• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

النصر الربانی فی ترجمہ محمد بن الحسن الشیبانی

رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
لطیفہ یاکثیفہ

جوحضرت خفیف الروح کا ترجمہ ہلکی چال فرمائیں اور منصفا کاترجمہ آدھاراستہ کریں،ان سے لطیفہ نہیں بالضرور کثیفہ ہی صادر ہوگا،زبیر علی زئی نے اپنے مضمون النصرالربانی میں کئی مرتبہ الاسانید الصحیحہ کا حوالہ دیاہے،مثلا امام ایک جگہ لکھتے ہیں:
تاریخ بغداد(ج۲؍ص۱۷۹)اس کی سند صحیح ہے،دیکھئے الاسانید الصحیحہ فی اخبار ابی حنیفۃ قلمی ،ص۱۱۸،(الحدیث ۷؍۱۴)
یہ سند صحیح ہے ،دیکھئے الاسانید الصحیحۃص۲۴۲ (الحدیث ۷؍۱۵)
علماء قلمی کتابوں کا بھی حوالہ دیتے رہے ہیں، لیکن یہ قلمی کتابیں عموماوہ ہوتی ہیں جوکسی لائبریری میں ہوتی ہیں اورجس سے استفادہ کرنا ممکن ہوتاہے،ایسابھی ہوا ہے کہ اہل علم اپنی کتابوں کا حوالہ دیتے ہیں لیکن بیشتر صورتوں میں یہ کتابیں مطبوعہ ہوتی ہین، اور اگر مصنف کی کتاب طبع نہیں ہوئی ہے تو وہ یہ نہیں لکھتا،’’ دیکھئے فلاں کتاب صفحہ نمبر،بلکہ یہ لکھتاہے کہ میں اپنی زیر تکمیل کتاب میں اس موضوع پر مزید وضاحت سے لکھ رہاہوں، وغیرذلک۔
دوسری بات یہ ہے کہ کوئی بھی شخص جس کو علم سے ذرہ برابر بھی مس ہے،وہ اپنے مسودہ کو کبھی ’’قلمی ‘‘ نہیں کہتا،اس کو اہل علم مسودہ کہتے ہیں ،لیکن زبیر علی زئی کو قلمی ،مخطوطہ اورمسودہ کافرق کیامعلوم ،وہ اپنے ہی مسودہ کو ’’قلمی‘‘ قراردیتے ہیں ،ہم اتنے پر ہی قلم روک لیتے ہیں، ورنہ جی توچاہتاتھاکہ ذرا ابن دائود سے پوچھیں کہ مصنف اپنی زندگی اورحین حیات اپنے مسودہ کو اگرقلمی کہے توایسے مصنف کی جگہ کہاں پر ہونی چاہئے ۔
لیکن اپنی ہی تصنیف کو قلمی بتانا اوراس کاحوالہ دینا یہ ظرافت طبع تو بس زبیر علی زئی کے یہاں ہوسکتی تھی اور جوہوئی ہے،زبیر علی صاحب نے بارہااپنے اس مخطوطہ اوربقلم خود’’ قلمی‘‘کا حوالہ دیاہے، اس پر ایک صاحب نے ان کو رقم منی آرڈر کرکے درخواست کی ،کہ اپنے اس قلمی کو زیراکس کراکر بھیج دیں تاکہ آپ کے حکم کے مطابق کہ ’’دیکھئےالاسانید الصحیحہ،ص۱۱۸‘‘،ہم بھی دیکھ سکیں،اس پر زبیر علی زئی کا جواب دیکھئے۔
الاسانیدالصحیحہ فی الحال شائع نہیں ہوئی (بلکہ)قلمی حالت میں موجود ہےاگرمیں نے ایک ہزار کتابوں میں اس کا حوالہ دیاہے توبھی کوئی بات نہیں،آپ کو یہ کتاب صرف شائع ہونے کے بعد ہی مل سکتی ہے،چھپنے سے پہلے مخطوطے کی فوٹواسٹیٹ کسی حالت میں نہیں مل سکتی،لہذا اس سلسلے میں بے غم رہیں اورکسی ذریعہ سے اپنی رقم منگوالیں،کتاب مذکور کے شائع ہونے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ،منزل ابھی بہت دور ہے،انشاءاللہ۔
امید ہے اس سلسلے میں آپ آئندہ کوئی خط نہیں لکھیں گے اورنہ آپ کے کسی خط کا اس سلسلے میں جواب دیاجائے گا۔
حافظ زبیر علی زئی مدرسہ اہل حدیث حضرو ،۱۶؍ستمبر ۲۰۰۹ء
( تناقضات زبیر علی زئی ص۳۷)
واضح رہے کہ جن صاحب نے زبیر علی زئی کو یہ خط لکھاتھا وہ خود حضرو اٹک کے رہنے والے تھے اور گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر۱کے ملازم تھے اوران کا نام سمیع اللہ خان تھا۔
(سوال یہ ہے کہ بقول زبیر علی زئی یہ کتاب ’’قلمی‘‘ ہے،کسی پبلک لائبریری میں نہیں ہے بلکہ زبیر علی زئی کی ملکیت ہے، زبیر علی زئی اسے زیراکس کراکر بھی دینے کو تیار نہیں اورکتاب مطبوعہ بھی نہیں ہے اور مستقبل قریب میں بھی مطبوعہ ہونے کی امید نہیں ہے (بلکہ زبیر علی زئی دنیا سے سدھار گئے مگر اپنی ضد میں اس کتاب کو طباعت سے مشرف کرنے کے بجائے’’قلمی‘‘بناکر ہی چلے گئے)ایسے میں بار بار لکھنا کہ’’دیکھئے الاسانید الصحیحہ ‘‘توآدمی کیسے دیکھے گا،کتاب دستیاب نہیں،اورزبیر علی زئی صاحب دیکھنے دینے کیلئے تیار نہیں،اس گتھی کو ذرا ابن دائود یاززبیر علی زئی کے خاص معتقدین سلجھادیں تو بڑی مہربانی ہوگی)
ہوسکتاہےکہ یہ سب پڑھ کر آپ کے چہرے پر تبسم نمودار ہوجائے ،لیکن قبل اس کے ،کہ یہ تبسم دم توڑے، ایک قہقہہ کیلئے تیار ہوجائے،زبیر علی زئی نے ’’تحت التکمیل‘‘کتاب کے مطالعے کا مشورہ دیاہے،اب جو کتاب زبیر علی زئی کے تحت تکمیل کو پہونچ رہی ہو،اس کا مطالعہ قاری کیسے کرے گا،اس گتھی کو زبیر علی زئی نے سلجھایاہی نہیں ،لہذا یہ ابھی تک معمہ ہی ہے۔
گلفشانی ملاحظہ ہو:

راقم الحروف کی کتاب اکاذیب علمائے دیوبند’’تحت التکمیل‘‘ کا مطالعہ فرمائیں(تعداد رکعات قیام رمضان ص۴۰)
اس معمہ کو بھی کوئی خاص معتقد سلجھائیں توبڑی مہربانی ہوگی کہ تحت التکمیل کتاب کا مطالعہ کیسے کیاجاسکتاہے؟
 
Last edited:

رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
زبیر علی زئی نے آگے چل کر اس مضمون میں آگے چل کر امام محمد کی تصنیفات کو ناقابل اعتبار ٹھہرایاہے اور وہی بودی سی دلیل دی ہے کہ ان کتابوں کی معتبر سند نہیں ملی، کتابوں کی نسبت معتبر ہونے کے بارے میں زبیر علی زئی کا اپنا الگ فارمولہ ہے، جہاں من چاہا توکسی بھی کتاب سے استدلال کرلیا اورجب نہ ماننے کا من چاہا تو معتبر سے معتبر کتاب کو ردی کی ٹوکری قراردے دیا۔
علم اور تحقیق کی دنیا میں زبیر علی زئی کے اس طرح خود ساختہ اصولوں کاکوئی وزن نہیں ہے، بھلا علم وتحقیق کی دنیا میں کون مانے گاکہ مدونہ غیرمعتبر کتاب ہے،موطاامام محمد اورامام محمد کی دیگر کتابیں مستند نہیں ہیں،العلل الکبیر للترمذی مستند نہیں ہے،اپنے میگزین میں چاہے جتنے مضامین لکھ لیں، اپنے محبین اورمعتقدین سے چاہے جتنی تعریف سن لیں لیکن اس طرح کے خودساختہ اصولوں کی جگہ علم وتحقیق کی دنیا میں صرف ردی کی ٹوکری میں ہی ہے۔

اب چونکہ اس مضمون کے لکھنے میں نشاط باقی نہیں رہا، اس لئے اس کو ختم کرتاہوں، ورنہ یہاں بھی زبیر علی زئی کے کئی تناقضات آپ کے شرف ملاحظہ سے گزارناتھاجس میں ایک جگہ وہ امام محمد کی تالیفات کو غیرمعتبر قراردیتے ہیں اور دوسری جگہ امام محمد کی کتابوں کے حوالے بھی دیتے ہیں۔
اس مضمون میں بعض مقامات پر زبیر علی زئی کے خلاف سخت لہجہ اور زبان استعمال کی گئی ہے؛لیکن اس میں ہم معذور ہیں،زبیر علی زئی ایسی بے تکی باتیں لکھتے ہیں کہ جسے پڑھ کر غصہ آنالازمی ہے،اس کے باوجود میرا احساس ہے کہ اگر یہ تلخ باتیں نہ ہوتیں تو بہتر تھاکیونکہ ارشاد رسول اکرم ﷺ ہے کہ اللہ نرمی پر جوکچھ مرحمت فرماتے ہیں وہ سختی پر نہیں دیتے۔
 

رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
جب اظہر من الشمس اور صریح ترین جروحات کو عجیب عجیب بہانے بنا کر رد کر دیا جائے اور اس کے مقابلے میں ایسی بعید سے بعید تر چیزوں سے احتجاج لیا جائے تو جان لیں کہ یہ کارنامہ صرف تقلید اور تعصب ہی کروا سکتی ہے۔
امام محمد پر جوجرح کی گئی ہے،اس میں اظہر من الشمس اور صریح ترین جرح کون سی ہے،کیاآپ بتانا پسند کریں گے، مبہم کلام سے صرف ابہام پیداہوتاہے، واضح انداز میں لکھیں کہ فلاں جرح بالکل صریح اور صحیح ہے اوراس کو فلاں بعید ترین احتمال سے رد کردیاگیاہے توپھر سامنے والا آپ کی بات پر غورکرسکتاہے، ورنہ صرف ایک بات کہہ کر نکل جانے سے نہ خود کو فائدہ ،نہ دوسرے کو ۔
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
426
پوائنٹ
197

رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
انسان کوکوئی بھی تبصرہ پڑھ کر کرنا چاہئے، اس کے بارے میں ماقبل میں لکھاچکاہے؟
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
426
پوائنٹ
197
انسان کوکوئی بھی تبصرہ پڑھ کر کرنا چاہئے، اس کے بارے میں ماقبل میں لکھاچکاہے؟
یہ عظیم کارنامہ کہاں انجام دیا ہے؟ پوسٹ نمبر لکھا چکا دیں تاکہ ہم بھی مستفید ہوں .. ابتسامہ
 
Top