الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
جزاکم اللہ واحسن الجزاء رفیق طاھر بھائی۔ لیکن میں نے ’اسلاف کے متفقہ فہم‘ کی بات کی تھی۔ انفرادی طور پر تو کسی بھی صحابی ، تابعی، امام، محدث یا فقیہہ سے اختلاف کیا جا سکتا ہے اور ہے۔
بجا فرمایا بھائی جان۔ لیکن یہ منہج تو جماعت المسلمین اور توحیدی گروہ کا بھی ہے۔ اہل حدیث کی فکر میں کتاب و سنت کی دلیل کے ساتھ ایک اہم شرط ’سلف صالحین کا متفقہ فہم‘ بھی شامل ہے۔ اور یہی شرط یا اصول مجلہ الحدیث حضرو میں شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے بھی بیان کر رکھا ہے۔
جزاک اللہ محترم انس بھائی جان۔۔۔!
ویسے تو رفیق طاھر بھائی کی تجویز بھی دل کو لگتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو یونیکوڈ میں یہاں فورم پر ہی مواد پیش کر دیا جائے۔ اگر ٹیبل ہی کا مسئلہ ہو تب بھی علیحدہ پی ڈی ایف کا لنک دینے کی بجائے تصویری صورت میں یہاں فورم پر بھی اٹیچ کیا جا سکتا ہے۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
جزاک اللہ عمران بھائی۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائیں۔ امید ہے کہ مل جل کر کام کرنےسے ہماری ان ادنیٰ کاوشوں میں بھی اللہ تعالیٰ برکت ڈالیں گے۔ ان شاءاللہ۔
محترم عکاشہ بھائی، اس نازک موضوع سے عامی کو تو کچھ بھی فائدہ ہونے کی توقع نہیں، سوائے اس کے کہ ان کے ذہن میں کچھ اوہام مزید پیدا ہو جائیں گے۔ قرآن سے امت ویسے ہی دور ہے، اور مزید ہوتی چلی جارہی ہے۔ ایسے میں قرآن میں بھی جدید اختلافات پیدا کرنا دین کی بھلا کیا خدمت ہو سکتی ہے؟ جو چیز سب کے...
دراصل ڈراپ باکس کو اس مقصد کے لئے استعمال کرنے میں جو واحد سہولت ہے ، اور میں اندازہ ہی لگا سکتا ہوں کہ شاید حسن بھائی جان کے ذہن میں یہی بات رہی ہوگی، وہ یہ کہ اپنے کمپیوٹر پر ہی پی ڈی ایف فائلیں رکھ دی جا سکیں اور وہ بس خود بخود آن لائن ایکسس ہو جائیں۔ یعنی اپ لوڈنگ وغیرہ کا کوئی جھنجٹ ہی...
جزاک اللہ خیرا اختر بھائی۔۔۔۔۔احادیث کے عربی متن بھی فراہم کئے جا سکیں تو فبہا۔ جیسا کہ انس بھائی جان بھی اکثر یاد دلاتے رہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین تو عربی ہی میں ہیں۔ چاہے ہمیں سمجھ نہ بھی آئے لیکن اس کا اہتمام ہو تو غلطیوں کے امکانات کم ہو جاتے ہیں، نیز اہل علم ترجمہ کی...
دراصل ڈراپ باکس کا بنیادی مقصد یوزرز کو اپنے مختلف کمپیوٹرز میں موجود ڈیٹا کی سنکنگ فراہم کرنا ہے۔ مزید یہ کہ دوستوں کے ساتھ شیئرنگ کی جا سکتی ہے۔ ہاٹ لنکنگ کی سہولت کے ساتھ اگر ڈراپ باکس کی سروس ان لمیٹڈ بینڈ وڈتھ دینے لگ جائے تو غالباً دو دن ہی میں ان کا تیا پانچہ ہو جائے گا۔ کیونکہ ہاٹ لنکنگ...
جزاک اللہ حسن بھائی جان۔ لیکن ہمارا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ ڈراپ باکس کو اس طرز پر استعمال کرنے میں بہت مسائل ہیں۔ سب سے اہم مسئلہ تو یہ ہے کہ ڈراپ باکس بینڈوڈتھ کی حد لگاتا ہے۔ یعنی اگر زیادہ یوزرز آپ کے اس لنک کو ایکسس کرنا شروع کر دیں گے تو ڈراپ باکس کے تمام پبلک یو آ ر ایل تین دن کے لئے بلاک...
جی ضرور فارق بھائی، یہ کتاب پہلے ہی سے ہماری فہرست میں شامل ہے۔ ضرور اپ لوڈ کر دی جائے گی، ان شاءاللہ۔
کلیم اللہ بھائی، ذرا اپنا اسکین کا سیٹ اپ چیک کر کے یہاں اطلاع کر دیں بھائیوں کو کہ یہ کتاب اندازاً کب تک اپ لوڈ ہو سکے گی۔ شکریہ۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
اہلاً و سہلاً مرحبا پروفیسر صاحب۔دعا ہے کہ افہام و تفہیم کی اس محفل میں آپ بزرگوں کی سرپرستی قائم رہے ۔ ورنہ ہم بچوں کو تو بگڑنے میں وقت نہیں لگتا۔
والسلام
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
جی انس بھائی جان، اس کے لئے آپ جس دھاگے کو اہم محسوس کریں یا کسی بھی بنیاد پر اس کو مارک کرنا چاہیں تو دھاگے کے عنوان کے نیچے ہی بار پر ’فورم ٹولز‘ کے نام سے ایک مینو ہے اس میں جا کر ’اس موضوع کو سبسکرائب کریں‘ پر کلک کر دیں۔
اس سے یہ موضوع آپ کی Watch List...