• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اراکین فورم کے انٹرویوز

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
مختصر اور جامع انداز میں اپنی باتوں کے اظہار کا ایک یہ فائدہ ہے کہ اس سے پڑھنے والا اکتاہٹ اور بورنگ محسوس نہیں کرتا۔

ایک ہی بات کو گھما پھرا کر دس بار کرنے سے بہتر ہے کہ آدمی ایک ہی بار بیان کرے لیکن اس انداز میں کہ پڑھنے والے کو زیادہ دقت نہ اٹھانی پڑی۔

مثلا تاریخ پیدائش یا عمر پوچھی جائے تو مختصر انداز میں بیان کر دیا جائے کہ میری عمر اتنی ہے، لیکن فلاں سے فلاں تک عمر ہے، اندازہ کر لیں، پیدائش کے وقت نانا یوں تھا دادے کی یہ کنڈیشن تھی، امی ابو کے تاثرات یہ تھے، رشتے داروں کے موڈ فلاں تھے، ناٹ یار، یہ کیا ہے؟

کھانے میں پسندیدہ چیزوں کا پوچھا جائے تو ایک لمبی گردان شروع ہو جاتی ہے، بھئی مختصر بتا دو کہ مجھے فلاں چیز پسند ہے، بس اتنی سی بات ہے، لیکن پوری ایک سٹوری ، کیا بات ہے یار۔

اگر انٹرویو لینا ہے تو پھر دقیق انداز میں معلوماتی سوالات پوچھے جائیں، ایک ہی موضوع پر مختلف انداز میں باتوں کو گھما پھرا کر دوسروں کا وقت ضائع کرنے سے گریز کیا جائے۔ ہاں اہم سوالات پر لمبی گفتگو کی جا سکتی ہے۔

بھئی کوئی مانے نہ مانے ، ہماری طبیعت تو یہی ہے، ہم کسی پر زبردستی اپنا نظریہ مسلط نہیں کرتے۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437

اصل مسئلہ یہ نہیں کہ آپ کو کون سا انداز پسند ہے بلکہ اصل مسئلہ آپکے نظریہ سے اختلاف رکھنے والوں پر آپ کی تنقید ہے۔ سب کی پسند اور ناپسند مختلف ہوتی ہے اب بہت سے لوگ ایسے بھی ہونگے جنھیں مختصر جواب اچھے نہیں لگتے تفصیلی جوابات زیادہ پسند آتے ہیں اب اگر ایسے لوگ مختصر جوابات پسند کرنے والے لوگوں کا مذاق اڑانا یا ان پر تنقید کرنا شروع کردیں تو یہ نا انصافی ہوگی۔

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کوئی شخص اپنی نجی زندگی کے بارے میں معلومات یونہی دے دیتا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ لوگ اپنے نجی معاملات کو ہرجگہ ڈسکس کرنا پسند ہی نہیں کرتے یہ تو اپنے اہل حدیث بھائیوں اور بہنوں کی محبت ہے کہ اراکین اپنی نجی زندگی سے پردہ اٹھانے پر راضی ہوئے ہیں۔ اب معزز اراکین کی حساس اور نجی معلومات کو لمبی گردان، پوری اسٹوری، باتوں کو گھمانا پھرانا، وقت ضائع کرنا، لمبی داستان، پوری داستان، فضول حرکت، ڈرامہ سیریل قرار دینا اراکین کی کھلی توہین ہے۔
 
خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
جو چیز پسند نہ ہو اسے پڑھنا ہی نہیں چاہیے۔مجھے تو طویل انٹرویو اچھے لگتے ہیں۔سارے ایک ہی جیسے انٹرویو دینے لگیں تو مزہ کیا آئے گا؟جس کو جیسا انٹرویو پسند ہے،وہ ویسا انٹرویو دے دے۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اصل مسئلہ یہ نہیں کہ آپ کو کون سا انداز پسند ہے بلکہ اصل مسئلہ آپکے نظریہ سے اختلاف رکھنے والوں پر آپ کی تنقید ہے۔ سب کی پسند اور ناپسند مختلف ہوتی ہے اب بہت سے لوگ ایسے بھی ہونگے جنھیں مختصر جواب اچھے نہیں لگتے تفصیلی جوابات زیادہ پسند آتے ہیں اب اگر ایسے لوگ مختصر جوابات پسند کرنے والے لوگوں کا مذاق اڑانا یا ان پر تنقید کرنا شروع کردیں تو یہ نا انصافی ہوگی۔

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کوئی شخص اپنی نجی زندگی کے بارے میں معلومات یونہی دے دیتا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ لوگ اپنے نجی معاملات کو ہرجگہ ڈسکس کرنا پسند ہی نہیں کرتے یہ تو اپنے اہل حدیث بھائیوں اور بہنوں کی محبت ہے کہ اراکین اپنی نجی زندگی سے پردہ اٹھانے پر راضی ہوئے ہیں۔ اب معزز اراکین کی حساس اور نجی معلومات کو لمبی گردان، پوری اسٹوری، باتوں کو گھمانا پھرانا، وقت ضائع کرنا، لمبی داستان، پوری داستان، فضول حرکت، ڈرامہ سیریل قرار دینا اراکین کی کھلی توہین ہے۔
اگر یہاں اپنی رائے کو اپنی آزادی سے بیان کرنے کی اجازت ہے تو پھر میں نے بھی اپنی رائے دی ہے اور آخر میں واضح طور پر لکھ دیا ہے کہ کسی پر زبردستی اپنا نظریہ مسلط کرنے کے قائل نہیں۔

اراکین کی کھلی توہین آپ کی خود ساختہ اور بدگمانی پر مبنی سوچ ہے، اراکین کو صرف لغو حرکت سے روکنے کی ایک چھوٹی سی کوشش کی گئی ہے۔

مجھے کوئی پرواہ نہیں صرف ایک نام پوچھنے پر ایک رکن ایک ہزار پوسٹ کر ڈالے، ہمیں کیا پرواہ ہونی ہے، لیکن ایک بار سنجیدگی سے غور ضرور کیجئے گا کہ میں نے پورے انٹرویو کو شارٹ کرنے کی بات کی تھی یا محض ان سوالوں کی بات کی تھی جن کا جواب مختصر ہونا چاہئے۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
اگر یہاں اپنی رائے کو اپنی آزادی سے بیان کرنے کی اجازت ہے تو پھر میں نے بھی اپنی رائے دی ہے اور آخر میں واضح طور پر لکھ دیا ہے کہ کسی پر زبردستی اپنا نظریہ مسلط کرنے کے قائل نہیں۔

اراکین کی کھلی توہین آپ کی خود ساختہ اور بدگمانی پر مبنی سوچ ہے، اراکین کو صرف لغو حرکت سے روکنے کی ایک چھوٹی سی کوشش کی گئی ہے۔

مجھے کوئی پرواہ نہیں صرف ایک نام پوچھنے پر ایک رکن ایک ہزار پوسٹ کر ڈالے، ہمیں کیا پرواہ ہونی ہے، لیکن ایک بار سنجیدگی سے غور ضرور کیجئے گا کہ میں نے پورے انٹرویو کو شارٹ کرنے کی بات کی تھی یا محض ان سوالوں کی بات کی تھی جن کا جواب مختصر ہونا چاہئے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

میں اپنے بھائیوں سے الجھنے کو سخت ناپسند کرتا ہوں۔ اگرچہ میں ابھی بھی آپ کی اس وضاحت سے متفق نہیں ہوں لیکن نہایت احترام کے ساتھ بحث کو یہیں ترک کرتا ہوں کیونکہ میں اپنی بات کہہ چکا ہوں اور آپ اپنی بات کی وضاحت پیش کرچکے ہیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

میں اپنے بھائیوں سے الجھنے کو سخت ناپسند کرتا ہوں۔ اگرچہ میں ابھی بھی آپ کی اس وضاحت سے متفق نہیں ہوں لیکن نہایت احترام کے ساتھ بحث کو یہیں ترک کرتا ہوں کیونکہ میں اپنی بات کہہ چکا ہوں اور آپ اپنی بات کی وضاحت پیش کرچکے ہیں۔ جزاک اللہ خیرا۔
دراصل میری غلطی ہے کہ میں نے یہاں اپنی رائے بیان کی ہے، کی تو اراکین کی اصلاح کے لئے تھی لیکن بدگمانی کی وجہ سے کھلی توہین بن گئی ہے، خیر معذرت کرتا ہوں جس جس کی کھلی توہین ہوئی، مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا ، امید کرتا ہوں کہ آئندہ آپ لوگوں کے معاملات میں کسی قسم کی کوئی رائے نہیں دوں گا، ان شاءاللہ

اور اگر مکمل طور پر میری پوسٹس سے جان چھڑوانے کا ارادہ ہو تو سارے اراکین جن کو میری پوسٹوں سے تکلیف ہو، وہ انتظامیہ کو کہہ کر میرا اکاؤنٹ ختم کروا دیں۔ شکریہ
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسولہ الکریم اما بعد:
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَقُولُ الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ وَيَقُولُ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ مَا تَوَادَّ اثْنَانِ فَفُرِّقَ بَيْنَهُمَا إِلَّا بِذَنْبٍ يُحْدِثُهُ أَحَدُهُمَا وَكَانَ يَقُولُ لِلْمَرْءِ الْمُسْلِمِ عَلَى أَخِيهِ مِنْ الْمَعْرُوفِ سِتٌّ يُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ وَيَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ وَيَنْصَحُهُ إِذَا غَابَ وَيَشْهَدُهُ وَيُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ وَيَتْبَعُهُ إِذَا مَاتَ وَنَهَى عَنْ هِجْرَةِ الْمُسْلِمِ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثٍ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمایا کرتے تھے مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔ نہ وہ اس پر ظلم کرتا ہے نہ وہ اس کو ذلیل کرتا ہے۔اور یہ فرمایا کرتے تھے کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے کہ دو محبت کے بعد الگ نہیں ہوتے سوائے اس کے کہ ان دونوں میں سے کسی نے کوئی گناہ کیا ہوگا۔اور یہ فرمایا کرتے تھےمسلمان کے اپنے بھائی پر چھ حقوق ہیں ،جب وہ چھینک دے تو اس کو دعا دے ،(یعنی چھینک کا جواب دے)جب بیمار ہو تواس کی تیمار داری کرے، جب وہ غائب ہو تو اس کے لئے اچھائی سوچے، اور جب اس سے ملے تو سلام کرے، اور جب اسے دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرے، جب وہ فوت ہو تو اس کے جنازہ کی پیروی کرے۔ اور آپ ﷺنے منع فرمایا کہ کسی مسلمان سے تین دن سے زیادہ ناراض نہ ہو۔
(صحيح) صحيح الترغيب والترهيب رقم (3495) مسند أحمد رقم (5357)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی یادہانی اور نصیحت کی غرض سے پیش کیا گیا ہے تاکہ سب سے پہلے مجھے اور اس کے بعد قارئین کو اس پر اللہ تعالی عمل کی توفیق دے۔ آمین۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
@شاکر بھائی ، انٹرویو کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹرویو دھاگوں کے لیے ایک الگ زمرہ بنا دیجیئے۔برائے مہربانی!
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
@شاکر بھائی ، انٹرویو کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انٹرویو دھاگوں کے لیے ایک الگ زمرہ بنا دیجیئے۔برائے مہربانی!
يا پھر ’’ نئے اراکین کا تعارف ‘‘ والے زمرے کا نام تبدیل کرکے صرف ’’ اراکین کا تعارف ‘‘ کردیں تاکہ پرانے اراکین کے انٹرویوز بھی اس میں ’’ سج ‘‘ جائیں ۔
 
Top