو شرحبیل شفیق الرحمن الدراوی ناشر الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ تبصرہ جب سے اللہ تعالیٰ نے انسان کو وجود بخشا ہے تب ہی سے اس سے غلطیاں سرزد ہونے کا بھی آغاز ہو گیا۔ مگر یہ اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر خاص رحمت ہے کہ اس نے غلطی اور گناہ...
  18. عبد الرشید

    سید میاں محمد نذیرحسین دہلویؒ … حیات و خدمات

    سانحۂ ارتحال: محدث العصر، استاذ العلما، شیخ الکل فی الکل میاں محمد نذیر حسین دہلوی نے ۱۰؍رجب ۱۳۲۰ھ، ۱۳؍اکتوبر ۱۹۰۲ء کو نمازِ مغرب کے بعد دارِفانی کا سفر اختیار کیا اور ان کے جسد ِعنصری کو شیدی پورہ قبرستان دہلی میں سپرد خاک کیا گیا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی میاں صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی...
  19. عبد الرشید

    سید میاں محمد نذیرحسین دہلویؒ … حیات و خدمات

    طہارت و عبادت حضرت میاں صاحب محدث دہلوی ہمہ وقت باوضو رہتے بلکہ شب زندہ دار تھے۔ رات کو تہجد پڑھنا آپ کا معمول تھا۔ آپ رات کا دوسرا حصہ عبادت میں مشغول رہتے پھر فجر کی نماز سے پہلے قبلہ کی طرف بیٹھ کر وِردو وظائف میں مشغول ہوجاتے اور نمازِ فجر ادا کرنے کے بعد درسِ قرآن مجید دینا بھی آپ کا معمول...
  20. عبد الرشید

    سید میاں محمد نذیرحسین دہلویؒ … حیات و خدمات

    جب حضرت میاں صاحب حج کے ارادہ سے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تو وہاں آپ کی عزت و تکریم مخالف برداشت نہ کرسکے انہوں نے شریف ِمکہ حاکم حجاز نورپاشا کے سامنے شکایت کی کہ میاں محدث دہلوی کا تعلق وہابی نجدیوں کے ساتھ ہے اور یہ لامذہب یعنی کسی معین امام کی تقلید نہیں کرتاہے۔ اس بنا پر حاکم حجاز نے میاں...
Top