• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    بے لاگ تحقیقی اصول

    ۲۔ روایت کی توثیق : ٭…آپ ﷺ نے ازواج مطہرات سے ایلاء کیامگر بات یوں پھیل گئی کہ آپ ﷺ نے انہیں طلاق دے دی ہے۔سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس خبر کی توثیق کے لئے پہلے اپنی بیٹی حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے۔ انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔پھر اجازت لے کر آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔عرض کی :اللہ کے رسول! کیا...
  2. محمد نعیم یونس

    بے لاگ تحقیقی اصول

    بے لاگ تحقیق کے لیے صحابہ کرام وتابعین نے یہ چند اصول اپنے پیش نظر رکھے۔ ۱۔ روایت ِحدیث میں حد درجہ احتیاط ٭… صحابہ کرام کی طرح مقتدر تابعین بھی روایت اور قبولِ حدیث میں محتاط تھے۔احادیث کو وہ نقد سے گذارتے۔ یہ عظیم لوگ حدیث(نص) کے ہوتے ہوئے ذاتی رائے سے حتی الامکان گریز کرتے۔بلکہ ان کی تمنا یہ...
  3. محمد نعیم یونس

    بے لاگ تحقیقی اصول

    بے لاگ تحقیقی اصول ٭…شہادتِ عثمان رضی اللہ عنہ بلاشبہ مسلمانوں کے لئے ایک بڑی آزمائش تھی۔ شریروں نے اپنے مذموم مقاصد پورے کئے ۔انہیں مزید شہ بھی ملی ۔ حدیث ِرسول کو بھی انہوں نے نشانہ بنایا۔ایسے موقع پر صحابۂ رسول جو محافظ دین وحدیث تھے اپنے لائق شاگردوں سمیت ہر خبر ، حدیث اور روایت کی توثیق...
  4. محمد نعیم یونس

    خیر القرون کا تعلیمی وتدریسی منہج حدیث

    ٭…تابعین کرام میں بھی حدیث کو تازہ رکھنے کی ریت چلی۔عبد الرحمن بن ابی لیلی نے شاگردوں سے فرمایا: إِحْیَائُ الْحَدِیْثِ مُذَاکَرَتُہُ، فَتَذَاکَرُوْہُ۔ فَقَال عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ شَدَّادٍ: یَرْحَمُکَ اللّٰہُ! کَمْ مِنْ حَدِیْثٍ أَحْیَیْتُہُ مِنْ صَدْرِیْ قَدْکاَنَ مَاتَ۔ حدیث کا احیاء اس کا...
  5. محمد نعیم یونس

    خیر القرون کا تعلیمی وتدریسی منہج حدیث

    ٭…ابو الزناد کہتے ہیں: ہم صرف حلال وحرام کی احادیث لکھا کرتے۔مگر ابن شہابؒ ہر سنی شے کو لکھ لیا کرتے۔ جب ان کی ضرورت پڑی تو مجھے حیرت ہوئی کہ وہ سب سے بڑے عالم ہیں۔ ٭… ہشامؒ بن عروہ کا عہدِ یزید بن معاویہ میں واقعۂ حرّہ میں کتب خانہ جل گیا۔کہا کرتے: کاش میرے پاس میرے اہل ومال کی بجائے میری...
  6. محمد نعیم یونس

    خیر القرون کا تعلیمی وتدریسی منہج حدیث

    خیر القرون کا تعلیمی وتدریسی منہج حدیث ٭…وفاتِ رسول ﷺ ۱۱ھ کو ہوئی۔ تقریباً ۴۰ھ تک اکابر صحابہ فوت ہوچکے تھے۔ ۶۰ھ تک اصاغر کی اکثریت بھی اپنی حیاتِ مستعار کا چراغ گل کرچکی تھی۔ عالم بزرگی اور سن رسیدگی میں جو فوت ہوئے ان میں سب سے آخری صحابی ابو الطفیل عامر بن واثلہ رضی اللہ عنہ ۱۰۸ھ میں فوت...
  7. محمد نعیم یونس

    New Arrival of Urdu Book

    براہ راست "دارالسلام " کی شاپ سے، اگر آپ کے ایریا میں موجود ہے۔ ورنہ ڈاک وغیرہ کے ذریعے۔۔۔۔۔
  8. محمد نعیم یونس

    صحابہ کرام کے بارے میں بعض غلط رجحانات

    حدیث عرض انکار حدیث کا ایک بڑا سہارا یہ موضوع حدیث بھی ہے جس نے بڑے بڑے خیرخواہوں کے پائے ثبات کو بھی لغزش دے دی۔ ابن عبدالبر نے [جامع بیان العلم،۲؍۳۳] میں اس حدیث کو روایت کیا ہے: إذَا جَائَ کُمْ عَنِّیْ حَدِیْثٌ فَأَعْرِضُوہُ عَلَی کِتَابِ اللّٰہِ فَمَا وَافَقَ فَخُذُوْہُ وَمَا خَالَفَ...
  9. محمد نعیم یونس

    صحابہ کرام کے بارے میں بعض غلط رجحانات

    ٭۔دوسرا جرم زنا سیدہ غامدیہؓ سے ہوا۔مقام رب کے خوف نے انہیں بھی چین سے نہ بیٹھنے دیا۔ ذرا ان کا درد محسوس کیجئے اور سوچئے کہ دنیا کے بکھیڑوں میں گناہ کو فراموش کرنے کی بجائے کیا واقعی اس گنا ہ کی ٹیس ایسی ہوتی ہے کہ اسے سال بھر بھلایا نہ جاسکے۔یہ معصومہؓ کیا کرتی ہے۔ ذرا اس کی بے چین کیفیت کو...
  10. محمد نعیم یونس

    صحابہ کرام کے بارے میں بعض غلط رجحانات

    حد رجم پر یہ واضح اجماعی نکتہ نظر ہے اور تعامل بھی۔ چالیس سے زائد صحابہ کرام کی روایت ملتی ہیں جو حد رجم کو عین دینی اور قرآنی مسئلہ سمجھتے ہیں۔ شیعہ مکتب فکر بھی اس حد میں کوئی اختلاف نہیں رکھتا۔مگرفراہی مکتب فکر حدیث، رجم کی سزا، اور رجم کی سزا پانے والوں کے بارے میں بہت ہی بدظنی کا شکار ہے ۔...
  11. محمد نعیم یونس

    صحابہ کرام کے بارے میں بعض غلط رجحانات

    صحابہ کرام کے بارے میں بعض غلط رجحانات روافض ونواصب دونوں ایک دوسرے کے خلاف انتہاؤں پر ہیں جنہوں نے اپنا مسلک ہی شاید یہی سمجھا ہے کہ صحابہ کرام میں کسی کی برتری اور کسی کی کمتری ثابت کرنا ہی دین کی خدمت ہے۔ اس لئے اہل سنت اس معاملے میں نہ الجھتے ہیں اور نہ ہی اسے جائز سمجھتے ہیں۔ ان کا ایک...
  12. محمد نعیم یونس

    صحابہ کرام اور ان کا منہج

    دیگر صحابہ کی مرویات: تقریباً تین سو صحابہ ایسے ہیں جنہوں نے رسول اکرم ﷺ سے احادیث روایت کیں اوران کی مرویات ہزار سے کم، سو سے اوپر ہیں۔ ان میں: … سیدنا عبد اللہ بن مسعود کی مرویات آٹھ سو اٹھتر …عبد اللہ بن عمرو بن العاص کی مرویات سات سو …سیدنا عمر بن خطاب کی مرویات پانچ سو سینتیس …سیدنا علی...
  13. محمد نعیم یونس

    صحابہ کرام اور ان کا منہج

    ۷۔سیدنا ابو سعید سعد بن مالک الخدری رضی اللہ عنہ: انصاری، خزرجی تھے۔ بہادر باپ مالک کے بیٹے تھے جنہوں نے بہت کوشش کی کہ میرا یہ تیرہ سالہ بیٹا بھی میدان احد میں لڑائی کی سعادت حاصل کرسکے مگر آپ ﷺ نے انہیں کم عمر پاکر اجازت نہ دی۔ والد تو شہید احد بن گئے مگر بعد میں ابو سعید ؓنے بھی تمام اہم...
  14. محمد نعیم یونس

    صحابہ کرام اور ان کا منہج

    ۶۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ الانصاری رضی اللہ عنہ: نبوت کے بارہویں سال بیعت عقبہ ثانیہ میں اپنے والد عبد اللہ ؓ کے ساتھ یہ بھی شریک تھے۔ باپ ، بیٹا دونوں رسول اللہ ﷺ پر جان سے فدا تھے۔ سیدنا جابرؓ نے تقریباً ہر غزوہ میں شرکت کی ۔ علم سے شغف رکھنے والے یہ صحابی بہت ہی سادہ مزاج تھے۔ انہوں نے علم...
  15. محمد نعیم یونس

    صحابہ کرام اور ان کا منہج

    ۵۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما: سیدنا عباسؓ کے بیٹے اور آپ ﷺ کے چچازاد ہیں۔بچپن میں ہی صحبت رسول سے فیضیاب ہوئے اور وفات نبوی تک براہ راست علم حاصل کرنے کے بعد چودہ پندرہ برس کی عمر میں بزرگ صحابہ کے گھر جاکر علم رسول کے طالب ہوئے جسے وہ لکھا کرتے۔ ان میں سیدنا علی ، سیدنا عمر، سیدنا...
  16. محمد نعیم یونس

    صحابہ کرام اور ان کا منہج

    ۴۔ سیدتنا ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا: جناب صدیق اکبر کی دختر اور جناب رسول اللہ ﷺ کی انتہائی محبوب زوجہ محترمہ تھیں۔بعثت نبوی سے چار یا پانچ سال بعدمکہ میں پیدا ہوئیں۔سفید وسرخ یعنی خوبصورت ہونے کی وجہ سے انہیں آپ ﷺ حمیراء بھی پکارتے۔ہجرت سے دو یا تین سال قبل رسول اکرم ﷺ کے ساتھ نکاح...
  17. محمد نعیم یونس

    صحابہ کرام اور ان کا منہج

    ۳۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ: مشہور صحابیہ ام سلیم بنت ملحان کے صاحبزادے تھے۔ والدہ خدمت رسول کے علاوہ انہیں آپ ﷺ کی شاگردی میں بھی دینا چاہتی تھیں جو انہیں نصیب ہوگئی۔ آپ ﷺ نے ان کے مال و اولاد اور عمر میں برکت کی دعا کی تھی جواللہ تعالیٰ نے قبول فرمائی اورتینوں میں ہر شے خوب عطاکردی۔دس...
  18. محمد نعیم یونس

    صحابہ کرام اور ان کا منہج

    ۲۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما: صحابی ٔرسول ہیں، صحابی کے بیٹے ہیں، صحابیہ اور ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہاکے بھائی ہیں۔ سنت رسول کے عالم، اس پر سختی سے عامل اورعمل کروانے والے بھی ہیں۔اپنے والد محترم کا آرڈینینس برائے پابندی حج تمتع یہ کہتے ہوئے ماننے سے انکار کردیا : مَنْ أَبِیْ؟...
  19. محمد نعیم یونس

    صحابہ کرام اور ان کا منہج

    ٭…سنن نسائی میں سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: میں، ابوہریرہ ؓاور ایک صحابی۔۔ رسولِ اکرم ﷺ کی خدمت میں موجود تھے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: تم سب دعا کرو۔ میں نے اور میرے دوسرے ساتھی نے دعا کی اور رسول اکرم ﷺ نے آمین کہی۔ پھر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے دعا کی اور کہا: اَللّٰہُمَّ...
  20. محمد نعیم یونس

    صحابہ کرام اور ان کا منہج

    ۱۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ: یمن کے قبیلہ دوس کے یہ نوجوان مدینہ آنے سے قبل یمن میں ہی مسلمان ہوچکے تھے۔۔یمن میں خوشحال تھے۔ اپنی والدہ اور ایک غلام کے ساتھ مدینہ کی طرف ہجرت کی اور سن چھ ہجری کے آخیر میں فتح خیبر کے موقع پر آپ ﷺ کو آملے۔ غلام راستے میں ہی فرار ہوگیا اور تیزی سے مدینہ آکر نبی...
Top