الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
جزاکم اللہ شہزاد بھائی! میں نے یہ سافٹ وئیر انسٹال کرکے اسے استعمال کیا تو ایک تو یہ کافی ہیوی ہے، علاوہ ازیں اس میں سرچنگ کافی مشکل ہے، میں نے ایک دو احادیث مبارکہ عربی سے تلاش کرنا چاہیں تو مجھے نہیں ملیں، میں در اصل عربی متن سے احادیث تلاش کرکے ان کا ترجمہ دیکھنا چاہتا تھا، ممکن ہے کہ ان...
بہت خوب! میں سمجھتا ہوں کہ یہی اصل نکتہ ہے جس پر زور دینا چاہئے، میں نے اس نکتے کی وضاحت ایک مرتبہ یہاں فورم پر ہی کی تھی۔ ورنہ شاہد نذیر بھائی اور ابن آدم بھائی دونوں کی بات صحیح ہے۔
شاہد نذیر بھائی کی بات اس حد تک صحیح ہے کہ جس عمل کو کتاب وسنت میں کفر وشرک، نفاق یا ظلم وفسق کہا گیا ہے، وہ عمل...
جی بھائی! یہ معنی بھی ہو سکتا ہے، جیسا کہ جامع ترمذی کی اسی روایت کی شرح میں امام عبد الرحمٰن مباکپوری نے تحفۃ الاحوذی میں لکھا ہے۔
اور یہ بھی ممکن ہے کہ یہاں صیغِ مبالغہ سے مراد مؤمن سے ان صفات کی شدّت سے نفی ہو کہ مؤمن بالکل بھی لعن طعن کرنے والا نہیں ہوتا، جیسا کہ فرمان باری ہے: ﴿ وَمَا...
جزاكم الله باذوق بھائی! یہ تو بہت ہی عظیم الشان اور بڑی ویب سائٹ ہے، لیکن!!
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ
یہ ویب سائٹ کن لوگوں کی ہے؟ میرا مطلب ہے کہ علمی نگران وغیرہ کون ہیں؟
علاوہ ازیں ہر حدیث پر جو ابتدائی حکم لگایا گیا ہے، تو یہ حکم لگانے والا کون ہے؟ یا کن محدثین کا حکم لیا گیا ہے؟؟
اگر اس ویب...
بھائی! سیکولر ازم کا مطلب دین سے بیزاری ہے، نہ قرآن کریم کا پاس، نہ نبی کریمﷺ کی سنت کا احترام ... ان کا نعرہ دین وسیاست کی علیحدگی ہے وغیرہ وغیرہ، یہ لوگ خواہ ان کے نام مسلمانوں جیسے ہوں، اسلام کے دشمن، پاکستان کے اسلامی تشخص کے مخالف، ہمارے تعلیمی نصاب میں موجود قرآنی آیات واحادیث جو نہ ہونے...
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ، امام ابن قیم الجوزیۃ، امام محمد بن عبد الوہاب، علامہ البانی، شیخ ابن باز ومحمد بن صالح العثیمین وغیرہم کی تمام کتب کے عربی ایڈیشن سے لائبریری کو چار چاند لگ جائیں گے، جس سے طلبہ میں عربی زبان سے مانوسیت کے ساتھ ساتھ ہر رطب ویابس کی بجائے صرف معیاری مطالعہ کی عادت...
جزاکم اللہ خیرا علوی بھائی! بہت بہترین مضمون شیئر کیا ہے آپ نے، اللہ تعالیٰ آپ کے علم وعمل میں اضافہ فرمائیں! تفرقہ بازی، شرک وبدعات کے فتنوں کے علاوہ عصر حاضر کے دو فتنے بہت بڑے ہیں، پہلا: سیکولر ازم، دوسرا: فتنہ تکفیر! جس میں سے دوسرے فتنے کی اصلاح کیلئے آپ کی یہ کاوش انتہائی قابل قدر ہے،...
محترم بھائی! جواب کیلئے انتظامیہ کی طرف سے تین دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے، تفصیل کیلئے اصول وضوابط کا تیسرا پوائنٹ ملاحظہ کیجئے! کیونکہ محترم علمی نگران بھائی کی مصروفیات کافی بڑھ گئی ہیں، ابھی تو آپ کو سوال کیے ہوئے دو دن اور 16 منٹس ہی ہوئے تھے۔ (ابتسامۃ محبّ)
ای میل دینے کے متعلق شاکر بھائی نے کچھ ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر یہاں تحفّظات کا اظہار کیا ہے، لہٰذا ای میل دینے کیلئے کسی اور طریقہ کار پر غور کرنا چاہئے۔
اس سلسلے میں میرا خیال ہے کہ ای میل کیلئے اپنے ’کوائف نامہ‘ میں ’میرے متعلّق‘ میں ای میل ذکر کی جائے تو ہر بھائی کسی دوسرے ساتھی کے کوائف...
آمین یا رب العٰلمین!
جی عزیز بھائی! وہی اُستاد ہیں۔ ہمیں شرح ابن عقیل پڑھاتے تھے۔ محترم شیخ جامعہ لاہور الاسلامیہ کے کامیاب اور سینئر ترین اساتذہ میں سے ہیں، اور جامعہ کا ایک اعزاز یہ بھی ہے کہ شیخ صاحب نے اسی جامعہ سے تعلیم حاصل کر حاصل کی، پھر مدینہ یونیورسٹی تشریف لے گئے، اور وہاں سے واپسی کے...