• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    کیا میلاد کے وقت شیطان چلایا تھا

    کیا میلاد کے وقت شیطان چلایا تھا سعیدی: جشن عید میلاد پر ناراض ہونے والے وہابیوں کے امام حافظ ابن کثیر دمشقی لکھتے ہیں کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی یعنی کائنات میں جشن میلاد کا چرچا ہوا تو شیطان لعنتی خوب رویا چیخا چلایا۔ (البدایہ والنھایہ ج:۲، ص:۲۶۷الروض الانف ص:۱۰۵، سیرت حلبیہ...
  2. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    اگر یہ نشانی دیکھ کر حضرت عباس کو اسلام میں دخل ہونے کا خیال آیا تو سب سے پہلے اسلام لاتے میں عبد الغفار محمدی کہتا ہوں کہ اگر یہ روایت سچ ہے تو اس سے تو یہ ہونا چاہئے تھا کہ جب ہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم اعلان نبوت فرماتے اس اعلان نبوت کے فوراً بعد حضرت عباس رضی اللہ عنہ مسلمان ہو جاتے، آپ کا...
  3. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاگہوارے میں چاند سے کلام کرنا ۲۰۔ روایت حضرت عباس رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کرتے ہیں کہ یا رسول اللہ مجھ کو جس نشانی نے آپ کے مذہب میں داخل ہونے کا خیال دلایا وہ یہ ہے کہ جب آپ گہوارہ میں تھے تو میں نے دیکھا کہ آپ چاند سے اور چاند آپ سے باتیں کرتا تھا...
  4. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    پیدائش نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت یہودی کا خبردار کرنا ۱۹۔ روایت :جس شب کو آپ پیدا ہوئے قریش کے بڑے بڑے سردار جلسہ جمائے بیٹھے تھے، ایک یہودی نے جو مکہ میں سوداگری کرتا تھا اس نے آ کر دریافت کیا کہ آج تمہارے یہاں کسی کے گھر بچہ پیدا ہوا ہے؟ سب نے لا علمی ظاہر کی۔ اس نے کہا اللہ اکبر تم کو...
  5. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    ۱۸۔ روایت :آمنہ کہتی ہے کہ جب آپ پیدا ہوئے تو ایک روشنی چمکی جس سے تمام مشرق و مغرب روشن ہو گیا اور آپ دونوں ہاتھوں کو ٹیک کر زمین پر گر پڑے (شاید مقصود یہ کہنا ہے کہ آپ سجدہ میں گئے) پھر مٹھی سے مٹی اٹھائی (اہل میلاد اس سے یہ مطلب لیتے ہیں کہ آپ نے روئے زمین پر قبضہ کر لیا) اور آسمان کی طرف سر...
  6. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    ۱۷۔ روایت :آمنہ کہتی ہیں کہ جب ولادت ہوئی تو ایک بہت بڑا ابر (بادل) کا ٹکڑا نظر آیا جس میں گھوڑے کے ہنہنانے اور پروں کے پھنپھنانے اور لوگوں کے بولنے کی آوازیں آ رہی تھیں۔ وہ ابر کا ٹکڑا بچہ کے اوپر چھا گیا اور بچہ میری نگاہوں سے اوجھل ہو گیا البتہ منادی کی آواز سنائی دی کہ محمد کو ملکوں ملکوں...
  7. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    ۱۶۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آمنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا قصہ بیان کر رہی تھیں کہ میں حیرت میں تھی ہی کہ تین آدمی دکھائی دئیے جن کے چہرے سورج کی طرح چمک رہے تھے، ایک کے ہاتھ میں چاندی کا آفتابہ تھا جس سے مشک کی سی خوشبو آ رہی تھی، دوسرے کے ہاتھ میں سبز زمرد کا طشت تھا،...
  8. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    ۱۵۔ اسی قسم کی ایک اور روایت حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے نقل کی جاتی ہے کہ میرا چھوٹا بھائی عبد اللہ جب پیدا ہوا تو اس کے چہرے پر سورج کی سی روشنی تھی اور والدہ نے ایک دفعہ خواب دیکھا… بنو مخزوم کی ایک (عورت) کاہنہ نے یہ خواب سن کر پیشنگوئی کی کہ لڑکے کی پشت سے ایک ایسا بچہ ہو گا جو تمام دنیا پر...
  9. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    ۱۴۔ روایت: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حمل میں ہونے کی جو نشانیاں تھیں ان میں ایک یہ ہے کہ اس رات قریش کے سب جانور بولنے لگے اور کہنے لگے کہ کعبہ کے خدا کی قسم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شکم مادر میں آ گئے ہیں وہ دنیا جہان کی امان اور اہل دنیا کے چراغ ہیں۔ قریش اور دیگر قبائل کی کاہنہ عورتوں...
  10. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    یہ روایت معروف و مسلم واقعہ کے خلاف ہے اول تو یہ روایت معروف و مسلم واقعہ کے خلاف ہے۔ حضرت آمنہ کے ایک کے سوا نہ کوئی اور بچہ ہوا ور نہ حمل رہا، دوسرے یہ کہ اس روایت کا سلسلہ ناتمام ہے اس کے معنی کی ایک اور روایت شداد بن اوس صحابی کی زبانی منقول ہے کہ آپ نے فرمایا کہ میں اپنے والدین کا پہلوٹا...
  11. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    ایک روایت اس کے بالکل خلاف ۱۲۔ ایک روایت اس کے بالکل برخلاف ابن سعد میں یہ ہے کہ غالباً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جلالت و عظمت کے باعث حضرت آمنہ کو سخت گرانی اور بار محسوس ہوتا تھا وہ کہا کرتی تھیں کہ میرے پیٹ میں کئی بچے رہے مگر اس بچہ سے زیادہ بھاری اور گراں مجھے کوئی نہیں معلوم ہوا۔
  12. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    ایام حمل کی کوئی علامت معلوم نہ ہوتی تھی ۱۱۔ روایت :حضرت آمنہ کہتی ہیں کہ مجھے ایام حمل کی کوئی علامت معلوم نہ ہوتی تھی اور عورتوں کے ان ایام میں جو گرانی اور تکلیف محسوس ہوتی ہے وہ بھی نہ ہوتی تھی۔ بجز اس کے کہ معمول میں فرق آ گیا تھا۔ قسطلانی نے مواھب لدنیہ میں اس قصہ کو ابن اسحاق اور ابو...
  13. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    روایت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ ۱۰۔ روایت :عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ صحابی کی ماں ولادت کے وقت موجود تھیں وہ کہتی ہیں کہ جب آمنہ کو دردزہ ہوا تو یہ معلوم ہوتا تھا کہ تمام ستارے زمین پر جھکے آتے ہیں یہاں تک کہ میں ڈری کہ کہیں زمین پر گر نہ پڑیں۔ جب پیدا ہوئے تو جدھر نظر جاتی تھی تمام...
  14. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن مبارک میں تعویذ ۹۔ روایت ہے کہ حضرت آمنہ نے خواب میں دیکھا کہ کوئی ان سے کہہ رہا ہے اے آمنہ! تیرا بچہ جہاں کا سردار ہو گا۔ جب پیدا ہو تو اس کا نام احمد اور محمد رکھنا اور یہ تعویذ اس کے گلے میں ڈالنا جب وہ بیدار ہوئیں تو سونے کے پتھر پر یہ اشعار لکھے ملے (اس کے...
  15. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    ولادت کے وقت والدہ عبدالرحمن کا موجود ہونا ۸۔ روایت ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے تو حضرت عبد الرحمن بن عوف کی ماں شفا ، بنت اوس ولادت کے وقت زچہ خانہ میں موجود تھیں، وہ کہتی ہیں کہ جب آپ پیدا ہوئے تو پہلے غیب سے آواز آئی پھر مشرق و مغرب کی ساری زمین میرے سامنے روشن ہو گئی۔ یہاں...
  16. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    ۷۔ روایت ہے کہ اس رات کو کسری کے محل میں زلزلہ پڑ گیا اور اس کے چودہ کنگرے گر پڑے اور سادہ کی نہر (واقع فارس) اور بعض روایتوں میں طبریہ کی نہر (واقع شام) خشک ہو گئی اور فارس کا آتش کدہ جو ہزاروں برس سے روشن تھا بجھ گیا اور کسریٰ نے ایک ہولناک خواب دیکھا جس کی تعبیر یمن کے کاہن سیطح سے دریافت کی...
  17. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    اس نور کے حصول میں عورتوں کا مر جانا ۶۔ حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے کہ عبد مناف اور قبیلہ مخزوم کی دو سو عورتیں گنی گئیں جنہوں نے اس غم میں کہ عبد اللہ سے ان کی یہ دولت حاصل نہیں ہوئی مر گئیں، لیکن انہوں نے شادی نہ کی (یعنی عمر بھر کنواری رہیں) اور قریش کی کوئی عورت نہ تھی جو اس...
  18. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    جناب عبداللہ کی پیشانی میں نور چمکا والی روایت ۵۔ روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ کی پیشانی میں نور چمکا تو ایک عورت جو کاہن تھی اس نے اس نور کو پہچانا اور چاہا کہ وہ خود عبد اللہ سے ہمبستر ہو کر اس نور کی امین بن جائے مگر یہ سعادت اس کی قسمت میں نہ تھی۔ اس وقت عبد اللہ نے عذر کیا اور گھر چلے گئے...
  19. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    عبدالمطلب کے متعلق دوسری روایت ۴۔ ابو نعیم ،حاکم، بیہقی اور طبرانی میں ایک روایت ہے کہ عبد المطلب یمن گئے، وہاں ایک کاہن ان کے پاس آیا اور ان کی اجازت سے ان کے دونوں نتھنوں کو دیکھ کر بتایا کہ ایک میں نبوت ہے اور دوسرے میں بادشاہت کی علامت ہے، تم بنوزہرہ کی کسی لڑکی سے جا کر شادی کر لو۔ ان...
  20. محمد نعیم یونس

    معجزات کے متعلق غلط اور موضوع روایتوں کے پیدا ہونے کے اسباب

    جب یہ نور عبدالمطلب کے سپرد ہوا والی روایت ۳۔ روایت ہے کہ یہ نور جب بلوغ کے وقت عبد المطلب کو سپرد ہوا تو ایک دن کعبہ میں سوئے ہوئے تھے، سو کر اٹھے تو دیکھا کہ ان کی آنکھوں میں سرمہ اور بالوں میں تیل لگا ہوا ہے اور بدن پر جمال و رونق کا خلعت ہے یہ دیکھ کر وہ ششدر رہ گئے۔ آخر کار ان کا باپ ان کو...
Top