• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انجینیئر محمد علی مرزا

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
ایک گھنٹہ تئیس منٹ کے بعد علی مرزا بھائی نے کہا کہ اہل بدعت کے پیچھے نماز درست چاہے اس میں شرک ہی کیوں موجود نہ ہو ۔ کیونکہ وہ کلمہ گو ہے ۔
(اس میں رافضیوں کے لیے نرم گوشہ رکھا گیا ہے ۔)
 

بلال 243

رکن
شمولیت
دسمبر 30، 2014
پیغامات
111
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
46
میری حافظ ندیم ظھیر اور غلام مصطفی ظھیر صاحب دونوں سے علی مرزا سے متعلق بات ھوئی ھے
وہ دونوں اسے ٹھیک نھیں سمجھتے
بلکہ حافظ ندیم صاحب کے بقول حافظ زبیر رح بھی اسے
ٹھیک نھیں سمجھتے تھے
حافظ ندیم صاحب نے الحدیث 119 صفحہ 45 میں اس طرف اشارہ بھی کیا ھے
 
شمولیت
مارچ 26، 2014
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
19
پوائنٹ
32
حافظ ندیم صاحب کے بقول حافظ زبیر رح بھی اسے
ٹھیک نھیں سمجھتے تھے
حافظ ندیم صاحب نے الحدیث 119 صفحہ 45 میں اس طرف اشارہ بھی کیا ھے
 

اٹیچمنٹس

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
مجھے اس شخص کا انداز گفتگو ہمیشہ سے کھٹکا ہے جب مجھے اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتہ تھا اور صرف یہی جانتا تھا کہ یہ اہل حدیث ہے۔ اس کی گفتگو میں فخر و غرور کی جھلک نظر آتی ہے، واللہ اعلم۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
بلکہ حافظ ندیم صاحب کے بقول حافظ زبیر رح بھی اسے
ٹھیک نھیں سمجھتے تھے
حافظ ندیم صاحب نے الحدیث 119 صفحہ 45 میں اس طرف اشارہ بھی کیا ھے
میں نے محترم لولی بھائی کا لنک کھول کر سنا ہے میں نے جو نتیجہ نکالا ہے وہ یہ کہ انجینئر صاحب ایسے بڑے اسلاف کی تضحیک کر سکتے ہیں کہ جن سے کچھ نہ کچھ غلطیاں تو ہوئیں مگر انکے کام کا اقرار تمام مسلمان اور اسلاف کرتے رہے ہیں اسی لئے پھر یہ بات کبھی صحابہ کے خلاف تک بھی پہنچی ہو گی
اس میں انجینئر صاحب اور مصطفے صاحب کا جو جھگڑا ہوا اس میں دونوں کی غلطی نظر آ رہی ہے مگر یہ یاد رہے کہ یہ تصویر کا ایک رخ میں نے دیکھا ہے جو مجھے انجینئر صاحب کی طرف سے اپنی مرضی کی ریکارڈنگ میں دکھایا گیا ہے انکی ہی ریکارڈنگ میں ان سے تو ایک غلطی ہو رہی ہے جسکا اسی میں شیخ زبیر رحمہ اللہ نے بھی بتایا ہے اگر کوئی سمجھ کے سنے تو
اصل میں میرے خیال میں انجینئر صاحب نے ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی عقائد کی غلطیوں کو لے کر لوگوں کو اسکے خلاف متنفر کرنے کی کوشش کی ہے اور مصطفے صاحب کے بارے کہا ہے کہ وہ غلطیوں کو تسلیم نہیں کرتے اب ہر اہل حدیث کے نزدیک وہ غلطیاں ہیں مگر انکی وجہ سے ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی تحقیر کسی نے نہیں کی جیسا کہ اس انجینئر بھائی نے کہا کہ وہ ابن تیمیہ تو صرف ایک چھٹی صدی کا مولوی تھا بس- اور اسی وجہ سے جھگڑا کھڑا ہوا
پس اسلاف اور اہل حدیث کا یہ منہج ہے کہ کسی ایسے بڑے سلف سے اگر کوئی غلطی ہو جائے تو اس غلطی سے تو لازما برات کا اظہار کرنا ہے مگر اسکی تحقیر نہیں کرنی جیسا کہ اس نے کی
اس ویڈیو میں 26 منٹ اور 56 سیکنڈ پر شیخ زبیر رحمہ اللہ نے بھی اس سلسلے میں اپنا موقف اسکو سمجھا دیا ہے کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ابن تیمیہ ہمارے شیخ اور بڑے ہی ہیں البتہ انکی غلطیوں سے برات کا اظہار کرتے ہیں
ویسے اس نے شروع میں شیخ زبیر رحمہ اللہ کا ہی بیان بتایا ہے کہ انہوں نے بھی ان کو چھٹی صدی کا مولوی کہا تھا تو شیخ زبیر رحمہ اللہ نے اسکی وضاحت نہیں کی کہ وہ کس لحاظ سے کہا گیا تھا ہو سکتا ہے کہ ایسے ہی کہا ہو جیسے ہم کہتے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ بھی ایک امتی تھا اسکی بات کیسے حجت ہو سکتی ہے البتہ آخر پر شیخ زبیر رحمہ اللہ نے کھل کر اپنا موقف بیان کیا کہ ہمیں انکو بدعتی بھی نہیں کہنا چاہئے
اور یہ کہ رہے ہیں کہ اگر مصطفے صاحب نے انکی باتوں کی تردید نہیں کی تو وہ انکو اہل حدیث نہیں مانیں گے میرا سوال ان انجینئر صاحب سے ہے کہ وہ تو غلط عقائد کی تردید کر دیں گے اور اسکے لئے آپ اتنے پریشان کیوں ہیں علماء نے تو ابن حجر عسقلانی رحمہ کے اسماء صفات بارے عقائد کی تردید فتح الباری پر کی ہوئی ہے اگر یہ بھائی یہ کہ دیں کہ وہ ابن تیمیہ کی قدر کرتے ہیں اور انکے نیک کاموں اور دین کی خدمت کی قدر کرتے ہیں البتہ جو کچھ تھوڑی بہت ان سے غلطیاں ہوئیں ہیں ان سے برات کا اظہار کرتے ہیں تو میرا خیال ہے اس پر تو مصطفے صاحب کو بھی اختلاف نہیں کرنا چاہئے
میرے خدشے کے مطابق یہ بھائی لوگوں کا یہ ذہن بنانا چاہتے ہیں کہ جن سے کوئی غلطی ہو گئی اب ان کی قدر کرنا چھوڑ دو اور انکو خالی عام مولوی گرداننا شروع کر دو تاکہ پھر یہ غلطیاں تو اکثر علماء اور اسلاف سے ہوئیں تو پھر عام صحابی کو بھی غلط کہا جا سکے جیسا کہ اوپر ہم نے انکے کارنامے دیکھے
میرا یہ بھی سوال ہے کہ یہ فون میں کہ رہے ہیں کہ ہم نے اگر ابن تیمیہ رحمہ اللہ کو عام مولوی کہ دیا تو کون سی بات آگئی تو محترم بھائی اگر یہ بھائی تقریر کر رہے ہوں اور کوئی ان کی بات کو غلط کہے اور کہے کہ یہ تو ایک عام آدمی ہے جسکو عربی عبارت بھی پڑھنا نہیں آتی تو بتائیں کہ بات تو غلط نہیں ہو گی مگر اس وقت موقع کی مناسبت سے درست نہ ہو کہ اس سے لوگوں پر الٹا اثر پڑ سکتا ہے
اسی طرح میں تو کہتا ہوں کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے جو غلطیاں ہوئیں ان پر بھی ہمیں انکے باقی کاموں کو دیکھتے ہوئے طعن نہیں کرنا چاہئے اور یہی بات شیخ زبیر رحمہ اللہ نے بھی غالبا اس فون میں کہی کہ ہمارا منہج یہ ہے کہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ یا ابو حنیفہ رحمہ کی غلطیوں کی وجہ سے انکی ذات پر تنکیر نہیں کرتے بلکہ صرف غلط بات سے برات کا اظہار کرتے ہیں واللہ اعلم
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
ہم جتنا جانتے ہیں کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ خاص کر جہادپر زور اور کفار سے دشمنی میں بہت ہی سخت تھے ، ان وجوہات کی بناء پر شیعہ روافض وبریلوی وغیرہ ان کے سخت خلاف ہیں ۔
اور اگر کوئی تقیہ کرکے اہل حدیث بن کر شیخ صاحب کے خلاف محاذ کھڑا کریں تو یہ مجوسیوں کی ایک سوچی سمجھی سازش ہوسکتی ہے ۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
ہم جتنا جانتے ہیں کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ خاص کر جہادپر زور اور کفار سے دشمنی میں بہت ہی سخت تھے ، ان وجوہات کی بناء پر شیعہ روافض وبریلوی وغیرہ ان کے سخت خلاف ہیں ۔
اور اگر کوئی تقیہ کرکے اہل حدیث بن کر شیخ صاحب کے خلاف محاذ کھڑا کریں تو یہ مجوسیوں کی ایک سوچی سمجھی سازش ہوسکتی ہے ۔
محترم بھائی آپ کی بات درست ہے کہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور اسی طرح ابن حجر رحمہ اللہ وغیرہ میں کافی غلطیاں ملتی ہیں مگر انکی شخصیات کو داغدار کرنے کی وجہ آپ کے اوپر والے پوائنٹس بھی ہو سکتے ہیں پس ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہئے
البتہ میں یہ بھی بتا دوں کہ اس طرح کرنے کی لازمی وجہ صرف وہی نہیں ہوتی جو اوپر آپ نے کہی بلکہ لوگوں کا مزاج بھی ہو سکتا ہے کوئی سخت مزاج ہوتا ہے اور کوئی نرم ہمارے کوئی اسلاف بدعت کے بارے متساہل تھے تو دوسرے اور طرح کے
پس ڈاکٹر اسرار کے بارے کچھ اہل حدیث سخت اور کچھ نرم ہیں پس اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں تو انجینئر بھائی سے حسن ظن رکھتے ہوئے یہی سمجھتا ہوں کہ انکی طبیعت کے سخت پن سے یہ غلطیاں ہو رہی ہیں پس میں انکو غیر اہل حدیث نہیں کہوں گا ہاں غلط کہوں گا
یہ بھائی مشرف کے بارے بھی بہت سخت ہیں اور غالبا جامعہ حفصہ کے حق میں بھی انکی باتیں کہیں پڑھی تھیں تو اگرچہ تمام اہل حدیث مشرف کو حقیقت میں تو غلط ہی سمجھتے ہیں مگر کچھ اس لئے اسکے اظہار سے منع کرتے ہیں تاکہ کوئی اس سے پاکستان کے حالات کی وجہ سے غلط فائدہ نہ اٹھا لے پس مجھے یہی لگتا ہے کہ یہ انکی طبیعت کا سخت پن ہے جس میں انکو سمجھانا چاہئے
البتہ صحابہ کے معاملہ میں انکو بہت زیادہ احتیاط کا کہنا پڑے گا واللہ اعلم
 
شمولیت
مارچ 26، 2014
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
19
پوائنٹ
32
@عبده بھائی میں نے اس کو جتنا سنا هے مجھے یه هی سمجھ آیا یے که یه شخص صحابه کرام سے بغض رکھتا هے خصوصا سیدنا معاویه اور سیدنا مغیره بن شعبه رضی الله عنه سے, اور اس کے چاهنے والوں کی زبان بھی صحابه کے بارے میں رافضیوں سے کم نهیں چلتی, ظاهر هے یه ٹریننگ ان لوگوں کو محمد علی مرزا هی دے رها هے.
محمد علی مرزا کا صحابه کے متعلق جو موقف هے وه تو آپ نے اوپر سن لیا هوگا اب اس کے اندھے مقلدوں کا حال بھی سنئیے. محمد علی مرزا کا ایک چاهنے والا مجھے کهتا هے که:
" هم معاویه کو مسلمان سمجھتے هیں اس وجه سے وه جب جهنم سے اپنی سزا پوری کرلے گا تو جنت میں چلا جائے گا"

اگر صحابه کے متعلق ایسا موقف رکھنے والا بھی اهل حدیث هو سکتا هے تب تو میں یه که سکتا هوں که حنفیوں کا اهل حدیث پر رافضیت کا الزام بالکل درست هے.
 
Top