الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کسی سے پہلی ملاقات ہی میرے لئے سوہان روح ہوتی ہے اس لئے کامیابی سے وہ ملاقات ہوجائے اسی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ پہلی ملاقات میں مجھے اپنی ہی فکر پڑی ہوتی ہے اس لئے میں سامنے والے میں کچھ بھی ملاحظہ نہیں کرتا۔
مجھے موت سے بہت ڈر لگتا ہے۔ موت کی سختی کا تصور مجھے خوف زدہ کردیتا ہے اور یہ خیال کہ نجانے اللہ نے میرے متعلق جنت اور جہنم میں سے کیا فیصلہ کر رکھا ہے۔
اے میرے رب مجھے آسان اور بلاتکلیف کے عزت اور ایمان والی موت عطا فرما اور عذاب قبر اور جہنم کے عذاب سے بچا کر جنت الفردوس میں داخلہ نصیب فرما۔...
بس اللہ کو راضی کرنے کی خواہش ہے اور یہی اصل خواب ہے۔
میں نے اہل حدیث ہونے کے بعد سب سے پہلے جس مجلے کو پڑھنا شروع کیا وہ ’’الحدیث‘‘ تھا اس لئے ہمیشہ سے میری خواہش رہی کہ میرا کوئی مضمون اس رسالے میں شائع ہوجائے۔ اس سلسلے میں امید کی ایک کرن پیدا ہوئی تھی کہ میں نے طالب نور بھائی کے ذریعے...
اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرلینا ہے میری زندگی کا اصل مقصد ہے۔ بچپن سے ہی یہ بات میرے ذہن میں پختہ ہے کہ دنیاوی فوائد عارضی ہیں لہٰذا ان کے پیچھے بھاگنا بے کار ہے بس اللہ کو راضی کر لیا جائے یہی اصل کامیابی ہے۔
اے میرے رب مجھے اپنی زندگی کے مقصد میں کامیاب فرما اور مجھ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے...
پریشان کن لمحات تو پریشانی ہی میں گزر جاتے ہیں اور اسی وقت قرار اور چین حاصل ہوتا ہے جب اللہ کے فضل کرم سے اس پریشانی سے نجات حاصل ہوجائے۔ پریشانی میرے دل و دماغ پر ایسے حاوی ہوجاتی ہے کہ کوئی خوشی میری توجہ پریشانی سے ہٹنے نہیں دیتی۔ پریشانی کی صورت میں نہ تو میرا کسی سے گفتگو کرنے کا دل چاہتا...
اللہ تعالیٰ کی فرمابرداری کرکے دل کو مسرت اور خوشی حاصل ہوتی ہے۔ ہر نیکی خوش کرتی ہے اور ہر گناہ غمگین اور پریشان کردیتا ہے۔ اگر میں کوئی ایسا دن گزار لوں یا ایسا وقت جس میں کسی چھوٹے سے گناہ کا بھی ارتکاب نہ کروں تو وہ خوشی حاصل ہوتی ہے جس کا موازنہ کسی دوسری خوشی سے نہیں کیا جاسکتا۔
اپنی نرم اور دوسروں کی باتوں کو برداشت کرنے والی طبعیت کی وجہ سے مجھے بہت ہی کم باتیں ناگوار گزرتی ہیں۔
اپنے شوق مطالعہ کی وجہ سے میں نے ڈھیر ساری کتب جمع کی ہوئی ہیں جو ہمیشہ ہی میرے گھر والوں کو ناگوار گزرتی ہیں چناچہ اگر میری بیوی یا بھائی وغیرہ جب کبھی مذاق میں میری غیرموجودگی میں کتابیں...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں اپنے بھائیوں سے الجھنے کو سخت ناپسند کرتا ہوں۔ اگرچہ میں ابھی بھی آپ کی اس وضاحت سے متفق نہیں ہوں لیکن نہایت احترام کے ساتھ بحث کو یہیں ترک کرتا ہوں کیونکہ میں اپنی بات کہہ چکا ہوں اور آپ اپنی بات کی وضاحت پیش کرچکے ہیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
اصل مسئلہ یہ نہیں کہ آپ کو کون سا انداز پسند ہے بلکہ اصل مسئلہ آپکے نظریہ سے اختلاف رکھنے والوں پر آپ کی تنقید ہے۔ سب کی پسند اور ناپسند مختلف ہوتی ہے اب بہت سے لوگ ایسے بھی ہونگے جنھیں مختصر جواب اچھے نہیں لگتے تفصیلی جوابات زیادہ پسند آتے ہیں اب اگر ایسے لوگ مختصر جوابات پسند کرنے والے لوگوں...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں نے آپ کی یہ پوسٹ ابھی پڑھی ہے۔ اگر میں اپنے انٹرویو سے پہلے پڑھ لیتا تو تفصیلی جوابات نہیں دیتا کیونکہ مجھے آپ کی پوسٹ پڑھنے کے بعد اپنے تفصیلی جوابات پر شرم آرہی ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ان انٹرویوز کا بنیادی مقصد اراکین کو زیادہ اور بہتر طریقہ سے جاننا ہے جو ظاہر ہے کہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب رکن زیادہ سے زیادہ اپنے متعلق تفصیل لکھے۔ جو رکن جس قدر تفصیل سے اپنا تعارف اور پوچھے گئے سوالات کا جواب دے گا اسکی شخصیت ہمارے سامنے اسی قدر کھل کرآئے...
انٹرنیٹ خصوصاً فورمز کی دنیا میں پہلے پہل ہلہ گلہ ڈاٹ کام کے ذریعے متعارف ہوا پھر دیوبندیوں کے ’’حق فورم‘‘ تک رسائی ہوئی۔ وہاں کافی طویل عرصہ گزارا جس میں بحث و مباحثہ کے ذریعہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا پھر مجھے وہاں بین کردیا گیا اسکا سبب ملنگ دیوبندی کا ایک دھاگہ بنا جس میں اس نے حافظ زبیرعلی...
پہلے تو اپنے شرمیلے پن کی وجہ سے مکمل طور پر انفرادیت پسند تھا۔ میں کسی بھی تقریب جیسے شادی بیاہ یا پکنک یا ایسی جگہ جہاں چار لوگ جمع ہوں جانا پسند نہیں کرتا تھا۔ لیکن اب شخصیت میں اتنا فرق پڑا ہے کہ کبھی کبھی اجتماعات میں بھی شرکت کرلیتا ہوں۔ یعنی اب اجتماعیت پسند اور انفرادیت پسند دونوں ہوں۔...
دو بچے ہیں، ایک بیٹا ابوہریرہ اور بیٹی ضحیٰ۔
بیٹے کا نام میں نے سدیم رکھا تھا جس کے معنی کثرت سے اللہ کو یاد کرنے والا ہے۔ لیکن میری بہن کا فون آیا اور اس نے بتایا کہ اس نے اپنے سسرال والوں سے شرط لگائی ہے کہ میرا بھائی میری پسند سے اپنے بیٹے کا نام رکھے گا چناچہ اسکی خواہش کا احترام کرتے ہوئے...
میرے سامنے جب کوئی اپنی زندگی کا بہترین دور بچپن کا دور بتاتا ہے تو مجھے حیرت، حسرت اور افسوس ہوتا ہے کیونکہ میری زندگی کا بدترین اور سیاہ ترین دور میرے بچپن کا دور تھا۔ میرا بچپن شدید قسم کی احساس کمتری میں گزرا جس نے میری زندگی اجیرن کرکے رکھ دی تھی۔ کچھ میں خود بہت حساس، سیدھا سادا اور معصوم...
تقریبا 34 بہاریں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ زندگی سے کچھ نہ کچھ سیکھ ہی رہے ہیں اور اسکی روشنی میں اپنی زندگی کے معاملات کو بہتر بنانے کی کوشش میں لگے ہیں۔
شروع میں درزی کے کام کو میں نے ذریعہ معاش بنایا تھا۔ کیونکہ درزی کا کام ہمارا خاندانی کام ہے اور میرے دادا، دادی والدہ اور دیگر لوگ بھی سلائی کا کام جانتے اور کرتے تھے اس لئے میں نے سلائی گھر پر ہی سیکھی تھی چونکہ میری کام کرنے کی رفتار کافی کم تھی اس لئے میری دادی اکثر کہتی تھیں کہ تو اتنا...
کوئی کردار نہیں تھا۔ میں ایک عام سا طالب علم تھا جسے اپنے اساتذہ سے بات کرنے کا موقع نہیں ملا۔اس کا ایک بہت بڑا سبب میرا حد سے زیادہ شرمیلا ہونا بھی تھا جس کے سبب میں اساتذہ سے ہر ممکن طور پر دور ہی رہتا تھا بس اساتذہ صاحبان جو کچھ کلاس میں پڑھاتے تھے دوسرے بچوں کے ساتھ میں بھی وہ پڑھ لیتا تھا۔...
بچپن ہی سے تھوڑا بہت مطالعہ کرتا تھا لیکن اہل حدیث کے سفر میں تحقیق کے لئے مطالعہ کتب کا ایک سلسلہ شروع ہوا جو میرے عزیز دوست اور عالم جناب عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ کی ترغیب اور شوق دلانے سے مستقل ہوگیا۔ مجھے الحمدللہ دینی کتب بینی کا بہت شوق ہے اور روزانہ مطالعہ کرنا میری عادت بن چکا ہے بلکہ...